Baaghi TV

Tag: پشاور

  • آپ پشاور نہیں جا سکتے، الیکشن کمیشن،وزیراعظم پھر بھی روانہ

    آپ پشاور نہیں جا سکتے، الیکشن کمیشن،وزیراعظم پھر بھی روانہ

    آپ پشاور نہیں جا سکتے، الیکشن کمیشن،وزیراعظم پھر بھی روانہ
    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ و ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے وزیراعظم عمرا ن خان کو تنبیہ کی گئی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں 19 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات ہوں گے ،اخبار سے دورہ پشاور کی خبر ملی،ضابطہ اخلاق کے مطابق آپ کسی انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے دورہ نہ کریں،دورہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ منسوخ کرے

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان پشاورہ کے دورہ کےلئے روانہ ہو گئے ہیئںالیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیر اعظم پشاور کا دورہ کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان پشاور میں احساس پروگرام سمیت دیگر تقریبات میں شریک ہونگے وزیراعظم عمران خان آج پشاور جاکر پاکستان کارڈ تقسیم کرنے تھے ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اج شیڈول کے مطابق پشاور آئیں گے

    صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور سے بلدیاتی انتخابات کا کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم معمول کے سرکاری دورے پر پشاورآ رہے ہیں،وزیراعظم وزیراعلی،گورنر اور کابینہ ممبران سے ملاقات کریں گے،

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    اعظم سواتی کی ذاتی حیثیت میں ہوئی طلبی

    اعظم سواتی کو ایک بار پھر مہلت مل گئی

  • گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان کی وادی زیارت میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے زیارت سے ملحقہ علاقوں کے لیے رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے سے سیاحتی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شہری اور سیاح سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ عملہ غائب ہے۔

    سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 10، قلات منفی 5 اور گوپس میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح کوئٹہ، استور اور اسکردو میں منفی 3، ہنزہ میں منفی 2، راولاکوٹ میں منفی1 اور لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

    دوسری جانب پشاور،گھریلو اور کمرشل صارفین لکڑی جلانے پر مجبور،شہریو ں کومشکلات کاسامنا ہے پشاور، حیات آباد ،کوہاٹ روڈ،ورسک روڈ کےعلاقے میں گیس کا پریشر کم ہے جبکہ پشاور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری پشاور،گلبہار اور رنگ روڈ کےعلاقے میں 12 گھنٹے سے گیس غائب ہے-

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی زرداری

    ادھر کراچی مین سوئی سدرن گیس کمپنی کو مطلوبہ مقدارمیں مشکلات کاسامنا ہے بلدیہ24کی مارکیٹ،سعیدآباد،جہان آباد،لیاری میں گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں کراچی، سرجانی ٹاون، لانڈھی،کورنگی اوربلدیہ میں گیس پریشرکاسامنا ہے اورنگی ٹاون نمبر10اور11،نیوکراچی،نارتھ کراچی میں گیس پریشرکامسئلہ ہے،شیرشاہ،اردوبازار،سائٹ ایریا اوربنارس میں گیس پریشرمیں کمی کی شکایات کی جا رہی ہیں-

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق گیس لیکج کےباعث پریشرمطلوبہ مقدارمیں متعلقہ علاقوں تک نہیں پہنچتا،کراچی ،لائنیں مرمتی کام اورچوری کےباعث ٹوٹ چکی ہیں،پرانےعلاقوں میں لائنیں بوسیدہ اورلیکج کاشکار ہے-

    کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

  • لاہور اور پشاور میں ڈینگی کے کتنے مریض؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی

    لاہور اور پشاور میں ڈینگی کے کتنے مریض؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی

    لاہور اور پشاور میں ڈینگی کے کتنے مریض؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے

    سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 2583 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1603 بیڈز مختص ہیں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 1381 بیڈز خالی ہیں،لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 980 بیڈز مختص، 836 بیڈز خالی ہیں میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 262 بیڈز خالی ہیں۔جناح ہسپتال میں 179 بیڈز خالی ہیں۔لاہور جنرل ہسپتال میں 205 بیڈز جبکہ گنگارام ہسپتال میں 118 بیڈز خالی ہیں۔سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 179 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 60 بیڈز خالی ہیں۔میاں منشی ہسپتال میں 45 بیڈز جبکہ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں 33 بیڈز خالی ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 300 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 42,990 ان ڈور مقامات کو چیک کیا

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹےکے دوران ڈینگی کے مزید 18 کیس رپورٹ ہوئے ہیں صوبہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 10 ہزار 486 ہوگئی، مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 22 مریض زیرعلاج ہیں پشاور میں ڈینگی کے مزید 16 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ڈینگی سے اب تک 10 اموات ہوچکی ہیں

    ڈینگی مچھر سے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس کے متن میں کہا گیا کہ ناقص سپرے ،گندے واش روم تھانوں میں ڈینگی وائرس سے پولیس اہلکاروں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئیں ،افسران کی بجائے پولیس اہلکار سب سے زیادہ ڈینگی مچھر سے متاثر ہو رہے ہیں ڈینگی کے باعث لاہور پولیس کے 5 اہلکار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تھانوں میں صفائی کے ناقغ انتظامات کے باعث ڈینگی کی افزائش ہورہی ہے۔ ڈینگی سے مرنے والوں میں لایور پولیس کے 4 کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد شامل ہیں۔ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 225 ہے۔ ان میں 130 ٹریفک وارڈن بھی شامل ہیں۔ تھانوں کے واش روم میں صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث پولیس اہلکاروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

  • عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں،روبینہ خالد

    عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں،روبینہ خالد

    عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں،روبینہ خالد

    پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں یوم تاسیس منعقد کرنے کا فیصلہ چئیرمین بلاول کا ہے،

    سینٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ اجتماع میں پورے پاکستان سے جیالے اور جیالیاں شریک ہونگے، پارٹی کے جلسوں کی اجازت نہ دینے والے خود گھبرا چکے ہیں یوم تاسیس منانے کے لیے این او سی نہیں دیا جارہا، بی بی شہید کے سپاہیوں کو کوئی نہیں روک سکتا،سکیلٹڈ حکمران غریبوں کے دکھ کا مزاق اڑا رہے ہیں، غربت کی وجہ سے لوگ مر رہیے ہیں،عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں، ملک کی تاریخ کا بد ترین دور ہے، لوگ مہنگائی میں پس چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، پشاور میں ایک تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا پوری عوام اس وقت چیخ رہی ہے انہوں نے واقعی لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں غریب لوگ آخر کار مر جاٸینگے، اب یہ منی بجٹ بھی لارہے ہیں ہمارا یوم تاسیس ہے ہم تو نکلین گے، عوام کا سمندر بھی ساتھ ہوگا یہ سکیلٹڈ حکمران غریبوں کے دکھ کا مزاق اڑا رہے ہیں یوم تاسیس کا جلسہ کرنے این او سی نہیں دیا جارہا کیونکہ یہ گھبرائے ہوئے ہیں پی ٹی آٸی والے تو اب اپنے نشان پر الیکشن نہیں کرنا چاہتے اتنے ڈرے ہوئے ہیں یہ ملک کی تاریخ کا بد ترین دور ہے، لوگ مہنگاٸی میں پس چکے ہیں یہ حکومت ہمارے اور شوز سے گھبرا گئے ہیں پیپلز پارٹی کے جلسوں کی اجازت نہ دینے والے خود گھبرا چکے ہیں پیپلز پارٹی کےسیاسی ورکرز شہید ذولفقار علی بھٹو اور بی بی کے ورکرز ہیں انہیں کوٸی نہیں روک سکتا

    دوسری جانب پی پی رہنما امجد آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یوم تاسیس جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے جیالوں کا راستہ نہیں روک پائے گی اور اسے منہ کی کھانی پڑے گی, جلسہ پہلے سے شیڈول تھا جسکا بلدیاتی انتخابات مہم سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف حکومت کو اپنی کمزور ساکھ کی فکر لاحق ہے اور بلدیاتی الیکشن میں ممکنہ ناکامی کے ڈر سے پیپلز پارٹی جلسہ رکوانے کےلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں عوام حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی وبیروزگاری سے تنگ آچکی ہے جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا،جلسے کے روز انتظامیہ نے کسی قسم چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی,

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی مشکل میں ڈال دی ہے سندھ حکومت کی زمہ داری ہے یہ ہمارا احسان نہیں ہے حکومتوں کو چاہئیے کہ صحافیوں کو سپورٹ دی جائے جب تک کم صحافیوں پر ظلم کرنے والوں کو گرفتار نہیں کرتے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ایسی حرکتوں سے آپ سچ کو نہیں روک سکتے، جتنا ظلم میڈیا پر اس دور میں ہورہا ہے وہ کبھی نہیں ہوا ہے جتنی سازشیں عدالتوں کے خلاف ہوری ہے اتنی تو فوجی آمر کے دور میں بھی نہیں ہوئی دو باتیں اگر میں کرلوں تو مجھے بلانے آجاتے ہیں آپ فیصلہ دیں مگر کم سے کم اتنا تو بولنے کا حق دیں کہ فیصلہ غلط ہے تھوڑی سی بات کرتے ہیں تو توہین عدالت لگائی جاتی ہے، میں احترام کرتا ہوں عدالتوں کا ،میں یہ نہیں بول رہا کہ زمینوں پر قبضہ ہونا چاہئیے، ماضی میں ہزاروں عمارتیں بن گئی ہیں ، اس کا ایک حل یہ ہے کہ آپ ساری عمارتوں کو گرادوں کیا یہ ممکن ہے,

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ کہا گیا گندم مہنگی ہونے کی سندھ حکومت ذمہ دار ہے ، ڈی اے پی اور یوریا امپورٹ کی جاتی ہے، پنجاب سے کم قیمت پر سندھ میں مل رہی ہے، سندھ میں فرٹیلائزرکے 1320 ڈیلرزہیں، سندھ میں ڈی اےپی کاریٹ پنجاب سے کم ہے، کسی بھی چیز کی قلت ہو،ذمہ دارسندھ حکومت کوکہتےہیں وزیر اعظم نے سندھ حکومت پر الزام لگایا، 3صوبوں میں ان کی حکومت ہے، الزام لگاتے ہیں ، عملی اقدام نہیں کرتے حکمرانوں کی غیبی طاقت ختم ہورہی ہے،مکیش چاولہ کا کہنا تھا کہ یوریا گیس سے بنتی ہے، 70 فیصد گیس سندھ دیتا ہے، 3 ماہ سے یوریا کی بکنگ کیوں کی ہوئی ہے،

  • نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار

    نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار

    سینئر سول جج تیمرگرہ جمشید کنڈی ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے

    تھانہ بلامبٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ لڑکی نے پولیس تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی تھی ، ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا جج نے لڑکی سے نوکری دینے کیلئے مبینہ پندرہ لاکھ روپے لئے تھے ،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد ضلع دیر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ملوث سینئر جج گرفتار کر لیا گیا،ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی، جج زیر حراست ہے،

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہن کی ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے زیورات لیے تھے،زیورات واپس کرنے کے بہانے اپنے ساتھ گھر لے گیا،کہا نوکری کا معاملہ میرے ہاتھ سے نکل گیا، میرے ساتھ چلو اور سامان واپس لے لو،جمشید کنڈی مجھے سرکاری بنگلہ میں لے آئے اور مجھے کہا کہ میری جنسی خواہش پوری کرو، میں نے انکار کیا تو میرے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا ،زیورات اور رقم بھی واپس نہیں کی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے جمشید کنڈی کو گرفتار کر لیا،

    دوسری جانب ضلع دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج معطل کر دیا گیا ہے،رجسٹرار پشاورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،

    واضح رہے کہ نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں بھی ایسے بے شمار واقعات ہو رہے ہیں،کئی واقعات رپورٹ نہیں ہوتے،عزت کی خاطر خواتین چپ کر جاتی ہیں بہت کم خواتین حق کے لئے آواز اٹھاتی ہیں،لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، اچھرہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں کو ملزم عمران نے نوکری ک جھانسہ دیکر بلایا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے کیری ڈبہ میں بٹھا کر نشہ آور بوتل پلائی اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تین دن تک ملزم عمران سمیت تین ملزمان اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور تین روز بعد مانگا منڈی مین روڈ پر بے یار و مددگار پھینک دیا۔

    @MumtaazAwan

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

  • پشاورمیں تحریک انصاف وکلا ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج

    پشاورمیں تحریک انصاف وکلا ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج

    پشاور:پشاورمیں تحریک انصاف وکلا ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج،اطلاعات کے مطابق پشاورمیں تحریک انصاف وکلا ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج بڑی دلچسپ صورتحال اختیارکرگیا ہے

    پشاور سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ انصاف لائرز فورم نے احتجاج کرتےہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اورپھرمظاہرین نےوزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلی کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیاہے

    اس موقع پر پی ٹی آئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نااہل گورنر, اور وزیراعلی کی وجہ سے حکومت ناکام ہے۔ مظاہرین اپنے ورکرز کو نظر انداز کرکے دوسرے جماعتوں کے لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا گیا۔

    سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس میں دوسرے جماعت کے وکلاء لگائے ہیں۔ سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل اگر ان ہی پارٹیوں کے لوگوں کو آگے لانا تھا تو ہمیں تبدیلی کے سبزباغ کیوں دکھائے گئے۔

    سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل نے اس موقع پر مزید کہا کہ حکومت ابھی تک ناکام ہے اور اس ناکامی کی وجہ نااہل لوگوں کو بڑے عہدے دینا ہے۔

    سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنا حق لے کر رہیں گے, آئندہ احتجاج وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہوگا۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ اور گورنر نے ان احتجاجی مظاہرین کے مطالبے کو مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ یہ ملک اور ادارے سب کے ہیں ، یہاں کسی کو پارٹی یا وابستگی کی بنیاد پرکسی دوسرے پرفوقیت نہیں دی جاسکتی ، ہاں اگرکوئی میرٹ پر آتا ہے تو پھراس کا شکوہ جائز ہے لیکن کسی کےساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی

     

     

  • چیف ٹریفک آفیسر کی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    چیف ٹریفک آفیسر کی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروتشہر میں ہیلمٹ‘ سیٹ بیلٹ‘ نو پارکنگ زونز اور تجاوزات مافیا کیخلاف جاری مہمات میں مزید تیزی لائی جائے.
    پشاور: چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے تجاوزات مافیا‘ بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں اور سیٹ بیلٹ باندھے بغیر ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سلسلے میں ٹریفک نظام سے متعلقہ جائزہ اجلاس زیر صدارت چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت منعقد ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار علی‘ ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبد السلام خالد‘ ڈی ایس پیز سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ہفتے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو پلازوں میں پارکنگ نہ بنانے والوں کو نوٹسز‘ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں‘ کالے شیشوں کے استعمال‘ اوور لوڈنگ‘ نو پارکنگ زونز کی خلاف ورزیوں‘ ہیلمٹ‘ سیٹ بیلٹ‘ ون ویلنگ‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور دیگر مہمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پلازہ مالکان کو جاری کئے جانیوالے نوٹسز کا دورانیہ ختم ہونے کی صورت میں فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہر میں جاری دیگر مہمات میں مزید تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں سے قصہ خوانی‘ جلیل کبابی روڈ اور دیگر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ چیک اینڈ بیلنس کے لئے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس پر چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بلا تعطل ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

  • عالمی یوم ٹورسٹ گائیڈ کے موقع پر پشاور میں تقریب کا انعقاد

    عالمی یوم ٹورسٹ گائیڈ کے موقع پر پشاور میں تقریب کا انعقاد

    پشاور:22فروری 2021 ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخوااور ٹورسٹ گائیڈ کے پی کے باہمی اشتراک سے عالمی یوم ٹورسٹ گائیڈز 21 فروری کے موقع پر پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخوا کی جانب سے لائسنس یافتہ ٹورسٹ گائیڈ نے سوات، مردان، مانسہرہ اور پشاور سے شرکت کی جبکہ چترال کے ٹورسٹ گائیڈ کی جانب سے دیئے جانے والے پیغامات کو بھی سنایا گیا۔ اس دن منانے کا واحد موضوع ٹورسٹ گائیڈز کی تخلیقی تحریر کے ذریعے دیہی ترقی میں مددلینا اور حصہ ڈالنا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم سروسز محمد عربی ڈائریکٹر یٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخوا مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس دن کی مناسبت اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ میں سیاحت کیلئے کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلی مرتبہ صوبہ میں لائسنس یافتہ ٹورسٹ گائیڈ کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

  • گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد

    گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد

    پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف اضلاع سے گاڑی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی. ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پڑانگ چارسدہ سے سرقہ شدہ ڈاٹسن فقیر آباد کی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔
    ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان فرمان اللہ ولد اکرام الدین اور ناصر ولد طاہر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن نمبری 7010 برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز!!!

    ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز!!!

    پشاور:خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سوشل سائنسز (کے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس) پشاور نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز کردیا۔یہ پروگرام آبادی کی انفرادی اور اجتماعی صحت کی بہبود و تحفظ، فروغ اور بہتری کے مشن کے ساتھ شروع کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ملک میں اپنی نوعیت کامنفرد ادارہ ہے جس میں پبلک ہیلتھ سے متعلق انڈرگریجویٹ سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک کی تعلیم دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ایس پبلک ہیلتھ چار سالہ پروگرام کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزکے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے جب کہ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر صائمہ آفاق بھی موجود تھیں۔ دریں اثناء تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا مقصد آبادی کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد کو صحت عامہ میں اعلیٰ معیار کی انڈرگریجویٹ ٹریننگ فراہم کرناہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پبلک ہیلتھ بیماریوں سے بچاؤ،امراض کے پھیلاؤ اور کنٹرول کے بنیادی تصورات سے نمٹتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کی تعلیم کا مقصدمعاشرے پر بیماریوں کے بوجھ کوکم کرنے کے علاوہ مختلف امراض کی روک تھام میں راہنمائی اور مدد فراہم کرناہے۔ پروفیسر ضیا ء الحق نے کہا کہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کے آغاز سے نہ صرف پبلک ہیلتھ کے ہنر مند اور پیشہ ور افراد کی تیاری میں مدد ملے گی بلکہ اس سے معاشرے میں مختلف امراض کی تشخیص، روک تھام اور سدباب کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف بیماریوں کے ایک بڑے بوجھ کا شکار ہے جس کی وجہ بنیادی وجہ وسائل کی کمی،ناخواندگی اور آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال بڑے پیمانے پر مختلف امراض کے باعث اموات واقع ہوتی ہیں جن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں شعور بیدار کرکے کافی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے لہٰذاان مقاصد کے حصول کی خاطر کے ایم یو نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ بی ایس پبلک ہیلتھ کاچارسالہ ڈگری پروگرام شروع کیاہے۔توقع ہےکہ اس پروگرام کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوں گے۔