Baaghi TV

Tag: پریڈ گراونڈ

  • پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی

    پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی

    اسلام آباد: (باغی ٹی وی) ہفتے کی رات تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا, جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے متوالوں نے خواتین کو آتا دیکھ کر انہیں غلط راستہ بتایا بعد ازاں انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی, خاتون صحافی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جب انہوں نے پارٹی کی خواتین ونگ میں جاکر شکایت کی تو وہاں موجود خواتین نے ماننے سے انکار کردیا بلکہ انہیں ہی غلط کہا, خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو تو سیدھا راستہ دیکھانے کی ازخود ذمے داری لئے ہوئے ہیں, عمران خان اپنے چاہنے والوں کے لئے کیوں نہیں تربیتی نشتوں کا اہتمام کرتے ہیں? ان کی کیوں نہیں اخلاقی تربیت کرتے ہیں, اگر تحریک انصاف خواتین کے تقدس کا احترام نہیں کرسکتی ہے تو ان کی تذلیل کرنے کے لئے انہیں بلایا بھی نہ کریں۔

    جلسے میں شریک ایک اور خاتون نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے جیسے جلسے میں آنے والے لوگ خواتین کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں ہوتا ۔ ایسے لگتا ہے کہ جلسے میں کچھ لوگ خواتین کو ہراساں کرنے کا مقصد لے کر ہی شریک ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کو اس حوالہ سے غور کرنا چاہئے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے قائدین سے خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ پنڈال کے ساتھ الگ راستہ بھی ہونا چاہئے تا کہ جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے خواتین بچ سکیں ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو خواتین جلسے میں آنا چھوڑ دیں گی ۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کی آمد؟خبریں تیزی سے وائرل

    پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کی آمد؟خبریں تیزی سے وائرل

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج ہفتہ کو اسلام آباد میں مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج اور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم بھی پہنچ چکے ہیں‌

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔

    وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    عمران خان راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے، جبکہ ملک کے دور دراز علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں…

    لیکن کیا بھارتی اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی کرکٹر عماد وسیم بھی جلسے میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں؟سوشل میڈیا پر جلسے کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بول وڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کے ہم شکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    عمران خان کنٹینر پر سوار،جلسہ گاہ پہنچ گئے

  • اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد

    اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد

    اسلام آباد:پریڈ گراؤنڈ جلسہ، ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس حکام نےاس وقت اس شخص کی تلاشی لی جب یہ شخص جلسہ گاہ میں داخل ہورہاتھا،پولیس کا کہنا ہے کہ پریڈ گراونڈ جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ جلسے میں آنے والا اسلحہ بردار شخص کے پی کے، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی سے آئے ہوئے اس شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل، دس راؤنڈ برآمد ہوئے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص سے تفتیش جاری ہے اورتحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے

    وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے احکامات جاری کر دئیے ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشنز کرنے کی ہدایات،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیک پوائنٹس لگادئیے گئے جو دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں گے ۔

    اس کے علاوہ ریڈ زون میں بھی سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی اور پولیس کے خصوصی دستے تعینات کر دئیے گئے جبکہ کسی بھی لااینڈآرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو10ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ خوداپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور کسی بھی لااینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں ۔

    ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے ۔ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز خود شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