Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس:پی ٹی آئی اورپاکستان مسلم لیگ نےاحتجاج کا فیصلہ کرلیا

    پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس:پی ٹی آئی اورپاکستان مسلم لیگ نےاحتجاج کا فیصلہ کرلیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورپاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضمنی انتخاب کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اورپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، بجٹ اجلاس بارے اہم فیصلے کئے گئے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سبطین خان اجلاس کی جانب سے اجلاس کی صدارت کی گئی، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور مقدمات کی مذمت کی گئی، پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں شرکا کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    پرویز الہی بھی وکٹیں گرانے لگے، اہم شخصیات کی ق لیگ میں شمولیت

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پٹرول گیس کی قیمتیں حکومت اور بڑھانے جارہی ہے، ایوان میں حکومت کے اس اقدام کا پوسٹ مارٹم کریں گے، اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ تحریک انصاف کی قیادت کرے گی، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ دو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

    یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /پنجاب اسمبلی کا اجلاس…

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے جنکے پاس اکثریت نہیں، کل پنجاب اسمبلی کا کیا اجلاس ہوگا، حکومت حمزہ نہیں چلا رہا، پولیس حکومت چلا رہی ہے، پنجاب پولیس اسٹیٹ بنا ہوا ہے، حکومت کی عقل ماری گئی ہے، اسمبلی میں جنہوں نے بجٹ کی تیاری کرنا ہے انکو اٹھالیں گے تو کیا ہوگا، ہم سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی  ہنگامہ آرائی کیس،راجہ بشارت اور چوہدری ظہیرالدین  نےعبوری ضمانت کرا لی

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس،راجہ بشارت اور چوہدری ظہیرالدین نےعبوری ضمانت کرا لی

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف بھی پنجاب حکومت نے کیس بنا دیا، سابق وزیر قانون پر جس دن کا کیس بنایا گیا ہے وہ ُاس دن وزیر قانون تھے،کیونکہ کیبنٹ کو ُاس دن تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا تھا ،تاہم پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر پروسکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی عبوری ضمانت منظورکر لی، ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے 25 جون تک کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی.

    سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جعلی پنجاب حکومت ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنا کر دباؤڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم کل بھی اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے 25 جون تک سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر پروسکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

    اس موقع میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ سے پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہےاور پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر جعلی مقدمات اور حراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دباؤمیں آنے والے نہیں۔ ایسے اقدامات سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہونگے اور اس جعلی حکومت سے جلد از جلد چھٹکارہ لے کر رہینگے۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کےعوام دشمن بجٹ اور اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔ آج پاکستان کا ہر شہری عمران خان کی حکومت کا یاد کررہا ہے

  • پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی ارکان پنجاب  اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے وکلا کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات ،پنجاب کے آئینی اور سیاسی بحران پر بات چیت کی گئی،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی پر پولیس کے تشدد پر ایکشن لیں گے ،اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کو بلا کر سزا دیں گے اس سارے معاملہ میں اصل سرغنہ آئی جی اور چیف سیکریٹری ہیں ، حکمران عمران خان کو گرفتار کریں گے تو یہ اپنی سیاسی قبرخود کھودیں گے یورپی یونین اور کامن ویلتھ ممالک اس پر قرارداد لے کر آرہے ہیں تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا، حکومتی وزیروں کی کوئی اوقات ہے نہ کوئی سوچ اور ویژن ہے،وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے؟

    قبل ازیں اسپیکرپرویزالہٰی سےپی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی-ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ ملک کی سیاست اہم موڑ پر ہے،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے-

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے کہا کہ جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں،حکمران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا-

    پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے لانگ مارچ کے دوران بچوں، بزرگوں اور خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا-

    قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی صورت میں حکومت کو سنگین نتیجے سے خبردار کیا تھا پرویز الٰہی نےکہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی اور اپنی موت کو دعوت دے گی۔

    معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ لانگ مارچ کے شرکا پر فائرنگ پولیس نے کی ہے، خواتین پنجاب اسمبلی نے مشترکہ طور پر استحقاق کمیٹی میں یہ معاملہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی حدود میں بغیر اسپیکر کی اجازت کے پولیس نے پکڑ دھکڑ کی ہے۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہاہے ،حمزہ شہباز غیر قانونی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے ہیں،حمزہ شہبازکامقدمہ روزانہ کی بنیادپرچلناچاہیے،اسپیکر ری الیکشن کا آرڈر کریں،سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد حمزہ وزیراعلیٰ نہیں رہے،حمزہ کے پاس اب اکثریت نہیں رہی –

    اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ اور پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کا موازنہ کر رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر

    فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہ کیاجائے ،کوئی عزت دارشخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا، الیکشن نے آئین کے آرٹیکل 224 کو معطل کر دیا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ بات چیت نہ کریں،آپ پہلے الیکشن کا شیڈول دیں،ہم مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم بات چیت کریں گے، الیکشن کی ٹرمز اور فریم کے لیے بیٹھیں گے،اب ا سپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ ہمیں بلا کے ہماری رائے لیں، جب ا سپیکر کے پاس رائے لینے کا اختیار ہی نہیں تو اراکین کیوں جائیں-

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی شریک

  • پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

    پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن خلیل طاہر سندھو نے وفد کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اوچھے ہتکھنڈے اب نہیں چلیں گے، سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نہ آئے، 2 ماہ سے پنجاب میں مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ملک کو کیوں چلنے نہیں دے رہے، یہ چاہتے تھے کہ پنجاب معاشی طور پر دیوالیہ ہوجائے، عوام کو سستے آٹے اور چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پارلیمانی روایت رہی ہی پہلے بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے، نہیں ہوا یہ بد دیانتی ہے، پرویز الٰہی آئینی طور پر جواز کھو چکے ہیں، اسمبلی کے دروازے بند رکھے، آج ہم نے سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ اب قانون اپنا راستہ لے گا، پنجاب دشمنی عیاں ہو گئی ہے، مکروہ دھندہ عروج پر ہے، ان کا پورا زور تھا کہ کسان کو اس کے خون پسنے کی کمائی نہ ملے اور دنگا فساد ہو، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ روڑے اٹکاتے رہے، ہم نے آٹے اور چینی کی قیمت کم کی، تم اپنی چالیں چلتے جاؤ اور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے جاؤ، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کابینہ بھی چند روز میں حلف اٹھائے گی، انشااللہ آئندہ چند روز میں گورنر پنجاب حلف اٹھائیں گے، توشہ خان کو بچانے کیلئے غیر آئینی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

    پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدیر پرویز الہٰی کے غنڈوں نے قبضہ کیا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی طرف سے 25 ارکان کو ابھی ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، تمام ارکان کے ساتھ اسمبلی کی طرف جا رہے ہیں لہذا اسمبلی کے دروازے کو کھولا جائے میں ایک تصویر ابھی ریلیز کرنے جا رہا ہوں، پرویز الہٰی نے غنڈوں، بد معاشوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت

    انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی آپ نےعادت بنالی ہےآپ اس ایوان کی بے حرمتی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے کئی بار اجلاس بلا کر ملتوی کیا، جب اجلاس بلایا گیا ہےتو ہر رکن کو شرکت کرنے کا حق ہے، ہم سب مل کر ساتھ جائیں گے اور اسمبلی کے دروازے کھلوائیں گے، اسمبلی کو سیل کرنا غیر آئینی غیر قانونی اقدام ہے۔

    دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی ٹیم کوبھی اسمبلی کےاندر نہیں جانے دیا گیا، آپ کے خلاف آئینی طور پر عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے آپ کےغیر آئینی اقدام کوعدالت میں چیلنج کریں گےاسمبلی کےاندر کچھ لوگوں کورات میں سلایا گیاجبکہ اسپیکر اسمبلی اپنے گھر کے اندر چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے،اسمبلی ضرور جائیں گےپارلیمانی روایات کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے یہ 12 کروڑ عوام کا ایوان ہے، انہوں نے پچھلے اجلاس میں بھی حملے کرائے تھے، ہم نے پارلیمنٹ کی بالادستی کا حلف لیا ہے اور ہم اپنے حلف کی پاسداری کرتے رہیں گے۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

    لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا، تمام دروازوں پر اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نون لیگ کے اراکین کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی جو سپیکر پرویز الہی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی احاطے میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دے دیا، سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان، رانا شہباز، ندیم عباس بارا اور دیگر ارکان نے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کیا۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک میں شامل ہیں، ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کو اسمبلی کی لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب اسمبلی میں غیر متعلقہ افراد موجود ہیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت

    لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئین و قانون کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے۔ آج ہر حال میں اجلاس ہو گا اور ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے آگے کھائی اور پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے ساتھ آل شریف کا بغض ہے اور آج نہیں تو کل اجلاس ہو جائے گا تحریک انصاف کامیاب اور ن لیگ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہےاسپیکر نے آئین و قانون کےتحت اسمبلی کا اجلاس بلایا ہےپرویز الہٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں اتفاق فاونڈری میں کوئی مزدور احتجاج کرتا تو اسے بھٹی میں پھینک دیا جاتا تھا۔

    دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ ضمیر فروش ڈی سیٹ ہوگئے،حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہا،آئی جی پنجاب شریف خاندان کے ذاتی ملازم نہ بنے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانے کی مذمت کرتے ہیں،اسمبلی اسٹاف کی غیر قانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے تو ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیتا ہے-

    شہباز گل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے ، پنجاب اسمبلی کو بند کر کے ڈی جی پارلیمانی افیئرز اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کیا گیا-

    دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے نواز شریف کو بلائیں ، کیوں نہیں بلاتے؟ کیونکہ انہیں پتہ ہے حکومت جا رہی ہےاب انہیں عوام میں جانا ہے۔ عوام میں آئیں، عوام ان کا سیاسی حشر کریں گےآصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاوں باندھ کرسیاسی طور پر لکشمی چوک میں مارا ہے۔جنہیں گالیاں دیتے تھے انہی سے مدد مانگ رہے ہیں آج تین بجے کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

    شیخ رشید نے پنجاب اسمبلی میں پولیس تعینات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے پولیس کے ذریعے بند کردئیے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کا گیٹ بند کرنا پہلی قسط ہے، دوسری قسط آنے والی ہےیہ سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سائینٹفک انداز سے کیسز کی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ مجھے قتل کروانا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلوائے گی۔

    لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کا دن دیہاڑے اغوا

  • اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار کو طلب کیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیاتھا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا ہے جس کے بعد اپوزیش کاکہنا ہےکہ حمزہ شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کل الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ اتفاق رائے سے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ قرار دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے 23 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوارکو ووٹ دیکر منحرف ہوئے، الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔

    ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ، 4 کا اسد کھوکھر گروپ اور 16 ارکان کا تعلق جہانگیرترین گروپ سے ہے۔

  • عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں نعمان لنگڑیال،فیصل جبوانہ و دیگر شامل تھے زوار حسین وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا،اجمل چیمہ اور میاں خالد محمودکی بھی ملاقات ہوئی ہے ، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا چاہتا ہوں،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات ہوئی ہے وفد میں حسن مرتضیٰ، حیدر گیلانی اور عثمان احمد محمود شامل تھے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا،آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے،پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،مل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے،عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں،

    ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی آئین کی تشریح پر رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں پی ٹی آئی کا یکم اپریل کو جو پارلیمانی اجلاس ہوا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، وزیراعظم اور وزاعلیٰ کے انتخاب میں فرق ہے، پنجاب میں عجیب صورت حال ہے،اس وقت کابینہ نہیں ،کینسر کی ادویات کی منظوری کابینہ سے ضروری ہے،ابھی تک صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،

    ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد پنجاب میں کچھ نہیں بدل رہا۔ حمزہ شہباز عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کی رائے آچکی ہے،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح پر سب کچھ واضح کردیا پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوتے ہیں اور ووٹ پارٹی کا ہی ہوتا ہے حمزہ شہباز مزید وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے جس کا عملی مظاہرہ وہ کرچکے ہیں حمزہ شہبازنے گزشتہ روز پریس کانفرنس بلائی تھی جو نہیں ہوئی ن لیگ جی ٹی روڈ پارٹی ہے جس کی اکثریت نہیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو 172 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جن میں مسلم لیگ ن کے 160، پیپلز پارٹی کے 07 ایم پی ایز، احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ، قاسم لنگاہ، جگنو محسن، معاویہ اعظم طارق شامل ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے 25 ارکان ان کے علاوہ ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش

    پنجاب ہنگامی آرائی کیس کا معاملہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہو گئے

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز بھی موجود تھے ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا،

    اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ سب گواہ ہیں کہ پہلے مجھے قلعہ گھر سنگھ بلایا گیا یہاں عدالت کے حکم ہر شامل تفتیش ہونے پہنچا مجھے بیس منٹ پہلے گیٹ ہر روکے رکھا گیا مجھے سوچی سمجھی سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی گئی لاہور ہائیکورٹ نے 15 اپریل کو حکم دیا کہ ڈپٹی اسپیکر الیکشن کروائیں گے، آئی جی کو حکم دیا گیا کہ اسمبلی کے باہر لا اینڈ آرڈر کو دیکھیں جب گھر سے دفتر پہنچا تو تو دو سے اڑھائی سو بندہ اسمبلی میں جمع ہوا تھا، میں نے ڈپٹی اسپیکر کو لکھا کہ نیچے والے گیلری کو بند کر دیا جائے،لوگ جمپ کر کے اسمبلی میں داخل ہو گئےجو ایف آئی آر میں مجھ پر الزامات لگائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں، پولیس نے گزشتہ روزاسمبلی کے 10بندے اٹھائے ڈپٹی سیکریٹری ضمانت پر تھا اسے پھر بھی سرگودھا سے ایسے گرفتار کیا

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی افسران اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے۔ نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

     ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک 

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز