Baaghi TV

Tag: پشاور ہائیکورٹ

  • عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی :صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ،درخواست میں کے پی حکومت، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایمل ولی خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آبادکاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، فیض حمید کی معاونت سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی، عمران خان نے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کرنے کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا۔

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ملک میں دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

  • وزیراعظم ، چیف الیکشن کمشنراورگورنرخیبرپختونخوا کو عہدوں سےہٹانے کیلئے درخواست دائر

    وزیراعظم ، چیف الیکشن کمشنراورگورنرخیبرپختونخوا کو عہدوں سےہٹانے کیلئے درخواست دائر

    اسلام آباد،پشاور: وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کوعہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کوعہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں-

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درخواست ظہور مہندی نامی شہری نے دائر کی درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجہ، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 لاہور رجسٹری میں چیلنج

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز بل مسترد ہونے پراعتماد کھو بیٹھے ہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا الیکشن کے لئے فنڈز اور سیکیورٹی کا تقاضا غیرمناسب ہے۔

    درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ قراردیا جائے شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دےعدالت عظمیٰ 21 ارب روپے جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا حکم دے۔

    بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس،پاکستان کا آن لائن شرکت کا …

    دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہائیکورٹ میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی دائر درخواست میں صدر پاکستان، عارف علوی، وفاقی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق گورنر نگراں حکومت کےقیام کےبعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے لیکن گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں دی اس لئے گورنر خیبرپختونخوا نے آئین کی خلاف وزری کی، گورنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے اور صدر پاکستان قائمقام گورنر نامزد کریں۔

    اینڈرائیڈ فون جن میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیں جبکہ نگران حکومت کی 90 دن مدت ختم ہوگئی، نگراں وزارء اپنے دفاتر خالی کریں-

  • خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

    خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

    پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور نے پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے کیس کی سماعت کی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    دوران سماعت وکیل بیرسٹر گوہر خان نے عدالت کو بتایا کہ 18 اپریل کو نگراں حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی بیرسٹر گوہر خان نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کا معاملہ ہے، جلد تاریخ دی جائے۔

    جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جواب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس،الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا جس پر جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنے گے اور کیس کسی طور مزید ملتوی نہیں کریں گے بعد ازں عدالت نے 4 مئی تک انتخابات کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

  • خیبرپختونخواانتخابات:وفاقی وصوبائی حکومتوں، صدرمملکت ،گورنرکے پی اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

    خیبرپختونخواانتخابات:وفاقی وصوبائی حکومتوں، صدرمملکت ،گورنرکے پی اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

    خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس، پشاورہائیکورٹ نےوفاقی و صوبائی حکومتوں، صدر مملکت ، گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن کی تاریخ کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ،پنجاب،کے پی الیکشن کیلئے فنڈ دینےکا بل مسترد

    ہڑتال کے باعث پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوسکے تاہم پی ٹی آئی رہنما اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    مشتاق غنی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہڑتال کے باعث وکلا پیش نہیں ہوسکتے لیکن انتخابات کا اہم معاملہ ہے اس لئے میری پیشی پر ہی فریقین کو نوٹس جاری کرکے جلد آئندہ سماعت کے لئے تاریخ دی جائے۔

    عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    عدالت نے استدعا منظور کرکے گورنر خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا حکومت اور صدر مملکت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 19 اپریل کی تاریخ دے دی۔

  • پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی

    پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی

    پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نےپشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہےاس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت بھی وکلاء بھی ہمراہ تھےممتازقانون دان بیرسٹرگوہر کی ثالثی سےاب یہ درخواست معمولی تبدیلیوں کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی-

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کے لیے 8 اکتوبرکی تاریخ دی ہے، گورنر نے پہلے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے نوٹیفائی نہیں کیا،گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیرقانونی و غیر آئینی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد کا پابند ہے،گورنر کو فوری الیکشن کے لیے تاریخ دینےکا حکم دیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی وصوبائی حکومت، گورنر کے پی اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    خیال رہےکہ گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، ہائیکورٹ سے داد رسی نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائےگا-

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، تاہم حکومت الیکشن سے بھاگ کرآئین کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے ہم آئین کے تحفظ کے لئے ہر عدالت میں جائیں گے کیونکہ آئین کا تحفظ عدلیہ ہی کر سکتی ہے انتخابات میں تاخیر سے ملک سنگین بحران کا شکار ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج

  • جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

    جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

    پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان کل ریٹائرہوجائیں گے،جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کی جائیں گی-

    باغی ٹی وی:چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس روح الامین کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے وزارت قانون نے صدرمملکت کی منظوری سے اعلامیہ جاری کردیا۔

    پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    وزرات قانون کے مطابق جسٹس روح الامین 31 مارچ کوایک دن کیلئے چیف جسٹس بنیں گےاور یکم اپریل کو ریٹائرہوجائیں گےجسٹس روح الامین کےبعد جسٹس مسرت ہلالی سینئرترین جج ہیں اورجسٹس مسرت ہلالی کو قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مقررکیاگیا ہے جسٹس مسرت ہلالی مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ذمہ داریاں اداکریں گی۔

    دوسری جانب صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وہ یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینیئرترین جج ہیں، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرےگا۔

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    جسٹس مسرت ہلالی جامعہ پشاور کے خیبرلاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں جسٹس مسرت ہلالی کو2013 میں بطورہائی کورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اورخیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔

    جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے …

  • خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی انتخابات کے سلسلے میں گورنر پختونخوا کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی: 90 روز میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے کی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،شوکت یوسفزئی،شاہ فرمان اور عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ 2 دن کا وقت دیتے ہیں جس نے جواب جمع کرنا ہے کرلیں، جو نہیں کرنا چاہتے نہ کریں ہم کیس کو سنیں گے۔

    تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے جواب طلب کیا تھا،جس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کاجواب آیا ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر سے فوری رابطہ کیا،اس وقت مانسہرہ میں تھا گورنر گزشتہ رات پہنچے 2 دن میں جواب جمع کرا دیں گے۔

    جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنیں گے، ہم درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل شمائل بٹ نے دلائل میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی نمائندگی نہیں کرسکتا-

    آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

    جس پر عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے صرف جواب سے متعلق آگاہ کیا ہےایڈووکیٹ جنرل گورنر کی نمائندگی کرسکتا ہے یا نہیں،اس کو ہم دیکھ لیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ جواب کے لیے مزید 2 دن دیتے ہیں گورنر دو دن میں جواب جمع کرائیں پیر کے روز اس کیس کو سنیں گے بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختو نخوا میں الیکشن سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیادرخواست گزار کے وکیل نے بتایا تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات کیلئے تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری ہے اور اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا لازمی ہے۔

    جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ قانون کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازمی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر گورنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو تو پھر کیا ہو گا؟-

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

  • کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    عدالت نے کہا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی؟ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج جواب جمع کیا ہے –

    ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے،جسٹس ارشد علی نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن جمعرات تک تحریری جواب جمع کرادیں-

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ،گورنر اور صدرکے خطوط ریکارڈ پر موجود ہیں،گورنر بہانے بنا کر تاریخ نہیں دینا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم

    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم

    آٹا بحران سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ اور اے ڈی سی کو مارکیٹ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    آٹا بحران سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ اور اے ڈی سی کو مارکیٹ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ، ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور اے ڈی سی پشاور عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ کہا ہے خوراک کا محکمہ، کیا یہ محکمہ موجود بھی ہے اور اس کا کیا فائدہ ہے۔ آٹا اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ عوام کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ لوگ 30 روپے کی کاغذی روٹی خریدنے پر مجبور ہیں، یہ حکومت کی کارگردگی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ آٹا کی قیمت میں کمی آئی ہے اور پشاور میں 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ جائے اور دیکھیں، پشاور اور صوبے میں کہاں کہاں پر 2400 روپے میں 20 کلو آٹا مل رہا ہے۔ تندور کو بھی دیکھیں کہ روٹی کتنے کی مل رہی ہے اور وزن کیا ہے، روٹی کی قیمت 20 روپے سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ آپ جائیں اور دیکھیں ہم اس کیس کو 12 بجے دوبارہ سنیں گے۔

  • سوات میں امن و امان کی صوتحال سے آگاہ ہوں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

    سوات میں امن و امان کی صوتحال سے آگاہ ہوں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے سوات بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جوڈیشل کیمپلکس کا جال بچھایا گیا ہے،

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں سہولیات دینے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سوات میں بھی عدالتوں اور بار کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سوات میں امن و امان کے صوتحال سے آگاہ ہوں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے، سوات میں امن و امان کی بحالی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، سوات کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیام امن کے لیے قربانیاں دی ہے، عوام تسلی رکھیں سوات میں جلد امن قائم ہو جائے گا،دریائے سوات کے قدرتی حسن کو بحال رکھنے کے لیے ازخود نوٹس لیا خوشخبری دیتا ہوں کہ ہزارہ اور دریائے سوات کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے، ماسٹر پلان میں دریائے سوات کے قدرتی ساخت کو بحال کیا جائے گا،

    چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ جنگلات اور دریائے سوات اس وادی کا حسن ہے،ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس حسن کو تباہی سے بچائیں، ہمارا ملک ہے اور اس دھرتی کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے،

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور