Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے دائر درخواست پر سماعت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے دائر درخواست پر سماعت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے دائر درخواست پر سماعت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ بھی عدالت میں موجود ہیں ، پرویزالہٰی کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفر عدالت میں پیش ہوئے

    لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات واپس دینے کا حکم دے دیا لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے آفس اور مراعات مہیا کرنے کا حکم دے دیا،

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس اس طرح ملتوی ہو سکتا ہے،ہم نے آج یہ دیکھنا ہے کہ کیا پروسیجر کی کیخلاف ورزی ہوئی؟ پہلا سوال یہ ہے کہ وزرات اعلی ٰکا انتخاب کیسے ہونا ہے،اسکا طریقہ کار کیا ہے یہ بتایا جائے،

    وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ پراسیس کب شروع ہوا؟ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ یکم اپریل کو استعفیٰ آیا اور 2 کو نامزدگی آئی ، سکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، 3 اپریل کے لیے ووٹنگ کے لیے بلایا گیا ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ کیا ڈپٹی سپیکر کا نوٹیفکیشن ہوا؟ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جی ڈپٹی سپیکر کا نوٹیفکیشن ہوا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے عدالت کو بتایا کہ 3 اپریل کو اجلاس کے دوران لڑائی کی فوٹیج موجود ہے، لڑائی کے باعث اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ، 4 اپریل کو میں نے اسمبلی میں ہونے والے نقصان کی رپورٹ دی ،5 اپریل کو اجلاس 16 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،6 اپریل کو میڈیا سے معلوم ہوا کہ اجلاس 6 اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ، ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سیکرٹریٹ نے رولز کے مطابق کارروائی کی گئی ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا ڈپٹی سپیکر کے اختیارات کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا؟ بتائیں کہ الیکشن ملتوی ہو سکتا ہے؟ رولز کے مطابق الیکشن کی تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی، وکیل سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 5 بجے سے پہلے اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا، الیکشن اگر 16 کو شیڈول ہے تو 15 اپریل کو 5 بجے سے پہلے کاغزات جمع کروانے ہیں،چیف جسٹس نے سیکریٹری اسمبلی کے وکیل کوہدایت کی سکروٹنی کا متن پڑھیں ، کیا یہاں پر بھی ٹائم آگے پیچھے ہو سکتا ہے لیکن دن نہیں،

    کمرہ عدالت میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل امتیاز صدیقی اور اعظم نذیر تارڑ کی تلخ کلامی ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کلائینٹ کی حد تک بات کریں، پرسنل ہونے سے گریز کریں،میں تو حیران ہوں کہ آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں،چیف جسٹس امیر بھٹی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کیا بات ہوئی؟ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ جو آئین اجازت دیتا ہے اسکے مطابق ڈپٹی ا سپیکر کام کرے گا، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بحث سپریم کورٹ میں ہوئی ہم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی معاملات خراب ہیں،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ میں نے سیشن سے متعلق بات کی تھی الیکشن کی نہیں، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ صوبائی حکومت کا ہے بہتر ہے آپ وہاں لے جائیں، یہ سب نیوز پیپرز میں بھی شائع ہوا،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ رولز کسی مقصد کے لیے بنے ہیں، یہ آپ خود دیکھیں،یہ نہیں ہو سکتا جب چاہے عمل کرلیا جب چاہے نہ کیا،اسمبلی نے ان رولز کے مطابق ہی چلنا ہے، کوئی اور طریقہ کار تو نہیں ہے،رولز کے مطابق بتائیں کہ ووٹنگ کب تک ہو سکتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ڈپٹی ا سپیکر باغ جناح میں بھی اجلاس کر سکتا ہے ،

    وزیراعلی پنجاب کا الیکشن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تمام فریقین کو 2 بجے تک مشاورت کا وقت دے دیا۔ 16 ہی کو کیوں، کل یا پرسوں وزیراعلی کا الیکشن کیوں نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن جلد از جلد کروائیں اگر اسمبلی میں توڑ پھوڑ ہے تو وہ دو روز میں ٹھیک کروا کر الیکشن کروائیں، فریقین آپس میں بیٹھ جائیں اور میں 2 بجے دوبارہ سماعت کروں گا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ یہ آئینی مسئلہ ہے، مل کر بیٹھیں اور حل نکالیں چیف جسٹس نے واضح کیا کہ بات چیت سے مسئلہ حل کر لیں، عدالت کا کہنا ہے بات چیت سے حل نہ نکلا تو آرڈر پاس کریں گے،

    ن لیگی رہنما حمزہ شہبازنے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر،ڈپٹی سپیکراوردیگرکوفریق بنایاگیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ خالی ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس بلاکروزیراعلیٰ کےانتخابات کرائےجائیں، پنجاب اسمبلی کااحاطہ سیل کرنےکااقدام بھی غیرقانونی ڈکلیئرکیا جائے۔

    اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی جہاں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کمل علی آغا نے دائر درخواستوں میں فریق بننے کی استدعا کی ۔

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

    خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

    عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

    وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

    شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

  • وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر:دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرنے لگے

    وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر:دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرنے لگے

     

    قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کے لئے سرگرم ہوگیا ہے۔

    اپوزیشن اتحاد کے ایم پی ایز لاہور کے لگژری ہوٹل میں مقیم ہیں، اراکین اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ تک اکٹھے ہوٹل میں ہی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھر ن لیگی ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کا محاذ گرم ہے متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی رائل سوئس ہوٹل میں افطار پرمشاورتی ملاقات ہوئی ہے حمزہ شہباز نے متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، جس میں‌ مسلم لیگ ن ،ترین گروپ ،اسد کھرکھر گروپ ،علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے

    اپوزیشن اتحاد نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو پنجاب میں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ایک دوسرے کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے اپوزیشن اتحاد نے حمزہ شہباز کو امیدوار بنایا ہے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ ہیں

    ادھر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے نمبر پورے ہیں۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کا پنجاب میں دو سو سے زائد ممبران کی حمایت کا دعویٰ جھوٹ اور فریب ہر مبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی ن لیگ اراکین اسمبلی کر خرید و فروخت میں مصروف ہے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو ناپاک بنانے کا کوئی موقع ن لیگ نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا، حکومت ہو یا اپوزیشن، پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے نمبر پورے ہیں،16 اپریل کو پرویز الٰہی بھرپور طریقے سے الیکشن میں کامیاب ہونگے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے پاس اس وقت 189 ووٹ موجود ہیں، آرٹیکل 63 اے کے تناظر میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ووٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے

  • ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کرکے ان سے رابطے منقطع کروا دیئے گئے

    ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کرکے ان سے رابطے منقطع کروا دیئے گئے

    ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کرکے ان سے رابطے منقطع کروا دیئے گئے

    ق لیگ نے ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    درخواست ق لیگی رہنما کامل علی آغا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہمیں حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے،ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کرکے ان سے رابطے منقطع کیے گئے ہیں ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھا غیر قانونی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اراکین اسمبلی کو ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل بھجوا دیا گیا ہے، ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اراکین جس ہوٹل میں رہ ہے تھے اس میں جگہ کم ہے ،امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا تھا اس لیے دوسرے ہوٹل منتقل کررہے ہیں مونس الہٰی کی کروڑوں روپے رشوت کی آفر کا اکٹھے رہ کر مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے امید تھی جلد اجلاس ہو جائے گا، لیکن لگتا ہے مزید کچھ دن مسافررہیں گے،فیاض چوہان ابھی پرویز الہٰی کی ڈوبتی کشتی میں مزید سوراخ کرنے آئے ہیں،پرویز الہیٰ بھی ایک ہارے ہوئے لشکر کے کمانڈر ہیں،تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ کا اپنا امیدوار نہیں ہے ،پرویز الہٰی کے پاس نمبر پورے ہیں تو قائد ایوان کے انتخاب سے بھاگ کیوں رہے ہیں، پنجاب کے 199نمائندے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں

    قبل ازیں آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں کے خلاف اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،حمزہ شہباز نے پنجاب حکومت ، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو عدالت میں دائر درخواست میں فریق بنایا ہے آئینی درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے کہا گیا کہ عثمان بزدار کا بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ منظور ہو چکا ہے ، پنجاب کوئی کابینہ موجود ہے نہ حکومت قائم ہے ، قانون کے مطابق انتخابات کے دوران ٹرانسفر نہیں کی جا سکتی

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو جبکہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ 6 اپریل کو ہونی تھی وہ نہیں ہو سکی، پی ٹی آئی کا ترین گروپ، علیم خان گروپ ن لیگ سے مل چکا ہے یوں پنجاب میں پی ٹی آئی اکثریت کھو چکی ہے اسی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا، آج لاہور ہائیکورٹ میں بھی اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

    جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

    آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

  • متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی دوسرے ہوٹل میں منتقلی

    متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی دوسرے ہوٹل میں منتقلی

    پنجاب اسمبلی کے متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی دوسرے ہوٹل میں منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

    ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے ائیرپورٹ کے قریب ہوٹل میں منتقل کیا جارہا ہے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو دوسرے ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے ن لیگی ایم پی اے بشری ٰبٹ اور رابعہ فاروقی اپنا سامان لے کر دوسرے ہوٹل روانہ ہو چکی ہیں ،

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اراکین جس ہوٹل میں رہ ہے تھے اس میں جگہ کم ہے ،امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا تھا اس لیے دوسرے ہوٹل منتقل کررہے ہیں مونس الہٰی کی کروڑوں روپے رشوت کی آفر کا اکٹھے رہ کر مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے امید تھی جلد اجلاس ہو جائے گا، لیکن لگتا ہے مزید کچھ دن مسافررہیں گے،فیاض چوہان ابھی پرویز الہٰی کی ڈوبتی کشتی میں مزید سوراخ کرنے آئے ہیں،پرویز الہیٰ بھی ایک ہارے ہوئے لشکر کے کمانڈر ہیں،تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ کا اپنا امیدوار نہیں ہے ،پرویز الہٰی کے پاس نمبر پورے ہیں تو قائد ایوان کے انتخاب سے بھاگ کیوں رہے ہیں، پنجاب کے 199نمائندے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو جبکہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ 6 اپریل کو ہونی تھی وہ نہیں ہو سکی، پی ٹی آئی کا ترین گروپ، علیم خان گروپ ن لیگ سے مل چکا ہے یوں پنجاب میں پی ٹی آئی اکثریت کھو چکی ہے اسی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا، آج لاہور ہائیکورٹ میں بھی اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے

    قبل ازیں متحدہ اپوزیشن مسلسل دو روز کوشش کے بعد پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دفتر میں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے ۔ لیگی ایم پی ایز سپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی پہنچے تو ایک بار پھر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا مزاحمت کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سیکرٹری اسمبلی کے سٹاف سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر اپوزیشن ممبران کے لئے اسمبلی کا گیٹ کھولا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو، سمیع اللہ خان ، پیر اشرف رسول، مرزا جاوید اور میاں عبدالرئوف نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی عدم موجودگی کے باعث سپیشل سیکرٹری چوہدری عامر حبیب کو تحریک جمع کرائی۔

    تحریک عدم اعتماد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوان کی اکثریت کو پرویز الٰہی پر اعتماد نہیں رہا۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھونے کہا کہ کل بھی ہم عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے آئے تو ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا، آج کے بعد اسمبلی کا تمام سٹاف سپیکر کا کوئی حکم ماننے کا پابند نہیں۔ پرویزالہی نے وزیر اعلی نہیں بننا اور سپیکر کے عہدے پر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ پرویزالٰہی عمران خان کی ایماء پر غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے خلاف آئینی رٹ کرنے جارہے ہیں۔

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

    جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

    آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

  • وزیراعظم نے پنجاب کے حوالے سےاہم فیصلہ کردیا:بڑا اہم نام سامنے آگیا

    وزیراعظم نے پنجاب کے حوالے سےاہم فیصلہ کردیا:بڑا اہم نام سامنے آگیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سبطین خان پارلیمانی لیڈر کے طور پر اسمبلی میں فرائض سرانجام دیں گے۔

    دوسری جانب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سبطین خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سبطین خان کوپنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صدر شفقت محمود نے فیصل آباد، گجرات ، ساہیوال اضلاع کے عہدیداروں کو بھی تقرر کر دیا، چوہدری رضا نصراللہ گھمن ضلع فیصل آباد کے صدر،چوہدری تیمور علی جنرل سیکرٹری ہونگے۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رانا آفتاب احمد ،عادل پرویز،ملک عمر فاروق سینئر نائب صدور،ثنا اللہ گورسی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر ہو گئے ہیں، رانا آفتاب احمد صدر ضلع ساہیوال ،ملک فیصل جلال ڈھکو جنرل سیکرٹری،راؤ محمد اسلم خان سینئر نائب صد مقررکر دئیے گئے۔

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب نے کہا ہے کہ سید رضوان مظفر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،حاجی عبد الغفار، محمد وقاص ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رانا انیس الرحمان سیکرٹری فنانس ،حافظ قیصر محمود ضلع ساہیوال کے سیکرٹری اطلاعات کے فرائض سر انجام دینگے، چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ضلع گجرات کا صدر ،مبین اختر حیات کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سبطین خان کو پارلیمانی لیڈر اور اضلاع کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے تمام عہدیدار تحریک انصاف کی مضبوطی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

     

  • مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

    مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

    مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

    ق لیگ کے سربراہ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اسمبلیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،ایسے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے،

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کوجارحانہ انداز میں پیش کیا ہے، مولانا قومی اسمبلی فلور پر اپنے والد مفتی محمود کے ساتھ کئے جانے والے بہیمانہ سلوک کو یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا وہ زخمی بھی ہوئے تھے، اس طرح کا کوئی واقعہ پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں آیا،ن لیگی ممبران نے اسمبلی میں نیا فرنیچر، مائیک سسٹم، آئی ٹی سسٹم تباہ کر دیا،جب تک ہال کی مرمت نہیں کی جاتی ایوان اجلاس کرنے کے قابل نہیں، پانچ مرتبہ اسمبلی ممبر رہا، بڑے واقعات ہو جاتے ہیں یہ تو معمولی بات ہے، ممبران کو اپنے لیڈروں کی اس حد تک جا کر اطاعت نہیں کرنی چاہیے لیڈر اپنے مقصد کیلئے ان سے دوسرے ممبران کو گالیاں دلواتے ہیں، نوجوان ارکان اسمبلی ایسے ناجائز حکم ماننے کے بجائے اپنی مثبت سوچ اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

    بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

    جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

    آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

     

  • ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی

    ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی

    لاہور:ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی ،اطلاعات کے مطاق ن لیگ کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں زبردستی گھسنے اور کسی بھی ممکمہ شرپسندی سے بچنے کےلیے میں پنجاب اسمبلی کے اطراف میں امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی ہے۔

    رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500 میٹر فاصلے تک دفعہ 144 بھی لگادی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کےمطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں رینجرز کی تعیناتی 15 دن کے لیے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں میں جبکہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کا بھی تنازع چل رہا ہے ۔نوٹی فکیشن کےمطابق اسمبلی کےراستے میں ممبران اسمبلی کوبھی روکے جانے کا امکان ہے ۔

    خیال رہے کہ منگل کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کی۔مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس 6 اپریل کو بلانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل مریم نواز ایک پریس کانفرنس میں‌ پنجاب بھرسے ن لیگیوں کو کال دے چکی ہیں کہ وہ آئیں اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے مسند پربٹھائیں‌،

     

     

  • والدین سے ناراضگی،ایم پی اے کے بیٹے نے خود کو گولی مار لی

    والدین سے ناراضگی،ایم پی اے کے بیٹے نے خود کو گولی مار لی

    والدین سے ناراضگی،ایم پی اے کے بیٹے نے خود کو گولی مار لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور میں تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے عابدہ راجہ نے خود کو گولی مار لی ہے، واقعہ آواری ہوٹل کی پارکنگ میں پیش آیا، 22 سالہ سمیع گاڑی میں موجود تھا کہ اس نے خود کو گولی مار لی فائر ٹانگ پر لگا جس سے ایم پی اے کا بیٹا سمیع زخمی ہو گیا، گولی چلنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عابدہ راجہ کا بیٹا سمیع والدین سے نالاں ہے اور اسی وجہ سے پریشان تھا، سمیع نے والدین سے ناراضگی کے سبب ہی خود کو گولی ماری ہے،پولیس نے پستول قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے،

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    پولیس اہلکار کے ساتھ کی پولیس اہلکاروں نے کی اجتماعی زیادتی

    موٹروے کے قریب کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش

    خاتون سے تعلقات،خاتون کے شوہر کو قتل کر کے کیا گیا گھناؤنا کام.ملزمان گرفتار

    گلی میں پانی کیوں کھڑا ہے؟ معمولی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

  • پرویز الہی وزیر اعلی تو بن نہیں سکتے اب سپیکر بھی نہیں رہیں گے، اپوزیشن

    پرویز الہی وزیر اعلی تو بن نہیں سکتے اب سپیکر بھی نہیں رہیں گے، اپوزیشن

    پرویز الہی وزیر اعلی تو بن نہیں سکتے اب سپیکر بھی نہیں رہیں گے، اپوزیشن
    پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے ن لیگ اسمبلی پہنچ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد سپیکر چودھری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے پنجاب اسمبلی پہنچ گیا
    لیگی وفد کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا لیگی وفد نے اسمبلی گیٹ پر ہی دھرنا دے دیا

    ن لیگ کے ارکان اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد دائرکیے بغیر واپس لوٹ گئے ،خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ہم واپس ہوٹل جار ہے ہیں پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے دروازے بند رکھے ہیں لیگی ارکان مشاورت کر کے اگلا لائحہ عمل طے کرینگے تمام صورتحال پر حمزہ شہباز پریس کانفرنس کریں گے، اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ پرویز الہی وزیر اعلی تو بن نہیں سکتے اب سپیکر بھی نہیں رہیں گے،

    پنجاب اسمبلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی پنجاب اسمبلی میں پولیس کی وینز پہنچا دی گئیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری اسمبلی گیٹ پر موجود ہے پنجاب اسمبلی میں واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی پولیس نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔ یہ ایوان سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے،

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہیں، 4 دنوں سے ان کو قانون اور آئین کا لحاظ نہیں رہا، ان کے صاحبزادے نے پنجاب اسمبلی کے ممبران کو پیسوں کی پیشکش کی، ممبران کو زبردستی اپنی جماعت میں شامل اور الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر ابھی تک کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔حمزہ شہبازشریف صاحب کاکہنا ہےکہ پرویز الہی نے گنڈاسہ اٹھایا ہے اور ممبران کو اسمبلی کو سیل کر دیا ہے

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں سپیکر کی جانب سے صحافیوں کا داخلہ بند کرنے پر صحافیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، صحافیوں نے احتجاجی مظاہری کیا ہے اور پنجاب اسمبلی کی کوریج کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، صحافیوں نے اسپیکر کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیا پر پابندی آزاد صحافت پر حملہ ہے،

    علاوہ ازیں رانا مشہور نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں گجرات سے لائے ہوئے ورکرز کو پنجاب اسمبلی کے عقبی دروازے سے اندر بھیجا جا رہا ہے ان سے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کروائی جا رہی ہے تاکہ سب الزام اپوزیشن پر لگ سکے۔پرویز الہی اور اس کا ذاتی ملازم محمد خان بھٹی اس وقت باؤلے ہو چکے ہیں

    قبل ازیں حکومتی اتحاد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے مشکلات کا شکار ہو گیا،تحریک انصاف پنجاب میں مزید مشکل میں پھنس گئی،علیم خان، ترین گروپ کے بعد مزاری گروپ بھی سامنے آیا،ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا بھی گروپ سامنے آگیا،دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے پی ٹی آئی کے ارکان ناراض ہو گئے پی ٹی آئی کے 12 سے 15 ارکان کا مزاری گروپ بنانے پر اتفاق ہو گیا،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پی ٹی آئی امیدوار کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے موجودہ صورتحال پر اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کوپی ٹی آئی کے 12 سے 15 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے دوست محمد مزاری کا اپنے گروپ کے ہمراہ اپوزیشن امیدوار کی حمایت کا قوی امکان ہے

    پی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے،عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے ۔ تحریک عدم اعتماد صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اپنی انا کی تسکین کے لیے آئین کیساتھ جو کھلواڑ عمران نیازی قومی اسمبلی میں کر رہا ہے وہی کردار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں ادا کر رہا ہے، دوست محمد مزاری دیر آئے درست آئے اپوزیشن ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیساتھ کھڑی ہے پرویز الٰہی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اُن کی وزارت اعلیٰ آتی آتی چلی گئی، یہی وزارت اعلیٰ اپوزیشن انہیں 200 ارکان اسمبلی کیساتھ دے رہی تھی لیکن اُنکی قسمت میں کھجل خرابی لکھی تھی

    قبل ازیں اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی لابی میں مبینہ توڑ پھوڑکے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے لابی کا دورہ کیا اورتوڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،اسپیکر پرویز الہی نے لابی اور مختلف حصوں کے نقصان کا جلد از جلد تخمینہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد مرمت کا کام شروع کیا جائے

    ترجمان سپیکر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زین علی بھٹی کا کہنا ہے کہ اجلاس 16اپریل کو ہی ہوگا آفیشل لیٹر جب تک جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلا آرڈر برقرار رہے گاگذشتہ ہونے والے اجلاس میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے مرمت کا کام جاری ہے ،

    دوسری جانب تحریک انصاف نے لاہور میں احتجاج کی کال دے دی ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا تمام ورکرز 90 شاہراہ کے سامنے 4.30 شام اکٹھے ہوں گے افطاری کا انتظام بھی ہوگا.

    پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

    ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز

  • ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کو دئیے گئے تمام اختیارات ختم کر دئیے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،

    دوسری جانب دوست مزاری کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین سے بات کرکے حتمی فیصلہ کروں گا تحریک عدم اعتماد پر دستخط زیادہ تر ن لیگی ارکان کے ہیں،اسمبلی سیکریٹریٹ کا عملہ تحریک جمع کرتا ہے،میں قانون کے مطابق کارروائی کروں گا آرڈر آف دی ڈے کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے ،گزٹ نوٹیفکیشن سے متعلق بات کرنے کیلئے سیکریٹری اسمبلی نے میرے پاس آنا تھا میرے پاس اختیارات موجود ہے اس کو مدنظر رکھ کر کارروائی کرو ں گا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی،

    قبل ازیں حکومتی اتحاد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے مشکلات کا شکار ہو گیا،تحریک انصاف پنجاب میں مزید مشکل میں پھنس گئی،علیم خان، ترین گروپ کے بعد مزاری گروپ بھی سامنے آیا،ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا بھی گروپ سامنے آگیا،دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے پی ٹی آئی کے ارکان ناراض ہو گئے پی ٹی آئی کے 12 سے 15 ارکان کا مزاری گروپ بنانے پر اتفاق ہو گیا،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پی ٹی آئی امیدوار کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے موجودہ صورتحال پر اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کوپی ٹی آئی کے 12 سے 15 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے دوست محمد مزاری کا اپنے گروپ کے ہمراہ اپوزیشن امیدوار کی حمایت کا قوی امکان ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ کسی مائی کے لال کوپنجاب اسمبلی یرغمال بنانے نہیں دینگے ق لیگ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے چھپ رہی ہے، قومی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی آئین کو یرغمال بنایا گیا ہے ،سونامی ٹولہ اور اس کے حواری اقتدار جاتا دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں،اسمبلی سٹاف ایک سیاسی جماعت کی ذاتی ملازمت سے باز رہے ماورائے آئین اقدامات میں ملوث سرکاری ملازمین احتساب کیلیے تیار رہیں پیپلز پارٹی ہر جمہوریت دشمن اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریگیلاہور ہائیکورٹ پنجاب اسمبلی پر غیر آئینی حملے کا ازخود نوٹس لیں

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے،

    عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے ۔ تحریک عدم اعتماد صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے۔

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر مزاری صاحب کیخلاف پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔ واہ نیازی صاحب! آپ تو آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا کہتے تھے مگر قومی اسمبلی سے بھاگنے کے بعد اب پنجاب اسمبلی سے بھی بھاگ گئے۔۔۔حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ بدترین شکست کھا چکے ہو

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ جمہوری عمل ٹھیک طرح سے چلے میں قانون کے مطابق اجلاس کی صدارت کرسکتا ہوں یہ انتخاب وزیر اعلی ٰپنجاب کا ہے،میرا نہیں

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کو سیل کردیا گیا ،پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے ہیں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان اجلاس بلوانے کے حوالے سے اختلاف پایا جارہاہے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتظامیہ تعاون نہیں کررہی،چند گھنٹوں میں صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے

    اجمل جامی کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا گیا ھے۔ لہذا بشارت راجہ ، احمد خان بچھیڑ، میاں محمود الرشید، مراد راس، نوابزادہ وسیم خان، سبطین خاں اور اعجاز حسین کے دستخطوں سے تحریک انصاف اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتی ھے۔۔۔تالیاں۔

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں PTi کے ممبران شرکت نہیں کریں گے۔ بلکہ وہ 16 اپریل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قانونی طور پر اجلاس کا نوٹیفکیشن 16 اپریل کا ہی ہوا ہے۔رات کی تاریکی میں ایک TV چینل پرسادہ پرچی نشر کرنے پر ہمارے اراکین اسمبلی نہیں جائیں گے۔تاریخیں بھی خریدی جا رہی ہیں

    کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شک و تردد پنجاب میں عمران خان حکومت چاروں شانوں چت ہوچکی ہے بزدار کو خان نے پچکار کر بٹھا دیا گورنر چوہدری سرور کو لات مار کر نکال باہر کیا ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری بھی ٹھوکر پر ہیں اور چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی میں اکثریت سے 40 اراکین دور ہیں گویا بوریا بستر باندھ لیں

    سلیم صافی کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت جو کچھ کرنے جارہی ہے اس کی وجہ سےتصادم کا خطرہ ہے ۔ یہ معاملہ ووٹنگ یا تصادم کے بعد بالآخر عدالت میں ہی آئے گا ۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ وہ آج شام کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق آج ہی شارٹ آرڈر جاری کردے تاکہ فساد نہ ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں ایک بار پھر کنفیوژن پیدا کر دی گئی ہے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا، لیکن ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والے اجلاس کی تردید کر دی ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

    جبکہ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا دوست محمد مزاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، قائد ایوان کے لیے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز آمنے سامنے ہونگے۔

    خلیل طاہر سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی اجلاس ہوگا سب سے پہلے پوائنٹ آف آرڈر پر میڈیا کی بات کی جائے گی ہمیں اس دروازے سے پنجاب اسمبلی جانے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم پنجاب اسمبلی ضرور جائیں گے

    سمیع اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے جارہے ہیں جس طرح وزیر اعلی پنجاب کے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں اسپیکر کو جو عہدہ ان کے پاس تھا اب یہ بھی نہیں رہے گا پنجاب اسمبلی کے ممبران آپ سے آپ کے فرزند سے اس گند کا پورا پورا بدلہ لیں گے

    مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

    پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

    ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

    عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے

    عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان

    دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

    پی ٹی آئی کارکنان نے منحرف اراکین کا گھیراؤ کر لیا