Baaghi TV

Tag: >پشاور پولیس

  • پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما جاں بحق

    پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما جاں بحق

    معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ما کر قتل کیا، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کرگھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نےپارٹی کے لیے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پشاور پولیس کے سنئیر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ قتل کی اصل وجہ کیا ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

    پارٹی کو متحرک کریں، اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

    سراج الحق کی خیبر میں امن کے قیام کے لیے تعاون کی پیشکش

    ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

    شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

  • ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے  وزیراعظم کی ملاقات

    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہنگو دہشتگرد حملے میں دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے سپاہی عمر سعید کو خراج تحسین پیش کیا ہے،

    وزیراعظم نے ہنگو حملے کے دوران فائرنگ کا مقابلہ کرنے والے صوابی سے تعلق رکھنے والے جوان کو بہادری پر شاباش دی۔ وزیراعظم نے حوصلہ افزائی کے طور پر عمر سعید کو پانچ لاکھ کا انعام بھی دیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عمر سعید جیسے بہادر جوان ہماری قوم کی ایک آہنی دیوار کی مانند حفاظت کر رہے ہیں ،ہماری پولیس ملک دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے ،ہماری پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی ہر موقع پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کام کیا ،

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی ملاقات ہوئی،وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت اور تعاون یقینی بنائے گی.

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےدورہ پشاور کے دوران سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر حاضری دی، وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی، وزیراعظم نے سابق صدر کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ، وزیراعظم نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی ،وزیراعظ منے شہید کے بلندی درجات کی دعا کی،وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے کی جانب سے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی گئی ،وزیراعظم نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا . نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہید صفوت غیر نے ایک عظیم مقصد کے لئے جان کانذرانہ دیا،ہم ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان

  • پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829  افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    پشاور پولیس کی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، 6 ماہ کے دوران 4829 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں بین الصوبائی منشیات سمگلرز نیٹ ورکس سمیت مخصوص گاہک کو پشاور اور دیگر مختلف اضلاع کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ہونے والی کاروائیوں میں 30 کلو گرام سے زائد آئس ، 137 کلو سے زائد ہیروئن ، 271 کلو گرام افیون، 1652 کلوگرام چرس اور 1358 بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے
    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے نواجوان نسل خصوصًا طلباء کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی خاطر عوامی سطح پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    محرم الحرام کے پیش نظر پشاور کے اور اسکے مضافاتی علاقوں میں ٹارگٹڈ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہے،پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد گھروں کے چیکنگ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں مجرمان اشتہاریوں کے سہولت کار، آئس اور دیگر منشیات فروش، غیررجسٹرڈ کرایہ داروں اور دیگر جرائم میں ملوث بھی شامل ہیں۔
    پولیس کے مطابق ملزمان سے آپریشن کے دوران 3 عدد کلاشنکوف، 13 عدد پستول، متعدد میگزینز، مختلف بور کے کارتوس، منشیات اور شراب بھی برآمد کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں مشکوک اور مشتبہ بھی شامل ہیں جن سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، سرچ اینڈ سٹرائیک کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

  • پشاورکینٹ ڈویژن میں امن وامان کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

    پشاورکینٹ ڈویژن میں امن وامان کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

    ضلع پشاور ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، محرران اور تمام چوکی انچارج نے بھی شرکت کی،کینٹ ڈویژن میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام، ہاٹ سپاٹس اور ٹربل پوائنٹس کا ازسر نوتعین کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی،
    ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹانے اور ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے کیساتھ ساتھ تمام سنگین مقدمات کی جامع تفتیش کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہےمیٹنگ کے دوران ایس پی کینٹ نے پولیس افسران کو کیس کے حوالے سے جامع تفتیش کو یقینی بنانے کی خاطر مائیکرو لیول انفارمیشن حاصل کرنے اور اہم شواہد اکٹھے کرنے سمیت عینی شاہدین کے ساتھ بھی مربوط رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملوث عناصر کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے
    انہوں نے کہا کہ کینٹ ایریا میں شہریوں کی سہولت اور امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافے، سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں،
    ایس پی کینٹ نے قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جرائم کے خلاف جان ومال کے حوالے سے اہم اقدامات جبکہ سنگین جرائم کی تفتیش جلد مکمل کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے،

  • پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب نصب دس سے گیارہ کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب پریشر کوکر میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا دیسی ساختہ بم دس سے گیارہ کلو وزنی تھا۔

    پشاور میں ایک اور سکھ تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

    دوسری جانب پشاور شہر اقلیت برادری کے لئےغیر محفوظ جگہ بنتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تاجر جسکا تعلق سکھ برادری سے ہے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو حملے میں زخمی ہونے والے سکھ دکاندار اس وقت زیر علاج ہیں آ ج کا واقعہ شہر میں یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر جس کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی کو نشانہ بنایا گیا، سکھ تاجر رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے گلددہ میں اس پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے فوری بعد سکھ تاجر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی۔

    پشاور کوہاٹ روڈ گیس لیکج دھماکہ،3 بچے جانبحق والدین زخمی

    قبل ازیں سکھ برداری پر ایک حملہ گزشتہ روز ہوا تھا پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گڑھی میں سکھ پنساری کو نشانہ بنایا جو فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی سکھ تاجر کی شناخت ترلوک سنگھ نے نام سے کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے رہے جس کا مقصد سکھ برداری کو نشانہ بنا کر بدامنی اور بے چینی پھیلانا ہے-

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

  • پشاور میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،10 ملزمان گرفتار

    پشاور میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،10 ملزمان گرفتار

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی نگرانی میں ضلع بھر میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،تھانہ بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے 5 عدد رائفل، 28 عدد پستول، 6 عدد بندوق، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس برآمد کئے گئے،سی سی پی او پشاور سید اشفاق احمد نے شہر میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام ضلع پشاور کو اس قسم کے جرائم میں ملوث عناصر سے پاک نہیں کیا جائے گا تب تک چین سے نہیں بیٹھے گے،ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،

  • ہلاک ہونے والے دھشتگرد کی ویڈیو وائرل کرنے پولیس اہلکار معطل

    ہلاک ہونے والے دھشتگرد کی ویڈیو وائرل کرنے پولیس اہلکار معطل

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے پشاور متنی تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے،ایس ایچ کو ایک روز قبل دھشتگردوں سے مقابلے کے دوران ایک شر پسند کے ہلاک ہونے کے بعد اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر نوٹس لے کر معطل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے حدود میں ایس ایچ او عمران الدین اور ملزم ایاز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ملزم عمران ہلاک ہونے کے بعد اس کی لاش پولیس بکتر بند کی فرنٹ ونڈو سکرین پر رکھ کر تھانے منتقل کیا گیا، جبکہ اسکے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، واقعے کے بعد ہلاک دھشتگر د اور اسکے گرفتار دوستوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی جس کے نتیجے میں سی سی پی او پشاور کے جانب سے کاروائی عمل میں لانے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا، جبکہ معاملے کے مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،

  • اسلام آباد کے رہائشی کو پشاور پولیس اہلکاروں نےلوٹ لیا

    اسلام آباد کے رہائشی کو پشاور پولیس اہلکاروں نےلوٹ لیا

    پشاور سے اسلام آباد جانے والا شہری بلال عزیز کو پشاور پولیس نے لوٹ لیا، شہری غیر ملکی کرنسی اسلام آباد لےجانے پر پولیس اہلکاروں نے شہری سے 5 لاکھ سعودی ریال بطور رشوت لئے، بلال عزیز کو گیارہ لاکھ سعودی ریال ذاتی گاڑی میں اسلام آباد لےجاتے وقت پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکا،شہری نے رقم بطور رشوت لینے پر تھانے میں مقدمہ درج کر دیا،رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ شہر ی بلال عزیز پشاور سےرشتہ داورں کے حج اخراجات کےلئے سعودی ریال اسلام آباد لےجا رہا تھا، اس دوران چمکنی موٹروے ناکہ پر چار پولیس اہلکاروں نے 11 لاکھ ریال دیکھ کر ایف آئی اے کو تحویل میں دینے کی دھمکی دی،
    شہری کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گیارہ لاکھ میں سے 5 لاکھ سعودی ریال رشوت دینے پر چھوڑنے کا کہا ، پولیس اہلکار وحید،حیدر، ابراہیم،شیراز نے مجھے سے 5 لاکھ ریال لئے اور مجھے جانےدیا،شہری نے کہا ہے اسلام آباد پہنچنے پر دوستوں کے مشورے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کی، دوسری جانب پولیس نے موقف اپنایا کہ شہری کاغیر ملکی کرنسی منتقلی پر ایف آئی اے سے رابطہ کیاجائےگا،جبکہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے،اور پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرالی، جس سے 12500 ریال برآمد کئے گئے ہے،

  • پولیس لائنز دھماکے کےشہدا کی تعداد  100 ہو گئی

    پولیس لائنز دھماکے کےشہدا کی تعداد 100 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پشاو رمیں ہونیوالے دھماکے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا،پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد100 ہوگئی

    ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے 53زخمی ایل آر ایچ میں زیر علاج ہیں زخمیوں میں سے 7 آئی سی یو میں داخل ہیں،زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے،

    سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں ہونے والا واقعہ بظاہر خود کش حملہ لگتا ہے واقعہ کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے ریسکیو آپریشن کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو پولیس لائنز میں ایف آر پی،ایس ایس یو،سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زائد یونٹس کے دفاتر ہیں یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار پولیس لائنز آتے اور جاتے ہی یہ بھی امکان ہے کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آ گیا ہو ،مسجد کا ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی ہال میں دھماکے سے ویوز نکلیں آگ نے بھی نقصان پہنچایا مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا، سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کر رہی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی

    پشاور پولیس لائن دھماکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا، پولیس لائن پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی،اور ایل آر ایچ انتظامیہ سے بھی ملاقات کی،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے سرچ آپریشن کے دوران وقفہ وقفہ سے شہداء کے جسد خاکی کو نکالا جارہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے مزید 3 شہداء کو نکال کر ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا۔ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہیدوں کی صف میں شامل ہونیوالے مزید 6 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    سابق رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں اور اپنے مخالفین پر انتقامی کارووائیاں کرنے میں مصروف ہے پیغام پاکستان بہترین دستاویز ہے لیکن اس کو قانونی شکل دینے سے گریزاں ہے جبکہ فرقہ واران فوجداری ترمیمی بل کو راتوں رات لانے کی کوشش کی گئی انہوں نے پشاور دھماکے میں ہونے والے شہدا کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے بھی دعا کی انہوں نے مزید کہا کہ معیشت اور سیاسی بحران کے بعد دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے پوری قوم تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن حکمران اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی انہوں نے مطالبہ کیا حکومت فلفور بیغام پاکستان کی دستاویز کو قانون سازی کے پارلیمنٹ میں پیش کرے تاکہ دہشت گردی کی سرکوبی کی جا سکے