Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

    25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن میں 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے منحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا

    الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پی پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی تشہیر کی چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کے دلائل سنے منحرف ارکان نے کہا کہ انہیں یہ نہیں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا جس پر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسد عمر نے بطور پارٹی سیکریٹری جنرل تمام ارکان کو خط لکھ کر آگاہ کیا منحرف اراکین نجی ہوٹل میں اکٹھے ہوتے رہے 7 اپریل کو ارکان کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے دستاویزات کورئیر کرنے کا اوریجنل ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا علیم خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے نئی دستاویزات جمع کرانے پر اعتراض کیا ممبر نثار درانی نے استفسار کیا اس موقع پر نیا ریکارڈ جمع کرانے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پہلے فوٹو کاپیز تھیں اب اصل ریکارڈ جمع کرا رہے ہیں۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 16 اپریل کو تمام منحرف ارکان نے وزیراعلٰی کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کیا، پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ووٹ سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس سے اسمبلی کا وقار کم ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کسی رکن نے ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار نہیں کیا

    الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پرفیصلہ کل 12 بجے سنائے گا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

    پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر ہوئی سماعت

  • پنجاب اسمبلی کے مزید افسران  گرفتار،

    پنجاب اسمبلی کے مزید افسران گرفتار،

    پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کر لیا،

    ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر ریٹایرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی اہلکار وں کو بھی گرفتار کر لیا گیا سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارے ہیں سیکریٹری اسمبلی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری لگا دی گئی ،

    سابق وزیراعظم ، ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے،پولیس نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کے  افسران و ملازمین کو گرفتار کر لیا،گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کروانے کیلئے کی جا رہی ہیں، گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں،کیس عدالت میں چل رہا ہے ،وہاں آ کر کیس کو لیڈ کریں،چیف سیکیورٹی آفیسر میجر فیصل حسین ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتار کیے گئے،گریڈ 21 ، 22 کے افسران اور ملازمین اپنی حفاظتی ضمانتیں کروانے پر مجبور ہیں،

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی افسران اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے۔ نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

    سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی 25 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر خواجہ حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن انہیں حراست میں نہ لیا جا سکا۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلے بھی تین ایم پی او کے تحت حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تھی،

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں گے ۔صوبے کے عوام کے لئے آٹا، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں، فوری ریلیف ان کا حق ہے۔ خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی۔قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے، جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں،15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے

     ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک 

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے اپیل سماعت کے لئے مقرر

    حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے اپیل سماعت کے لئے مقرر

    حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے اپیل سماعت کے لئے مقرر
    حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا

    رجسٹرار آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کر دی اپیل میں سنگل بینچ کے حلف سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی

    پی ٹی آئی کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا جسٹس ساجد محمود اور جسٹس طارق جمیل ہر مشتمل بینچ سماعت کرے گا لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ ساڑھے 11بجے اپیل پر سماعت کرے گا

    قبل ازیں لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے اپیل دائر کردی ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت کے تینوں فیصلوں میں تضاد ہے ،رات کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے آئے تھے مگر ڈائری صبح کے وقت ہوتی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ ہم نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے 3 فیصلے حقائق کے برعکس ہیں گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے-

    وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ 11بجے سے پہلے پہلے اس اپیل پر سماعت ہونی چاہیے تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لئے

    پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے کہا کہ ابہام اس لیے پیدا ہوا جب کورٹ کا ایک کے بعد دوسرا فیصلہ آیا تیسرا فیصلہ پہلے دو فیصلوں سے منحرف تھا-

    عدالتوں کے فیصلے ہیں انہیں ماننا پڑتا ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بحالی کا فیصلہ پنجاب کے آئینی سربراہ نے کیا حمزہ شہباز کے حلف سے میرا تعلق نہیں، حمزہ شہباز حلف اٹھا لیتے ہیں تو انہیں وزیر اعلیٰ نہیں مانیں گے-

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

  • لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: اسپیکر پنجاب  اسمبلی  پرویز الٰہی

    لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: پرویز الٰہی نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں توالیکشن ہی نہیں ہوا،اسی لیے عدالتوں میں انصاف لینے گئے، فیصلہ آیا ہے اس کو چیلنج بھی کریں گے، گورنرپنجاب کا بھی مجھے فون آیا ہے، صدر مملکت، گورنر پنجاب بھی آئین کے تحت کام کر رہے ہیں، انا کی جنگ سے معاملہ کہیں اور جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کس فورم پر جا کر حلف لے گا؟ ایسے حلف تو سڑکوں پر نہیں ہوتے، الیکشن کا فورم اسمبلی تھا، حلف گورنرہاؤس ہونا ہوتا ہے، صبح عدالتیں کھلیں گی تو وکلا جا کر پیش ہوں گے، ایسے تھوڑا ہو گا ایک دم سارا کچھ ختم ہوجائے گا۔ یہ نہیں ہوسکتا گھربیٹھے ہی حلف ہوجائے۔ صبح عدالتیں کھلیں گی توفیصلہ چیلنج ہونا ہے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ عثمان بزدارکے نوٹی فیکشن میں لکھا ہے جب تک نیا حلف نہیں ہوتا وہ کام کرتے رہیں گے، ابھی تک 26 منحرف اراکین کا فیصلہ نہیں آیا، اگر منحرف اراکین کا فیصلہ آجاتا ہے تو یہ سارا الیکشن ہی ختم ہوجائے گا، 26 منحرف اراکین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ان کے پاس میجورٹی نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن گیلری میں ہونا بالکل غلط ہے، مجھ پر تو حملہ کیا گیا، یکطرفہ الیکشن نہیں ہوسکتا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسمبلی پرحملے کے براہ راست حکم دیئے، آج انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، یہ کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے، ابھی توانہوں نے حلف نہیں اٹھایا اورلوگوں کو اندر کرانا شروع کر دیا ہے۔ شریف فیملی کو 22 دن تک انتظارکرنا چاہیے تھا، اس طرح نہیں ہوتا کہ چیزوں کو بلڈوز کر دیا جائے، اس حلف کا کوئی فائدہ نہیں گوالمنڈی میں جا کر لے لیں، اس طرح نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت، گورنر پنجاب ایکشن لیں گے، صدرمملکت،گورنرپنجاب کوبائی پاس نہیں کرسکتے؟ اس طرح نہیں ہوسکتا کہ یکطرفہ فیصلہ کر دیا جائے، مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر اعتماد ہے، اللہ کی عدالت تو ہر وقت کھلی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے ہمارے وکلا آج رات ہی پٹیشن دائر کر دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی سٹاف کو اندر کر دیا جائے، اب یہ معاملات میں عدالتوں کولے آئے ہیں۔

  • پنجاب سے گرفتاریوں کا سلسلہ، ایک اور بڑی گرفتاری

    پنجاب سے گرفتاریوں کا سلسلہ، ایک اور بڑی گرفتاری

    پنجاب سے گرفتاریوں کا سلسلہ، ایک اور بڑی گرفتاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،

    پنجاب پولیس نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے، پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کو احاطہ ہائیکورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حراست میں لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی،

    قبل ازیں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے آئی جی پنجاب کو دیئے گئے شوکاز نوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا، عدالت نے کہا کہ آئی جی پنجاب سیکریٹری اسمبلی کی ہائیکورٹ سے اسمبلی تک آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنائیں، رجسٹرار آفس عدالتی حکم سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کریں ،عدالت نے آئی جی کی درخواست پر سیکریٹری اسمبلی کو طلب کیا تھا ،وکیل نے بتایا کہ سیکریٹری کوآرڈی نیشن کو عدالت آتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا، وکیل نے سیکریٹری اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ،وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تمام گیٹس پر پولیس گرفتاری کے لیے تعنیات ہے ،

    قبل ازیں سیکریٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو حراست میں لے لیاگیا، ترجمان اسمبلی کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لگ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا ، سیکریٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیئے گئے

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    سیکریٹری کو آرڈینیشن پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کا خدشہ

  • سیکریٹری کو آرڈینیشن پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کا خدشہ

    سیکریٹری کو آرڈینیشن پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کا خدشہ

    لاہور ہائیکورٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل نے پولیس کی ممکنہ کاروائی سے عدالت کو آگاہ کردیا وکیل سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈیشن کو عدالت آتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو عدالت پیشی کےبعد پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے۔پولیس ہائیکورٹ کےتینوں دروازوں پر تعینات ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس انہیں کیسے گرفتار کرسکتی ہے۔عدالتی سماعت کے بعد اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ آمد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ، تھانہ پرانی انارکلی کے ایس ایچ او اہلکاروں کے ساتھ جی پی او چوک پہنچ گئے ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل اور ایس ایچ او کی ہائیکورٹ گیٹ پر تلخ کلامی بھی ہوئی وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی پیشی کیلئے عدالت آئے ہیں ، پولیس کیوں ان کے گرد گھوم رہی ہے ،

    سیکرٹری اسمبلی گرفتاری کے خدشے کے باعث اسمبلی وکلاء کے ہمراہ واپس ہائیکورٹ آگئے ، سیکرٹری اسمبلی نے مدد کیلئے پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کو طلب کرلیا سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے موجودہ صورتحال پر وکلاء سے قانونی مشاورت کی

    نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی نظر بندی کا حکم جاری ہو چکا ہے ، نظر بندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے پولیس ہائیکورٹ کے باہر پہنچی ، نظر بندی کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کئے ۔

    قبل ازیں سیکریٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو حراست میں لے لیاگیا، ترجمان اسمبلی کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لگ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا ، سیکریٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیئے گئے

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

    کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

    کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اس دن پنجاب اسمبلی میں جو کرائسز پیدا ہوئے اس کے ذمہ دار کون تھے

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے شہبازشریف کے کہنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی پنجاب اسمبلی میں سارا مسئلہ پولیس کے آنے سے خراب ہوا ،پولیس نے حملہ کیا،ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے بھاگ کر وزٹر گیلری سے الیکشن کروایا،وزیٹرز گیلری میں بیٹھ کر دوست مزاری نے ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے آئین میں ہے کہ جب تک نیا وزیر اعلیٰ آفس میں نہیں بیٹھتا پرانا ہی معاملات دیکھے گا،آج بھی اسمبلی کے اندر اور گیٹس پر پولیس تعینات کیے گئے ہیں آج بھی ڈیڑھ سو پولیس اہلکارسادہ کپڑوں میں اسمبلی کے اندر کیوں بیٹھے ہیں،

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ شریفوں کو گلی کوچوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے انہیں عزت دی،ساڑھے3 سے 4سال ان شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا،پانچ سال کے بعد بھی یہ شریف نہیں بدلے کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟کیا پولیس اہلکاروں نے اسمبلی معاملات سنبھالنے ہیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کہنے پرحملہ ہوا،الیکشن کرانے کا حکم عدالت کا تھا،ہم سب نے مانا،کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،شریفوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے، پولیس نےہماری خواتین ارکان پرحملہ کیا،

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی میں ممبران کے وقار می اضافہ کیا،ابھی ن لیگ کو اختیار مکمل نہیں ملا دیکھ لیں کیا ہورہا ہے ن لیگی چاہتے ہیں کہ لوٹوں کی موجودگی میں حلف لے لیں، ہم لوٹوں کے معاملے پر ہائی کورٹ گئے ہوئے ہیں،کورٹ میں ہمارا کیس چل رہا ہے،اجلاس بلارہے ہیں جس میں تمام پہلوؤں پر غور ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کا حلف میں نے نہیں لینا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حلف لینے کا آئینی اور قانونی طریقہ ہے،میرے استعفٰی کا معاملہ عدالت میں ہے، تبصرہ کرنا نہیں بنتا، سیکریٹری کوآرڈی نیشن کو حراست میں لیے جانے کے معاملے کو دیکھوں گا،یہ معاملہ آج کے پارلیمانی اجلاس میں بھی زیربحث آیا ہے،نگران وزیراعلی ٰ عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کوئی نگران کابینہ تشکیل دینے جا رہے ہیں؟ جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ قانون بتائیں اگر قانون اجازت دے گا تو ضرور بنا دوں گا،

    قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا، اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس ملتوی کئے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی جانی تھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہیٰ نے کرنی تھی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا تھا ایجنڈے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کارروائی کی جانی تھی-

    اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور تشدد کیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر سے مار پیٹ کی گئی تھی ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر پر ویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے تھے۔

    کراچی خود کش دھماکے کے بعد یونیورسٹی کھول دی گئی،تعلیمی سرگرمیاں شروع

    اسی اجلاس کے دوران وزارت اعلیٰ کے عہدے پر الیکشن کروا کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا حمزہ شہباز شریف 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اب تک وزیراعلیٰ کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے اور صوبہ کئی روز سے بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج عہدے کا حلف لیا جائے گا

  • منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

    منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

    منحرف پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے گئے

    اسپیکر پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 26 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بھجوائے گئے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ،ریفرنس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان کےخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے،

    ریفرنس میں راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، اکبر نوانی، محمد اجمل، فیصل حیات جبوانہ کے نام شامل ہیں مہر محمد اسلم، خالد محمود، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین کے نام شامل ہیں نعمان لنگڑیال ، نعیم سلمان، زوار حسین وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین کے نام شامل ہیں زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ چوہدری، ساجدہ یوسف، ہارون گل، عظمٰی کاردارکے نام شامل ہیں ملک اسد کھوکھر، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، جاوید اختر اور محسن عطا کھوسہ کے نام شامل ہیں ،ریفرنس میں کہا گیا کہ 26منحرف ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دیا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونیوالی خاتون ایم پی اے کی حالت تشویشناک

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونیوالی خاتون ایم پی اے کی حالت تشویشناک

    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے

    چکوال سے تعلق رکھنے والی زخمی خاتون ایم پی اے آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں آسیہ امجد چیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں انہیں تین روز قبل گردن میں اسٹریس کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز سے حالت کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی ایم اے ایچ اسپتال ریفر کردیا۔ راولپنڈی ایم اے ایچ اسپتال میں ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، جس کے باعث اُن کی اینجوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں

    ڈاکٹرز کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد اس وقت ایم ایچ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور وہ مشینی سانس پر ہی زندہ ہیں ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے

    نایاب زہرا پی اے آسیہ امجد کا کہنا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے اور بے ہوش ہے، رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتی ہوں

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا تھا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی تھی، بعد میں اجلاس شروع ہونے سے قبل دوبارہ ہنگامہ ہوا اور ڈپٹی سپیکر نے پولیس کو طلب کر لیا تھا، اس دوران پولیس اور اراکین اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا تھا، خواتین اراکین اسمبلی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے گئے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں

    پنجاب اسمبلی میں حملے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سارجنٹ ایٹ آرم، ڈی ایس پی شہزاد منظور کی مدعیت میں کچھ اہم پی ایز اور نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمہ کچھ ایم پی ایز کے خلاف ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کو مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنانے،لوٹے پھینکنے، ڈپٹی سپیکر پر جان لیوا حملے،ایوان کا تقدس پامال کرنے، اجلاس کی کارروائی روکنے جبکہ مہمان گیلری سے نامعلوم اشخاص کے داخل ہو کرایم پی ایز کو ذدوکوب کرنے اور اسمبلی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما،وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قائد ایوان منتخب کرنے پر پیپلزپارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں،

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی کرائی گئی، بتایا جائے ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا،قوم کے ساتھ مذاق بند ہونا چاہیے،عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا،چودھری سرور کو غیرآئینی کام نہ کرنے پرفارغ کیا گیا،پنجاب اسمبلی میں غنڈوں کو داخل کرایا گیا،اتنے دن گزرگئے پنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں ہے،آج عوام کے گھروں میں بھوک ہے ،متحدہ اپوزیشن سب کچھ عوام کے لیے کررہی ہے،4 سال سے اپوزیشن کو دیوارسے لگایا گیا،آپ کو فارن فنڈنگ اورتوشہ خانہ کا حساب دینا ہوگا،

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا آئندہ الیکشن شفاف بنانے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا،

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے صدر یوتھ میڈیا ٹیم پنجاب شمائلہ رانا ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں مصروف دن گزارا، کارکنان، پارٹی عہدیداران، پارلیمینٹیرئینز سمیت متعدد مکاتیب فکر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، مبارکباد اور نیک خواہشات پر دلی شکریہ ادا کیا، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اہم عوامی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج