Baaghi TV

Tag: پنجاب یونیورسٹی

  • پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

    پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

    لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں آئس بیچنے والا پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا وردی میں ملبوس اہلکارنے آئس لے کر جامعہ میں داخلے کی کوشش کی اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا۔

    ترجمان فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بہترین کارروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ منشیات فروشی کیخلاف انٹیلی جینس کا مضبوط نیٹ ورک بنایا ہے، پولیس میں اندرونی احتساب، مسلسل نگرانی کا عمل موجود ہے، ایک مجرم پولیس اہلکار پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، وردی کی آڑ میں جرم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر نے کی اپیل

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے اہلکار اعجاز علی انوسٹی گیشن ونگ کے دفتر میں تعینات تھا-

    خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

  • پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرارہوگئے، جس کے بعد انہیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کے مطابق ان تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی۔پنجاب یونیورسٹی کے 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے لیے کروڑوں کی گرانٹ دی گئی تھی، تاہم ان میں سے 7 اساتذہ ایچ ای سی کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 5 اساتذہ یونیورسٹی کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔ پنجاب یونیورسٹی مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کے لیے ایف آئی اے، جبکہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھے گی۔

    واضح رہے کہ 56 میں سے 12 اساتذہ نے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہیں کی، ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں روپے ادا کرنے تھے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جو اساتذہ فرار ہوئے ان کی تفصیل یہاں پیش کی جارہی ہے۔فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر): 70 لاکھ، سید محسن علی (جی آئی ایس سینٹر): 1 کروڑ 40 لاکھ، کرن عائشہ (انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، رابعہ عباد (شعبہ ایم ایم جی): 90 لاکھ، خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم): 84 لاکھ، شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس): 1 کروڑ 61 لاکھ، عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی): 72 لاکھ، سلمان عزیز (کالج آف انجینئرنگ): 90 لاکھ، محمد نواز (جی آئی ایس): 72 لاکھ، جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی): 60 لاکھ، سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، سامعہ محمود: 1 کروڑ 16 لاکھ۔

    عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

    ضلعی انتظامیہ خیبر کی کارروائی، میٹرک امتحانات میں منظم نقل کا انکشاف

    بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

    وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

  • : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم ، ناجائز طریقے سے تعمیر کیے گئے مکانات کو مسمار کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر 50 سال بعد ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرالیا گیا، جامعہ پنجاب ہیلتھ سینٹر سے متصل سرکاری زمین پر 37 خاندان 50 سال سے قابض تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد اور با اثر ملازمین نے ناجائز طریقے سے 12 کنال سرکاری اراضی پر گھر بنا رکھے تھے، چند ملازمین نے سرکاری زمین بیعانے پر فروخت کرکے غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دے رکھا تھا جامعہ پنجاب میں آنے والے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے چارج سنبھالتے ہی ناجائز قبضے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی گھر فوری گرا دیئے جائیں۔

    توشہ خانہ 2 کیس: آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ طلب

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی نے ناجائز قبضہ واگزار کرانے سے متعلق اہم ترین شخصیات کی سفارش بھی نہیں سنی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی سربراہی میں انتظامیہ نے رات گئے آپریشن کیا اور ناجائز تعمیر کیے گئے گھر گرا دیئے گئے۔

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی

  • پنجاب یونیورسٹی  ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی قرار

    پنجاب یونیورسٹی ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی قرار

    لاہور: دنیا کے سب سے بڑا عالمی اعلی تعلیمی ادارے کیو ایس (Quacquarelli Symonds) نے پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے یونیورسٹی کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے کیو ایس رینکنگ میں حیرت انگیز و شاندار ترقی کی ہےامریکہ میں پاکستانی ایمبیسی کے افسران بلال اکرم شاہ اور بلال ریاض نے واشنگٹن میں منعقدہ عالمی ادارے کیو ایس کی طرف سے ایجوڈیٹا سمٹ میں پنجاب یونیورسٹی کو پانچ برسوں میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ادارہ قرار دینے کا ایوارڈ وصول کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں پنجاب یونیورسٹی نے چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریااور سنگاپور کی جامعات کا مقابلہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیاہے اور وسائل کے اعتبارسے کئی گنا بڑی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر پوزیشن حاصل کی ہے، پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے، نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 570 ویں بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے، گزشتہ سال کی نسبت پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں 170 درجے کی بہتری آئی ہے۔

    اسلام آباد،امریکی شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 740-750 اداروں میں شامل تھی جبکہ ایک سال میں عالمی رینکنگ میں 170 درجے بہتری حاصل کرنا غیر معمولی ہےگریجویٹس کو ملازمت کےحصول کی کیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پاکستا ن میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی ہے، کیو ایس ٹیم کی جانب سے پانچ ہزار چھ سو تریسٹھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ساکھ اور تحقیق کا تجزیہ کرکے ایک ہزار پانچ سو تین اداروں کی درجہ بندی کی گئی جس میں پنجاب یونیورسٹی کو رینکنگ میں 570 ویں پوزیشن ملی۔

    انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کی بدولت گزشتہ پانچ برسوں کے لئے ’بہترین ادارہ برائے ایشیا ریجن کا ایوارڈ‘خوش آئند ہے پاکستان سے رواں برس 14 اعلیٰ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں ’روزگار کے نتائج‘ کے اشاریے میں پنجاب یونیورسٹی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے یہ انڈیکیٹر پنجاب یونیورسٹی کی اپنے گریجویٹس کے لیے اعلیٰ سطحی ملازمت کو یقینی بنانے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں،جسٹس اطہرمن اللہ

    انہوں نے کہا کہ حالیہ درجہ بندی میں اسکوپس انڈیکسڈ پبلیکیشنز کے پچھلے پانچ برس کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے8637 سکوپس انڈیکسڈ پیپرز شائع کیے گئے ہیں روزگار کے نتائج کے اشاریے میں پنجاب یونیورسٹی دنیا بھر میں 118 ویں نمبر پر، روزگار کی ساکھ کے اشاریے میں 162 ویں اور تعلیمی ساکھ کے اشاریے میں پنجاب یونیورسٹی دنیا میں 566 ویں نمبر پر رہی، اگر حکومت پنجاب یونیورسٹی کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کرے تو یہ یونیورسٹی اگلے چار سال میں کیو ایس کی ٹاپ 300 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    حسان نیازی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • پنجاب یونیورسٹی؛ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

    پنجاب یونیورسٹی؛ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

    پنجاب یونیورسٹی؛ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

    رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ مسلم ٹاون پولیس نے درج کرلیا گیا ہے جبکہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    خیال رہے کہ مسلم ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے سفرشروع ہوتے ہی موبائل پر فحش ویڈیو چلائی اور پھر دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنا شروع کردیا جس سے وہ کافی ڈر گئی جبکہ اپنے بیان میں انہوں نے مزید بتایا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی بھی کوشش کی اور درست درازی کرتے ہوئے دوستی نہ کرنے پر گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں تھیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
    معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
    فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
    9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
    علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے رکشے کا نمبر نوٹ کرلیا تھا، رکشے کا نمبر 2594 تھا اور ملزم کی عمر 25 سال تھی، لڑکی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.

  • پنجاب یونیورسٹی ٹاون 3 ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن،مقدمہ درج

    پنجاب یونیورسٹی ٹاون 3 ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن،مقدمہ درج

    پنجاب یونیورسٹی ٹاون 3 ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن نے 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں سے 2کو گرفتار کر لیاہ ے۔مینجمنٹ کمیٹی نےغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر1020 ممبران سے اربوں روپے اکٹھے کیے۔ ملزمان انکوائری میں تسلی بخش جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کاروائی کی ہے ،ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ کی اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی اور خرید کردہ رقبہ براہِ راست ممبران مینجمنٹ کمیٹی کے نام غیر قانونی طور پر منتقل کیا اورLDA یادیگراداروں سےکوئیNOCنہ لیااوربغیر کسی ٹینڈریا اشتہا رکےاے ڈی پلینرز کمپنی سے معاہدہ کیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے، جس میں یونیورسٹی آف کمالیہ کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن و فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم،- ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر فخر الحق نوری، جمیل انجم، میاں جاوید اے اینڈ ڈی پلانر،وقار نعیم راو عنصر  رجسٹرار،خورشید رجسٹری محرر شامل ہیں،درج مقدمہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری بنانے کے لیے ملزمان نے یونیورسٹی کا نام غلط استعمال کیا اور یونیورسٹی کا نام استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ٹاون تھری کے آغاز کے بعد ملزمان پروفیسرز کے اثاثہ جات میں واضح اضافہ ہوا ہے ملزمان نے سینڈیکیٹ اور ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر سکیم شروع کی اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن و فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم نے بغیر شفاف طریقہ اپنائے بھائی وقار نعیم کی کمپنی کو اربوں کا ٹھیکہ دیا اورملزمان نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی رقم استعمال کر کے اربوں کا مفاد لیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے میاں جاوید کو گرفتار کر لیا ہے اور اسکا 4 جولائی تک جوڈیشل مجسٹریٹ مرتضی ورک سے ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • پنجاب یونیورسٹی لاہور، طلبہ گروپوں میں جھگڑا،  فائرنگ سےطالب علم زخمی

    پنجاب یونیورسٹی لاہور، طلبہ گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سےطالب علم زخمی

    پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دو طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

    واقعے کے خلاف دوسرے گروپ کےطلبہ نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پنجاب یونیورسٹی کی ایک طلبہ تنظیم نے الزام لگایا کہ قوم پرست گروپ نے ہوسٹل میں گھس کر فائرنگ کی۔

    طلبہ تنظیم نے واقعے کے خلاف نیو کیمپس پل پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی فور ی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سینئر پولیس افسران کو دھرنے کے مقام پر پہنچنے اورحالات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی.

    سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرنے طالب علم پر فائرنگ کے واقعے کی مکمل تحقیقات عمل میں لا رہی ہے،فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے، شہر کا امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں.

  • پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف۔سے طلبہ اور طالبات کیلئے خوشخبری۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا1746واں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس خاص پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال ٢٠٢٢-٢٠٢٣ کے بجٹ کی سفارشات کیلئے منعقد ہوا۔ جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 8۔13 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کیلئے سفارش کر دی۔ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دے دی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں روک دی گئی۔
    اس اجلاس میں ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے میں طلبہ کیلئے یہ خوشخبری  ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال کے بجٹ میں طلبہ اور طالبات کیلئے اسکالر شپس اور سبسڈی جاری کی جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے سے طلبہ کو اپنا مالی بوجھ کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور طلبہ اور طالبات اپنی قابلیت کی بنیاد پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ بہت سے زہین طلبہ اس وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ لیکن اب قابل طلبہ اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
    مزید برآں یہ کہ اس حوالے سے طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی نے اسکالر شپس 233 ملین روپے کی فراہم کی جانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ بھی کہ ایچ ای سی کی طرف سے سے بھی 136 ملین کے اسکالر شپس اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کو اسکالر شپس دینے کا فیصلہ ہوا۔

  • پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کارروائی کی ہے

    سیکورٹی اداروں نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مہمان کے طور پر آئے ایک مشتبہ طالبعلم کو حراست میں لے لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق زیرحراست طالبعلم کزن کے پاس پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 7میں آیا تھا ،ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہاسٹل سے ایک گرفتاری کی گئی ہے یونیورسٹی ہاسٹل سے طالب علم کی گرفتاری پر ساتھی طالب علموں کی جانب سے وی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے طالب علم کی گرفتاری کی مذمت کی

    دوسری جانب یہ کہا جا رہا ہے کہ تربت سے تعلق رکھنے والے طالبِ علم بیبگر امداد کو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹلز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے،سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار مشتبہ مہمان کو سفید کلر کی گاڑی میں ڈالتے ہیں

    صحافی و اینکر حامد میر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں خودکش حملے کی تمام اہم بلوچ رہنماؤں نے مذمت کی ہے اس کے باوجود ہرطرف بلوچ طلبہ کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اسی پکڑ دھکڑ سے ریاست مخالف قوتوں کو افرادی قوت ملتی ہے یاد رکھئے کہ کراچی میں حملہ کرنے والی کوئی مِسنگ پرسن نہیں تھی یہ سوچیئے وہ ریاست کی دشمن کیوں بنی؟

    علاوہ ازیں بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل لاہور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجاب میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بلوچ طالب علم بیبگر امداد کی ریاستی اداروں کی طرف سے اغوا نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بلوچ طلباء کی ہراسمنٹ اور جبری گمشدگی کا تسلسل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیبگر امداد نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں انگریزی ادب کے طالب علم اور تربت کے رہائشی ہیں عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اپنے کزن کے پاس ٹھرا ہوا تھا جب 27 اپریل 2022 کی صبح 7.40 کو تین ویگو گاڑیاں پنجاب کے سی اس اوکے ہمراہ آکر انہیں بغیر کسی ایف آئی آربغیر کسی ثبوت ہاسٹل کے اندر داخل ہوکر اغوا کرتے ہیں ہم تمام انسانی حقوق کے اداروں اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ بیبگر امداد کی باحفاظت بازیابی کے واسطے ہماری مدد کریں اور بلوچ قوم و بلوچ طلباء کیخلاف اس اجتماجی زیادتی کیخلاف اپنی آواز اٹھائیں

    واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی،

    جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

  • پنجاب یونیورسٹی کی علم دوستی دنیا بھرمیں پھیل گئی:بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے 18 بڑے معاہدے

    پنجاب یونیورسٹی کی علم دوستی دنیا بھرمیں پھیل گئی:بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے 18 بڑے معاہدے

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی کی علم دوستی دنیا بھرمیں پھیل گئی:بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے 18 بڑے معاہدے،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اہل علم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہ کہ پنجاب یویورسٹی نے سال 2021 میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹی ہیں‌

    اس حوالے سے انہوں نے اپنے فیس بک پیج سے یہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 اہل علم اور ان کی مادرعلمی پنجاب یونیورسٹی جہاں ملک میں معیاری اور بہترین تعلیم وتربیت فراہم کررہی ہے وہاں ، پنجاب یونیورسٹی عالمی حالات اور بین الاقوامی سطح کے انقلابی علمی تقاضوں کو بھی اپنانے میں کوشاں ہے

     

     

    اس حوالے سے ان کا کہان تھا کہ سال 2021 اس حوالے سے بھی کامیابیوں کا سال ہے کہ اس سال پنجاب یونیورسٹی نے دنیا کی ممتاز تعلیمی درسگاہوں سے معاہدے کرکے اپنے طالبعلموں کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں

    انہوں نے فیس بک پر یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ازبکستان ، ترکی ، جرمنی ، چین برطانیہ ،رومانیہ اور بیلاروس سے 18 معاہدے کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ کامیابیوں کا سلسلہ ان شا اللہ آنے والے سال 2022 میں بھی جاری رہے گا