Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن کرانے سے گریز کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے جبکہ کروڑوں کی آمدن والے ٹیکس سے بچ رہے ہیں،انہوں نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ریونیو کے نئے مواقع تلاش کریں تاکہ مالی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

    ستھرا پنجاب کی کامیابی ویلڈن وزیراعلی پنجاب لیکن..تحریر:ملک سلمان

  • پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    ریلیف کمشنرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، ہیلتھ،ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں، آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافےکاخدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک بھی ہوگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ

    ماہرین صحت اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں و بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،گرمی کی یہ شدید لہر زرعی سرگرمیوں، بجلی کی طلب اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  • پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار

    پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار

    لاہور: پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کے لیے ‘ہوٹل آئی’ سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز’ہوٹل آئی سافٹ وئیر’ میں اندارج کروانے کے پابند ہوں گے، فیصلہ دہشتگردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،فیصلہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا-

    محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی” میں درج کرنا ہو گا، ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، ‘‘ہوٹل آئی‘‘ پر رجسٹریشن کیلئے 15 جون 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز اور گھروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • پنجاب میں سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

    پنجاب میں سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری سمیت جدید سائنسی مرکز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آبزرویٹری کے قیام، بجٹ، آلات، اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا،اس سلسلے میں ایک جدید سائنسی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں اور پالیسی سازی میں سائنسی معاونت فراہم کی جا سکے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی،جبکہ اس کا مرکزی ڈھانچہ ای آئی سی ٹی (EICT) میں تعمیر کیا جائے گا آبزرویٹری میں جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکج سسٹم نصب کیا جائےگا جبکہ جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم اور جدید ڈیٹا ہب بھی قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ ایم آر آئی سسٹم کے ذریعے موسمیاتی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

    آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل

    ماحولیاتی ماہرین کی تیاری کے لیے ایک انٹرنشپ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں ماہر افراد کو تربیت دی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا، اور عالمی معیار کا پروفیشنل اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مریم اورنگزیب نے سمارٹ آرگینوگرام کی تشکیل کی بھی ہدایت جاری کی۔

    اجلاس میں ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ، اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی بروقت پیشگوئی، تجزیہ اور مؤثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے گی۔

    توہین عدالت کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا

    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مربوط پلان دیا ہےکلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس سے سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے میں مدد حاصل ہوگی۔

  • پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی

    پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی

    پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی کردی گئی،جس کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا-

    نوٹیفیکیشن کے لاہور کے 6 ہسپتالوں میں بھی مستقل ایم ایس تعینات کردیئے گئے، جناح ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر محسن شاہ کو مستقل ایم ایس تعینات کردیا گیا، پی آئی سی لاہور میں ڈاکٹر عامر رفیق بٹ مستقل ایم ایس تعینات کردیا،سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر عابد محمود غوری کو ایم ایس لگا دیا گیا ، ڈاکٹر ثاقب باجوہ مینٹل ہسپتال لاہور کے ایم ایس تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر عدنان القمر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر صوبیہ جاوید کو لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایم ایس لگا دیا گیا-

  • پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

    پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

    پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں ڈی این اے کے مرکزی ڈیٹا بیس کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہےڈائریکٹر جنرل فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد، ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اس کے علاوہ صوبےکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔

    ڈی این اے ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور ملزمان کی شناخت میں تیزی آئے گی، جس سے قانونی کارروائیوں میں شفافیت اور سرعت حاصل کی جائے گی۔ اس گروپ کے سربراہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر محمد امجد کو مقرر کیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔

    اس اقدام سے پنجاب میں جرائم کی روک تھام اور انصاف کے نظام میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے-

  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کوتانہ تل کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر تونسہ شریف کے مقام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،دہشتگرد بھاری اسلحے، راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھے کارروائی کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دہشتگرد جھاڑیوں کی آڑ لے کر پسپائی اختیار کر گئے۔

    مقابلے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی کے اہلکار غضنفر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ زخمی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو تلاش کیا جا سکے۔

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    معروف اداکارہ شوبز چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا اور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے رپورٹ جا ری کر دی-

    سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری تا دسمبر 2024 کے دورا ن پنجاب میں خواتین پر ہونے والے 4 سنگین جرائم ، جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن نظامِ انصاف کی ناکامی نے متاثرہ خواتین کو انصاف سے دور رکھا۔

    رپورٹ کی تیاری کے لیے ایس ایس ڈی او نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت دستیاب ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے اضلاع کی آبادی کے تناسب سے کرائم ریٹ کے فارمولے کے ذریعے تجزیہ کیا۔

    پنجاب اور کے پی کے بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کاروائی، دو ہلاک، متعدد زخمی

    رپورٹ کے مطابق لاہور میں جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ 532 واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے بعد فیصل آباد میں 340 اور قصور میں 271 واقعات ریکارڈ کیے گئے اس کے باوجود سزا کا تناسب انتہائی کم رہا، لاہور میں صرف 2 اور قصور میں 6 ملزمان کو ہی مجرم قرار دیا گیا،آبادی کے لحاظ سے قصور میں فی لاکھ 25.5 اور پاکپتن میں 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جو ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے اور دیہی اضلاع میں خواتین کو خطرات لاحق ہیں۔

    غیرت کے نام پر قتل کے جرائم میں فیصل آباد سرِ فہرست رہا جہاں 31 واقعات پیش آئے، جب کہ راجن پور اور سرگودھا میں 15-15 کیسز رپورٹ ہوئے افسوسناک امر یہ ہے کہ ان تمام مقدمات میں کسی کو سزا نہیں دی گئی، تاہم فی صد آبادی کے حساب سے راجن پور میں 2.9 اور خوشاب میں 2.5 فی صد کے تناسب نے اس رجحان کی شدت کو اجاگر کیا۔

    معروف اداکارہ شوبز چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    اغوا کے حوالے سے لاہور میں 4,510 کیسز رپورٹ ہوئے، مگر صرف 5 ملزمان کو سزا ہوئی۔ فیصل آباد میں 1,610، قصور میں 1,230، شیخوپورہ میں 1,111 اور ملتان میں 970 شکایات درج ہوئیں، لیکن کسی کو بھی عدالتوں سے سزا نہیں ہوئی،آبادی کے تناسب سے لاہور کا کرائم ریٹ فی لاکھ 128.2، قصور 115.8 اور شیخوپورہ 103.6 رہا۔

    گھریلو تشدد کے کیسز میں گجرانوالہ میں سب سے زیادہ 561 شکایات موصول ہوئیں، جب کہ ساہیوال میں 68 اور لاہور میں 56 مقدما ت درج ہوئے ان تمام واقعات میں بھی سزاؤں کا تناسب صفر رہا اور فی لاکھ آبادی کے لحاظ سے گجرانوالہ میں 34.8 اور چنیوٹ میں 11 کے اعداد و شمار نے اس نوعیت کے جرائم کی سنگینی کو واضح کر دیا۔

    بھارت کا پاکستان مخالف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بیانیہ بے نقاب

    ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّد کوثر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے رپورٹنگ کے نظام کو بہتر بنایا ہے مگر عدالتوں میں کیسز کا مؤثر تعاقب نہ ہونے کے باعث سزائیں نا ہونے کے برابر ہیں، پولیس کے پاس وہ واقعات بھی پہنچتے ہی نہیں جو متاثرین رپورٹ نہیں کرا پاتے یا روک دیئے جاتے ہیں اور اس لیے عدالتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہمات ناگزیر ہیں تاکہ خواتین بروقت ویمن سیفٹی ایپ اور ورچوئل پولیس اسٹیشن کے ذریعے اپنے کیس درج کرا سکیں۔

    ایس ایس ڈی او کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامز شاہد خان جتوئی نے بتایا کہ اغوا کے پیچھے انسانی اسمگلنگ، جبری تبدیلی مذہب، تاوان اور زیادتی جیسے سنگین جرائم چھپے ہیں جن کے لیے فوری ریاستی مداخلت درکار ہے رپورٹ میں شامل نقشہ جات اور ضلعی اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ کئی چھوٹے اضلاع بڑے شہروں سے کہیں زیادہ متاثر ہیں۔

    ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

    کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

    لاہور: عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے، کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، مریم نواز نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا ہے-

    عظمی بخاری نے کہا کہ کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، مریم نواز نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کیلئے 109ارب روپےکا پیکج دیا گیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کو5 ہزار روپے فی ایکڑ ملیں گےفلورملز مالکان کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا گیا ہے، فلورملز 25فیصد گندم خریداری کی پابند ہوں گی، کاشتکاروں کو ہرفضل کیلئے رقم فراہم کی جائے گی، گندم کے کاشتکاروں کو 10ارب روپے کی سبسڈی پر9500 ٹریکٹردیئے جائیں گے۔

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، دنیا بھر میں جدید زرعی آلات کی خریدار ی کی جائے گی، زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ کا 85 ہارس پاور ٹریکٹرمفت ملے گادوسری پوزیشن کے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا تیسری پوزیشن کےکاشتکارکو35لاکھ روپےکا60ہارس پاورٹریکٹرملےگا، ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10 لاکھ انعام دیا جائے گا کسی دوسرے صوبے نے کاشتکاروں کیلئے بروت اقدامات نہیں کیے،کسا نوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، گندم کی نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

    ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت،اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

  • پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپار ٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں-

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

    کورونا کے دوران غیر ملکی دوست ممالک کی جانب سے دیئے گئے وینٹیلیٹرز بھی استعمال نہ کیے جا سکے اور خراب پڑے رہے، کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ خراب وینٹیلیٹرز کو فوری طور پر مرمت کروایا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی