Baaghi TV

Tag: پشاور

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں الگ الگ اجلاس منعقد کریں گی، انہوں نے کہاکہ حالیہ سالوں میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہوتا رہا ہے، اور انشااللہ اس بار بھی یہی صورت حال متوقع ہے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو بھی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ ہیں اور چاند دیکھنے میں معاونت فراہم کریں گے۔

    سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث 19 فروری کو پاکستان میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہےغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند غروب ہونے کے درمیان قریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس سے آنکھ سے چاند دیکھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔‘

  • پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    اسلام آباد:پشاور میں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

    پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کرلی پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیارپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود وڈیوز پر مبنی ہے یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے متن کے مطابق متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر د یکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔

    عرفان سلیم کی پروفائل تصویر کی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار پایا، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔

    رپورٹ کے متن کے مطابق تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیارپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی اور پولیس نے ویڈیوز تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھی۔

  • ناقص کارکردگی پرلیڈی ریڈنگ اسپتال کا ڈائریکٹر  عہدے سے فارغ

    ناقص کارکردگی پرلیڈی ریڈنگ اسپتال کا ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

    پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کی برطرفی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معائنے کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور تشویش ناک حد تک کمزور پائے گئےوزیراعلیٰ کی ہدایت پر پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے کیونکہ نوزائیدہ بچوں اور ایمرجنسی مریضوں کی نگہداشت میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے،صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں ناقص کارکردگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے۔

    اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دوران ایک ڈاکٹر کو پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے تاہم بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

  • پشاور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک 2 فرار

    پشاور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک 2 فرار

    پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں جن کے تسلسل میں آج ایک مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ متنی کی حدود میں اضاخیل روڈ خون بابا قبرستان کے قریب چند شرپسند عناصر کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لیے موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز نے کارروائی کی،کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس سے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے،علاقے کی تلاشی کے دوران 3 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں، ان کے زیرقبضہ 3 عدد کلاشنکوف اور 9 عدد میگزین بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو شاباش دی ہے اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیےشرپسند عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز قابل تحسین ہیں اور ان آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

  • پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

    پشاور کےنواحی علاقے متنی میں ناصر باغ پولیس چوکی اورحسن خیل تھانے پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا جبکہ تھانہ حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

    جمعرات کو پاراچنار کے نستی کوٹ گاؤں میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او روضہ سٹیشن قیصر حسین جام شہادت نوش کر گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں بھاری نفری موجود تھی، تاہم ڈی پی او کرم یا کسی دیگر اعلیٰ افسر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بریفنگ جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ دو دنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو افراد قتل ہوئے تھے۔

    دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق لوئر دیر میں دہشت گردوں کی جانب میدان میں پولیس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں لاجبوک اور شداس پر حملہ کیا گیا، حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا،دیربالا میں دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس (کیو ار ایف) کی موبائل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    دریں اثنا، تھانہ حسن خیل حملہ میں شہید پولیس اہلکار جہانگیر خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزازکی ساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان،پولیس افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پشاور کے ناصر باغ میں پولیس پوسٹ سخی پل، بنوں میں خوجڑی اور مزنگا پولیس پوسٹس، اور چارسدہ و ٹانک میں پولیس چوکیوں پر حملے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے تعاون سے پسپا کر دیے گئے،دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا اور بہادر جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔ آئی جی نے مقامی عوام کے تعاون اور پولیس جوانوں کے حوصلے کو اصل طاقت قرار دیتے ہوئے بروقت کارروائیوں پر فورس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • خیبرپختونخوا:  صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    خیبرپختونخوا: صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپےکی مالی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں، نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپےکی ادائیگیاں کی گئیں، 10اضلاع کے 48 میں سے17 اسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔

    رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، سوات کے دو غیر رجسٹرڈ نجی اسپتالوں کو 1،1 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئیں، 32 ڈی ایچ کیو اسپتال میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں جس سے خزانےکو نقصان پہنچا، ضرورت سے زیادہ بھرتیوں سے خزانےکو 82 کروڑ 40 لاکھ روپےکا نقصان ہوا۔

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    رپورٹ کے مطابق،یکم مارچ 2022 کو سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانا تھا جو نہیں ہوا، سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ صحت اور نادرا نے متعارف کرانا تھا، محکمہ صحت اور نادرا نے صحت سہولت پروگرام کے لیے یہ سسٹم متعارف کرانا تھا،صحت سہولت کارڈ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک بار پھر جمہوری عمل کا مذاق اڑایا لیکن جمہوریت کو ہر حال میں قائم رہنا چاہیئے-

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ لیکن صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے، اسپیکر خیبرپختونخوا نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور آج یا کل مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لوں گا ہمارے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے اور اس وقت ہمارا ہدف صرف سینیٹ انتخابات ہیں جو اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک بار پھر جمہوری عمل کا مذاق اڑایا لیکن جمہوریت کو ہر حال میں قائم رہنا چاہیئے پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ کہ حلف برداری کا اختیار سونپا، جمہوریت کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے تاہم تحریک انصاف نے آئینی ذمہ داری میں رکاوٹ ڈال کر خود کو بے نقاب کیا۔

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    گورنر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن میں 6/5 کا فارمولا طے پایا ہے، فارمولا طے ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکہا کہ ان کےارکان بات نہیں مان رہے اگرباقاعدہ مقابلہ ہوا تو کوشش ہوگی کہ 5 کے بجائے 6-7 سینیٹرز منتخب کرالیں،صوبائی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔

    واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری ہونی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھاصوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے سے سینیٹ الیکشن بھی کھٹائی میں پڑ گئے تھے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے

  • پشاور،: ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی

    پشاور،: ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی

    پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر جاں بحق جبکہ 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

    ایکسائز انسپکٹر عزیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار سپاہی شدید زخمی ہو ئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،بعد ازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

    زخمیوں میں سپاہی قمر زمان جن کی عمر 32 سال ہے اور ان کا تعلق باجوڑ سے ہے، سپاہی منصور جن کی عمر 29 سال ہے اور وہ کرک کے رہائشی ہیں، سپاہی سا لار جن کی عمر 19 سال ہے اور وہ بھی باجوڑ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سپاہی محمد اعجاز جن کی عمر 23 سال ہے اور وہ کرک کے رہائشی ہیں، شامل ہیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے انسپکٹر عزیر محمد کی عمر 39 سال تھی اور وہ ضلع باجوڑ کے رہائشی تھے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    10 لاکھ بھارتی فوج کی درندگی، سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ،وزیرعظم

    کے ٹو ، برفانی تودے کی زد میں آ کر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار

  • دریائے سوات میں  مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

    دریائے سوات میں مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

    پشاور:دریائے سوات میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد دریا میں مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سوات واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو پیش کر دی گئی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے انکوائری کمیٹی کو تحریری رپورٹ جمع کروا دی،کمیٹی نے کمشنر سے سوال کیا کہ ایسے واقعات سے بچنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مستقبل میں کیا ہونا چاہیے؟-

    کمشنر ملاکنڈ نے جواب دیا کہ سیاحت ایک الگ شعبہ ہے، یہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا کام نہیں، سوات میں سیاحت کو اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دیکھنا چاہیے، سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیاحتی مقامات اور سیاحوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کر سکتی ہے،کمیٹی نے سوال کیا کہ دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کو پیشگی جانچنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟-

    میں کسی کے خلاف نہیں اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں، ملک محمد احمد خان

    انہوں نےکہا کہ ارلی وارننگ سسٹم کے لیے کام کر رہے ہیں، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ سے رابطہ کیا ہے، جی آئی کے جدید ارلی وارننگ سسٹم بنا رہا ہے جس کو دریاوں اور ندی نالوں پر نصب کیا جائے گا،انکوائری کمیٹی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے سوال کیا کہ 27 جون کو کیا ہوا تھا؟-

    کمشنر نے بتایا کہ زیادہ بارش سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77 ہزار782 کیوسک تک پہنچی، ہوٹل گارڈ نے سیاحوں کو دریا میں جا نے سے روکا لیکن وہ ہوٹل کے پیچھے کی طرف سے گئے، سیاحوں کے دریا میں داخل ہونے کے بعد پانی کی سطح بڑھنے پر صبح 9 بج کر45 منٹ پر ریسکیو کو کال کیا گیا متعلقہ حکام 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر واقعے کی جگہ پر پہنچے، 17 پھنسے سیاحوں میں 4 کو اس وقت ریسکیو کیا گیا،خراب موسم سے متعلق کئی الرٹ متعلقہ اداروں سے موصول ہوئی تھیں، سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا تھا۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا

  • پشاور،حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک

    پشاور،حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک

    پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کر دیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ہلاک خودکش حملہ آور کی شناخت منیر احمد کے نام سے ہوئی، جو افغانستان ننگرہار کا رہائشی تھا۔دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ تھے۔خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

    فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی آپریشنل ٹیم نے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔کارروائی میں خودکش جیکٹ، ایس ایم جی اور پستول برآمد کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق منیر احمد کا سراغ نومبر 2024 سے لگایا جا رہا تھا.واقعے کا مقدمہ درج کر کے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ ہینڈلر کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

    گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے خطرناک صورتحال، کئی علاقے زیرِ آب

    ایشیا کپ 2025، 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

    کراچی: سمندرپر دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

    شمالی وزیرستان: کل صبح سے شام تک کرفیو نافذ، دفعہ 144 بھی لاگو