Baaghi TV

Tag: پنجاب حکومت

  • پنجاب حکومت کا صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق یہ فیس 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک ہوگی، جو علاقے کی نوعیت کے مطابق مختلف ہوگی۔ترجمان کے مطابق رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔ بلنگ کا عمل ڈیجیٹلائز کیا جائے گا تاہم ابتدائی دو ماہ فیس کے بل پرنٹ کی شکل میں بھیجے جائیں گے۔

    حکام نے بتایا کہ بڑے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کی ذمہ داری ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلے سال کا ہدف 15 ارب روپے کی وصولی مقرر کیا گیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی

  • پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نواز شریف کا گرین سگنل

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نواز شریف کا گرین سگنل

    شریف خاندان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی بیٹھک میں پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ مزید 10 وزرا اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والی اس اہم بیٹھک میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز شریک ہوئے، جہاں پنجاب حکومت کے آئندہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ میں توسیع کے فیصلے کو گرین سگنل دے دیا ہے، اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ وزرا اور مشیروں کے نام بھی شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس ، نئے انکشافات، موت کے بعد موبائل فون استعمال ہوتا رہا

    اطلاعات کے مطابق، کابینہ میں شامل کیے جانے والے افراد کی اکثریت جنوبی پنجاب سے ہو گی، جس کا مقصد خطے کی محرومیوں کو کم کرنا اور سیاسی توازن قائم رکھنا ہے۔یہ توسیع آئندہ ماہ کی کسی بھی تاریخ میں عمل میں آ سکتی ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بیٹھک کو پنجاب کی سیاسی حکمت عملی کے اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ نہ صرف کابینہ کی توسیع بلکہ مستقبل کی گورننس حکمتِ عملی پر بھی مشاورت ہوئی، جس میں پارٹی کے تنظیمی امور، جنوبی پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شامل تھے۔
    امریکا کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب حکومت پہلے ہی کئی نئے اقدامات کا آغاز کر چکی ہے، اور کابینہ میں متوقع توسیع ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے۔

    ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    خیبر پختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف ، وزیرِ اعلیٰ کا عدالت جانے کا اعلان

  • 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ: پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

    26 ارکان کی معطلی کا معاملہ: پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب اسمبلی میں 26 اپوزیشن ارکان کی معطلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے :پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، اور فریقین نے گالم گلوچ سے گریز، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی تقاریر خاموشی سے سننے اور ایتھکس کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کرلیا، ریفرنس ڈراپ کرنے کا ڈرافٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔

    لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومتی ارکان نے اسپیکر کو درخواستیں دے رکھی تھی جوکہ احمد اقبال، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور افتخار احمد چھاچھر کی طرف سے دائر کی گئی تھی،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بحال کرنے پر عمل درآمد اسپیکر کے بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا، حکومت و اپوزیشن ارکان نے جن نکات پر اتفاق کیا اس میں معطل ارکان کی بحالی شامل ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ معطل ارکان 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گےارکان کی بحالی کا حتمی فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان وطن واپسی پر کریں گے، اور معاملہ اب ایتھکس کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    اسلا م میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے،وزیر قانون

    اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین کی تجاویز پر اتفاق ہوا کہ ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایوان کو ایتھکس کمیٹی اور رولز 223 کے تحت چلایا جائے گااحتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن گالم گلوچ ناقابل قبول ہے انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو ان سے معافی مانگی گئی اور نہ ہی انہوں نے معافی مانگی، اگر ارکان بحال نہ ہوئے تو اپوزیشن ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگائے گی،اپوزیشن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور بحالی کے بغیر ایوان میں واپس نہیں آئے گی۔

    واضح رہے کہ اسپیکر ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کیا تھااسپیکر کی جانب سے معطل ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

    کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری اسکول بند کرنے پر غور

  • لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے لاہور کی حدود میں مسافر طیاروں کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،وائلڈ لائف اور انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں پرندوں کی موجودگی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیااس اقدام کا مقصد طیاروں کی ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ‎لاہور کے مختلف علاقوں کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی مذبحہ خانوں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں،رضوان شیخ

    پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مشرقی بائی پاس، مناواں، اسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، اور چاہ میراں سمیت متعدد علاقوں کو "نو برڈ زون” قرار دے دیا گیا ہے۔

    حکومت پنجاب نے ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب ایسے کاروبار کی ممانعت ہو گی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ ہو ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذیبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی، چمڑا رنگنے اور اس سے اشیاء بنانے والے یونٹس پر بھی ماحولیاتی قوانین کا سخت اطلاق ہوگا، جبکہ کھلے عام جانوروں کی کھالیں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہزاروں اسرائیلیوں کا فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ ،غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں ایسا کوئی کاروبار یا سرگرمی قابلِ قبول نہیں ہوگی جس سے پرندے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔ کوڑا کرکٹ کھلے میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے مزید برآں گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، بڑی تعداد میں کبوتر پالنے یا اڑانے، درباروں یا عوامی مقامات پر پرندوں کو خوراک ڈالنے جیسے عوامل پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ پرندوں کے جھنڈ بننے سے بچا جا سکے۔

    پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وائلڈ لائف رینجرز کو کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا،جسے بھارت نے خود بند کیا،محسن نقوی

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ اقدامات فضائی سفر محفوظ اور سیکڑوں انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں، فضائی حفاظتی حصار کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہو گی۔

  • پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

    پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

    پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیےموٹر سائیکل کی فیس 550 روپے سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی۔
    650 سی سی سے 1000 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 2750 روپے سے بڑھا کر 3025 روپے کر دی گئی۔1000 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 5500 روپے سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 11 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار 100 روپے کر دی گئی۔ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) کی فیس 5500 روپے سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی۔

    محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ اضافہ ریونیو بڑھانے اور انتظامی اخراجات کو مدنظر رکھنے کے تحت کیا گیا ہے، اور فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر سے قبل نئی شرح کو مدنظر رکھیں۔

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ سمیت بڑی جامعات پر دباؤ، غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ طلب

    روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ

  • پنجاب حکومت کا  ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والے ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

    مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت کیے گئے علاج کے تمام واجبات کلیئر کر لیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد صحت کارڈ کی سہولت ختم ہو جائے گی، 30 جون کے بعد فری علاج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نئی پالیسی متعارف کرائیں گی۔

    صحت کارڈ کا پائلٹ منصوبہ 2014 میں اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا، جبکہ دسمبر 2021 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پنجاب بھر میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس پروگرام کے تحت لاکھوں غریب افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل رہی، جس سے وہ مہنگے ہسپتالوں کے بجائے سرکاری ہسپتالوں میں باعزت طریقے سے اپنا علاج کرا سکتے تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کو سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کیخلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

  • محرم الحرام  میں  پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی پابندی ہوگی جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر، عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا محرم الحرام کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کردی گئی، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو شہر بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔

    ڈولفن فورس نے ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا برآمد شدہ اسلحے میں 2 رائفلیں، 3 پستول، درجنوں گولیاں، میگزینز شامل ہیں، ملزمان کاشف علی، محمد راحت، عظیم انور، محمد منصب، بشارت علی کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

  • پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

    پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

    پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پا بندی عائد ہو گی، صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے،مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے، پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہے، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ائیرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

  • 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

    17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

    پنجاب حکومت نے صوبے کے 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کے لیے نیا ترمیمی بل تیار کر لیا ہے۔

    دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل‘‘ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت صارف عدالتوں کے اختیا رات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل کیے جائیں گے۔

    بل کے متن کے مطابق صارفین اب اپنی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر یا حکومت کی جانب سے مقررہ کسی اور افسر کو بھی جمع کرا سکیں گےاس ترمیم کےتحت ضلعی عدالتوں میں ڈسٹرکٹ جج یاایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بطور صارف عدالت جج فرائض انجام دیں گے لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے اضلاع میں ایک یا زائد صارف عدالتیں بھی قائم کی جا سکیں گی، جب کہ صارف کی شکایت پر متعلقہ افسر ملزم کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کےوزیر دفاع سے ملاقات

    ترمیمی بل کو آج متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا، جو دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، حکومتی ذرائع کے مطابق اس ا قدام کا مقصد صارفین کو شکایات کےفوری اور موثر ازالے کے لیے ایک جامع نظام فراہم کرنا ہےتاہم ماہرین قانون اور شہری حلقوں کی جانب سے اس بل پر ممکنہ تحفظات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

    افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

  • پنجاب: یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

    پنجاب: یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

    پنجاب حکومت نے کل بروز بدھ یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، 29 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا، پنجاب کے اسکول کھلے رکھنے کا محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ بھیج دیا ہے، مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا۔

    پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    عدلیہ کو اس منصب پر بٹھایا اس لیے ہے کہ انصاف کریں، علی امین گنڈاپور

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان