Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    نارووال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے،نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے شہر نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد میرا پہلا اجتماع نارووال میں ہے، ایک سال کی کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں، 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی ہیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صرف اڈیالہ جیل سے بری خبریں آرہی ہیں، اڈیالہ سے صرف خط پر خط آرہے ہیں، اڈیالہ والے منتیں کررہے ہیں کہ ہمیں بچالو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق میں اس کے بھائی اور پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہےمسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے،بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہےعوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا۔

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا وطن واپسی کا عندیہ

    مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، اسٹاک مارکیٹ آج بلندیوں پر ہے جبکہ دہشت گردی ملک میں دوبارہ آگئی تھی لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے اور مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب سے ایک ہی خبر آتی تھی کہ گوگی یہ کھا گئی اور پنکی وہ کھا گئی، پہلے سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا، میں نے ایک سال میں پنجاب میں دن رات ایک کرکے کام کیا، آج صوبے کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، جبکہ روٹی 25 روپے سے 12 سے 13 روپے پر آگئی ہے۔

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت غریبوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہی ہے جبکہ کسانوں کو کسان کارڈ دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ معذور افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں، یوتھ کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ ہم اسکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے کر جارہے ہیں، جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے جبکہ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

    لاہور سےدبئی جانیوالے پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،وزیراعلیٰ پنجاب

    مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا –

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آسان کارو بار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے،فیصل آباد کے آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، لاہور کے ارشد کو اسپورٹس ایکسپورٹ کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک دیا گیا۔

    ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کے لیے 50 لاکھ روپے قرض کا چیک ملا، افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کے لیے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا، لاہور کے شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹک بزنس کے لیے 50 لاکھ قرض کا چیک ملا، فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کے لیے 57 لاکھ 50 ہزار کا آسان بزنس کارڈ ملا، ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا، چوہدری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا۔

    ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسا ن اقساط پر واپسی ہوگی۔

    مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کے تحت چیک وصول کرنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں، نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے آج ایک اور وعدہ پورا کردیا، اسکیم کامیاب ہونے کے بعد ہی اس کا اجرا کررہی ہوں، 17 جنوری کو پروگرام لانچ کیا، ایک ماہ کے اندر اس کا اجرا کردیا، آسان کاروبار پروگرام کا آسان سوالنامے سے اجرا کیا گیا۔

    پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بینک نے بہت بہترین انداز میں اسکیم کو لانچ کیا، آسان کاروبار پرگرام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیمار معیشت کو درست کیا جو گزشتہ ایک سال سے استحکام کی جانب گامزن ہے، منہگائی کی شرح 4 فیصد تک لے آئے ہیں، معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، میری حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہے، اسکیم پر عملدرآمد سے لوگوں کے گھرو ں میں آسودگی آئے گی،، اپنا گھر اسکیم کے تحت لوگوں کو آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جارہا ہے، غریب اور نادار افراد کو مفت پلاٹ فراہم کریں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اڑان کے لیے تیار ہے، جلاؤ گھیراؤ کی کال پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا، لوگ جلاؤ گھیراؤ سے تنگ آچکے ہیں، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچائی، نااہلی کے باعث معیشت کو گزشتہ 4 سال میں ڈبو دیا گیا پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں خراب کیا گیا مہنگائی کے جن کو قابو کیا ہے، روٹی کی قیمت کم ہوچکی ہے، پورے پنجاب میں 700 سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مخالف جماعت میں ایک دوسرے پر تھپڑ مارنے کی نوبت آگئی ہے۔

    چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے کامیابی کی دعا، آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی، قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

    ایلون مسک کو ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 -ارب کے قرضےدئیےجائیں گے، آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48ارب روپے کےبلاسود قرضے دئیےجا رہے ہیں، پنجاب کے 21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

  • پنجاب:4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

    پنجاب:4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی، اس سلسلے میں انہوں نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ جلد حل کریں گے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہیں، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    پاکستانی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے.تابش قیوم

    گوجرہ: نو منتخب صدور کے اعزاز میں پروقار تقریب، وکلا، ڈاکٹرز اور تاجروں کی شرکت

  • سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی

    سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی

    لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دے دی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی: پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں 90 نکات پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ میں صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، دستاویزی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی، کابینہ اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹوا سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلیے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں، فوری طورپر این او سی ملے گا، مریم نواز نے کہا کہ انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔

    تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا

    اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، جبکہ طلبہ کیلئے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا گیا، کرایو بلیشن“مشین کیلئے 580 ملین کے فنڈز کی منظور ی دیدی گئی۔

    کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، جس سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے، اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔

    اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، صفائی مہم پر تفصیلی بریفنگ

  • توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے، لیکن لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب میں شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ پنجاب کے 5 ہزار اسکولوں میں اسٹیم مقابلوں کا انعقاد ہوا اور ان مقابلوں میں 8 ہزار طلبا اور 14 ہزار اساتذہ نے حصہ لیا، سکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے سکول یونیفارمز پر دستخط کرائے۔

    مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں سے بھرپور ان طلبا پر ہمیں فخر ہے اور میں نے کہا طلبا کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں،بچوں کے مختلف ماڈلز دیکھ کر بہت اچھا لگا سرکاری سکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، سرکاری سکولوں کےبچوں میں بہت پوٹینشل ہےتھوڑی سی توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں۔

    ہمارا اڑان پاکستان منصوبہ قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے، شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پنجاب سے بچے آئے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر بچوں کیلئےدن رات کام کررہے ہیں، وزیرتعلیم کو کہا تھا بچوں کے مقابلے کرائیں تاکہ ان کی صلاحیت سامنے آئے، آج بچوں کا کام دیکھ کر میں حیران رہ گئی، کلین انرجی کے پراجیکٹس میں بچوں نے سمارٹ سٹی کا ماڈل بنایا ہوا تھا، یہاں 1100 بچے موجود ہیں، میں ان تمام 1100 بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ دوں گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ان مقابلوں میں 2 لاکھ 75 ہزار بچوں نے حصہ لیا، آج ان 2لاکھ سے زائد بچوں میں سے 1100 ونرز یہاں موجود ہیں، بچے چھوٹے ہیں مگر ان کےخواب بہت بڑے ہیں، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے، بچوں کو کہا کچھ بھی ہوجائے خواب دیکھنے نہیں چھوڑنے، میں بطور وزیراعلیٰ تمام بچوں کی ماں ہوں، وعدہ ہے ہر روز آپ کیلئے کام کروں گی۔

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گی میرے بچوں کے تمام خواب پورے ہوں، جو بھی میرے پاس وسائل ہیں وہ سب آپ پر نچھاور کروں گی، پنجاب میں میرے پاس 49 ہزار سکول ہیں، کوشش ہے تمام سکولوں میں وسائل اور اچھا ماحول دیں، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ 2008 میں آئی ٹی لیبز بنائی تھیں، میں کوشش کررہی ہوں تمام طلبہ کو جدید آئی ٹی لیبز ملیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان 49 ہزار بچوں میں پڑھتے ہیں ان کیلئے سپوکن انگلش کی کلاسز بھی شروع کررہی ہوں، آپ اپنی علاقائی زبا نو ں پر بھی مہارت رکھیں، دنیا کے مقابلے کیلئے آپ کو انگریزی پر بھی مہارت حاصل ہونی چاہیے، بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کو نسا راستہ کامیابی اور کونسا تباہی کی طرف جاتا ہے۔

    عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے ہیں، جن بچوں کو سکالر شپس دیئے شاید وہ اس کے بغیر پڑھ نہ سکتے، میرٹ پر آنے والے بچوں نے بہت سی مجبوریاں بتائیں، میرٹ پر آنے والے 30 ہزار بچوں کو جب سکالر شپس دیئے تو بہت خوشی ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے یہ سب پلانٹڈ ہے، میرا اور آپ کا پیار کا رشتہ لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ دنیا سے رخصت ہوئیں تو میں جیل میں تھی مگر روئی نہیں اور جو اونچا اڑنا چاہتے ہیں ان کی ٹانگیں کھینچے والے بہت ہوتے ہیں زندگی میں مسائل آئیں گے مگر آپ نے پیچھے نہیں ہٹنا، جو تنقید آپ کو بری لگتی ہے وہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، دل میں یہ لے کر چلنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنی محنت سے شکست دینی ہے، آپ کے خوابوں کو میں پورا کروں گی، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، ہونہار سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے۔

    جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا، طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا، کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ذاتیا ت پر حملہ کرنا، خیبر پختونخوا کے طلبا مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ہمیں اسکالر شپس دیں اور وہ لیپ ٹاپ اسکیم میں شمولیت کا کہتے ہیں۔

    عمران خان کے خط میں اہم ایشوز،کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا،چیف جسٹس

  • پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار

    پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہےگرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 18 فٹ حفاظتی فیوز تار اور شدت پسندانہ پمفلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کی گئیں، دہشت گرد کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت آپریشن کے ذریعے بڑے ممکنہ خطرے کو ناکام بنا دیا گیا۔

    23 ارب روپے سے زائد کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    پاک فوج کے آفیسر نے زندہ درگور کی گئی لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

  • پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، کل ہر قسم کے جلسے جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

  • پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    لاہور: سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے، 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

    وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، اس دن پاکستانی حکومت و عوام مقبوضہ كشمير کی آزادی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے

    پاکستان 5 فروری کو منقسم کشمیر کے سبھی حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن مناتا ہے یہ دن منانے کا سلسلہ گذشتہ کئی سال سے بلا تعطل جاری ہے جس میں پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں احتجاجی جلسے منعقد کرتی ہیں اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔

    مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

  • میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، مریم نواز

    میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر قرض ملے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت 9 ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے ہیں اور اپنی چھت اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار افراد کو قرضے جاری کیے گئے اور فیز 2 میں ملنے والے 3 ہزار قرض سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو سکتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

    خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا، دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کےدورہ چین کے ثمرات،  چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز ہو گیا

    پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہو گیا،بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لئے ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمدخالد نے ایم او یو پر دستخط کیے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی،پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کے لئے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا،چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائے گی،ایگریکلچر سیکٹر کے لئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا،پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا، بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی،17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی،اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی،اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کراے گی،چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لئے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی، اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا،اے آئی فورس ٹیک روبوٹک فارمنگ، سیڈز، ویدر فورکاسٹ، زمین کی فرٹیلیٹی بڑھانے میں بھی معاونت کرے گی ،اے آئی فورس ٹیک ماڈرن ایگریکلچر فارمنگ میں پانی کے کم از کم استعمال سے پیداوار کے حصول کے لئے رہنمائی کرے گی،ڈیجیٹل پلانٹیشن، ڈیجیٹل لیب کے قائم، سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ایڈوانس ریسرچ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس سے شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے۔بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مسٹر ہان وی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی مشینری کے ذریعے کوڑے کو مؤثر طریقے سے جمع، ٹرانسپورٹ اور ٹھکانے لگایا جائے گا- سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا تھا
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد نے ای ایگریکلچر مشینری کے لئے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے فارن انویسٹمنٹ کے لئے بے مثال کامیابی حاصل کی

    حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے،عرفان صدیقی

    قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب