Baaghi TV

Tag: پشاور

  • محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہنا ہوگا،شرجیل میمن

    محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہنا ہوگا،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمارے اجتماعی شعور پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ میں شہادت پانے والوں اور ناقابل تصور نقصان کا سامنا کرنے والے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اے پی ایس پشاور میں شہادت پانے والے معصوم ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہیں گی, اے پی ایس پشاور حملے کے بعد قوم نے بے مثال اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ کیا،سانحہ اے پی ایس کے نتیجے میں قوم تفرقوں سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کے خلاف اکٹھی ہوئی،ہمیں ایک روشن، محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہنا ہوگا، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی رواداری، افہام و تفہیم اور مکالمے کو فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، آج کے دن عہد کریں کہ سانحہ اے پی ایس کی یاد مثبت تبدیلی کی ترغیب کا باعث بنے, آئیے ہم سب آج کے دن دہشتگردی، انتہا پسندی، تشدد اور نفرت سے پاک پاکستان کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں،

    16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی، دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا اورعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

    سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

  • قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی

    اس موقع پر بلاول زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں،پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سراٹھا رہی ہے،آپس میں لڑنے سے مسائل مزید پیدا ہونگے،قومی مفاد کے لیے ہمیں اپنا سیاسی اختلاف بھول کر اکٹھا ہونا ہوگا،دہشتگردی کیخلاف ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں،پاکستان نے دہشتگردی کی کمرتوڑی ہے،جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو دہشتگرد اس کافائدہ اٹھاتے ہیں،پورا پاکستان ایک ہوکر دہشتگردی کامقابلہ کرے گاتب ہی فتح ملے گی،قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،ہم سب نے ملکر اتنی قربانیاں دیں تاکہ ملک سے دہشتگردی ختم ہو،خیبرپختونخوا کی پولیس،عوام اور وکلا نے دہشتگردی کیخلاف صف اول کاکردار ادا کیا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام سے پوچھے بغیر، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر دہشتگردوں سے بات چیت کی گئی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جیل سے نکالا گیا،افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جیلوں سے پاکستان مخالف لوگ آزاد ہوئے ،افغانستان میں آزاد ہونے والے پاکستان مخالف لوگوں کویہاں آنے کی دعوت دی گئی،اس ایک فیصلے نے پاکستان کو 10سال پیچھے کردیا ، زندہ ہے بھٹو کے نعرے کامذاق اڑانے والوں کو شاید اب اندازہ ہورہا ہوگا،اس وقت مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ملک کابڑا مسئلہ ہے،چاہتے ہیں کہ کوئی مینڈیٹ لیکر وزیراعظم بنے تو اس کیساتھ ایسا نہ ہو،ذوالفقار علی بھٹو کاجو ریفرنس چل رہا ہے ،انہیں ضرور انصاف دلاؤں گا،عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، تاریخ،قانون اور جمہوریت کے مطابق فیصلہ کرے گی،

    ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برسوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے

  • کیا ایک سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

    کیا ایک سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

    پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف سیکرٹری، ایڈوکیٹ جنرل، ڈائریکٹر جنرل لاء الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک پارٹی جلسہ کرے تو اسکے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے، کیا ایک سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے؟ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کریں گے، کل پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ہوا ہے،تمام اضلاع میں جلسوں کے لئے جگہ کا تعین کیا ہے, ایس او پیز اور کے مطابق اجازت دیتے ہیں،

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اگر عدالت مداخلت نہیں کرتی تو انکو اجازت نہیں ملتی، 5 سال میں آپکو ایک الیکشن کروانا ہوتا ہے باقی اور کام نہیں ہے, آپ سے کچھ مانگا جاتا ہے تو اپ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا کام کررہے ہیں ہمارا کام صاف و شفاف الیکشن کرنا ہے۔ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو تو ہم کاروائی کرتے ہیں، جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ شیڈول کب جاری ہوگا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوگئی امید ہے اگلے ہفتے شیڈول جاری ہوگا، الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ سب جماعتوں کو دی جائے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر شور ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ ایک پارٹی کو نہیں فراہم کی جارہی، عدالت نے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پر توہین عدالت درخواست نمٹا دی

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

  • کامیابی پاکستان کا مقدر ہے،آرمی چیف

    کامیابی پاکستان کا مقدر ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انسداددہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو اس موقع پر سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی سمیت نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہےگی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے. پاک فوج وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی، دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں کیا، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے

  • پشاور میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد  زخمی

    پشاور میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

    پشاور: ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اورسکول کے قریب زور دار دھماکا ہوا ، ایس ایس پی ارشد خان کا کہنا ہے کہ روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا، جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں دھماکے میں 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ایف آئی اے کی کاروائی،نجی بینک سے 27 کروڑ کی غبن کرنیوالا گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،نجی بینک سے 27 کروڑ کی غبن کرنیوالا گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی،نجی بینک کے 27 کروڑ کی غبن کا معاملہ،ڈائریکٹر فیصل آبد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے انکوائری آفیسر نے غبن کی گئی رقم ریکور کروادی

    نجی بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو درخواست موصول ہوئی تھی،نجی بینک کے ایریا مینیجر نے مختلف بینک اکاونٹس کی رقوم غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کیں۔ایریا مینیجر عمار کیانی نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متعدد اکاونٹ ہولڈرز کی چیک بکس جاری کروائیں۔مذکورہ چیک بکس کو استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ ہولڈرز کے مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے اپنے رشتے داروں کی اکاونٹس میں جمع کروائے,ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر انکوائری آفیسر اجمل حسین نے تحقیقات کا آغاز کیا،بہترین تکنیکی اور تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غبن شدہ رقم بینک حکام کو ریکور کروا کر دی۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا،بروقت ریکوری پر نجی بینک حکام نے فیصل آباد زون کا دورہ بھی کیا ،بینک حکام کی جانب سے غبن کی گئی رقم کی بروقت ریکوری پر ایف آئی اے کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔

    ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
    دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ گرفتارکر لیا،ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کی گرفتاری انٹلیجنس اداروں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی،ملزمان کو طورخم بارڈر پر واقع فارن کرنسی ڈیکلیریشن پوائنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں کسٹم انسپیکٹر واجد اور اسفند یار شامل ہیں،گرفتار ملزم انسپکٹر واجد طورخم بارڈر پر تعینات تھا،ملزم اسفندیار کسٹم حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے ڈالر کی کلئیرنگ میں ملوث تھا۔دوران تلاشی ملزم اسفند یار سے 1 لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر برآمدہوئے،دوران تفتیش ملزم نے روزانہ کی بنیاد لاکھوں ڈالر کی سمگلنگ کے انکشافات کئے،گرفتار ملزم اسفندیار متعدد ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا،ملزم ایجنٹوں سے طورخم بارڈر پر واقع کسٹم کے دفاتر میں ڈالر وصول کرتا تھا،ملزم 1 لاکھ ڈالر کی سمگلنگ کی عوض 50 ہزار روپے کمیشن وصول کرتا تھا۔
    کمیشن کے نام پر حاصل کردہ رقم کسٹم حکام کے حوالے کی جاتی تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پربڑی کارروائی،جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار کر لیا گیا،ملزم احسن علی فلائٹ نمبر EK 619 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کا تعلق جلال پور جٹاں گجرات سے ہے،ملزمان کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا،ملزم کو مزید ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا،ایف آئی اے ترجما ن کے مطابق ویزا فراڈ اور دہوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے،عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشنل سینٹر سے رابطہ کریں۔

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • پشاور:جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس ، 20وکلا کے لائسنس منسوخ

    پشاور:جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس ، 20وکلا کے لائسنس منسوخ

    پشاور: جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کے معاملے پر خیبرپختو نخوابار کو نسل نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 20 وکلا کے وکالت کے لائسنس منسوخ کردیئے-

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس چیرمین سید مبشر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں دیگر ممبر ان میں سے محمد علی خان جدون، سید تیمور علی شاہ اور شاہ حسین خان نے شرکت کی۔

    ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں جعلی لا گیٹ رزلٹ کا کیس زیر غور آیا کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد وکلا کے وکالت کے لائسنس تاحکم ثانی منسوخ کردئیے ،وکلا کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے سفارشات بار کو نسل کی جنرل باڈی اجلاس کو بھیج دی گئیں۔

    25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کا میپنگ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ کا پراجیکٹ کا باقاعدہ …

    خیبرپختونخوا کونسل کے مطابق مذکوہ 20 وکلاء نے وکالت کے لائسنس کے لیے اپنے کاعذات کے ساتھ جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کیے تھے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد سے تصدیق کرانے پر لا گیٹ رزلٹ جعلی قرار پائے گئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کوطیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کوطیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    طیارے سے آف لوڈ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا کہ مجھے باچا خان ائیرپورٹ پر روک دیا گیا، بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کےبعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا، میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے ،عمرے پر چھ سات دن کے لئے جا رہا تھا نہیں جانے دے رہے، اللہ خیر کرے، میں نے کبھی فوج ،اداروں کے خلاف بات نہیں کی، صاف ستھری سیاست کی ہے، کل میں نے پوچھا تو مجھے کہا گیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں اس پر عدالت جا رہا ہوں، کیس دائر کروں گا

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی   نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    پشاور: ضیااللہ آفریدی نے بھی پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما عاصمہ عالمگیر پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئی تھیں، اور اب خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور صوبائی رہنما ضیااللہ آفریدی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ضیااللہ آفریدی پیپلزپارٹی کےصوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے پر فائز تھے، اور اب انہوں نے اپنا استعفیٰ صوبائی صدر کو بھجوا دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے ضیااللہ آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے-

    سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    قبل ازیں جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

  • اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمپن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں خٹک باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے،پاکستان کےمسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں ایسا نہ ہو کہ الیکشن سےپہلے نتائج آںے لگیں اور پھر اسکے بعد دھاندلی کے الزاما ت اور دھرنوں کی سیاست شروع ہو جائے۔

    بلاول نے کہاکہ میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں، انتظامیہ کے زور سے الیکشن میں نہ جائیں،میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتے تھے، آج وہ جیل میں ہے جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزلائرز فورم نوشہرہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر گوہر رحمان کے علاوہ پی ایل ایف نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری عثمان خان، حیدر نواز خٹک، چٹان خان، حاجی فیاض علی خان ودیگر موجود تھے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زردارینےا شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے نمائندوں سے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین کی خیبرپختونخوا میں صدر روبینہ خالد، جنرل سیکریٹری شازیہ طہماس، اشبر جدون، نیلوفربابر، دینا ناز ودیگر نے ملاقات کی، شائستہ رزاق، شہناز بی بی، مہرسلطانہ، شاہینہ خان، نگار رؤف، شہناز شمشیر، افراح سجاد، شیرازہ علی، ڈاکٹر غزالہ، مریم میاں خیل، فرح پیٹرک، صائمہ عمر ودیگر نے بھی ملاقات کی-

    سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت