Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • پنجاب اسمبلی  میں نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی :اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا،دوران حلف نومنتخب ارکان کے ایوان میں آنے پر مہمان گیلری میں بیٹھے لوگوں میں نعروں کا مقابلہ ہوا،ن لیگی ارکان کے ایوان میں آنے پر شیر شیر کے نعرے لگائے گئے اور شور شرابا بھی ہوا، پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن ممتاز علی چانگ کی ایوان آمد پر جئے بھٹو، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    حلف اٹھانے والوں میں سعید اکبر نوانی،عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں جبکہ ملک ریاض اور چوہدری محمد نواز نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اس کے علاوہ ممتاز علی چانگ، احمد اقبال چوہدری سمیت دیگر نومنتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا-

    بھارتی وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمے ہیں کلیم اللہ اور کنول سمیت دیگر لوگوں کو لوٹا گیا، ٹک ٹاک فورس نے چادر اور چار دیواری کی پامالی کی، آئی جی نے وزیر اعلیٰ کو ایسی وردی پہنائی تو پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا اسپیکر چیمبر میں گفتگو کی کہ کسی ممبر پر پرامن احتجاج پر ریڈز نہیں ہونی چاہئیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس ایکشن کے خلاف کمیٹی بنانے کا حکم دے دیتے ہوئے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مانگ لی،اسپیکر ملک احمد خان نے حکم دیا کہ کتنے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، رپورٹ پیش کی جائے۔

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئی جی نے مجھے بتایا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ نہیں مارا صوبائی وزیر کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائےمجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ چھاپوں کے متعلق کل مکمل تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کردوں گا-

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …

  • پنجاب اسمبلی سامنے دھرنے کا اعلان، کسانوں کی گرفتاریاں

    پنجاب اسمبلی سامنے دھرنے کا اعلان، کسانوں کی گرفتاریاں

    کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے اعلان کے بعد حکومت نے کسان رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں

    کسان بورڈ پنجاب کے صدر رشید منہالہ سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا گیا،پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں نے آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پولیس نے اسمبلی جانب جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں، خاردار تار لگا دی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے،کسان رہنما خالدباٹھ کاکہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے آج پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچیں گے ،چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین نے آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائے، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    ترجمان کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بوکھلا گئی ہے اور کئی شہروں میں کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے، کسان اتحاد کے متعدد عہدیداروں کو گھروں سے گرفتار کر لیا گیا، عارف والا میں مرکزی نائب صدر صابر نیاز کمبوہ کو گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں، پنجاب حکومت کی ہدایت پر رات گئے پولیس کی طرف سے گرفتاریاں کی گئیں

    گرفتار کسان رہنماؤں کو رہا کیا جائے، لیاقت بلوچ
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں عبد الرشید کی گرفتاری کی مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت پر اتر آئی۔جماعت اسلامی 30اپریل کو کسانوں کے ساتھ ملک گیر احتجاج کرے گی ،انہوں نے خبردار کیا کہ حکمران اپنی روش سے باز آجائیں گرفتار کسان رہنما میاں عبد الرشید سمیت تمام کسانوں کو رہا کیا جائے۔

    معاشی ترقی میں ھمارے کسان بھائیوں کا اہم کردار ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس
    مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کاکہنا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں ھمارے کسان بھائیوں کا اہم کردار ہے۔پاکستان زرعی لحاظ سے ایک خودکفیل ملک ہے۔ یہاں کے کسانوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے لیے کمیشن مافیا نے بیرون ممالک سے گندم خریدنے کا معاہدہ کیا۔جن اجناس کی پیداوار اپنے ملک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے انہیں دوسروں سے خریدنا کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔آج اس محنت کش طبقے اور ملک کی زرعی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں پنجاب حکومت اپنے جبر کا نشانہ بنانے پر تلی ہوئی ہے۔جو سراسر ظلم وزیادتی اور قابل مذمت ہے۔پنجاب حکومت ظاہری نام و نمود کے سحر سے نکل کر ان مسائل پر غور کرے جن کا عوام کے معاشی و سماجی زندگی سے تعلق ہے۔

    حکومت فوری طور پر اعلان کردہ قیمت پر گندم کی خریداری شروع کر ے ‘ ہمایوں اختر خان
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کسان کو استحصال سے بچانے کے لئے فوری طور پر اعلان کردہ سرکاری قیمت پر گندم کی خریداری شروع کر ے ،کسانوں کو ٹیوب ویل سولر پر منتقل کرنے کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضے دئیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے دورہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سعد اللہ بلو چ اور سردار سکندر جتوئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ہمایوں اختر خان نے اقبال کالونی میں سابقہ چیئرمین ملک سعید ، ملک ساجدرشید،رائے کامران، جمال فرازی، محمد عباس اور دیگر سے ملاقات کی جس میں حلقے اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے کے دورے کے دوران انتقال کر جانے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاکہ موسم کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے بھی کسان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں کسان سے گندم کی فصل خریدنے پر صرف کرے اور ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے کسان متنفر ہو اور 25کروڑ آبادی والے ملک کیلئے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے جو بھی اسکیم شروع کرے اس میں پسند اور نا پسند کا عنصر شامل نہیں ہونا چاہیے

    پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی طے کر لی، حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے، کسانوں کے پاس جو گندم ہے بارشوں کی وجہ سے اس میں نمی ہے، نمی والی گندم حکومت کے لیے سٹور کرنا ممکن نہیں، ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق کسانوں کو فی من سبسڈی دینے کے فیصلے پر غور شروع کر دیا گیا ہے،حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو 400 سے 6 سو روپے فی من سبسڈی دینے پر غورکیا جا رہا ہے،حکومت نے بین الصوبائی نقل و حمل سے بھی پابندی اٹھا لی ہے،بین الصوبائی نقل و حمل سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد ہو گا،

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    دوسری جانب جنوبی پنجاب میں 18 اپریل سے جاری بارشوں کی وجہ سے 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہوگئی ہے،پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم خریداری شروع کرنا تھی، گندم خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں،چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے ہم 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

  • کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت  پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

    کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

    لاہور: صدر کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

    باغی ٹی وی : لاہور سے جاری بیان میں خالد باٹھ نے کسان اتحاد کی احتجاجی کال پر بات کی اور کہا کہ احتجاج سے قبل پولیس نے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےکل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچیں گے اور احتجاج کریں گے، پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائے، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ سندھ میں تو گندم کی خریداری فروری سے ہو رہی ہے ہماری حکومت آتے ہی گندم خریداری کا مرحلہ آگیا، 3900 روپے من امدادی قیمت مقرر کی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

  • وزیراعلی ہا ؤس ٹک ٹاکرز سے بھرا ہوا ہے،ملک احمد خان بھچر

    وزیراعلی ہا ؤس ٹک ٹاکرز سے بھرا ہوا ہے،ملک احمد خان بھچر

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اچھا تاثر نہیں گیا،

    ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پنڈی سے ہمارے اسیران رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر نے سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ۔وزیر اعلیٰ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے رتھلس ہونے کا ثبوت دیں رہی، ایک جماعت کو دبانے کے لیے کتنی کارروائیاں کریں گے، کل ہماری سینٹ کی دو نشستیں فائنل ہوگئی ہے، ہمارے ممبر رابطے میں تھے اس لئے دو سیٹ طے تھی،یہ کوئی کسی کی جانب سے احسان نہیں کیا گیا، پولیس کو صرف تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں کے لیے رکھا ہے۔ رمضان میں چیزوں کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ ہوگیا،احتجاج کے حوالے سے فیصلہ ہماری لیڈر شپ کریں گی،وزیراعلی ہائوس ٹک ٹاکرز سے بھرا ہوا ہے، نگہبان پروگرام کے آٹے کی صرف 10 فیصد تقسیم ہوئی، فارم 47 کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو ایوارڈ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاون کرنے،کاروبار تباہ کرنے ،گھر توڑنے اور فیملیز پر ظلم کرنے کی وجہ سے ایوارڈز دیے گئے ہیں۔عوام کی خدمت کرنے پر نہیں۔

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

  • آصف   زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے  اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے،علی حیدر گیلانی

    آصف زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے،علی حیدر گیلانی

    پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، اراکین اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور ووٹ پول کر رہے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں,پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے اب تک 70 ووٹ کاسٹ ہوچکے ہیں،پنجاب اسمبلی میں دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے چار بجے تک پولنگ جاری رہے گی

    پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہوں گے، آج کے انتخاب میں سرپرائز ملے گا،آصف علی زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے پہلے بھی بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے، تین پولنگ ایجنٹ مقرر کریں گے کوشش ہوگی ایک خاتون بھی ہو،

