Baaghi TV

Tag: پرویز الہی

  • اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں راسخ الہٰی، قیصرہ الہٰی اور بسما نوید شامل تھے چوہدری پرویز الہٰی کی اہل خانہ سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 45 منٹ تک جاری رہی صدر پی ٹی آئی اور فیملی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خاندانی امور کے ساتھ سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور ان کے دفاع پر بھی بات چیت کی گئی۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

    دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیااسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھاآج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائےانہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائےجس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • پرویز الہیٰ کی سالگرہ،اہلخانہ کو ملی ملاقات کی خصوصی اجازت

    پرویز الہیٰ کی سالگرہ،اہلخانہ کو ملی ملاقات کی خصوصی اجازت

    انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی سالگرہ پر اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے چوہدری پرویز الہی سے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے اجازت دے دی،ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے فیملی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ ملاقات والے دن چوہدری پرویز الہی لاہور میں تھے، ملاقات نہ ہوسکی،چوہدری پرویز الہی کی آج سالگرہ ہے،بیوی، بیٹے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے، سالگرہ کی وجہ سے خصوصی ملاقات کی اجازت دی جائے،عدالت نے استفسار کیا کہ چوہدری پرویز الہی اڈیالہ جیل میں ہیں،وکیل نے کہا کہ جی چوہدری پرویز الہی اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی ہیں، عدالت نے ملاقات کی اجازت دے دی

    نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    ضلع کچہری لاہور پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا مقدمہ ،پرویز الٰہی بھرتیاں کیس کی سماعت ہوئی،

    پراسیکوٹر نے دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ، پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پرویز الہی کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا ہے، پرویز الہی کی ظہور الہی روڑ پر واقع رہائش گاہ سے پیسے ریکور کیے ، پرویز الہی سے مزید دستاویزات ریکور کرنا مقصود ہے،وہ دستاویزات اہم نوعیت کی ہیں عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ ریمانڈ پیپرز فرضی ہیں ،پیسے دے کر بھرتی ہونے والے کیسے استعفیٰ دے سکتے ہیں ،ریکارڈ میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں، پرویز الٰہی کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالف میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت این ٹی ایس نے امتحان لینا تھا ،این ٹی ایس نے طریقہ کار واضح کر دیا تھا،این ٹی ایس نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے نتائج جاری کیے ،یہ رزلٹ وٹس اپ پر اپ لوڈ ہوا ،میں نے گزشتہ سماعت پر بھی یہ ریکارڈ پیش کیا تھا،ٹاپ والے بارہ امیدواروں کو کامیاب ڈیکلیر کر دیا گیا،رزلٹ کے اعلان کے بعدکس طرح ردوبدل ہو سکتا ہے ،

    دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے،انٹی کرپشن والے فائل نہیں پڑھتے، انکو لکھی ہوئی فائل آتی ہے یہ عدالت میں فائل پڑھتے ہیں،کیا کسی متاثرہ امیدوار نے ایف آئی آر کروائی ،کیا پکڑی ہوئی رقم کی وصولی کا بتایا گیا، یہ جعلی ریکوری ہے،انٹی کرپشن کو پیسے کی کمی نہیں ،یہ جہاں چھاپے مارتے ہیں زیورات لے آتے ہیں ،ریکوری کی بابت ایف آئی آر میں زکر نہیں،اینٹی کرپشن اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے،محض اینٹی کرپشن کی خواہشات پر ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا ،پرویز الٰہی مسلسل اینٹی کرپشن حراست میں ہیں، پرویز الٰہی سے مزید کیا ریکوری کرنا ہے، اینٹی کرپشن کو ایک ایک منٹ کا حساب دینا ہوگا ،برامد شدہ نوٹوں کی جانچ پرتال ضروری ہے،

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کی شق 141کے تحت رقم کی جانچ پڑتال ضروری نہیں،اینٹی کرپشن عدالت ہی ریکوری کی جانچ پڑتال کراسکتی ہے ،الزامات صرف ٹرائل میں ثابت ہوں گے،ریمانڈ میں الزامات نہیں دیکھے جاسکتے ہیں، وایئٹ کالر کرائم میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، آئی او کو تفتش اگے بڑھانے کے کیے مزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے ،دو روزہ جسمانی ریمانڈ کم تھا، پرویز الٰہی کو گھر سے کھانا لانے کی سہولت ہے،

    میں نے لوگوں کی خدمت کی وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،پرویز الہیٰ
    دوران سماعت پرویز الہی روسٹرم پر آگئے ،پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لیے کام کیا ہے ،میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،میں نے ایک روپیہ نہیں کھایا، رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا ،پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کرلے آئے،میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں،یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں،جوڈیشیل مجسٹریٹ نے کہا کہ کیوں تفتیشی صاحب چوہدری صاحب تو کہتے ہیں کہیں لیکر ہی نہیں گے، تفتیشی افسر نے کہا کہ سر آپکو پتہ ہے ہر ملزم ہی یہی کہتا ہے، ہم تو چوہدری پرویز کو لیکر گئے انکے گھر ،یہ رقم کہاں سے آئی پھر ،

    سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے ریمانڈ کا معاملہ ،عدالت نے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی.

    اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں تفتیش کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن کا الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر نےمیرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی تقرریاں کیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا

    نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • نواز شریف لاڈلے کے لیے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی،پرویز الہیٰ

    نواز شریف لاڈلے کے لیے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی،پرویز الہیٰ

    صدر تحریک انصاف، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں ،پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے،اسپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے ؟انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں ،ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف باتیں کیں، یہ کہاں کا انصاف ہے ،نواز شریف لاڈلے کے لیے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے ،نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں

    پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،چودھری پرویزالٰہی کو ضلع کچہری میں پیش کردیاگیا، پرویز الہی بھرتیاں کیس کی سماعت ہوئی،پرویز الہی کے وکلانے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت میں موقف اپنایا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے ،ہائیکورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے ، پرویز الہی کے مرکزی وکیل بھی ہائی کورٹ میں ہیں ،اینٹی کرہشن حکام کی جانب سے کیس کی سماعت شروع کرنے کی استدعا کی گئی، تفتیشی نے استدعا کی کہ عدالت ہمارے دلائل سن لے بعد میں پرویز الہی کے وکلا کو بھی سنا جا سکتا ہے ،مجسٹریٹ نے سماعت ملتوی کر دی

    ‏لاہور ضلع کچہری: شوگر ملز کو کوٹہ دینے کا معاملہ ،چوہدری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن کی جانب سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ پورے معاملے سے پرویز الہی کا کوئی تعلق نہیں ،ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے شوگر مل کا کوٹہ بڑھانے پر فیصلہ کیا ،مونس الہی مل کے پارٹنر ہیں اس میں پرویز الہی کا کیا قصور ہے ،بیٹا مل کا شٸیر ہولڈر ہو تو پرویز الہی پر ذمہ داری کس طرح بنتی ہے اینٹی کرپشن نے یہ بتایا ہی نہیں کہ اس پورے معاملے میں پرویز الہی نے کیا کردار ادا کیا ،اینٹی کرپشن یہ بتائے جسمانی ریمانڈ کس جرم کی تفتیش کے لیے مانگ رہی ہے ، یہ جسمانی ریمانڈ کا نہیں بلکہ ڈسچارج کا کیس بنتا ہے ،پرویز الہی کے وکلا اور اینٹی کرپشن کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،عدالت نے شوگر ملز کوٹہ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • شریف برادران کی دکان بند،الیکشن میں لگ پتہ جائیگا، پرویز الہیٰ

    شریف برادران کی دکان بند،الیکشن میں لگ پتہ جائیگا، پرویز الہیٰ

    تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی.

    عدالت پیشی کے موقع پر پرویز الہیٰ نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو نیلسن گوال منڈیلا آیا ہے، یہ پہلے اپنے بھائی سے گیس، بجلی، پٹرول، بے روزگاری اور مہنگائی کا حساب لے، انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے،انتخابات میں سب کو برابر موقع نہ ملا تو خدشات پیدا ہوں گے، ہم عدالتوں میں جائیں گے اور انصاف لے کر آئیں گے، لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں اساتذہ کو بھی انہوں نے مارنا شروع کر دیا ہے جو یہ کر رہے ہیں اسکا حساب الیکشن میں دینا پڑے گا،سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی، الیکشن ان کو سب کے لئے یکساں موقع دینا ہو گا،

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ 5ماہ سے جیل کاٹ رہا ہوں، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا، اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، فوڈ پوائزنگ ہو گئی تھی، ہاتھ باندھ کر تو الیکشن نہیں ہوں گے، شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،عمران خان کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے شریف برادران کی دکان بند ہو چکی ہے

    چوہدری پرویز الٰہی آج عدالت پیشی کے دوران انتہائی پر اطمینان دیکھائی دئیے ،پرویز الہیٰ عدالت میں بیٹھ کر ٹیلی فون کالز بھی کرتے رہے، ایسا لگ رہا تھا جیسے پرویز الہیٰ اڈیالہ جیل کی بجائے گھر سے آئے ہوں

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • پرویزالٰہی کے ریمانڈ میں توسیع

    پرویزالٰہی کے ریمانڈ میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد،پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیاگیا

    پرویزالٰہی کو پولیس نے سخت سیکیورٹی کے تحت جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا ،پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت پہنچایا گیا،اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویزالٰہی کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیاگیا،پرویز الٰہی کے ہمراہ وکیل صفائی سردارعبدالرازق بھی عدالت پیش ہوئے،

    ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویزالٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہوگیا ہے؟ اےٹی سی عدالتی عملہ نے کہا کہ پرویزالٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنی ہے،تفتیشی افسر نے کہا کہ پرویزالٰہی کی حد تک چالان آگیاہے، نوٹس بھی ہوگیاہے، ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ شریک ملزمان کے ساتھ ہی پرویزالٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتےہیں،

    پرویزالٰہی کرسی سے اٹھ کر روسٹرم پر آگئے اور عدالت میں کہا کہ نہیں 24 اکتوبر تاریخ نہیں رکھنی، وکیل صفائی سردارعبدالرازق نے استدعا کی کہ 24 اکتوبر سے لمبی تاریخ رکھ دیں، پرویز الٰہی کی لاہور کی عدالت بھی پیشی ہے،عدالت نے پرویزالٰہی کے خلاف کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    جو جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے، اس سے کل سے میرا پیٹ خراب ہے، پرویز الہی
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب سے جیل میں تو رابطہ نہیں ہو سکتا، جو جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے، اس سے کل سے میرا پیٹ خراب ہے، مشکل سے یہاں پہنچا ہوں کیونکہ فوڈ پوائزنگ ہو جاتی ہے،5 مہینے سے جیل کاٹ رہا ہوں، کوئی گھبراہٹ نہیں، مضبوطی کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، الیکشن کا ماحول بنے گا تو ہاتھ باندھ کے تو الیکشن نہیں ہو گا،عمران خان کے بغیر الیکشن بے معنی ہو گا، سائفر کیس کوئی بڑی بات نہیں ہے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سرخرو ہوں گے، خان صاحب کے سیل کی دیوار گرائی گئی ہے جس سے کچھ بہتری ہوئی ہے،

  • پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سرکاری اراضی کیس الاٹ منٹ کیس ،لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ کا مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ ،سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف پراسیکوشن کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پراسیکوشن کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے لر فیصلہ محفوظ کرلیا

    جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کیسے کہ سکتی ہے کہ مجسٹریٹ یہ کرے ۔یہ نہ کرے ،وکیل پراسیکوشن نے کہا کہ مجسٹریٹ ریمانڈ دینے کا پابند تھا ،مجسٹریٹ کیس کو ریمانڈ ڈ کے بعد سپشل جج انٹی کرپشن کو بھجوانے کا پابند تھا ۔پراسیکوشن کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد خان پیش ہوئے،جسٹس علی باقر نجفی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں انٹی کرپشن حکام سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،وکیل سرکار نے کہا کہ پرویز الہی نے وزیر اعلی کی حیثیت سے اپنی خود ساختہ کمپنی کو قصور کی 676 کنال اراضی غیر قانونی الاٹ کر دی۔اس خودساختہ کمپنی کے مالکان میں مونس الہی اور راسخ الہی شامل ہیں اس اراضی کو لاہور ماسٹر پلان کا حصہ بنا دیا گیا۔اسوقت کے ڈی جی ایل ڈی اے عامر خان بھی کیس کے ملزم ہیں،16ستمبر کو پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا،ڈیوٹی مجسٹریٹ ریحان الحسن نے چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا، مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق درست فیصلہ نہ کیا، مجسٹریٹ نے پراسیکیوشن کی مقدمہ سے ڈسچارج کیخلاف درخواست خارج کر دی ،مجسٹریٹ نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حقائق کے برعکس دی. ڈیوٹی مجسٹریٹ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا قانونی اختیار نہ تھا ،یہ اختیار سپشل جج انٹی کرپشن کو تھا ۔عدالت مجسٹریٹ کے قانون کے برعکس ڈسچارج کیے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دے،

    پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ کو عدالت پیش کرنے کا حکم،وکیل کو پتہ ہے مونس کہاں ہے،عدالت
    دوسری جانب سپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو تئیس اکتوبر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل کے سپریڈنٹ پرویز الٰہی کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر مونس الہی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ مونس الہیٰ کے وکیل نے مونس الہیٰ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا،مونس الہیٰ کے وکیل کو ملزم کے بارے میں پتا ہے،فوجداری کاروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے،مونس الہی کے وکلا آئندہ سماعت پر مونس الہیٰ کو عدالت پیش کریں،

  • ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ؟ سپریم کورٹ

    ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ
    میں نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات سے متعلق آگاہی کے لیے درخواست دائر کی تھی،پرویز الہی کو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے دوسرے میں پکڑ لیتے ہیں۔

    دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او کیس میں حکم دیا گرفتار نہ کیا جائے،اب جب اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے تو لاہور ہائیکورٹ کیا کرے؟ لاہور ہائیکورٹ کیا حکم کر سکتا تھا،یہ نہ سمجھیں جو ہو رہا ہے اس سے ہمیں خوشی ہو رہی ہے،قانونی سوالات اٹھتے ہیں جن پر جواب دیں، لاہور ہائیکورٹ کیسے اسلام آباد میں درج ایف آئی آر ختم کر سکتی ہے؟

    جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ہے۔اسلام آباد میں عدالت نے اس قسم کا آرڈر جاری کیا۔کیا عدالتیں ملزم کو جرم کرنے کا لائسنس دے رہی ہے۔ہم نے اور ان ججز نے بھی قانون کے تحفظ اٹھایا ہے۔فیصلہ دیا جاتا اب ملزم کی گرفتاری عدالت کی اجازت سے ہوگی۔وہ ملزم ضمانت پر رہا کرکے دو بندے قتل کردے پولیس کچھ نہ کرے۔پولیس کیا ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑ کر پہلے عدالتی اجازت لے پھر گرفتار کرے۔

    وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بھی مذاق ہے ضمانت کے بعددوسرے کیس میں پھر گرفتار کر لیتے ہیں۔جسٹس سردار طارق مسعود نےکہا کہ یہ مذاق تو ستر سال سے ہو رہا ہے۔آپ قانون کا بتائیں قانون کیا کہتا ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارےساتھ وہ ہورہاہےجیسے کشمیرمیں ہوتاہے ،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی بات نہ کریں، کشمیرمیں بھارتی فوج قابض ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ تو ہمارےساتھ ویساسلوک نہ کریں ناں،کپڑوں کےبغیر آکراغواکرلیاجاتا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ دن کو بغیر کپڑوں کے بغیر؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرا کہنے کا مطلب ہے یونیفارم کے بغیر،

    جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی قانونی طور پرحراست میں لئے گئے ہیں،لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہائیکورٹ وہ آرڈر کر سکتی ہے جو سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں کیا، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ گھڑی کو بہت پیچھے نہ لے جائیں، اسی کیس پر رہیں،لطیف کھوسہ نے کہاکہ اگر آپ کو اس کیس کو غیرموثر ہی کرنا ہے تو پاکستان کے مقدر کا خداحافظ ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا مقدر چند لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہو سکتا،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیس کی سماعت کل یا پیر کورکھ لیں، جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ پیر کو تو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ہوگا،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سادہ سا کیس ہے آپ ہمیں غیرمتعلقہ معاملات میں الجھانا چاہتے ہیں،عدالت قانون کے مطابق چلے گی،لطیف کھوسہ نے کہاکہ حقوق پامالی کی اجازت نہیں،25کروڑ عوام کے حقوق کا سوال ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود کیس کی تیاری کرکے نہیں آئے اور بات ہم پر ڈال رہے ہیں،معاون وکیل سردار عبدالرازق نے کہاکہ شیخ رشید کو بھی بوگس کیس میں پکڑ لیا گیا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ زبانی باتیں نہ کریں شیخ رشید کا کیس ہمارے سامنے نہیں ہے،

    جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب کے دور میں ایف آئی آر دکھا کر گرفتاری کا قانون آیا،بھٹو صاحب کے دور میں یہ قانون ظہور الٰہی کیلئے آیا تھا،یہ تو لائسنس ٹو کرائم والی بات ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ ضمانتیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ہو رہی ہیں،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پھر یہ قانون عام بندے کیلئے بھی رکھیں نا، سب کو یہ حق دیں،آج کل ہائیکورٹ میں بندہ پیش نہیں ہوتا اور ضمانتیں دے دی جاتی ہیں،قانون کے مطابق ملزم کو ضمانت کیلئے خود پیش ہونا پڑتا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کس طرح ایک آرڈر سے تمام کیسز میں ضمانت دے رہی ہے؟یہ بتائیں کیا ہائیکورٹ ایسا حکم دے سکتی ہے کہ ایک شخص کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرو؟جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیس غیرموثر ہو گیا تو کیسے آگے چلائیں،صرف دو سوالوں کے جواب دے دیں،

    عدالت عظمٰی نے وکیل لطیف کھوسہ سے دو سوالوں کے جواب طلب کرلئے، عدالت نے سوال کیا کہ کیا ہائیکورٹ کسی ملزم کو نامعلوم ایف آئی آر پر وسیع ریلیف دے سکتی ہے،حبس بے جا کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ مذید کیا کرسکتی ہے،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ مجھے تیاری کیلئے وقت دیں ،

    سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

  • چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

    چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

    لاہور: صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے، اور حکام کے مطابق اینٹی کرپشن میں پرویز الہی کیخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیرخسروبختیار کا بھائی مخدوم عمرشہریار بھی مقدمے میں نامزد ہیں، جب کہ پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور تحریم الہی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویزالہیٰ پر نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے، شوگر ملز کے مقدمے میں خرم شہزاد سمیت 3 ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

    ققبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیرقانونی طور پر سیکرٹری لگانے پر مقدمہ درج کیا تھا مقدمے میں محمد خان بھٹی اور سابق سیکرٹری سروسز کو بھی نامزد کیا گیا تھا

    افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا،نگران وزیر خارجہ

  • آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،پرویز الہی

    آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،پرویز الہی

    لاہور: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کر دیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے سمعت کی، اور اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی-

    پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر دلائل نہیں دے سکتے، ان کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں ہے۔ کل انہوں نے ہی یہ فیصلہ چیلنج کردینا ہے جبکہ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ پہلے والے بیل آرڈر میں بھی میرے دستخط موجود ہیں میں عدالت میں انڈرٹیکنگ دینے کو تیار ہوں کہ ان کیسز میں پیش ہونے کے لیے میرا آرڈر ہوا ہے۔

    بعد ازاں چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی، آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیےچیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں،نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی ۔

    گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا،پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔

    پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔ تاہم دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا، پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کو سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج