Baaghi TV

Tag: پرویز الہی

  • پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

    پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدیر پرویز الہٰی کے غنڈوں نے قبضہ کیا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی طرف سے 25 ارکان کو ابھی ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، تمام ارکان کے ساتھ اسمبلی کی طرف جا رہے ہیں لہذا اسمبلی کے دروازے کو کھولا جائے میں ایک تصویر ابھی ریلیز کرنے جا رہا ہوں، پرویز الہٰی نے غنڈوں، بد معاشوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت

    انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی آپ نےعادت بنالی ہےآپ اس ایوان کی بے حرمتی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے کئی بار اجلاس بلا کر ملتوی کیا، جب اجلاس بلایا گیا ہےتو ہر رکن کو شرکت کرنے کا حق ہے، ہم سب مل کر ساتھ جائیں گے اور اسمبلی کے دروازے کھلوائیں گے، اسمبلی کو سیل کرنا غیر آئینی غیر قانونی اقدام ہے۔

    دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی ٹیم کوبھی اسمبلی کےاندر نہیں جانے دیا گیا، آپ کے خلاف آئینی طور پر عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے آپ کےغیر آئینی اقدام کوعدالت میں چیلنج کریں گےاسمبلی کےاندر کچھ لوگوں کورات میں سلایا گیاجبکہ اسپیکر اسمبلی اپنے گھر کے اندر چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے،اسمبلی ضرور جائیں گےپارلیمانی روایات کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے یہ 12 کروڑ عوام کا ایوان ہے، انہوں نے پچھلے اجلاس میں بھی حملے کرائے تھے، ہم نے پارلیمنٹ کی بالادستی کا حلف لیا ہے اور ہم اپنے حلف کی پاسداری کرتے رہیں گے۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

  • اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار کو طلب کیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیاتھا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا ہے جس کے بعد اپوزیش کاکہنا ہےکہ حمزہ شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کل الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ اتفاق رائے سے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ قرار دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے 23 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوارکو ووٹ دیکر منحرف ہوئے، الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔

    ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ، 4 کا اسد کھوکھر گروپ اور 16 ارکان کا تعلق جہانگیرترین گروپ سے ہے۔

  • سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،پرویز الہیٰ

    سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،پرویز الہیٰ

    سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انکو بے نقاب کرنا تھا اور شریفوں کی اصلیت دوبارہ سامنے آگئی،

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق میں مقابلہ ہوگا، سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،100فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کر کے آئیں گے،اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم چیمہ اور سالک صاحب کو واپس لے کر آئیں گے،دیکھ لینا ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی طارق بشیر چیمہ کو عمران خان پر کوئی غصہ تھا مگر خلاف ووٹ نہیں دیئے، طارق بشیر چیمہ نے زرداری صاحب کو کہا کہ یامیرا ووٹ لے لیں یا سالک کا،میں نے طارق بشیر چیمہ اور سالک کو ووٹ دینے کی بالکل اجازت نہیں دی، چودھری شجاعت ٹھیک ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں،

    دیکھ لینا وفاق میں ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہے گی،عمران خان واحد آدمی ہے جس نے کہا آپ وزیراعلیٰ بنیں اور پھر قائم رہا،لوگوں کو تکلیف ہوئی مگر خان صاحب نے کہا میں نے کمٹمنٹ دے دی،شریفوں کی وفاق کی گیم ختم، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی، ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہوئے ہیں، سالک کو وزارت دی گئی مگر محکمہ نہ دیا تو شجاعت صاحب نے کہا واپس لے لیں، اسحاق ڈار نے شجاعت صاحب کو فون پرکہا سالک کواچھا دفتر بنا کر دوں گا،شجاعت صاحب نے کہا کیا ایون فیلڈ میں ہمیں بلاتے ہو،تم نے توواپس ہی نہیں آنا،ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی اور فلم بھی فیل ہے،اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے،پنجاب میں ان کو سرپرائز دیں گے جیسے پہلے سرپرائز دیے تھے، نوازشریف نے ہمیشہ اپنے لانے والوں سے لڑائی کی، یہ ایسےہی ہیں جیسے بانی متحدہ کا کوئی کہے کہ اداروں کے ساتھ ٹریک ریکارڈ اچھا تھا،مجھے پوری امید ہے عمران خان کے اداروں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،انشااللہ شریفوں کی جو خواہش ہے وہ بس خواہش ہی رہے گی

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا اُنہوں نے دھوکہ دیا،شجاعت حسین اور اُن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیر چیمہ حکومت میں وزیر ہیں لیکن وہ ق لیگ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جیسے ہی وزارتیں ختم ہوں گی تو سب گھر واپس آ جائیں گے

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پرویز الہیٰ

    عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پرویز الہیٰ

    عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پرویز الہیٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائےعمران خان سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،جب عمران خان کے پاس جاتا تو یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی،ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں نیوٹریلٹی کیا ہو گی تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئیاوراسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا،عمران خان دورمیں خارجہ پالیسی کے محاذ پراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اُونچ نیچ آتی رہی ،کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر ہوں،

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے لیے انتخابات فوری ہوں عمران خان کا دباؤ ڈال لانگ مارچ کا عندیہ نئے الیکشن کے لیے ہے،اب شہباز شریف کیوں بیساکھیاں تلاش کر رہے ہیں؟ اب شہباز شریف کیوں کسی کو ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اب یہ حکومت کریں اور ڈلیور کر کے دکھائیں، بجلی کا مسئلہ ٹھیک کریں،پاکستان کی معیشت کو اگر فوری طور پر سہارا نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا اُنہوں نے دھوکہ دیا،شجاعت حسین اور اُن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیر چیمہ حکومت میں وزیر ہیں لیکن وہ ق لیگ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جیسے ہی وزارتیں ختم ہوں گی تو سب گھر واپس آ جائیں گے،

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • عوام اور ہماری مکمل سپورٹ گورنر پنجاب کو حاصل ہے،پرویز الہٰی

    عوام اور ہماری مکمل سپورٹ گورنر پنجاب کو حاصل ہے،پرویز الہٰی

    عوام اور ہماری مکمل سپورٹ گورنر پنجاب کو حاصل ہے،پرویز الہٰی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید کی ملاقات ہوئی ہے

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال گیم چینجر ثابت ہو گی،عمران خان کی کال سے ملکی سیاسی ماحول تبدیل ہو جائے گا،گورنر غیر آئینی حکومت کو چیلنج کرکے غیر آئینی کام نہیں کر رہے، عوام اور ہماری مکمل سپورٹ گورنر پنجاب کو حاصل ہے ن لیگ عوام کےدباؤ کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ن لیگ کے خلاف روزبروز عوام کا غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے،بلدیاتی آرڈیننس 10 جون کو ختم ہو رہا ہے، چاہتے ہیں آرڈیننس ختم ہونےسے پہلے تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا جائے،

    میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا شور مچانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،بلدیاتی سمیت جنرل الیکشن کی راہ میں ن لیگ خود سب سے بڑی رکاوٹ ہے

    دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موجودہ حکومت کوبھی غیر آئینی قرار دے دیا ،کہا کہ اگر کوئی قانونی حکومت جائز طریقے سےآئےگی تو مستعفی ہوجاوں گا، استعفیٰ جیب میں رکھ کر پھرتا ہوں،کام سے روکنے کیلئے جوخطوط لکھے گئے وہ قانون کے مطابق نہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا آفس آرٹیکل140 کے تحت آئینی آفس ہے،

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • بیرونی سازش اورمداخلت سےبنی حکومت کاکوئی مستقبل     نہیں: پاؤں جلداکھڑجائیں گے:پرویز الٰہی

    بیرونی سازش اورمداخلت سےبنی حکومت کاکوئی مستقبل نہیں: پاؤں جلداکھڑجائیں گے:پرویز الٰہی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانتوں پر بنی حکومت کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے، بیرونی سازش اور مداخلت سے بنی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، امید ہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نا اہل کرے گا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے میری دعا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو عالم اسلام میں وہ مقام ملے جو پاکستان حاصل نہیں کر سکا، نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے، اللہ تعالی پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز مقام عطا فرمائے، اللہ کریم پاکستانی قوم کو عید کی ڈھیر وں خوشیاں عطا فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، بیرونی سازش اور مداخلت کے اعتراف امریکہ سے بھی سامنے آ رہے ہیں، منحرف ارکان کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے، پنجاب میں 25 منحرف ارکان کے ریفرنس میں نا اہلی نوشتہ دیوار ہے، امید ہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نا اہل کرے گا۔

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے ڈیلیور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، عمران خان کو قوم کی بھرپور تائید ہے، ان کی ہر کال پر عوام باہر نکل رہے ہیں، لانگ مارچ کی کال کو بھی عوامی حلقوں نے خوش آمدید کہا ہے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ہم قدم ہو کر عوام کی آواز بلند کر رہے ہیں، پنجاب میں غیر آئینی و غیر قانونی حکمرانوں کا ڈراپ سین جلد ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے جعلی حلف اور اقتدار قوم کو قبول نہیں، عمران خان نے ہمیشہ ملک اور قوم کے حقیقی ایشوز پر آواز بلند کی۔اس موقع پر چودھری راسخ الٰہی، چودھری جاوید چٹھہ، میاں عمران مسعود و دیگر خاندان کے افراد نے بھی نماز عید ادا کی۔

  • عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کو بڑا جھٹکا دے دیا

    عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کو بڑا جھٹکا دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کو بڑا جھٹکا دے دیا

    سیش کورٹ نے پرویز الہیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی پر تشدد اور اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ہے فیصلے کے مطابق پنجا ب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ،پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی سپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل عامر سعید کی جانب سے موقف اپنایا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی ایما پر ن لیگ کے ایم پی ایز نے پرویز الٰہی پر تشدد کیا گیا لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا

    گزشتہ روز حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، سیشن کورٹ لاہور میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آ رائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے،تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی ،عدالت پرویز الہٰی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے ،پرویز الہٰی تھانے میں پیش بھی نہیں ہوئے،درخواست پر ڈائری نمبر نہیں لگا

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا کہ متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی مگر پولیس درخواست پر کارروائی سے گریزاں ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کواندراج مقدمہ کاحکم جاری کرے

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: اسپیکر پنجاب  اسمبلی  پرویز الٰہی

    لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: پرویز الٰہی نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں توالیکشن ہی نہیں ہوا،اسی لیے عدالتوں میں انصاف لینے گئے، فیصلہ آیا ہے اس کو چیلنج بھی کریں گے، گورنرپنجاب کا بھی مجھے فون آیا ہے، صدر مملکت، گورنر پنجاب بھی آئین کے تحت کام کر رہے ہیں، انا کی جنگ سے معاملہ کہیں اور جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کس فورم پر جا کر حلف لے گا؟ ایسے حلف تو سڑکوں پر نہیں ہوتے، الیکشن کا فورم اسمبلی تھا، حلف گورنرہاؤس ہونا ہوتا ہے، صبح عدالتیں کھلیں گی تو وکلا جا کر پیش ہوں گے، ایسے تھوڑا ہو گا ایک دم سارا کچھ ختم ہوجائے گا۔ یہ نہیں ہوسکتا گھربیٹھے ہی حلف ہوجائے۔ صبح عدالتیں کھلیں گی توفیصلہ چیلنج ہونا ہے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ عثمان بزدارکے نوٹی فیکشن میں لکھا ہے جب تک نیا حلف نہیں ہوتا وہ کام کرتے رہیں گے، ابھی تک 26 منحرف اراکین کا فیصلہ نہیں آیا، اگر منحرف اراکین کا فیصلہ آجاتا ہے تو یہ سارا الیکشن ہی ختم ہوجائے گا، 26 منحرف اراکین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ان کے پاس میجورٹی نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن گیلری میں ہونا بالکل غلط ہے، مجھ پر تو حملہ کیا گیا، یکطرفہ الیکشن نہیں ہوسکتا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسمبلی پرحملے کے براہ راست حکم دیئے، آج انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، یہ کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے، ابھی توانہوں نے حلف نہیں اٹھایا اورلوگوں کو اندر کرانا شروع کر دیا ہے۔ شریف فیملی کو 22 دن تک انتظارکرنا چاہیے تھا، اس طرح نہیں ہوتا کہ چیزوں کو بلڈوز کر دیا جائے، اس حلف کا کوئی فائدہ نہیں گوالمنڈی میں جا کر لے لیں، اس طرح نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت، گورنر پنجاب ایکشن لیں گے، صدرمملکت،گورنرپنجاب کوبائی پاس نہیں کرسکتے؟ اس طرح نہیں ہوسکتا کہ یکطرفہ فیصلہ کر دیا جائے، مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر اعتماد ہے، اللہ کی عدالت تو ہر وقت کھلی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے ہمارے وکلا آج رات ہی پٹیشن دائر کر دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی سٹاف کو اندر کر دیا جائے، اب یہ معاملات میں عدالتوں کولے آئے ہیں۔

  • پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

    پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

    پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی ،

    سیشن کورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ایس ایس پی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دالتی حکم پر ایس پی سول لائنز اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او عدالت پیش ہوئے ۔ ایس پی سول لائنز نے عدالت میں کہا کہ پٹیشن کی کاپی اور عدالتی فیصلہ موصول نہیں ہوا ، جواب کیلئے موقع دیا جائے ۔

    سیشن کورٹ نے پولیس کو جواب داخل کرانے کا ایک موقع دیدیا جبکہ پرویز الٰہی کے وکیل نے پٹیشن کی کاپی ایس پی سول لائنز کو فراہم کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کو پنجاب اسمبلی میں جھگڑے کے ذمہ داران کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی ہے ، پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔سیشن کورٹ نے پولیس سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • مقدمہ درج نہ ہوا، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ گئے

    مقدمہ درج نہ ہوا، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ گئے

    مقدمہ درج نہ ہوا، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ گئے
    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی

    چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا کہ متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی مگر پولیس درخواست پر کارروائی سے گریزاں ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کواندراج مقدمہ کاحکم جاری کرے

    قبل ازیں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کل ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن کروایا گیا، کل کے الیکشن کو گورنر پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پہلے ہی متنازعہ قرار دے چکے ہیں، یہ ایک آئینی مسئلہ ہے جب تک واضح صورتحال سامنے نہیں آتی تب تک اس کو تسلیم نہیں کر سکتے.ن لیگ کی اوچھی حرکتوں نے ثابت کر دیا کہ انہوں نے ابھی تک پرانے کام نہیں چھوڑے، ماضی میں عدالتوں پر حملہ کیا اب پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا گیا، کل جو کچھ پنجاب اسمبلی کے فلور پر ہوا پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں ایسا کبھی پہلے نہیں ہوا.پولیس ایسے آئی جیسے ڈاکوؤں پر حملہ کرنے آئے ہیں، یہ سب کچھ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ہوا، ان کا ٹارگٹ تھا کہ پی ٹی آئی اور ہمارے ایم پی ایز کو ڈرا کر ایوان سے باہر نکالا جائے.

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نےگیلری میں کھڑے ہوکر الیکشن کروایاجسکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ،مہمانوں کی گیلری میں میگا فون پکڑ کر تو کوئی بھی الیکشن کروا سکتا ہے،اجنبیوں کی جگہ بیٹھ کرایک اجنبی نےالیکشن کروایا،یہ کیساالیکشن ہے جس میں وزیراعلیٰ کےامیدوارکوزخمی کردیااور ان کی غیرموجودگی میں الیکشن ہوا ،جس طرح انہوں نے جعلی الیکشن کروایا اسی طرح کوئی جعلی گورنر ڈھونڈ کر جعلی حلف بھی لے لیں۔ہم نے کل جو درخواست دی ابھی تک اس پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جبکہ ان کی درخواست پر کل رات ہی مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا تھا چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں مبینہ حملے کے بعد پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، جس کے بعد پولیس نے چودھری پرویز الہیٰ کو بلا لیا ہے، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ اپنا میڈیکل کروانے کے لئے تشریف لائیں تا کہ کاروائی آگے بڑھائی جا سکے

    چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا متفقہ امیدوار ہوں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے، پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے مارے، حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو،آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی عمران اور ایس پی مستنصر، ایس ایچ او فاروق سمیت 2 سے تین سو مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہو گئے پولیس ملازمین نے داخل ہوتے ہی ہمارے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈے کے کر رانا مشہود نے مجھ پر وار کیا رانا مشہود کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا جہانگیر خانزادہ نے وار کیا جو ایم پی اے عامر کو ہاتھ پر لگا

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج