Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پشاور :پولیس مقابلے میں  انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان ہلاک ،2 فرار

    پشاور :پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان ہلاک ،2 فرار

    پشاور: تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 3 صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان ہلاک ہوگئے، جبکہ گینگ کے 2 ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں گینگ کے سرغنہ وقار سمیت 4 ڈکیت ہلاک ہوگئےمقابلے کے دوران گینگ کے 2 ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، مذکورہ گینگ گزشتہ تقریباً 15 سال سے جرائم میں سرگرم تھا اور اس کا نیٹ ورک خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد تک پھیلا ہوا تھا۔

    سی سی پی کے مطابق گینگ کے ارکان سنگین وارداتوں میں ملوث اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے گروہ کے اہم ارکان میں ساحل عرف سعود، اعجاز عرف پہلوان، حفیظ عرف چرّا، گران ولی اور علی عرف شینا شامل ہیں گینگ کے سرغنہ وقار کا تعلق پشاور سے تھا، جبکہ گران ولی اور علی عرف شینا افغان باشندے ہیں۔

    سی سی پی کے مطابق گینگ کے ارکان مختلف مقدمات میں ایک درجن سے زائد مرتبہ نامزد اور گرفتار ہوچکے تھے، تاہم عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہوتے رہے گینگ کے ارکان وارداتوں کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مشابہ لباس اور آلات بھی استعمال کرتے تھے گینگ حیات آباد میں 80 لاکھ روپے جبکہ یکہ توت میں تقریباً 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، گینگ کے 2 مفرور ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔

  • پشاور میں گیس کی فراہمی عارضی معطل، نیا شیڈول جاری کردیا

    پشاور میں گیس کی فراہمی عارضی معطل، نیا شیڈول جاری کردیا

    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے پائپ لائن پر ضروری مرمتی کام کے باعث خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ’ایس این جی پی ایل‘ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ تعطل پیر 24 اگست کی شام 08:30 بجے سےمنگل 25 اگست کی صبح 05:30 بجے تک برقرار رہے گا،09 گھنٹے کے دورانیے میں بالخصوص باڑہ روڈ، رنگ روڈ اور ان کے ملحقہ علاقوں کے رہائشی متاثر ہوں گے حکام نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے پیشگی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،کام کی تکمیل کے فوری بعد گیس سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

    گیس کی عدم فراہمی کے باعث روزمرہ امور اور بالخصوص کھانا پکانے میں پیش آنے والی دشواری سے بچنے کے لیے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل انتظامات وقت سے پہلے مکمل کر لیں اس قسم کے تعطل کا مقصد نظام کی حفاظت اور آئندہ کسی بڑے حادثے یا سپلائی کے نقطہ انقطاع سے بچنا ہوتا ہے، اس لیے شہری اس دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور لیکج یا دیگر تکنیکی نقائص کو دور کرنے کے لیے وقت فوقتاً مختلف سیکٹرز میں ‘سسٹم مینٹیننس’ کرتی ہے،پشاور کے ان گنجان آباد علاقوں میں پائپ لائنز کی دیکھ بھال تاجروں اور عام شہریوں کو مستقبل میں بلا تعطل اور بہتر پریشر کے ساتھ گیس کی فراہم یقینی بنانے کا ایک لازمی حصہ ہے۔

  • پرچے میں صفر نمبر،طالب علم بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    پرچے میں صفر نمبر،طالب علم بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    پشاور: پرچے میں صفر نمبر دیے جانے پر نویں جماعت کا طالب علم بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔

    پشاورہائیکورٹ میں نویں جماعت کے طالب علم عبدالمعیز خان کو بیالوجی پرچے کی تھیوری میں صفر نمبر دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ کو طالب علم کا پرچہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ طالب علم نے نویں جماعت کے پرچوں میں اے ون گریڈ حاصل کیا ہے انہوں نے بتایا کہ بیالوجی کے ایم ایس کیوز اور پریکٹیکل میں طالب علم نے 25 میں سے 23 نمبر حاصل کیے، تاہم بیالوجی تھیوری میں اسے صفر نمبر دیے گئے طالب علم نے ری چیکنگ کے لیےدرخواست دی اور بورڈ سےپرچہ دکھانے کا بھی مطالبہ کیا، تاہم بورڈ نے کہا کہ اس سال ابھی تک کسی کو پرچہ دکھانے کے حوالے سے کوئی رولز نہیں بنائے گئے۔

