Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • پی ٹی آئی پر پابندی ،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    پی ٹی آئی پر پابندی ،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، قرارداد لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے پیش کی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پُرتشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کیا۔متن کے مطابق اس سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، کے پی کے وزیر اعلیٰ نے دوبار وفاق پر لشکر کشی کی، وفاق پر چڑھائی کی۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف پر فوراً پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی میں پیش کردہ قرار داد منظور کرلی گئی تھی۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی۔متن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی 2023 کو ملک گیر فسادات برپا کیے، پی ٹی آئی کی جانب پر تشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا عمل ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔

    سپریم کورٹ نے ہزاروں مقدمات نمٹا دیئے

    چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

    پیپلزپارٹی گورنر راج ،پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

  • پنجاب اسمبلی،زرعی ترمیمی بل منظور، زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ

    پنجاب اسمبلی،زرعی ترمیمی بل منظور، زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ

    پنجاب اسمبلی اجلاس،:پنجاب اسمبلی نے زرعی ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

    پنجاب بھر میں زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کردیاگیا،پنجاب زرعی ترمیم بل ایکٹ 2024،نئی شک (D) کے تحت زرعی ترمیمی بل میں زرعی کے ساتھ لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لاگو کر دیا گیا،نئی شک 3AB کے تحت زیادہ آمدن والے اشخاص پر سپر ٹیکس لاگو کیا گیا،ترمیمی بل کے ذریعے زرعی زمین پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی،زرعی زمین کے ساتھ لائیو سٹاک سے کمائے جانے والی آمدن پر بھی ٹیکس لاگو کر دیا گیا،لائیو سٹاک پر ٹیکس بھی زرعی ٹیکس میں شمار کیا جائے گا،لائیو سٹاک کا تصور پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے مطابق ہو گا،بل کے مطابق سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت زرعی ٹیکس نا دہندہ کو ٹیکس رقم کا 0.1 فیصد ہر اضافی دن کا جرمانہ عائد ہو گا، سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت 12 لاکھ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 10 ہزار جرمانہ ہو گا، سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت چار کروڑ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 25 ہزار جرمانہ ہو گا، سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت چار کروڑ سے زیادہ زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 50 ہزار جرمانہ ہو گا،زرعی ٹیکس کا مسودہ کمیٹی سے بھی پاس ہو چکا ہے،

    پیپلز پارٹی نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کی مخالفت کردی ،علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس بل پر مشاورت نہیں کی ،حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت نہیں،کسان پہلے پسا ہوا ہے اس بل پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے ،احتجاجا اس بل کے خلاف واک آوٹ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے زرعی ٹیکس بل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا

    پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر میں اہم ترمیم کر دی گئی،،پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے ایڈوائز کو ایوان میں داخلے اور بات کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ایوان اقبال میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کو پنجاب اسمبلی نے قانونی تحفظ فراہم کردیا۔ایوان اقبال کو قانونی تحفظ کےلئے قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کی۔سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں دو سیشن جون 2022 کے دوران ایوان اقبال اور پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوئے، دونوں اجلاسوں کے سالانہ بجٹ 2022-23 اور سیپلیمنٹری بجٹ 2021-22ء کو آمدنی ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے اور قانونی تحفظ حاصل ہوگیا ہے،

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • پنجاب کے عوام نے چار سال پنکی ،گوگی اور بزدار گینگ کو بھگتا،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کے عوام نے چار سال پنکی ،گوگی اور بزدار گینگ کو بھگتا،عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فتنہ پارٹی کے ارکان کو پنجاب کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے شرم آنی چاہیے۔ احتجاج کرنے کےلئے پورے پنجاب سے عہدیدار اور ہارے ہوئے لوگ اکٹھے کئے گئے ہیں۔ انکے اپنے اسمبلی ممبران انکے ساتھ نہیں،فتنہ فساد پارٹی یہی کرسکتی ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ یہ تحریک انصاف کے ارکان نہیں 9 مئی کے دہشتگرد ہیں۔ چار ماہ سے یہی ڈرامے بازی اور لچر پن ایوان کے اندر کیا جا رہا ہے۔ ایوان کے اندر بیہودہ نعرے بازی اور گالم گلوچ کرنے والے وہی کچھ آج اسمبلی گیٹ پر کررہے ہیں۔ ہمیں ہاؤس چلانے کی ڈکٹیشن وہ لوگ دے رہے جنہوں نے چار سال ہاؤس ایک ڈکٹیٹر سپیکر کے حوالے کئے رکھا۔ پرویز الٰہی نے سپیکر بنتے ہی سب سے پہلے میری رکنیت معطل کی تھی،پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ معطلیاں انکے دور میں ہوتی رہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چار سال انکی غنڈہ گردی اور ڈکٹیٹرشپ کو بھگتا ہے۔ ہمارے ارکان نے ہمیشہ تہذیب اور پارلیمانی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کیا۔ سپیکر احمد خان نے جتنا ٹائم اور عزت انکو دی اسکی مثال نہیں ملتی۔ پنجاب کے عوام نے چار سال پنکی ،گوگی اور بزدار گینگ کو بھگتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب چابی والا کھلونا گونگا بن کر وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھا ہوتا تھا تب یہ لوگ اسکے آگے سرجھکائے بیٹھے رہتے تھے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر فنانس مجتبیٰ شجاع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے حلف،بجٹ ڈے پھر وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران بھی اپوزیشن نے ایوان کا ماحول خراب کیا۔ مریم نواز نے پہلے روز ہی رانا آفتاب سمیت پوری اپوزیشن کو عزت دی۔مریم نواز نے یہاں تک کہا کہ جتنے قابل احترام میرے لئے حکومتی ارکان ہیں اتنے قابل احترام اپوزیشن ارکان ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان نے مریم نواز کی تقریر کے دوران مسلسل غیر پارلیمانی رویہ اختیار کیا جو ناقابل برداشت تھا۔سپیکر ملک احمدخان نے متعدد بار اپوزیشن لیڈر اور انکے ارکان سمجھایا لیکن انہوں نے ایوان کا ماحول خراب کی ٹھان لی تھی۔ سپیکر نے ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے کر اپنے اختیارات استعمال کیے ہیں۔

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

    پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

    قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی ہے

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا، پنجاب اسمبلی میں حکومت رکن احسن رضا خان نے قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق امریکی قرارداد پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے، امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات کی عکاس نہیں،امریکی قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے عام انتخابات کو اس قرارداد کے ذریعے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان جمہوری اقدار کا پاسدار ہے اور تمام ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، امریکی قرارداد یہودی لابی کی طرف سے لائی گئی، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو اس قرارداد میں غلط انداز میں پیش کیا گیا،پاکستان کی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے حوالے سے شعور رکھتی ہیں، امریکی کانگریس کو دوسروں کے امور میں مداخلت کے بجائے فلسطین اور کشمیر کی حمایت کرنی چاہیے۔

    پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں شرکت نہیں کی،اراکین کی معطلی کی وجہ سے دیگر اراکین نے یکجہتی کا اظہار کیا.

  • پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن نے اپنی اسمبلی لگا لی

    پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن نے اپنی اسمبلی لگا لی

    پنجاب اسمبلی کے باہر سنی اتحاد کونسل کے معطل ارکان نے دھرنا دے دیا،

    سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنی ہی اسمبلی لگا لی،11 ارکان کی پنجاب اسمبلی رکنیت معطلی کے بعد سنی اتحاد کونسل نے ایسا فیصلہ کیا، پنجاب اسمبلی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم سب اسمبلی جائیں گے ، اگر معطل اراکین کو روکا گیا تو کوئی بھی سنی اتحاد کونسل کا رکن نہیں جائے گا.

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر لگائی گئی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کے کیس لڑ رہے ہیں، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،مریم نواز فارم 47کی جعلی وزیر اعلیٰ ہیں،مارشل لاء اور اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سےوزیر اعلیٰ بنیں،ہم خان کے سپاہی ہیں،

    اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے 9 مئی واقعے پر قرارداد پیش کر دی، اپوزیشن نے 9 مئی واقعے پر قرارداد منظور کر لی،قرار داد کے متن کے مطابق 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اسمبلی کی آج تک کی تمام کارروائی تعصب پر مبنی ہے، جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے واقعے کا تعین کرے۔

    سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں سپیکر ملک احمد خان کے 11 اراکین کو معطل کرنے کے حکم کیخلاف تحریک بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی،سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا نام تبدیل کر کے "”وزیراعلی کے پاپا چور کارڈیالوجی ہسپتال”” رکھنے کی تحریک کی بھی منظوری دی گئی،اپوزیشن رکن محمد نعیم نے سپیکرملک محمد احمد خان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی اور کہا کہ جمہوری تاریخ میں پہلا واقعہ ہوا لیڈر آف اپوزیشن کا چیمبر بند کروا دیا گیا، یہ لوگ جمہوریت نہیں شہنشائیت پر یقین رکھتے ہیں،

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی ہیں،آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی اور سپلیمنٹری بجٹ کے 37 مطالبات زر پیش کیے جائیں گے

    جعلی پولیس افسر کا گھناؤنا دھندہ، لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ، کمسن لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا گیا

     مساج سنٹر میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ

    جس خاتون کو اسمبلی کے سادہ قوانین ہی معلوم نہ ہوں اس کو ملکہ عالیہ بنا کر مسلط کر دیا گیا،میاں اسلم اقبال
    تحریک انصاف کے رکن میاں اسلم اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 سے جمہوریت کو پیروں تلے روند کر وزیراعلی بننے والی محترمہ کی لفاظی اتنی ہی اصلی ہے جتنا کہ انکا اس وقت وزیراعلٰی ہونا ۔ پنجاب اسمبلی میں درست قوانین کی نشاندہی کرنے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت دیگر 10 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ شہزادی صاحبہ کو صرف یہ ناگوار گزرا کہ انکے قانون کے مطابق غلط وقت پر تقریر کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیوں کیا ۔ جس خاتون کو اسمبلی کے سادہ قوانین ہی معلوم نہ ہوں اس کو پنجاب کی عوام کے سر پر ملکہ عالیہ بنا کر مسلط کر دیا گیا ہے

  • مریم نواز کی تقریر کے دوران  حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار  کے مابین کرسی کی جنگ

    مریم نواز کی تقریر کے دوران حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے مابین کرسی کی جنگ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا،

    اجلاس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا، مریم نواز جب خطاب کر رہی تھی تو انکے بالکل پیچھے رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی کرسی تھی جس پر عظمیٰ کاردار آ کر بیٹھ گئیں، تھوڑی دیر میں حنا پرویز بٹ واپس آئیں تو انہوں نے عظمیٰ کاردار کو اٹھنے کا کہا، عظمیٰ کاردار نے پہلے انکار کیا بعد میں انہیں وہ کرسی خالی کرنا پڑی جس پر دوبارہ حنا پرویز بٹ بیٹھ گئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

    ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں جانے کے بعد عظمی کاردار کی مسلسل عزت افزائی۔۔۔۔مریم نواز کے پیچھے بیٹی عظمی کاردار کو حنا پرویز بٹ نے اٹھا دیا۔۔

    https://twitter.com/qamberzaidii/status/1806630177637879812

    عظمیٰ کاردار سے متعلق سوال کرنے پر حنا پرویز بٹ نے صحافیوں کے سوالات کو ہراسمنٹ قرار دے دیا،

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ضمنی بجٹ منظور نہ ہو سکا،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کردیا اور کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی، آئندہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دن دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا.

    جب تک پورے نظام میں تبدیلی نہیں لاتی سکون سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیر خزاننہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔پنجاب حکومت کا بجٹ ٹیکس فری ہےبجٹ کا حجم 5 ہزار 446 ارب ہے،ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب ہے اور نو ارب 50 کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جارہاہے، پہلے مرحلے میں 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو مکمل سولر سسٹم فراہم کیاجائے گا. 10 ارب کی لاگت سے اپنی جھت اپنا گھر پروگرام شروع کیاگیاہے، پانچ لاکھ کسانوں کو 75 ارب کے قرض دییے جارہے ہیں، 9 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ٹیوب ویلز پروگرام سے 7000 ٹیوب ویلز پر منتقل ہونگے، کسانوں کو 30 ارب کی لاگت سے بغیر سود ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے ،ایک ارب 25 کرور کی لاگت سے ماڈل ایگری کلچر مالز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے. دو ارب کی لاگت سے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا جارہاہے،8 ارب کی لاگت ایگری کلچر شرمپ فارمنگ کا آغاز ہوگا اور پانچ ارب کی لاگت سے لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے، 80 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیزپروگرام کا آغاز جس کےذریعے ضلعی سطح پر ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے، 296 ارب روپے کی لاگت سے 2380 کلومیٹر سٹرکوں کی تعمیر و بحالی اور 135 ارب روپے کی لاگت سے 482 اسکیموں کے تحت خستہ حال اور پرانی سڑکوں کی مرمت و بحالی کےلئے مختص ہوں گے، 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر گریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام اور2 ارب 97 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹرز سکلڈ پروگرام ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دیاجائے گا،زرمبادلہ میں اضافے کیلئے 3 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں پہلےگارمنٹس سٹی کا قیام7 ارب روپے کی لاگت سے کھیلتا پنجاب کے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی حلقوں میں میدان اور کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پنجاب بھر میں کھیلوں کی موجودہ سہولیات کی بحالی وتعمیر نو کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال میں شروع کیا جارہا ہے،ڈیجیٹل پنجاب کا وز یر اعلی مریم نواز کا خواب تیزی سے حقیقت میں بدل رہا ہے،3 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کے پہلےنوازشریف آئی ٹی سٹی کی بنیادشہر لاہور میں رکھ دی گئی ہے، انٹرنیٹ تک آسان رسائی ڈیجیٹل پنجاب کے منصوبے کا بنیادی جزو ہے،

    پنجاب بجٹ،لیپ ٹاپ سکیم، خواتین کیلئے ڈے کیئر سنٹرز ،معذور افراد کیلئےہمت کارڈ،خواجہ سراؤں کیلئے 1 ارب فنڈ کی تجویز
    وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاہور کے کئی مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے جسے پنجاب کے دیگراضلاع تک پھیلایا جارہا ہے،طالب علموں کیلئے خوش خبری ہے کہ 10 ارب روپے کی لاگت سے سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے ، نو جوان آئی ٹی کی دنیا میں اپنا مقام بنا ئیں گے اور ان کے ہاتھ میں پٹرول ہم نہیں لیپ ٹاپ اچھا لگتا ہے، 67 کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں آٹزم سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کا قیام عمل میں لایاجائے گا،بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو ونما کیلئے 1 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سکولز میل پروگرام 1 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 2 ارب روپے کی لاگت سے معذور لوگوں کیلئے چیف منسٹر ہمت کا رڈ پروگرام کا اجراء کیاجائے گا،ٹرانسجینڈرکمیونٹی کیلئے 1 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغازہوگا،اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت مانیریٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام اور56 ارب روپے کی لاگت سے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سرچ لاہور کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 8 ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا شہر میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیاجائے گا،ایک ارب روپے کی لاگت سے کلینک آن ویلزمنصوبے کا آغاز ہوگا جس کے تحت 200 ایمبولینسز کوفعال کیاجائے گا،

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟
    پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کرُدیاہے، گریڈ سترہ سے گریڈ 22تک 20فیصد تنخواہوں کا اضافہ کیاہے، پنجاب حکومت نے پنشن کی مد میں 15فیصد اضافہ کیاجائے گا، پنجاب حکومت نے مزدور کی تنخواہ کم از کم 32ہزار روپے سے بڑھاکر 37ہزار روپے کرنے کی تجویز کی ہے،

    سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان
    پنجاب حکومت نے 100 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،نو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کر رہے ہیں۔ سولر سسٹم لگانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،اسی طرح کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ نو ارب کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سات ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نےشدید احتجاج کیا اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں،اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں،اپوزیشن اراکین نےکرسیوں بینچوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا،پیپلز پافٹی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کردیا،تا ہم دوبارہ واپسی ہو گئی،پارلیمانی روایات کے مطابق حکمراں جماعت کا وفد پیپلزپارٹی کو منانے ان کے چیمبر میں گیا ،پیپلزپارٹی کی شکایت تھی کہ ان کو بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ،ایک گھنٹے کی گفتگو کے بعد پارٹی کے دو اراکین علامتی طور پر واپس آگئے،پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علامتی طور پر 2 اراکین شریک ہیں، پیپلزپارٹی کو بجٹ کی تیاری میں شامل نہیں کیاگیا.

    پنجاب اسمبلی پریس گیلری میں صحافیوں نےہتک عزت بل کیخلاف بجٹ تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا اور ہتک عزت قانون کی واپسی کا مطالبہ کیا،صحافیوں نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں، صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی.

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کے بجٹ کو تاریخی قرار دے دیا
    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبائی بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی حکومت کے پہلے بجٹ میں کئی تاریخی ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے ذرائع سے ایک ہزار ارب روپے آمدن والا صوبہ بن گیا ہے، الحمدللہ پہلی بار پنجاب کاپانچ ہزار 466 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا 842 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ رقوم بجٹ میں رکھ دی گئی ہیں جس سے منصوبے ریکارڈ رفتار سے مکمل ہوں گے کیونکہ فنڈنگ پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے آغاز کے باوجود پہلی بار ٹیکس فری بجٹ دیا گیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، آئی ٹی، ہنرمندی، حیوانات، موسمیاتی تبدیلی، ماہی گیری، شرمپ فارمنگ، جنگلات اور جنگلی حیات کے شعبوں میں ترقی کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں کسانوں اور زراعت کے لئے 30 ارب روپے کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی جا رہی ہے۔اس طرح کسانوں کو بلاسود قرض کے لئے 10 ارب روپے سے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مال مویشیوں کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 2 ارب روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارمنگ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر انشاء اللہ پھر سے شروع ہو رہا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ارب کی ہیلتھ انشورنس کی خصوصی منظوری دی ہے.

    محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا اظہار تشکر
    صوبہ پنجاب کا ریکارڈ بجٹ پیش کردیا گیا۔محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے لیے دو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سیمینارٹی ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مذہبی اقلیتوں کے جانب سے شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹیز کے لیے ریکارڈ ساز بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں مینارٹیز کے بجٹ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے متعدد ڈیولپمنٹ اسکیمیں لارہے ہیں اور صوبہ بھر میں اقلیتوں کے لیے ترقی کے جال بچھائے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ایک بے مثال صوبہ بن کر رہے گا

    صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا
    قبل ازیں پنجاب کابینہ نے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط بھی کیے،دستاویزات کے مطابق صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا،گزشتہ سال ریونیو ہدف 625 ارب روپے تھا جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا، صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اورپنشن میں 15فیصد اضافےکی منظوری دی گئی ہے جبکہ صوبے میں کم ازکم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں لاہو رڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے 35 ارب روپے اور مری کے لیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے بھی 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

    حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیا،جماعت اسلامی
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیاہے۔ حکمرانوں کی عیدقربان سے قبل بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار عوام کا معاشی قتل عام ہے۔ موجودہ بجٹ میں سیکز ٹیکس،تنخواہوں پر ٹیکس،موبائل، کاغذ، سمنٹ،نان فائلر پراپرٹی و غیرہ میں ٹیکسز سراسر ظلم کی انتہاء ہے۔ بجٹ کے بعد عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہو گی۔ حکومت کا بجٹ عوام دشمن ہی نہیں بلکہ غربیوں کا معاشی قاتل بھی ہے جس سے عام آدمی کے معمولات زندگی پر بری طرح اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں 80 روپے تک کا اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ سیلز ٹیکس سے ہر چیز مہنگی ہوگی ۔ حکومت نے عوام دوست نہیں بلکہ آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا ہے جس جماعت اسلامی اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

  • پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی میں پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سپیکر ملک احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوں گی، اس موقع پر اجلاس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

    پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت قانون پر صحافی تنظیموں نے احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام صحافتی تنظیموں نے آج پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا جائے گا، صحافی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے, احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں سرکاری تقریبات کی کوریج کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ آج اپنا پہلا تاریخی ٹیکس فری بجٹ دینے جا رہی ہیں, ہر محکمے کے الگ سے فنڈز رکھے گئے ہیں,سی ایم نے 77 نئی سکیمیں شروع کر دی ہیں,تمام سکیموں کے لیے فنڈ زموجود ہیں,1954کے بعد پہلی بار گندم کی مد میں سود اور واجبات کو کلیئر کرنے جا رہی ہے,تعلیم صحت سوشل سیکٹر سب کے لیے بجٹ مختص کیا گیا، ایک سال میں تمام بجٹ کو مکمل کیا جائے گا,وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی ہیں,پیپلز پارٹی بجٹ میں شرکت کرتی ہے یا نہیں یہ ان کی مرضی ہے۔

    عید قرباں سے پہلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی قربانی دے دی گئی،حسن مرتضیٰ
    جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نےوفاقی و صوبائی بجٹ پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ بجٹ پر سخت تحفظات ہیں لیکن ریاست کے معاملات کو منجمد کرنے کے حق میں بھی نہیں۔پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں اپنے جائز تحفظات پر احتجاج جمہوری طریقے سے ریکارڈ پر لائی۔حکومتِ وقت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر ہونی چاہیے تھی۔تنخواہ دار طبقے کو ایک ہاتھ سے ریلیف دیکر دوسرے ہاتھ سے ٹیکس میں اضافہ کرکے واپس لے لیا گیا۔زراعت کے لئے قومی سطح پہ کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کی گئی۔وفاقی بجٹ میں حکومتی کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان بھی نہ ہو سکا۔نوجوانوں، خواتین اور کاشتکاروں کو بجٹ میں یکساں نظر انداز کر دیا گیا۔بجٹ عوام دوست اور غریب پرور بجٹ ہونا چاہیے تھا نہ کہ آئی ایم ایف کی مرضی کا۔عید قرباں سے پہلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی قربانی دے دی گئی۔بنیادی تنخواہ میں %25 اضافہ کرکے ٹیکس میں بھی %15 اضافہ کر دیا گیا۔سیلز ٹیکس میں اضافے سے چینی، گھی، ادویہ سمیت سیکڑوں اشیا مہنگی ہونگی۔پیپلز پارٹی کئی روز سے پانی اور لوڈ شیڈنگ پر آواز اُٹھا رہی ہے لیکن حکومتی کان پر جوں نہیں رینگتی۔وفاق کی طرح پنجاب میں بھی حکومت بجٹ پر اتحادی جماعتوں کیساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنے میں ناکام رہی۔ پیپلزپارٹی کو مریم نواز سے اچھے کی امید ہے، دیکھتے ہیں وہ عوام اور ہماری امیدوں پر کتنا پورا اتریں گی۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2024-25 بجٹ میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام موجود تھے۔

    پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،ترقیاتی بجٹ کے لیے 700 ارب روپے، 95 ارب کی فارن فنڈڈ جاری اسکیمیں بھی شامل ہیں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 33 ارب 82 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں 1863 اسکیموں کو مکمل کیا جائے گا،لوکل گورنمنٹ کے لیے 14ارب 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال میں 1617 جاری اور 246 نئی اسکیمیں مکمل کرنے کا ہدف ہے،روڈ سیکٹر اسکیموں کے لیے ایک کھرب 21 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے اور اسپیشل ایجوکیشن کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے.لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے لیے 4 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے لیے 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ روپے، پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے لیے 3 ارب روپے جبکہ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لیے 8 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،سوشل ویلفیئر کے لیے ایک ارب 5 کروڑ 79 لاکھ روپے، محکمۂ ویمن ڈیولپمنٹ کے لیے 92 کروڑ 60 لاکھ روپے، پبلک بلڈنگ کے لیے 20 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے اور اربن ڈیولپمنٹ کے لیے 24 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے.محکمۂ انڈسٹریز کے لیے 10 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ محکمۂ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے37 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کیلیے 1 ارب روپے مختص ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے،

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

  • پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو جھٹکا،مخصوص نشستیں معطل

    پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو جھٹکا،مخصوص نشستیں معطل

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کردی ہیں

    اسپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائینٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا، اپوزیشن رکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دی

    حکومتی اتحاد کے معطل ہونے والے ارکان کی تعداد کم از کم 27 ہے،جس میں 24 خواتین کی مخصوص نشستیں جبکہ 3 اقلیتی نشستیں ہیں،معطل ہونے والوں میں اقلیتی ارکان اسمبلی طارق مسیح گل ،وسیم انجم ، بسرو جی شامل ہیں جبکہ مقصوداں بی بی روبینہ نذیر، سلمہ زاہد ،کنول نعمان ،زیبا غفور، سعیدہ ثمرین تاج، شہر بانو، آمنہ پروین، سیدہ سمیرا احمد ،عظمی بٹ ،افشاں حسین، شگفتہ فیصل، نسرین ریاض، ساجدہ نوید ،فرزانہ عباس، ماریہ طلال، تاشین فواد، عابدہ بشیر، سعدیہ مظفر، فائزہ مومنہ، عامرہ خان، سمعیہ عطا، راحت افزا، رخسانہ شفیق شامل ہیں۔

    معطل ہونے والے اراکین میں 23 ن لیگ کے ہے جبکہ پی پی پی کی دو اور آئی پی پی ، ق لیگ کا ایک ایک رکن ہے