    ایک وقت تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگئےہیں ،سپیکر پنجاب اسمبلی
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس آئینی عہدہ ہے اس لیے کوئی سخت بات نہیں کر سکتا ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ایوان میں واضح اکثریت ہے،آصف علی زرداری کی جیت یقینی ہو گی،ایک وقت تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگئےہیں ،قاسم سوری مضحکہ خیر جعلی خط لہرا کر عدم اعتماد کی تحریک کو لائے اور اسمبلی توڑ دی ،بطور قانون کے طالب علم اسمبلی توڑنا میرے لیے سیاہ ترین وقت تھا ،جمہوریت برداشت اور آئین پر عمل کر نے کا نام ہے ،ایوان میں ملک احمد خان بچھڑ کے ایک جیسے نام کی وجہ سے درخواست کی کہ میرا مکمل نام ملک محمد احمد خان لکھا یا پکارا جائے،

    سینیٹ کا امیدوار نہیں، فتنہ فساد ہو گا تو ویسا ہی سلوک ہو گا، رانا ثناء اللہ
    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ آٹھارویں ترمیم کے بعد اور ترمیم بھی آسکتی ہے،زرداری صاحب ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ان کا جمہوریت پر بڑا یقین ہے، پہلے بھی انہوں نے پارلیمنٹ کو تو انا اور اختیارات دیے اس بار بھی ان سے ایسے ہی امید ہے، آصف علی زرداری کا مفاہمت کے حوالے سے بڑا نام ہے،اس وقت ملک میں موجود سیاسی تقسیم میں معاملات کو بہتر کریں گے،پارٹی جو بھی فیصلہ کرے میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں،اپوزیشن کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک ہو گا،میں نہ مانوں، کسی کو نہیں چھوڑوں گا ان کے ڈائیلاگ ہیں،اگر فتہ فساد ہو گا تو ایسا ہی سلوک ہو گا، اچکزئی صاحب نظریاتی سیاستدان اور اچھے انسان ہیں،اب چیلنجز زیادہ ہیں تاہم پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو بہتر کریں گے،

    اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عظمیٰ بخاری
    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،ظل شاہ سارا دن زمان پارک کے باہر بیٹھا رہتا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہو جائے، شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کی کوئی آڈیو ہے،شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی گئی ہے، جو کچھ آپ نے کہا اس کو ثابت کرنا پڑے گا، امید ہے شاندانہ گلزار انکوائری میں پیش ہونگی،اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے،پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے،اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

    صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

    صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

  • پنجاب اسمبلی اجلاس،مخصوص نشستوں‌پر منتخب اراکین نے لیا حلف

    پنجاب اسمبلی اجلاس،مخصوص نشستوں‌پر منتخب اراکین نے لیا حلف

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے شروع ہو گیا ہے

    اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حکومت مخالف نعرے لگائے ہیں اور کہا کہ مخصوص نشستوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان نے عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیش کے شور شرابے میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد حمد خان نے ارکان کا حلف جاری رکھا۔پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں خواتین کی 21 مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستوں پر حلف لیا گیا ،

    پنجاب اسمبلی،عمران خان، قریشی،پرویز الہیٰ و دیگر کی رہائی کے لیے قرارداد جمع
    پنجاب اسمبلی میں عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،پرویز الہی سمیت دیگر رہنماوں کی رہائی کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے خلاف جتنی بھی غیر قانونی ایف آئی آرز درج ہیں ان کو فی الفور ختم کیاجائے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور قانون کا غلط استعمال بند کیاجائے، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد، پرویز الٰہی ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور صنم جاوید سمیت تمام دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے، عمران خان پر ناجائز مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،انتقامی سیاست ملکی مفاد میں ہے اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے،تمام مقدمات عمران خان کو عوام سے دور کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں، بے گناہ صحافیوں عمران ریاض خان اور اسد طورپر بھی بے بنیاد مقدمات کو ختم کرکے رہا کیاجائے،

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چاہ رہی ہے کہ جلدی سے حلف لے لیں، کیوں کہ عدالت میں کیس لگا ہوا ہے،پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اجلاس اس لیے آج بلوایا، تاکہ حلف دلوا کر کل ووٹ دلوایا جائے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم ہاؤس کے اندر رہ کر احتجاج کریں گے،

    دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کی سہولت کے لیے اجلاس بلانے کا وقت تبدیل کیا گیا، کل صدارتی الیکشن ہے، سوچا کہ نمازِ جمعہ سے پہلے اجلاس بلا لیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کی وجہ سے اجلاس جلدی نہیں بلایا۔

    دوسری جانب عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے،قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ،قرارداد میں پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اپنی پہلی تقریر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کیے جانے والے اعلانات کو سراہا گیا ھے

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

    خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

    عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    مردوں کو دھمکی نہیں پیار سے سمجھاؤں گی کہ خواتین گھر کا اہم حصہ ، خواتین کو عزت دیں،عظمیٰ بخاری
    صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مارچ کا دن میرے لیے بہت اہم ہے،ویسے تو ہر دن خواتین کا ہوتا ہے،آج کا دن اس لئے سپیشل ہے کہ مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلی بنی ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز خواتین کےلیے جو اقدامات اٹھانے جا رہی ہے وہ قوم کو بتائیں گی۔ خواتین کےلئے سیفٹی ایپ کا افتتاح مریم نواز کریں گی، مردوں کو دھمکی نہیں پیار سے سمجھاؤں گی کہ خواتین گھر کا اہم حصہ ، خواتین کو عزت دیں،عورت مارچ ہونا چاہئیے میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ داعی رہی ہوں، اپوزیشن کا کام ہی احتجاج کرنا ہے احتجاج آج بھی کوئی نیا کام نہیں ہوگا،ہم اپوزیشن کو مانتے ہیں وہ بیٹھیں اور اپنا آئینی کردار ادا کریں،

  • وزیراعلیٰ مریم نواز  کی پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب سے ملاقات

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب سے ملاقات

    پنجاب اسمبلی اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان میں پہنچ گئیں

    سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا،پنجاب اسمبلی میں ایک ماہ کا صوبائی بجٹ منظور کر لیا گیا، اپوزیشن نعرے بازی کرتی رہی،358 ارب 94 کروڑ سے زائد ماہانہ کے پنجاب کے بجٹ میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہیں جب کہ مارچ کے لیے بنائے گئے بجٹ کا بڑا حصہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے مختص ہے۔ اس کے علاوہ جاری ترقیاتی اسکیموں کی ضروری ادائیگیوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں ،اپوزیشن کے اعتراضات اور نعرے بازی کے دوران صوبے کے ایک ماہ کے بجٹ کا تخمینہ پنجاب اسمبلی میں منظور ہوگیا، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا

    پنجاب اسمبلی نے 358 ارب روپے کی منظوری دیدی، کس شعبے کو کتنا بجٹ ملا تصیلات سامنے آ گئیں,پولیس کیلئے 13 ارب 872 کرو ڑ روپےمختص, تعلیم کے لئے دس ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔،ہیلتھ سروسز کیلئے 27 ارب 64 کروڑ روپے رکھے گئے,زراعت کیلئے 21ارب 63 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ویٹرنری کیلئے 1 ارب64 کروڑ 31 مختص کیے گئے ہیں,سول ورکس کیلئے 1ارب 25 کروڑ 81 لاکھ 16 ہزار مختص کیے گئے۔ریلیف پیکج کی مد ایک ارب 31 کروڑ 36 لاکھ روپے رکھے گئے۔سبسڈیز کی مد میں 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں,متفرق کی مد میں 62 ارب مختص کیے گئے ہیں۔گندم اور شوگر کی خریداری کیلئے 30 ارب روپے مختص,ڈویلپمنٹ کی مد 28 ارب روپے رکھے گئے

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام،مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب سے ملاقات کی اور احتراماً سلام کیا،اس موقع پر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔مریم نواز نے رانا آفتاب کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا اور کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں،جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے، اپنا فرض ادا کروں گی۔ عوامی خدمت کر کے مخالفین کو غلط ثابت کروں گی۔ مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔ میرا کام پنجاب کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب بازو پر کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہیں، رانا آفتاب کو سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا تا ہم اجلاس کے روز سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا.رانا آفتاب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس دن میں ایم پی اے منتخب ہوا ہوں میرے گھر میں دو دفعہ چوری ہو چکی ہے میں اپنے بیڈ روم میں نہیں رہ سکتا۔

    مریم نواز خاتون وزیراعلیٰ پنجاب،خراج تحسین کی قرارداد اسمبلی میں جمع
    دوسری جانب مریم نوازکی بطور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں، پنجاب کا یہ ایوان پر امید ہے کہ مریم نوازکے منتخب ہونے سے پنجاب کی خواتین سیاسی، سماجی، معاشی و قانونی طور پر مضبوط و خودمختار بنیں گی۔

    ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنک بائیک پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد
    پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرارداد بھی جمع کروائی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ نون کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنک بائیک پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، پنجاب میں اس سے قبل مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہی خواتین کو پنک بائیک تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا،آج بھی سینکڑوں خواتین اور نوجوان لڑکیاں سڑکوں پر وہی پنک بائیک چلاتی نظر آتی ہیں، ملازمت پیشہ خواتین کے لیے سستی موٹر سائیکل سکیم قابل ستائش پروجیکٹ ہے.

    پنجاب میں میڈیسن کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ
    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام بی ایچ یو اور رورل ہیلتھ سنٹر کی مرحلہ وار ری ویمپنگ کی ہدایت کر دی، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری میڈیسن کی فراہمی کا پلان طلب کر لیا گیا،میڈیسن کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کے لئے تجاویز طلب کر لیں ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےپنجاب بھر میں پتھالوجی لیب کا معیار بہتر بنانے کا حکم، پلان بھی طلب کر لیا،سرکاری ہسپتالوں کے لئے سنٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کے لئے سفارشات اور تجاویز طلب کر لی گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے ہسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست طلب کر لی،

    عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفت ادویات عوام کا حق ہے،میڈیسن دینے کا عہد پورے کریں گے۔ پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائین کرکے جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سلیمان رفیق،عظمیٰ بخاری،بلال کیانی،خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، صحت، فنانس،پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی، پی ڈی ہیپاٹائٹس،ڈی جی ہیلتھ سروسزاور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا تھا، اس موقع پر نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن ر صفدر و دیگر موجود تھے.

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

    مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

    قبل ازیں مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہو گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں،ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

  • پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر سے پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : مشکوک افراد نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی،پولیس کے مطابق پانچوں افراد نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا، پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے،زیرحراست ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

    جس وقت مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو رہا تھا،اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر منتخب ہوگئے،پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

    شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

    ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے،اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھیں گے اور ابھی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

     لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد …

  • ن لیگ کے  ملک احمد خان پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے،اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھیں گے اور ابھی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • پنجاب اسمبلی اجلاس،مریم نواز ایوان میں پہنچ گئیں

    پنجاب اسمبلی اجلاس،مریم نواز ایوان میں پہنچ گئیں

    سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

    پنجاب اسمبلی اجلاس،اجلاس میں اراکین اسمبلی کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجائیں گئیں، اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان نے کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، چار نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا،پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم بادوزئی اور حافظ فرحت نے بھی حلف اٹھالیا۔سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب نے کہا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ، کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے، ایوان مکمل ہونے تک کارروائی چلانا غیرآئینی ہے،کہاں لکھا ہے کہ آپ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب دو روز کے لیے ملتوی نہیں کر سکتے،سپیکر صاحب آپ رولنگ دیں اور الیکشن دو دن آگے کر دیں،وزیراعلی کے نامزد امیدوار اسلم اقبال سمیت کئی ارکان ابھی تک اسمبلی نہیں پہنچ سکے،کئی ارکان آج اسمبلی پہنچے ہیں، ن لیگی رکن ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ آج آئین کے آرٹیکل 108 کے تحت صاف کہا گیا کوئی اور بزنس نہیں ہوسکتا سوائے الیکشن کے، نشستیں پوری نہیں تو کہوں گا الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہائی کورٹ کے برابر ہیں،آزاد نے ایک جماعت کو جوائن کیا اگر استعفے آتے ہیں تو سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہوگا، آئین کہتا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کروائیں،

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان میں داخل ہوئیں،مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھی ایوان میں داخل ہو گئے،دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے چور ہے چور ہے مریم کا پاپا چور ہے کے نعرے لگائے، وہیں ن لیگی اراکین کی جانب سے مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کون بچائے گا پاکستان، عمران خان کے نعرے بھی لگائے،

    قبل ازیں سپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے احاطہ سے اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو یہ نہیں ہونے دوں گا، مال روڈ اور چئیرنگ کراس پنجاب اسمبلی کی اتھارٹی ہے، کسی نے ابھی تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی،میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے، پی ٹی آئی کے امیدوا سنی اتحاد کونسل میں آئے انہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا،

    میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات، قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،ملک احمد خان
    قبل ازیں اراکین کی پنجاب اسمبلی آمد شروع ہو گئی ہے،مریم نواز ، امیدوار اسپیکر اور امید وارڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گۓ۔ن لیگی رہنما مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نزیر تارڑ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں،پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار ملک احمد خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میں خود تلاش میں ہوں کہ کہاں لکھا ہے کہ ہاؤس مکمل ہو تو اسپیکر کا انتخاب ہو یا سکتا ہے،قانون میں صرف نوٹیفائیڈ ہاؤس کی بات لکھی ہے، میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات ہیں،جو قانون کے معاملات ہیں، اس کا فیصلہ قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،اسپیکر ہاؤس کا کسٹوڈین ہوتا ہے اس کا رویہ ویسا ہی ہونا چاہیے

    آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟صحافی کا مریم نواز سے سوال
    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچیں تو صحافی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال کیا،پنجاب اسمبلی کے باہر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی،اس دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھ لیا کہ آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں بنی، وزیراعلیٰ بنوں گی تو پھر بتاؤں گی

    میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں،احمد خان بھچر
    سنی اتحاد کونسل کے سپیکر کے امیدوار احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں،میں اپنی جماعت کی طرف سے سپیکر کا امیدوار ہوں،ہمارے ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکا جارہا ہے،ہمارے 98ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ واضھ رہے کہ احمد خان بھچر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے اور اب وہ سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ایوان میں گئے ہیں،وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں.

    مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہم نے ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا اس سے بڑی بات ہو نہیں سکتی، وہ آج بھی پلاننگ کر رہا ہے، آج بھی اسکی پلاننگ ہے پاکستان کو ڈیفالٹ کروایا جائے، میاں اسلم اقبال کہاں ہیں انکا بہت انتظار کیا جا رہا ہے، ہمت کریں باہر بیٹھ کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں باہر نکلیں اور سامنے آئیں ، مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے ، ب وہ پنجاب اسمبلی آئیں گے ان کا استقبال کیا جائے گا ، صحافی نے سوال کیا کہ استقبال پولیس کرے گی یا آپ ، جس کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پتہ نہیں،

    پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ارکان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو ووٹ دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ کے منصب پر خاتون امیدوار نامزد کرنے پر خوشی ہوئی،ہمارے تمام 14 ارکان اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مین شریک تھے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ پیپلز پارٹی نے اس الیکشن میں 2018 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ووٹ لیے، حکومت میں شامل ہونےکافیصلہ قیادت کرے گی

    جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں،اعظم نذیر تارڑ
    سابق وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی سب کے جو ممبران ہیں ووٹ کریں گے اور کامیاب ہوں گے ، آئین کہ رہا ہے کہ حلف کے فوراََ بعد سپیکر کا انتخاب کرنا ہے ،آپ تاریخ میں جائیں 2022 کے اپریل میں اسپیکر رولنگ دے کر چلے گئے، یہاں 371 کے ہاؤس میں 26 نے نوٹیفائی ہونا ہے ،لوگ چار چار سال بعد بھی حلف لیتے ہیں، جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں،کسی کو نہیں روکا گیا آپ اجنبی لوگوں کو ممبر کہہ رہے ہیں، آئین یہ فرض کرتا ہے اسپیکر سبطین خان پر کہ صرف اسپیکر کے انتخاب کروائیں،

    میاں نواز شریف کے جو بھی فیصلے ہوں گے وہ سر آنکھوں پر، حنا پرویز بٹ
    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب ایک ایسی خاتون ہیں جن پر قائدین یقین رکھتے ہیں، مریم اورنگزیب سے ہم کو سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ملتی ہیں ، ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم مریم نواز کو پنجاب اسمبلی میں سپورٹ کریں ، میاں نواز شریف کے جو بھی فیصلے ہوں گے وہ سر آنکھوں پر،

    پنجاب اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان کے اکلوتے ممبر صوبائی اسمبلی احمد محمود سنگراں پارٹی ہدایات کے مطابق سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلی کا ووٹ کسی پارٹی کو نہیں دیں گے

    پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، قیدیوں والی وین پہنچا دی گئی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا آج انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ انتخاب کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

    پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی نشست کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار اقلیتی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 2 پر مسلم لیگ ق اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئی ہیں.

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مریم نواز سمیت نو منتخب اراکین نے حلف لیا تھا،