    وکیل نے کہا کہ ان کا بیٹا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نیسٹ) میں پڑھتا ہے، جہاں چیکنگ کے بعد طالب علم کو پرچہ دکھایا جاتا ہے تاکہ وہ اسے دیکھ سکے، عدالت نے کہا کہ بیرون ملک بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور چیکنگ کے بعد طالب علم کو پرچہ دکھایا جاتا ہےعدالت ایجوکیشن بورڈ سے پرچہ منگوا لے، عدالت خود دیکھ لے، اس کے بعد وہ بھی مطمئن ہوں گے-

    عدالت نے کہا کہ کنٹرولر آف امتحانات پشاور بورڈ کو پرچہ لانے کا حکم دیتے ہیں، اسے دیکھ لیا جائے گا بعد ازاں عدالت نے کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ کو آئندہ سماعت پر درخواست گزار طالب علم عبدالمعیز خان کا بیالوجی کا پرچہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • پشاور:گھر میں آگ لگنے سے4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    پشاور:گھر میں آگ لگنے سے4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک انتہائی افسوسناک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے چار معصوم بچے شامل ہیں جو آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق، سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے چھ افراد کے جسد خاکی نکالے گئے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں 55 سالہ سراج، ان کی 40 سالہ اہلیہ، 11 سالہ حریرہ،9 سالہ حنایا، 4 سالہ حسنین اور3سالہ منہال شامل ہیں ہلاک ہونے والے تمام افرا د ایک ہی کمرے میں موجود تھے اور ان کی موت آگ کی شدید تپش اور دم گھٹنے یعنی دھویں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    اس واقعے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ مکان کے ہال والے حصے میں لگی تھی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سا ما ن رکھا ہوا تھاجس نےتیزی سے آگ پکڑ لی ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور اس حوالے سےتحقیقات کی جا رہی ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پا لیا تھا لیکن کمرے میں دھواں اور تپش زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

  • یومِ عاشورہ: پشاور میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، موبائل فون سروس معطل

    یومِ عاشورہ: پشاور میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، موبائل فون سروس معطل

    پشاور میں یومِ عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور صوبے بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق صوبے کے 8 اضلاع کو انتہائی حساس جبکہ 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے محرم الحرام کے دوران صوبے کی 614 امام بارگاہوں اور 907 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں سکیورٹی پلان کے تحت صوبہ بھر میں 43 ہزار 317 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ 12 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

    حکام کے مطابق انتہائی حساس علاقوں میں موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل رکھی جائے گی، جبکہ حساس مقامات پر جزوی طور پر موبائل سروس بند کی جا سکتی ہے سکیورٹی خدشا ت کے پیش نظر اندرون شہر متعدد تجارتی مراکز اور دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں پشاور بی ارٹی سروس نویں اور دسویں محرم کو مکمل طور پر معطل رہے گی .

  • کوئٹہ سے پشاور کے لیےجعفر ایکسپریس ٹرین سروس بحال

    کوئٹہ سے پشاور کے لیےجعفر ایکسپریس ٹرین سروس بحال

    3 روزہ تعطل کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی-

    ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس ہفتے کے روز کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی، جس کے ساتھ ہی صوبے اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو گیاپاکستان ریلوے نے بلوچستان سے ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ بحال کرتے ہوئے ہفتے کے روز جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کر دیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق صوبے سے تمام ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیے گئے ہیں جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جبکہ واپسی کی سروس بھی شیڈول کے مطابق پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اس اقدام سے بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی واحد مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس گزشتہ اتوار کو ایک خودکش حملے کے بعد معطل کر دی گئی تھی، یہ حملہ چمن ریلوے کراسنگ کے قریب ایک شٹل ٹرین کو نشانہ بنانے کے لیے گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا تھا حملے کے وقت جعفر ایکسپریس روانگی کے لیے تیار تھی، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر اسے روک دیا گیا اور بعد ازاں ٹرین منسوخ کر دی گئی مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، 2 روز بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی تھی، تاہم بدھ کے روز اسے ایک مرتبہ پھر معطل کر دیا گیا، ریلوے حکام نے کوئٹہ اور پشاور دونوں جانب سے جعفر ایکسپریس کی معطلی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ وضاحت نہیں کی تھی۔

  • اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح،پشاور سے کراچی روانہ

    اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح،پشاور سے کراچی روانہ

    پشاور میں پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح ایک سادہ مگر باوقار تقریب کے دوران پشاور ریلوے اسٹیشن پر کر دیا گیا۔

    افتتاحی تقریب سیکریٹری ریلویزسید مظہرعلی شاہ نے وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر انجام دی، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھےتقریب کے دوران سیکرٹری ریلویز اور شاہد آفریدی نے اپ گریڈڈ ٹرین میں فراہم کی گئی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    25 مئی 2026 کو پشاور کینٹ سے پہلی اپ گریڈڈ ٹرین کراچی کے لیے روانہ کی گئی افتتاحی ٹرین صبح 8:30 بجے پشاور سے روانہ ہوئی یہ ٹرین پشاور سے براستہ راولپنڈی، لاہور، خانیوال ،ملتان ،بہاولپور، خان پور، لیاقت پور، رحیم یار خان، صادق اباد، ڈہرکی، پنوں عاقل، روہڑی، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیرد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی،اس ٹرین میں مکمل نئے ریکس لگائے گئے ہیں تاکہ کم سے کم وقت میں مسافر اپنے سفر کو آرام دہ انداز میں طے کر سکیں۔

    عوام ایکسپریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس میں آن بورڈ وائی فائی، آرام دہ نشستیں، بہتر سفری ماحول اور دیگر معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو محفوظ، پرسکون اور خوشگوار سفر میسر آ سکے جدید سہولیات سے لیس عوام ایکپریس میں 8 ائیر کنڈشینڈ بوگیاں ہیں جس میں 1234 مسافر سفر کرسکیں گے-

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے پشاور ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹھنڈے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جس سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی بہتر سہولت دستیاب ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ریلویز نے کہا کہ اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس پشاور کے عوام کے لیے پاکستان ریلویز کی جانب سے عید کا تحفہ ہے وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر افتتاحی تقریب کو سادگی کے ساتھ مختصر رکھا گیاسیکرٹری ریلویز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریلویز ملک بھر میں مسافروں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی اصلاحاتی اور ترقیاتی کوششیں جاری رکھے گی۔

    سابق قومی کرکٹر شاہد آفردی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ کے واقعے پر افسوس ہوا، اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے، پاکستان ریلوے کو نئی ٹرین کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں، کینٹ اسٹیشن پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔

  • پشاور : نیشنل بینک میں ڈکیتی، ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے چوری

    پشاور : نیشنل بینک میں ڈکیتی، ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے چوری

    پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع نیشنل بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بانا ماڑی میں درج کر لی گئی، واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش بھی جاری ہے ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے لے گئے ڈکیتی کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر گارڈ موجود نہیں تھا بینک میں تین ایمرجنسی الارم تھے جو پانچ بار بجے، قومی بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا تھا نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔

    نجی کمپنی کے الارم سسٹم آپریٹر کو الارم کا الرٹ ملا مگر کسی کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی جبکہ الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے ڈاکو پہلے بینک کی بیک سائیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، ڈاکو اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے تھے ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے۔

    سوڈان میں ہسپتال پرحملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق

    ایران سے جنگ،سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

  • امریکا کا پشاور میں قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا پشاور میں قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کر نے کا اعلان کیا ہے-

    دی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کو رواں ہفتے بندش کے ارادے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اہ وہ پاکستان کے شہر پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کر دے گا، جو افغان سرحد کے قریب امریکا کا سب سے اہم سفارتی مشن رہا ہے اور 2001 کے افغانستان پر حملے سے قبل، دوران اور بعد میں اہم آپریشنل اور لاجسٹک مرکز کے طور پر کام کرتا رہا، اس اقدام سے ہر سال تقریباً 7.5 ملین ڈالر کی بچت ہوگی، جبکہ امریکی قومی مفادات کی تکمیل یا پاکستان میں سفارتی سرگرمیوں پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس بندش پر غور ایک سال سے زائد عرصے سے کیا جا رہا تھا، جس کا آغاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں وفاقی محکموں کے حجم کو کم کرنے کے سلسلے میں ہوا تھا،یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا حالیہ مظاہروں سے متعلق نہیں ہے، جن کے دوران کراچی اور پشاور میں امریکی قونصل خانے عار ضی طور پر بند کیے گئے تھے گذشتہ برس امریکی حکومت نے محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کی تھیں، جس میں کئی ہزار سفارتکاروں کی برطرفی اور یو ایس ایڈ کے عملے کی تقریباً مکمل برخاستگی شامل تھی تاہم پشاور کا قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کی وجہ سے بیرون ملک پہلی مکمل بند ہونے والی سفارتی مشن قرار پایا۔

    ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور قونصل خانے میں 18 امریکی سفارتکار اور دیگر سرکاری اہلکار، جبکہ 89 مقامی عملہ کام کرتا ہے قونصل خانے کو بند کرنے پر تقریباً 3 ملین ڈالر خرچ ہوں گے، جس میں سے 1.8 ملین ڈالر عارضی دفتر کے طور پر استعمال ہونے والے مضبوط ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ ہوں گے۔باقی رقم قونصل خانے کے موٹر پول، الیکٹرانک اور ٹیلی کمیونیکیشن سازوسامان، اور دفتری فرنیچر کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی اور لاہور کے باقی قونصل خانوں میں منتقل کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

    پشاور قونصل خانے کی افغان سرحد اور کابل کے قریب موجودگی نے اسے زمینی راستوں کے ذریعے افغانستان جانے کے لیے کلیدی مرکز بنایا اور شمال مغربی پاکستان میں امریکی شہریوں اور افغان شہریوں کے لیے رابطے کا اہم نقطہ بھی رہا، جو امریکی امداد کے لیے رابطہ کرتے تھے۔

    حملے ہوئے تو سخت جواب دیا جائے گا،انڈیا کی ایران کو دھمکی

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے لیے قونصلر خدمات اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جو پشاور سے تقریباً 114 میل (184 کلومیٹر) کی دوری پر واقع ہے۔

    محکمہ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ قونصل خانے کی بندش امریکی قومی مفادات کے فروغ، شہریوں کی مدد یا بیرونی امدادی پروگراموں کے مناسب نگرا نی کی صلاحیت پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالے گی، کیونکہ یہ تمام کام اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ذریعے جاری رہیں گے۔

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • افغان کرکٹر راشد خان کا خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام ،خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    افغان کرکٹر راشد خان کا خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام ،خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان مہاجرین پاکستان کے دیئے گئے تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع کے بدلے ’زہریلی تنقید‘ کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ نہ صرف ناشکرے ہیں بلکہ ان لوگوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں جنہوں نے انہیں تحفظ اور بامعنی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے، اگر یہ سچ ہے تو اسے (راشد خان) کہیں اور پناہ لینی چاہیے لاکھوں لوگوں نے پچھلی نصف صدی میں ہمیں بیوقوف بنایا، وقت آگیا ہے کہ سب گھر واپس جائیں،طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان جنت بن گیا ہے، جہاں فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع کا بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف ثنا یوسفزئی نے بذریعہ ٹویٹ اطلاع دی کہ افغان کرکٹر راشد خان اور ان کا خاندان سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں مقیم ہے-

    دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو کہا تھا کہ آپ ہمارے مہمان رہے، آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی، سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی، ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتے رہے، مکہ میں صلح کراتے رہے، صلہ کیا ملا ؟ آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی، آپ کا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپ کو اور ہمیں امریکہ نے دیا تھا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اب آ جائیں 9/11 کے بعد ہمُ نیٹو کے سہولت کا ر ضرور تھے مگر ہم پہ امریکہ کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہیں ان کی اعانت کرتے ہیں، ہم سے آپکا پتہ پوچھا جاتا تھا، کچھ یاد ہے آپکو، ہم پہ آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں، ان دونو ں نورا کشتیوں کے درمیان 1979سے 9/11 تک امریکہ نے ہمیں اور آپ کو لفٹ کرانا بند کردی، آپ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے، ہم نے آپ کے بزرگوں سے لے کر تین نسلوں کی مہان نوازی کی ہے۔

    پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

    صلہ کیا ملا آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دیں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگائیں، ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنیں، میں کابل گیا آپ سے ملاقات ہوئی تھی، ایک درخواست کی تھی ہمارے دشمنوں کے حلیف نہ بنے اعانت نہ کریں، آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی ہی لاج رکھیں، ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے، آپ اپنے گھر راضی رہیں ہم اپنے گھر راضی رہیں، ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں، لیکن ان کے ساتھ مل کر ھمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کر یں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،ہماری روایت، ثقافت اور دین سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی ہو اس کی خیر مانگتے ہیں۔ اللہ اکبر ۔۔۔۔پاکستان زندہ باد

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع