Baaghi TV

Tag: پنجاب پولیس

  • راولپنڈی پی ٹی آئی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کےلیے آنے والے اہلکاروں کا ناقص کھانے پرشکوہ

    راولپنڈی پی ٹی آئی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کےلیے آنے والے اہلکاروں کا ناقص کھانے پرشکوہ

    راولپنڈی :پی ٹی آئی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کےلیے آنے والے اہلکاروں کا ناقص کھانے پرشکوہ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں‌ پی ٹی آئی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب بھر سے آئی نفری کی شکایات سامنے آئی ہیں جن میں‌ غیرمعیاری کھانے ملنے کا شکوہ کیا گیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ناقص غذا کی فراہمی پر پولیس اہلکار پھٹ پڑے ، جس پر بار بار کھانے میں دال کھلانے پر پولیس نفری نے احتجاج شروع کردیا، صورتحال اس حد تک پہنچ گئی کہ "دال اے دال اے کیڑے والی دال اے” کے نعروں سے پولیس کیمپ گونج اٹھا

    دوسری طرف کھانے کے معیار کے حوالے سے شکایت پر سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا ہے ، ایس پی ہیڈکوارٹرز سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور ناقص کھانے کے حوالے سےشکایات کا جائزہ لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے

    سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس ہیڈکوارٹرز اور یونٹس کے فوکل پرسن روزانہ خود کھانے کا معیار چیک کر رہے ہیں، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھانے کی فراہمی سے قبل افسران کھانے کا معیار خود چیک کریں،

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ فورس کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن؛5پولیس افسران کو ان کے پرانےعہدوں پر پربحال کرنےکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن؛5پولیس افسران کو ان کے پرانےعہدوں پر پربحال کرنےکا حکم

    لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ پولیس افسروں کو ان کے پرانے عہدوں پر پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے پولیس اہکاروں کی تنزلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل زمان نے کی۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ محکمے نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پولیس افسروں کے عہدوں میں تنزلی کردی، انسپکٹر کو سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو اے ایس آئی کر دیا گیا۔وکیل نے کہا کہ درخواستگزاروں کی دی گئی ترقی بھی محکمہ نے واپس لے لی۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست منظور کر لی، اور پولیس اہلکاروں کی تنزلی ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو پرانےعہدوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ لاہورکے سانحہ ماڈل ٹاون کو 8 برس بیت گئے۔ سترہ جون دو ہزارچودہ کو ماڈل ٹاؤن میں انتظاميہ نے منہاج القرآن مرکز کے گرد تجاوزات کو جواز بنا کربھاري مشينري کے ساتھ آپريشن شروع کرديا ۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت پر لاٹھي چارج شروع ہوااور آنسو گيس کے شيل پھينکے گئے۔ پھر نوبت فائرنگ تک جاپہنچي۔ افسوس ناک واقعہ ميں چودہ افراد زندگي کي بازي ہار گئے جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے پوليس اہلکاروں سميت متعدد لوگ زخمي ہوئے۔

    واقعہ کے بعد رانا ثناء اللہ سے قانون کی وزارت واپس لے لي گئي تھی ، ليکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کلین چٹ ملنے پررانا ثناء کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنا دیا گیا۔ صوبائی حکومت کا اصرار ہے کہ واقعہ ميں ان کي بدنيتي شامل نہيں تھي ۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد تئيس جون دوہزار چودہ کو سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادري وطن واپس پہنچےاور حکومت کے خلاف اسلام آباد ميں طويل دھرنے کي قيادت کی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدا پولیس کی وردی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال شدید افسوسناک ہے،ترجمان پنجاب پولیس

    شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدا پولیس کی وردی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال شدید افسوسناک ہے،ترجمان پنجاب پولیس

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہزاروں شہدا پولیس کی وردی کو گالی دینا شدید افسوس ناک ہے وزیر آباد کا واقعہ افسوسناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے-

    کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اِس سانحے پر سیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اور اُن کی حساسیت کے پیشِ نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابلِ فہم نہیں حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط کوئی نئی بات نہیں-

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ماضی قریب میں مختلف سیاسی اور قومی رہنماؤں کے خلاف قومی اداروں اور مذہبی جذبات کی توہین جیسے الزامات کی درخواستوں پر بھی ایسی ہی احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا،اِن سیاسی رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں –

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا-

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس…

    واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے حوالے کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کا اقبالی بیان منٹوں میں وائرل کر دیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

    اسد عمر نے بھی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر ایک سے زیادہ مقامات سے فائرنگ کی گئی اور پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

    دوسری جانب پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے اپنی ہی پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے شوکت خانم اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کی جان کو خطرہ ہے اصل معاملے سے رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

  • پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    رحیم یار خان: پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ بی ڈویژن میں محافظ اسکواڈ کے اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا۔

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پولیس اہلکار سے 15دن پہلے بھائی کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلال کو 15روز قبل جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جیل سے رہا ہونے کے بعد بلال تھانے میں اپنا سامان لینے آیا تھا۔ پولیس اہلکار سے پستول کی صفائی کے دوران گولی چلی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکار معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    راجن پور : گھریلو تنازعہ ،بیوی کوگولی مارنے کے بعد خاوند کی خود کشی

    قبل ازیں صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےوالد کو قتل کردیا تھا پولیس کےمطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیں اور دونوں کو ماں نے فون کرکے بلوایا تھا۔

    ٹھٹھہ : مجھے انصاف چاہئے ہے، میرے بیٹے کے قتل کی انکوئیری شفاف طریقے سے کی جائے-…

  • ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل

    ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل

     

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے

    فیصل آباد، ننکانہ، ملتان کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ شیخوپورہ، خانیوال اور بہاولنگر کے 3 صوبائی حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ 1434 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر پولیس کے 23 ہزار اہلکار وافسران سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا ۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت ہر خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی موجود رہیں گے۔الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔انتخابی عمل کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی اہلکار تعینات ہونگی ۔پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    این اے 22مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاورمیں بھی 16 اکتوبر کو الیکشن ہوں گے، ضمنی انتخابات میں ان حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 8ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 42 ہزار ووٹرز شامل ہیں، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5ب جے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگی، مجموعی طور پر 16امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، جن میں این اے 22 مردان میں 4، این اے 24چارسدہ میں 4اور این اے 31پشاور میں 8امیدوار شامل ہیں،

    این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی ، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر،  پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار

    پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار

    لاہور: پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار ہوچکے ہیں مگرپولیس حکام کو ان خطرناک مجرموں کے فرار کی شاید پرواہ نہیں ، پولیس ذرائع کے مطاق پچھلے 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان لاک اپ اور پیشی کے دوران پنجاب پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

    اس سلسلے میں پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پولیس کی نااہلی یا مجرموں سے ملی بھگت، سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کے لیے حوالات توڑنا یا ہتھکڑیاں کھولنا کھیل بن گیا۔پنجاب میں خطرناک مجرموں کی فراری کے حوالے سے ایک اہم رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان لاک اپ اور پیشی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

    پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گرفت سے بھاگنے والے خطرناک ترین مجرموں کے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غفلت کی اس دوڑ میں لاہور پولیس پہلے نمبر پر رہی، جس کی حراست سے 11 ملزمان فرار ہوئے، جن میں خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل سی آئی اے یونٹ سے بھی 3ملزمان فرار ہوئے تھے، اور غفلت کا مظاہرہ کرنےوالے افسران کیخلاف کارروائیاں بھی کی گئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں فیصل آباد سے 6، گوجرانوالہ سے 4، شیخوپورہ ، راولپنڈی اور ڈی جی خان سے تین تین ملزم فرار ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی، تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات بجائے کم ہونے کے بڑھتے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 ماہ کے دوان 25ملزمان پولیس حراست سے فرارہوئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پولیس کا لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

    پولیس کا لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

    لاہور پولیس کا عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ –

    باغی ٹی وی :پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ چھا پے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔

    اب ارسلان بیٹا پنجاب سے تنخواہ لیکر شر پھیلایا کرے گا،عظمیٰ بخاری


    اس حوالے سے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلےجس گھر میں 15 سال پہلےرہتا تھا وہاں پولیس بھیج کرکیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے ،ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں


    عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عطا تارڑ صاحب، آپ پیش ہو جائیں، قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیاہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت کو سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں۔

    سرفراز احمد کے لئے بڑا اعزاز،سوانح حیات نصابی کتاب میں شامل


    ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے 25 مئی واقعات کے سلسلے میں سزا جزا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میں نے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق باقی اظلاع میں بھی پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی ہے-


    کرنل ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ عطا تارڑ آپ نے کل کہا تھا کہ آپ پنجاب میں کسی بھی شہر میں آئیں گے۔ آئیں نا آپ کو کافی پلائیں گے-


    وزیر داخلہ پنجاب نے دھمکی دی کہ اگر آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں بنی گالا میں چھاپے مارے جبلہ عمران خان لاہور میں ہیں تو پنجاب میں ایسے چھاپے لگیں گیں کہ آپ یاد رکھیں گے-

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں عطا تارڑ، ملک احمد خان اور رانا مشہود کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    متنازع مصنف سلمان رشدی وینٹی لیٹر پرمنتقل، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

  • یوم شہداء پولیس،ملک بھر میں تقریبات،شہداء کو خراج عقیدت پیش

    یوم شہداء پولیس،ملک بھر میں تقریبات،شہداء کو خراج عقیدت پیش

    یوم شہداء پولیس،ملک بھر میں تقریبات،شہداء کو خراج عقیدت پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آج یوم شہداء پولیس منایا گیا

    یوم شہداء پولیس وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے پنجاب پولیس کا رسک الاؤنس بحال کردیا پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، پولیس کیلئے بہترین ہسپتال اور مفت ادویات ڈاکٹرز اور سرجنز کی سہولت میسر ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو کبھی پی سی بھیج دیا ، کبھی کدھر اب ایسا نہیں ہو گا۔ پرویز الہیٰ نے صحافیوں کو کہا کہ پولیس کی ایسی وردی ہوگی کہ آپکو بھی خوف آئے گا۔پولیس کی وردی بہتر کرنی ہے۔ انہیں ڈاکیا بنا دیا ہے۔ پولیس کی وردی ایسی کرنی ہے کہ چور ڈاکو ڈریں گے

    قبل ازیں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس لائنز قلعہ گُجر سِنگھ میں یومِ شہدائے پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو 7 وردیاں دی جائیں گی، انکریمنٹ بھی دیا جائے گا، ترقیاں بھی دی جائیں گی پیٹرولنگ پوسٹس دوبارہ بحال، صرف اپنا تفویض شدہ کام کریں گے، نہ پی سی جائیں گے نہ دیگر ڈیوٹی کریں گے، پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر نئی ٹرانسپورٹ دی جائے گی بہترین پولیس ہسپتال بنا کر دیئے جائیں گے، بہترین سرجن ڈاکٹر اچھی تنخواہوں پر رکھے جائیں گے تاکہ پولیس والوں کو علاج کے لئے باہر دربدر نہ ہونا پڑے پولیس والوں کے بچوں کی مفت تعلیم، کتابیں دی جائیں گی، اب سارے کام قانون بنا کر کروں گا تاکہ میرے جانے کے بعد کوئی تبدیل نہ کر سکے، پولیس کو صرف نام کی ریفارمز نہیں بلکہ کام کی ریفارمز کی ضرورت ہے

    یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب ہوئی، ڈی آئی جی جی لاء اینڈ آرڈر فرید شاہ، ڈی آئی ہیڈکوارٹرز اویس احمد اور ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پر شہداء پولیس کی فیملیز، سماجی شخصیت، پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی لازوال قربانیاں اپنی مثال آپ ہیں پولیس جوانوں نے شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا،شہداء پولیس کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انکے پیاروں نے اپنا آج ہمارے کل کو محفوظ کرنے کیلئے قربان کر دیا،

    شہداء پولیس کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے پولیس لائن میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔04 اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ضلع بھر میں مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کی فیملیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے،

    یوم شہداء پولیس کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں شہداء کی فیملیز کو مدعو کیا گیا ، تقریب میں شرکت کے لئے شہداء کی فیملیز کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی گئی آئی جی ریلویز پولیس راؤ سردار علی خان کی ہدایت کے پیشِ نظر ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمّد وقار عباسی نے شہداء کی فیملیز کے لئے خصوصی انتظامات کروائے شہداء کے اعزاز میں سلامی پیش کی گئ،یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی آئی جی ریلویز کی ہدایات تمام ڈویژنز کے شہداء کی فیملیز میں امدادی رقم اور تحائف تقسیم کیے گئے

    محسن شہید ہم تمھیں نہیں بھولے ایس پی ڈولفن عثمان طارق نے ڈولفن اہلکار "محسن شہید” کی قبر پر حاضری دی، ڈولفن سکواڈ کے مسلح دستے نے شہید اہلکار کی قبر پر سلامی دی۔ ایس پی ڈولفن نے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادرچڑھائی۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی و بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی ایس پی ڈولفن کی محسن شہید کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی، محسن شہیدنے 2019 میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

    آرپی او فیصل آبادمعین مسعود نے یوم شہدا ء کے موقع پریادگار شہداء پولیس پر حاضری،پھول چڑھائے،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آرپی او فیصل آبادمعین مسعود کی یوم شہدا کے حوالے سے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اس موقع پر سی پی او فیصل آبادعمر سعید ملک،اور ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے ا ٓج کی اس تقریب کا مقصد پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی روشن مثال قائم کی۔قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دینے والے یہ عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف کا رپنجاب پولیس کے ہر جوان کیلئے مشعل راہ ہیں۔یہ نئی نسل کیلئے روشن مینا ر ہیں۔یہ ہمارا فخر ہیں۔یہ جرا ئتوں کے نشان ہیں۔ یہ شہدا ء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

    بعدا زاں آرپی او فیصل آبادمعین مسعود نے پٹرولنگ پولیس کے شہدا کو خرج تحسین پیش کر نے کے لیے ایس ایس پی آفس پٹرولنگ کا دورہ کیا ایس ایس پی پٹرولنگ انجم کمال نے ان کا استقبال کیا پولیس کے چاک چوبند دستہ نے سلامی پیش کی آر پی او فیصل آباد نے پھول کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کیا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ خاندان جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے اور میں بطور کمانڈرفیصل آباد ریجن پولیس ہروقت آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود ہوں۔فیصل آباد ریجن میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد ریجن پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آئندہ بھی ہم اس مقدس فریضہ کی تکمیل کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔شہیدوں اور غازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی پولیس ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے۔امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کے مقدس مشن کے لئے ہم سب اپنی بہادر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    شہید کی جو موت ہے۔وہ قوم کی حیات ہے اور شہداء کی قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے ” شیخوپورہ پولیس نے اپنے شہداء کی یاد میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ نجی سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے,تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ لوک گلوکار با با گروپ اور عارفہ سسٹرز نے شہداء کی عظمت اپنے انداز میں بیان کیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے شہداء کے بچوں اور فیملیز میں تحائف تقسیم کیے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد نعیم اور ایم پی اے خرم شہزاد ورک نے شہداء ڈے کے موقع پر شہدا ء کی قربانیوں کو سراہا اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد, ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد اشفاق, جنرلسٹ صاحبان ,ڈی ایس پیز ,ایس ایچ اوز اور پولیس فورس بھی موجود تھی۔

    سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے مانگا منڈی کے علاقہ چاہ تمولی میں شہید باپ اور بیٹے کی قبر پر حاضری دی، ایس پی صدر نے شہید سب انسپکٹراللہ دتہ اور اسکے بیٹے شہید کانسٹیبل قیصر کی قبروں پر حاضری دی ،ایس پی صدر نے شہیدوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائ اور فاتحہ خوانی کی ایس پی صدر نے شہداء کی فیملی سے ملاقات کی اور خیر و عافیت دریافت کی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفس چارسدہ میں یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یادگار شہیداء کو سلامی پیش کی۔تقریب میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد۔ڈپٹی کمیشنر چارسدہ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن ،ناظم اعلی چارسدہ مفتی عبدالروف شاکر،صوبائی وزیرقانون فضل شکور خان اور سابق کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان نے سمیت پولیس شہداء کے لواحقین اور صحافیوں نے شرکت کی

    صوبے بھر سمیت ضلع چارسدہ میں بھی چاراگست یوم شہداء پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب وزیر قانون فضل شکور خان،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد ،ڈپٹی کمشنر چارسدہ کپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن سرکل ایس ڈی پی اوز،ضلع انتظامیہ کے افسران،تاجربرادری،شہیدا کے بچوں لواحقین اور میڈیا نمائندوں نے کثیر تعداد شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کی بدولت قوم آج آزاد فضاء میں سانس لے رہی ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس فورس کے جوانوں نے صف اول میں مقابلہ کرکے قوم کی خاطر اپنی سینوں کو بارود سے لپٹ کر دلیری سے مقابلہ کیا اور جانوں کے نذرانے پیش کئے۔شہداء پولیس نے اپنے خون سے دہشت گردوں کی امیدیں اور جرائم پیشہ افراد کی کی ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے قوم آج اپنے عظیم شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ڈی پی او سہیل خالد کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حوا کا پولیس فورس ایک باہمت اور بہادر جوانوں پر مشتمل ہے جنکی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے جنہوں نے ملک قوم کی حفاظت،بقا کے لیے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کیا دہشت گردی کی جنگ میں چارسدہ پولیس فورس نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔جس میں 94 شہیداء اور 173 غازی شامل ہے مزید کہا کہ پولیس فورس ایک جسم دو جان ہیں ہم اپنے پولیس شہداء کی لازاوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور ان کی ھر غم وخوشی میں برابر کے شریک ہیں۔پولیس شہداء کے لواحقین کی خدمت ہم اپنا فریضہ اول سمجھتے ہیں اور ان کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان ، سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس

    جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی،مریم اورنگزیب

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

     سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اوربحالی کے اقدامات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم

    وزیراعظم نے خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر تعریف کی

    یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے تقریب میں شہداء پولیس کے ورثاہ میں ایوارڈ اور تحائف تقسیم کئے۔تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے ملی نعمے اور ٹریبوٹ پیش کئے۔اس موقع پر پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نے شہداء کے بچوں کو فری تعلیمی سہولیات اور یونیفارم دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں کے کہ پولیس شہداء کے بچوں کی تمام تعلیمی اخراجات ہماری تنظیم برداشت کریگی۔ڈی پی او چارسدہ سمیت تمام آفیسرز نے یادگار شہداء پر سلامی دی۔اور اجتماعی فاتحہ حوانی کی۔تقریب سے سابق کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان۔وزیرقانون فضل شکور خان اور ڈپٹی کمیشنر چارسدہ عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا۔ڈی پی او چارسدہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • ڈی جی خان پولیس کی کارروائی، 2  بین الصوبائی اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈی جی خان پولیس کی کارروائی، 2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازی خان ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی سربراہی میں تھانہ صدر کی بڑی کارروائی 2 اسلحہ سمگلر ، اسلحہ سمیت گرفتار۔
    باغی ٹی وی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی سربراہی میں تھانہ صدر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے ہیں،اسلحہ سمگلر خیبرپختون خواہ کے شہر لکی مروت سے پنجاب ڈی جی خان میں اسلحہ اسمگل کرنے آئے تھے


    جن کی اس کوشش کو ڈیرہ غازیخان پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ہے دو ملزمان محمد حیات اور واجد رحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 پسٹل، 3 کلاشنکوف، 1 رپیٹر اور دس ہزار گولیاں برآمد کرلی گئیں ملزمان کار نمبری 86 MLB اٹھاسی کرولا میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مخبر کی اطلاع پر تونسہ بائی پاس کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔

  • گھر میں صرف دو ہزارکیوں؟ ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    گھر میں صرف دو ہزارکیوں؟ ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    گھر میں صرف دو ہزارکیوں؟ ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    فیروز والہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے چار ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی کی،درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نبی پور ورکاں چار ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا ڈاکوؤں نے گھر کی تلاشی لی اور دو ہزار روپے خاتون سے چھین لیے گھر سے کچھ نہ ملنے پر چار ڈاکوؤں نے خاتون سے نازیبا حرکات شروع کر دیں گھر والوں کے سامنے ڈاکو رات بھر زکیہ بی بی سے زیادتی کرتے رہے بچوں اور اہل خانہ کے شور کرنے پر ڈاکو گولیاں مار کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ڈاکو جاتے اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے باہر سے کونڈی لگا کر فرار ہوگے

    خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈکیتی سمیت زنا بالجبر کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، غریب خاندان نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    رات بھر غریب خاندان پر ظلم ہوتا رہا پولیس کے شیر جوان مزے کی نیند سوتے رہے ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا،علاقے میں جرائم بڑھ چکے ہیں، مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی، مدعی تھانوں کے دھکے کھا رہے ہوتے ہیں، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائر چغتائی کے بھائی کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ 25 اپریل کو درج کیا گیا مگر ابھی تک پولیس نے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی، اس ڈکیتی کی واردات میں 38 لاکھ کی نقدی،موبائل، پرس چھینے گئے تھے، پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی،

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار