Baaghi TV

Tag: پرویز الہی

  • کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا.

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں۔ راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے
    ۔

    چودھری پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی.

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔

  • ریٹائرمنٹ کےوقت گھرکی چھت سرکاری ملازمین کاحق ہے:کوششیں کریں گےیہ حق دے دیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    ریٹائرمنٹ کےوقت گھرکی چھت سرکاری ملازمین کاحق ہے:کوششیں کریں گےیہ حق دے دیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے، ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے، پلاٹ اور گھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ یہ حق دے دیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس حوالےسے بھرپورکوششیں جاری رکھے گی

     

    چودھری پرویزالٰہی کے زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

     

     

    وزیراعلیٰ نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ گورٹمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھا جائے، ہاؤسنگ سکیم میں ملازمین پر ادائیگی کا بوجھ کم از کم رکھا جائے، ہاؤسنگ سوسائیٹز کو پوری طرح ڈویلپ کر کے ملازمین کو سہولت دی جائے۔

     

     

    پرویز الٰہی نے کہا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی ممبر شپ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول، پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر رہ گئے

    عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول، پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر رہ گئے

    عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت پر کرپٹ ترین افسران احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری ہاوسنگ اور فیاض موہل کو ڈی جی ایل ڈی اے لگانے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے،پرویز الہی کو فون پہ جھاڑیں پلا دیں-

    باغی ٹی وی : احمد عزیز تارڑ عثمان بزدار کے دور میں ڈی جی ایل ڈی اے تھا اور احسن جمیل گجر اور فرح شہزادی کے لیے ایل ڈی اے میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرتا تھاآخری بڑی واردات ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی شکل میں ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا لیکن بزدار حکومت کے جانے کے باعث اس پر عمل نہ ہو سکا-

    پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک "فنکار”


    دوسری جانب فیاض موہل ،طاہر خورشید کا خاص آدمی ہے بزدار حکومت میں پیسے دے کر ڈی سی لگا اور اب اس نےبطورڈی جی ایل ڈی اے اس گینگ کے ادھورے منصوبے پایا تکمیل تک پہنچانے کی حامی بھری ہے-

    کراچی:ڈپٹی کمشنرکےزیرصدارت اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےاحکامات پرسختی…

    عمران خان ذاتی طور پر وزیر اعلٰی پنجاب اور چیف سیکٹری پنجاب پر ان دونوں تعیناتیوں کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان دو کرپٹ افسران کی تعیناتی نہ کرنے پر عمران خان نے فوری طور پر چیف سیکٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے-

    عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول ہے یہاں تک کہ عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو آخری وارننگ بھی دی ہے کہ اگر یہ دونوں تعینات نہ ہوئے تو چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلٰی نہیں رہیں گے-

    عمران خان نے اس حوالے سےوزیر اعلی کی تاویلوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر رہ گئے-

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

  • پرویز الٰہی کا ایک اوراحسن اقدام۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی سروسز کا آغاز کر دیا

    پرویز الٰہی کا ایک اوراحسن اقدام۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی سروسز کا آغاز کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ایک اوراحسن اقدام۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں آج سے ایمرجنسی سروسز کا آغاز کر دیا گیا. ایمرجنسی سروسز اکیڈمی،ٹھوکرنیاز بیگ میں 74 ایمبولینسزکی چابیاں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چو دھری پرویز الٰہی نے74 ایمبولینسزکی چابیاں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز کے حوالے کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیورز کا رسک الاؤنس بحال کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیورز کے سروس رولز میں ترمیم کی سمری چیف سیکرٹری کے پاس ہے، اس پرہمدردانہ غورکریں گے۔ریسکیورز کیلئے اسمبلی میں قانون بنا دیا جسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ہم نے ایمرجنسی وارڈز میں تمام ادویات مفت کردی ہیں اورا یمرجنسی وارڈز میں ڈیوٹی دینے ڈاکٹروں کو 3 گنا الاؤنس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تمام صوبوں کے ریسکیورزکودیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور خوش آئند بات ہے کہ تمام صوبے اچھے کام میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ہرجگہ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بھارت ریسکیو میں مار کھا گیا ہے۔

    ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں تمام صوبوں کو ریسکیورز کی تربیت سے صوبوں کے درمیان محبت بڑھی ہے اورضرورت بھی اس امر کی ہے۔چاروں صوبوں کے ریسکیورز کی شرکت سے گلدستہ مکمل ہواہے اوراس کی خوشبو کبھی ختم نہیں ہوگی کیونکہ اچھے کام کی خوشبو ہمیشہ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ اکیلے تھے لیکن انہوں نے انتھک محنت کر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا حصول یقینی بنایا۔ڈاکٹر رضوان نصیر محنت سے ریسکیو1122کے ادارے کو بلندیوں پر لے کر گئے ہیں۔میں نے ہمیشہ سب کا اچھا سوچا ہے کسی کا نقصان نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس شہبازشریف نے لگائے، میں نے انہیں اپنے دل کے ساتھ لگالیا ہے۔اللہ سے ہمیشہ اچھی ٹیم ملنے کی دعا کی، میں نے شہباز شریف کی ٹیم کو نہیں چھیڑا۔اپنے ساتھی کا بہتر اورخیر خواہی کیلئے سوچناہی کامیابی ہے۔میں اپنی ٹیم کیلئے بہتر سوچتا ہوں اورانہیں ساتھ لے کر چلتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کا آغاز میں نے کیااورآج یہ بہترین ادارہ بن چکا ہے۔ریسکیو1122نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنانام کمایا ہے۔

    ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں سری لنکا سمیت بیرون ملک سے بھی ریسکیورز آتے ہیں۔ ریسکیو1122 نے اپنے قیام سے آج تک ایک کروڑ لوگوں کو ایمرجنسی سروس فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا ریسکیو سسٹم دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ریسکیو 1122 کا رسپانس امریکہ اور انگلینڈ سے بھی بہتر اور تیز ہے۔مجھے ایمرجنسی سروسز کیلئے انگلینڈ میں 25 منٹ اورامریکہ میں 40 منٹ انتظار کرنا پڑا۔ کورونا میں ریسکیو 1122 نے جس طرح کام کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔جب کوئی کورونا سے جاں بحق افراد کو ہاتھ نہیں لگاتا تو ریسکیورز اس کی تدفین کرتے تھے۔ہندوستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اکٹھا جلایا جاتاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیرکی سربراہی میں یہ سارا کام ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خوف خدا بہت ضروری ہے۔اپنے بچوں سے کہتا ہوں کہ کسی کو تکلیف نہ دو۔ جو چیز تمہیں تکلیف دے تو اسے سوچ کردوسروں کا احساس کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انگلی اٹھا کر کسی کا نقصان کرنا یا بدنام کرنا کوئی کام نہیں۔اصل کام لوگوں کے دل جیتنا ہے۔ انتقام ہمیشہ مہنگا پڑتا ہے اوریہ حکمرانوں کو بھی مہنگا پڑا ہے لیکن ہمارے حکمران سیکھتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ شادوآباد رکھے اوریہ ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

    ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج ایک تاریخ ساز دن ہے۔2004میں ایمرجنسی سروس شروع کرنے کا آئیڈیا پرویز الٰہی کا تھا۔آپ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ریسکیو1122سروس جنوبی ایشیاء ماڈل سروس ہے۔آج یہ سروس پنجاب کی تمام تحصیلوں تک پھیل چکی ہے۔چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، سابق پارلیمنٹیرین امتیاز رانجھا، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات راجہ منصور اور ریسکیورز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع: 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان

    پنجاب کابینہ میں توسیع: 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان

    لاہور:پنجاب کابینہ میں توسیع: 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان،اطلاعات کےمطابق پنجاب کابینہ میں‌ توسیع کا فیصلہ ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں بہت جلد 12 سے 15 صوبائی وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں‌ ایک ہفتے میں ہی پنجاب کابینہ میں رد و بدل کے بعد اب کابینہ میں توسیع کے لئے 12سے 15 ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

    پنجاب کابینہ کے وزرا نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں جلد توسیع کا امکان ہے، اور کابینہ کی توسیع میں ق لیگ کے ارکان کو بھی شامل کئے جانا متوقع ہے۔ اس سے قبل ق لیگ کا ایک بھی رکن کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت، جہانزیب کچھی کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔اس کے علاوہ امیر محمد حسن خیلی، حافظ ممتاز، عبد الحئی دستی، غضنفر قریشی، محی الدین کھوسہ، اور راجہ راشد حفیظ کا نام بھی ممکنہ صوبائی وزراء میں شامل ہے۔

    پنجاب کابینہ کی حلف برداری مؤخر

    نئی توسیع شدہ کابینہ میں ق لیگ کے حافظ عمار یاسر اور باؤ رضوان کے علاوہ صمصام بخاری، ظہیر عباس کھوکھر کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے، جب کہ رائے تیمور بھٹی، آشفہ ریاض فتیانہ ، خوشاب سے ملک حسن اسلم اعوان کا نام بھی زیرغور ہے۔

     

     

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذرہو گیا،مہنگائی،امن وامان،آئینی بحران پر عام بحث ایجنڈا میں شامل ہونے کے باجود تیسرے روز بھی نہ ہو سکی،اپوزیشن ارکان کا کورم کی نشاندہی پر شور شرابا،حکومت نے شور شرابا میں چار بل ایوان میں متعارف کردئیے۔

    آنٹی پیرنی کا گلے کا لاکٹ ہاتھ کی انگوٹھی، اس کا حساب کون دے گا؟ طلال چودھری

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کی زیر صدارت 2 گھنٹے چودہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس میں محکمہ زراعت و آبپاشی کے کئی ماہ پرانے سوالات ایجنڈے میں شامل ہونے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اعتراضات اٹھا دئیے۔

     

    صوبائی وزیر راجہ بشارت بولے ایوان میں سوالات کے جواب تاخیر سے آنے پر کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ رولز آف پروسیجر میں ترمیم کی جائے۔پیپلزپارٹی کے سید عثمان محمود نے کہا تین سال پی ٹی آئی حکومت رہی لیکن جواب اب آ رہے۔ڈپٹی سپیکر نے سوالات کے جواب میں تاخیر ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی رولنگ دیدی۔

     

     

    اجلاس میں محکمہ زراعت و آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات میں صوبائی وزیر حیسن جہانیاں گردیزی نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شعبہ زراعت نے ترقی کی،جس کا اعتراف ن لیگ کی حکومت نے بھی کیا۔

     

     

    جب باری آئی مہنگائی،امن و امان اور آئینی بحران پر بحث کی تو اپوزیشن ارکان نے کورم کی نشاندہی کردی،مہنگائی،آئینی بحران اور امن و امان پر بحث تو نہ ہو سکی لیکن حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابا میں ایوان میں چار بل پیش کر دئیے۔

     

     

    راجہ بشارت نے موٹر گاڑیاں ترمیمی بل،سیڈ کارپویشن ترمیمی بل،فیکٹریز ترمیمی بل اور جنگلات ترمیمی بل 2022 ایوان میں متعارف کرائے۔ڈپٹی سپیکر نے بلز کمیٹی کو ریفر کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ آفس میں 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے ،وز یراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے۔ آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے

    9 واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئیں ،چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    دوسری جانب وزیراعلی ہنجاب کی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے پنجاب اسمبلی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے عثمان بزدار کو پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت اور عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،پہلی جماعت سے بی اے تک تعلیم مفت کر دی ہیں، کتابیں بھی فری کر دی ہیں،سرکاری اسکول ہوں یا یونیورسٹیاں اس میں دینی تعلیمات پر کام شروع کر دیا گیا سود کے خلاف قانون سازی کی ہے،دینی تعلیم دینے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

    ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

    پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

    چودھری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے اور ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی

    سینیٹر کامل علی آغا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،چودھری شجاعت کے وکیل عمر اسلم بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وفاقی وزیر سالک حسین اور فرح خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل پرویز الہٰی بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .وکیل چودھری شجاعت نے کہا کہ جو جواب جمع کرایا گیا ہے اس کی کاپی ابھی تک نہیں ملی،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ دلائل دیں ہم بھی دلائل دیتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جواب کی کاپی دے دیں،وکیل پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کا آرڈر پڑھ کر سنایا

    وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہی نہیں ہے، چودھری شجاعت کے وکیل کہتے کہ الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہے،یہ دلائل دے کر ثابت کریں کہ الیکشن کمیشن اس کیس کو کیسے سن سکتا ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کا آرڈر عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے،کیس سننے سے پہلے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار دیکھ لیا جائے، دائرہ اختیار پر ہم دلائل دے دیتے ہیں اور یہ بھی دے دیں،

    ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر درخواست دیے آپ کسی بھی بات پر دلائل دینا چاہتے ہیں،ایسے تو نہیں ہوتا،وکیل پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست جمع کرا دی اور کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پہلے دائرہ اختیار کا معاملہ حل ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی، پھر اس پر دلائل سنیں گے، وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم دائرہ اختیار پر آج دلائل دینے کو تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے وکیل چودھری شجاعت سے استفسارکیا کہ کیا آپ آج دلائل دینے کو تیار ہیں، وکیل چودھری شجاعت نے کہا کہ مجھے دلائل کے لیے دو دن دیئے جائیں،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ،سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب بنے،وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کو پھانسی دینے کی باتیں کررہے ہیں،پرویز الہٰی نے رانا ثناءاللہ کو پھانسی دینے کا بیان دے دیا ،ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں،ہم نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی اس طرح نہیں کیا ہے، یہ ایک آڈیو ہے جو پورے ملک کے سامنے ہے،شہباز گل کی گرفتاری سے کوئی قیامت نہیں آئی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں دی جاتی تو یہ زیادتی ہوگی، عمران خان اپنے محسنوں کے جنازے پر نہیں جاتے ،اگر آپ لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں تو شہباز گل کو فارغ کریں، چیف آف اسٹاف کا مطلب ہوتا ہے کہ ہر معاملات کو طے کرنا ہے آپ بتائیں کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کیا ملک میں انتشار پھیلانے والوں یا پولیس پر ظلم کرنے والوں کو روکنے پر مقدمات درج ہوں گے،پرویز الہی اراکین کے ووٹ پر نہیں بلکہ عدالت کے حکم پر وزیراعلی پنجاب بنے ہیں۔ڈٹ کے مقابلہ کروں گا،پی ٹی آئی شوق سے جھوٹے مقدمے کرے، فرانزک لیب سے پولیس کوبہت مدد ملی،ریفارمز کی جگہ رہے گی،ضرور ہونی چاہییں، وزیر داخلہ پنجاب کہتے ہیں ہم عطا تارڑ کو گرفتار کریں گے میرا نام عطا تارڑ ہے میں جھکنے والا نہیں آہیں مجھے ہاتھ بھی لگا کر دکھائیں،وزیر داخلہ پنجاب دھمکیاں لگا رہے ہیں،ہمت ہے تو مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائیں

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

  • دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

    دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا بھی جائزہ لیا ،وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈیجیٹل وال پر کیمروں کے ذریعے لاہور کے دیگر علاقوں کے جلوسوں کا بھی مشاہدہ کیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو جلوسوں اورمجالس کی مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں بریفنگ د ی گئی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی کیے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا گیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں اورمجالس کی سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور اہلکار بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے فرائض سرانجام دے رہے ہیں –

    وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آخری جلوس کے شرکاء کے پر امن طور پر منتشر ہونے تک اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے سیف سٹی اتھارٹی کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو چھوٹے اضلاع تک لے کر جائیں گے اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ پورے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال بہترین ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ میکانزم پر بریفنگ دی،صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر،چیف سیکرٹری کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،کمشنرلاہورڈویژن،سی سی پی او لاہور ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،چیف آپریٹنگ آفیسر، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام بھی اس موجود پر موجود تھے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،پرویز الہی

    بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،پرویز الہی

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے سکاٹ لینڈ کے ق لیگی صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

    پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق رہنما کا اعترافی بیان میں شرمندگی کا اظہار

    پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا،وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا،وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے-

    رہنما ق لیگ نے کہا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،بیرون ملک بسنے والےحکومتی اتحاد میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا

    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپ دیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے آج 21 اراکین اسمبلی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب آج دوپہر 12 بجے صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے جس کی تصدیق ترجمان گورنر پنجاب کی طرف سے کی گئی ہے گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے، جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