Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  سے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور بن مشعل آل سعود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرنے کی تیاریاں کی ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور میرٹ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خصوصی پیکج دینے کی پیشکش بھی کی، تاکہ سعودی عرب کے سرمایہ کار آسانی سے یہاں اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔

    مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے پاکستان کے لیے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بڑا بھائی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ پاکستان کو تعاون فراہم کیا گیا ہے اور یہ دوطرفہ تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

    شہزادہ منصور بن مشعل آل سعود نے اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہر سطح پر مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی عرب کی حکومت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    مریم نواز شریف اور شہزادہ منصور کی ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات کو مزید روشن کیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دروازے کھولنا دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہو گا۔اس ملاقات کے نتیجے میں یہ واضح ہوا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نہ صرف سیاسی اور سفارتی سطح پر بلکہ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں بھی مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

    قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    حماس کی 34 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی

  • معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

    معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب کے عوام کی فلاح وبہودکیلئے بھرپوراندازمیں کام کررہی ہیں.

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازانتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی میں کمی کیلئے سرتوڑکوششیں کیں.ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.1فیصدپرآچکی ہے.مہنگائی میں کمی کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی کوششیں لائق تحسین ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مفت سولرپروگرام شروع کیاگیاہے.مفت سولرپروگرام کے تحت ایک لاکھ سولرپینل تقسیم کئے جائیں گے.بجلی چوری میں ملوث افرادکوسولرپینل کی سہولت نہیں ملے گی.جنوبی پنجاب شریمپ فارمنگ کا حب بننے جارہاہے.پنجاب حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے 48ہزارایکڑاراضی پر جھینگافارم قائم کرے گی،

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف یہ لوگ معافیاں مانگتے ہیں،والدین گڑگڑاتے ہیں، خدا کا واسطہ اور ترلے منتے کرتے ہیں دوسری طرف باہر آتے ساتھ ہی جو زبان استعمال کرتے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے کہ دوبارہ نو مئی کرنے کیلئے تیار ہیں، کیا اس جیسی جماعت یا لیڈر کے لئے کوئی رعایت ہونی چاہئے،یہ رعایت پاک فوج کی طرف سے انہیں ملی ہے اور پاک فوج کو اس پر دوبارہ سوچنا ہوگا،مجھے ان بچوں سے بہت ہمدردی ہے جو انتشار اور فساد کا ایندھن بنے،دوسری طرف کے پی کے کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ان فسادیوں، بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے اور ہلا شیری دی جاتی ہے کہ شاباش بڑا کام کر کے آئے ہو، مجھے لگتا ہے کہ مستبقل میں ریلیف کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں، ٹک ٹاکر خاتون کھڑی ہیں اور ساتھ لڑکا ایکشن مار رہا ہے،بلوائی دندنا رہے ہیں، دھمکیاں دے رہے ہیں، ایسے لوگوں کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہئے،

    بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں ،ڈرائی فروٹ کھاتے ، ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ،عظمیٰ بخاری
    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ جھوٹ بہت بولتے ہیں، پکا منہ بنا کر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ،الزام لگا کر مظلوم بننا اور پھر ہمدردی حاصل کرنا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ ہے، جو مرضی الزام لگا دیں جھوٹا، یہ سب کرتے ہیں،26 نومبر کے دھرنے میں ایک کلپ آیا تھا جس میں کہا گیا کہ میرا باپ مر گیا گیا تھا ،لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کا باپ زندہ سلامت تھا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی معاملہ جیل ریفارمز کا نہیں یہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلاناچاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں کھاتے ہیں،ڈرائی فروٹ کھاتے ہیں ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ہے ،ہم کہتے ہیں کہ انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے، خیبر پختونخوا میں جیلوں میں انسانوں کی کیا حالت ہے وہاں کوئی نہیں جاتا لیکن انہوں نے اڈیالہ میں عمران کے سیل میں گھسنا ہے یہ سیاسی ایجنڈہ ہے اور کچھ بھی نہیں.

    میرپور ماتھیلو: باغی ٹی وی کی خبر پر ڈی آئی جی سکھر کا نوٹس، بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    میرپورخاص: مہنگائی کا طوفان، عوام کی چیخیں نکل گئیں، ضلعی انتظامیہ بے بس

  • مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ چین کی مدد سے گورنس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ
    مریم نواز شریف کے وژن پرترقیاتی نظام کو خود کار بنا دیا گیا ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پیشرفت کا یومیہ جائزہ جدید ٹیکنالوجی سے کیا جا رہا ہے، چین کی مدد سے گورنس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ پورٹل کے ذریعے تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں، عوامی منصوبوں کے لیے 844 ارب روپے کا بڑا بجٹ دیا ہے، مریم نواز شریف مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں، بنیادی مراکز صحت، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے-

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل پر پہلی بار عمل ہو رہا ہے، پہلی بار زرعی مشینری رعایتی قیمت اور اقساط پر دی گئی، ستھرا پنجاب سکیم کے تحت صفائی کا نظام صوبے کے ہر ضلع میں لے جا رہے ہیں، تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کی ہنرمندی، بچوں اور ماں کی صحت وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں نمایاں ہیں-

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    سینئیر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت اپنے گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی بہتری پاک کیلئےگزشتہ 9 ماہ سے پنجاب کے ہر شعبے میں اقدامات جاری ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی ، پلاسٹک بیگز کا خاتمہ، مونجی جلانے پر پابندی نے اہم کردار ادا کیا-

  • پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

    پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ ”اڑان پاکستان“ کا خیر مقدم کیا ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اوران کی ٹیم کو ڈویلپمنٹ روڈ میپ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ۔ثابت ہوگیا کہ ترقی صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے۔محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملکی معیشت میں استحکام اورعام آدمی کی خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا شاندار پلان ہے۔ ایکسپورٹ، انوائرمنٹ،انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل”فائیو-ای“ ویژن قابل تحسین ہے۔ معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔ پاکستان کی اڑان میں حائل ہونے والے اصل میں عوام کے دشمن ہیں۔

    12 سال سے کم عمر کا بچہ حج پر نہیں جا سکے گا

    غلط ہے توحکومت 9 سال سے ہم سے انٹرنیٹ کیوں بند کرواتی ہے، چیئرمین پی ٹی اے

  • مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اپنے لوگوں کو ترقی انصاف اور تعمیر کی طرف لے جاتے ہیں۔ تاریخ ایک پوسٹ مارٹم روم ہے، حکمرانی کے ذریعے خوشبودار اور کاسمیٹکس سے لپٹی ہوئی داستانوں کو ختم ہی نہیں کرتی بلکہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے۔ بلاشبہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف نے ایسے راستوں کا انتخاب کیا جن راستوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے ملک کا صوبہ پنجاب اب ایک تبدیلی لانے والی وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں ہے۔ سول بیورو کریسی سے لے کر انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس کے افسران صدق دل سے تبدیلی کے سفر میں ہمسفر ہیں۔ میرٹ، چٹ سسٹم کے خاتمے، میرٹ پر تعیناتیاں، سفارش کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں ایک سال کے کم عرصے میں عوامی فلاح کے کام اس کا ثبوت ہیں۔ بطور وزیراعلیٰ میاںمحمدنوازشریف نے پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا پھر عوام نے انہیں تین بار وزارت عظمیٰ تک پہنچایا اب مریم نواز نے انہی راستوں کا انتخاب کیا ہے عوام کی ترقی اور تعمیر کا یہ راستہ مریم نواز کو ملکی سیاسی گلیاروں میں مزید راستے فراہم کرے گا۔ عام لوگوں سے جڑنے کا ایک نایاب ہنر جو ٹرننگ پوائنٹس کو تشکیل دیتا ہے اور دیرپا نقوش چھوڑتا ہے۔ مریم نواز کی پنجاب میں ترقی و تعمیر سے پنجاب تبدیل ہو رہا ہے پنجاب کے نوجوانوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر نہیں انکو یاد کرواتی ہیں ان کا مقدر ٹکرانا نہیں تعلیم ہے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر توجہ دینی ہے نوجوان اپنے لئے اور ملک کے لئے اچھے دنوں کے خواب دیکھیں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دیں۔ کے پی کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور دیگر حکومتیں کیا ہی اچھا ہوتا اپنا رخ عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف موڑ دیں جمہوریت کا دوسرا نام جمہور کی خدمت ہے۔ ہر سیاسی جماعت نے انقلاب لانے کے دعوے کئے اسلامی انقلابی بھی دعوے کرتے رہے لیکن جتنی کالیں انقلاب کی عمران خان اس سے تو اب انقلاب بھی تنگ آگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو بس اتنی ہی ہے ڈوبنے کے آثار نظر آئیں تو اپنا تختہ سمندر میں پھینک کر کسی اور کشتی کی تلاش میں ادھر ادھر منڈلاتے رہے۔ اصل انقلاب یہ ہے کہ عوام یعنی مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • یو اے ای کے سفیر کی   جاری ترقیاتی منصوبوں  پر  مریم نواز  کی تعریف

    یو اے ای کے سفیر کی جاری ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز کی تعریف

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کی ملاقات ہوئی ہے

    دو طرفہ تعاون کے لیے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ملاقات کے دوران معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی،مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی مراعات اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کروائی،مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا

    یو اے ای کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارک باد دی،سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے جاری ترقیاتی منصوبوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر مریم نواز کی تعریف کی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، اور توانائی کے شعبوں میں یو اے ای کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں،پاکستان اور یو اے ای علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔پنجاب زراعت، ٹیکنالوجی،گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں یو اے ای کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے،

    یواے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ پاکستان کےسفر میں حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پاکستان میں مزید پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں- پنجاب کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دیرپا ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    حافظ عبدالرحمان مکی کی وفات،سیاسی ،سماجی و کشمیری رہنماؤں کی تعزیت

  • سوشل میڈیا کی دوستی،  منڈی بہاؤالدین پہنچنے والا بھارتی گرفتار

    سوشل میڈیا کی دوستی، منڈی بہاؤالدین پہنچنے والا بھارتی گرفتار

    سوشل میڈیا پر دوستی کی ایک اور حیران کن داستان سامنے آئی ہے، جہاں ہمسایہ ملک بھارت کا رہائشی مجنوں اپنی لیلیٰ کو پانے کے لیے پاکستانی سرزمین تک پہنچ گیا۔

    بھارتی شہری بادل بابو ولد کرپال سنگھ، جو کہ بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے، سوشل میڈیا پر نواحی گاؤں مونگ کی رہائشی لیلیٰ کے ساتھ دوستی کی تھی۔بتایا گیا ہے کہ بادل بابو کی لیلیٰ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تعلقات اتنے بڑھ گئے کہ وہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لیے پاکستان پہنچ آیا۔ اس نے بغیر کسی قانونی سفری دستاویزات کے پاکستان کی سرحد عبور کی اور مونگ کے قریب ایک مقام پر قیام کیا۔جب مقامی لوگوں کو اس بھارتی شہری کی موجودگی کا علم ہوا، تو انھوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ صدر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بادل بابو کو گرفتار کر لیا اور اسے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس نے اس کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    مقدمہ سب انسپکٹر غلام رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ گرفتار بھارتی شہری پولیس کو پاکستان میں قیام کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویزات فراہم نہیں کر سکا۔ پولیس حکام کے مطابق بادل بابو کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اسے قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یہ واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والی محبت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے قانونی مسائل کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ پولیس حکام نے عوام کو اس بات کا مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے کسی دوسرے ملک جانے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ ایسا عمل نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ اپنی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔مقامی عوام اس واقعے کو ایک سنگین صورتحال کے طور پر دیکھ رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور سفری قوانین کی سختی کے باوجود ایسی کوششوں کا ہونا ایک سنگین نوعیت کی بات ہے۔

    جنوبی کوریا،طیارہ حادثے میں شکار مسافر کی آخری گفتگو

    سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی وفات،جوبائیڈن سمیت سابق صدور کا اظہار تعزیت

  • فیصل آباد،گاڑیوں کا ناقص معیار،حادثے میں کارمکمل تباہ

    فیصل آباد،گاڑیوں کا ناقص معیار،حادثے میں کارمکمل تباہ

    پاکستان میں آج ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں چھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس سانحے کی اصل وجہ گاڑی کا ناقص معیار بتائی جا رہی ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، لاہور سے تاندلیانوالہ کی طرف آنے والی ایک کار میں خواتین، بچے اور ایک مرد سوار تھے۔ شدید دھند کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور ٹرالی کو نہ دیکھ سکا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اور اس کی بیٹیاں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، 1 سالہ موسیٰ اور رشتہ دار بچہ 1 سالہ رئیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرالی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    حادثے کے بعد حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر منظر عام پر آئی ہے،کار مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، سوشل میڈیا پر اس سانحے کے بعد پاکستانی شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑیوں کی معیار میں بہتری نہ لائی گئی تو ایسے سانحات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق، گاڑی کے خراب معیار اور حفاظتی تدابیر میں کمی کی وجہ سے اس طرح کے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ خاص طور پر مقامی خودروساز کمپنیوں پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کو نظر انداز کرتے ہوئے معیاری گاڑیاں تیار نہیں کر رہی ہیں۔اس سانحے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی مطالبات سامنے آ رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر خودروسازی کی صنعت میں اصلاحات کرے اور گاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سخت قوانین بنائے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو عوام کی زندگیوں کی قیمت پر منافع کمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی معیارات متعارف کرائے اور معیاری گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دے۔عوامی حلقوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت گاڑیوں کے معیار کی نگرانی کے لیے ایک مستقل کمیٹی تشکیل دے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

    اسرائیل کے حامی ممالک سے عمران خان کی حمایت کیوں؟ خواجہ آصف

  • وزیراعلی مریم نواز  کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلی مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جو عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بن چکے ہیں۔ مریم نوازشریف کے منصوبوں نے صحت کے شعبے میں جدیدیت، سہولت اور معیار کو نئے سطح تک پہنچایا ہے۔ ان کی حکومت نے عوامی صحت کے فوائد کے لیے متعدد پراجیکٹس شروع کیے ہیں جن کا اثر نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دور دراز دیہات تک بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

    لاہور میں قائم محمد نوازشریف کینسر ہسپتال، جو کہ پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال ہے، تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ اس ہسپتال میں جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جائے گا، جن میں چین کے طریقہ علاج "نوکیموتھراپی” اور "نوسرجری” شامل ہیں۔ اس سے کینسر کے مریضوں کو بہتر علاج اور زیادہ سہولت ملے گی۔

    کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا
    سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ علاقے میں دل کے مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرے گا اور امراض قلب کے علاج میں انقلاب لائے گا۔

    پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز
    پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن چکا ہے جس نے ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا، جس سے جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

    کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال: 68 لاکھ مریضوں کی خدمت
    "کلینک آن ویل” اور "فیلڈ ہسپتال” جیسے منصوبوں کے ذریعے تقریباً 68 لاکھ مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان سروسز کے تحت موبائل کلینکس اور فیلڈ ہسپتال دیہاتی اور پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں ایکسرے، لیب ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب بھر کے 2800 سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی گئی ہے۔ یہ مراکز صحت اب جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیں اور عوام کو بہتر علاج فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ روایتی بی ایچ یوز (بنیادی ہیلتھ یونٹس) کو "مریم ہیلتھ کلینک” میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں جدید علاج اور میڈیکل سہولتیں دستیاب ہیں۔

    فیلڈ ہسپتال: دور دراز علاقوں میں نئی سہولت
    پنجاب کے دور دراز علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں کی بے مثال سروس جاری ہے۔ ان ہسپتالوں نے تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں 60 ہزار ایکسرے، ایک لاکھ 35 ہزار لیب ٹیسٹ اور مختلف نوعیت کی دیگر میڈیکل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

    دل کے مریضوں کے لیے خصوصی پروگرام
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دل کے مریض بچوں کے لیے "چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو مفت علاج اور آپریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریض بچوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

    مریضوں کے علاج میں آسانیاں اور سہولتیں
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت عوامی صحت کو ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کے لیے وسائل کی کمی کو کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہر ہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر مریض کو مفت علاج اور میڈیسن ملے۔”مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں مزید اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور سپیشل پیکیجز کے تحت علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سینٹر مرحلہ وار بنایا جائے گا تاکہ دل کے مریضوں کو فوری علاج مل سکے۔

    چین،کار حادثے میں 35 افراد کو کچلنے والے ملزم کو سزائے موت

    بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات لئے جائیں.وزیراعظم

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا صوبہ بھر میں کرسمس پر جامع سکیورٹی انتظامات کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کرسمس پر جامع سکیورٹی انتظامات کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کرسمس کے دوران گرجا گھروں میں ہونے والی دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی بھی قسم کی سکیورٹی کا خلا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کی تقریبات میں مسیحی برادری کے افراد کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس میثاق سینٹر میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کر اظہار یکجہتی کریں گے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ پنجاب حکومت اپنے تمام شہریوں کے ساتھ ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے افراد کے لئے خصوصی رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنے تہواروں کی تیاری بہتر طریقے سے کر سکیں اور ان کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جا سکے۔مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان مقامات پر صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات بہترین ہوں۔انہوں نے کہا کہ "مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہم ان کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار خوشی اور سکون کے ساتھ منا سکیں۔”

    یہ تمام ہدایات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہیں، تاکہ کرسمس کے موقع پر تمام شہری ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول میں اپنے مذہبی اور ثقافتی تہوار منا سکیں۔

    کراچی سے اسلام آباد،پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی،ہنگامی لینڈنگ

    لاہور ہائیکورٹ کادارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم