Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • مریم نواز کی مون سون سے قبل  نکاسی آب کے پراجیکٹس کی تکمیل کی ہدایت

    مریم نواز کی مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹس کی تکمیل کی ہدایت

    مریم نواز نے نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے 15 شہروں میں جاری نکاسی آب کے پراجیکٹس پر 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دے دیا۔

    مون سون سے قبل سیوریج لائن اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس کی یقینی تکمیل کی ہدایت کی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ میں نکاسی آب پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے، جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی میں نکاسی آب پراجیکٹس جاری ہے۔

    15 شہروں کے لیے 2265 کلو میٹر طویل سیوریج لائن اور بارش کے پانی کے نکاس کے لیے 189 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، فیز ون میں 86 ڈسپوزل اسٹیشن اور 9 انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔

    Water and Sanitation Agency سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹ کی تکمیل پر 752 کلو میٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کرے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 15 شہروں میں واسا کمپلیکس ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

    واسا کمپلیکس میں افسران کے لیے ہوسٹل بھی بنائے جائیں گے، واسا، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ پر جاری پراجیکٹس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی، واسا مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کے لیے ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے گا۔

  • پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے،رانا ثنااللہ کی نواز شریف کہ تجویز

    پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے،رانا ثنااللہ کی نواز شریف کہ تجویز

    ن لیگ کے صوبائی صدر اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے پارٹی قائد نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے سے ہونا چاہیے-

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف پارٹی کے مختلف عہدوں پر بڑی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی پارٹی کا مرکزی اجلاس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پارٹی صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ مرکزی پارٹی کو دیکھیں، احسن اقبال اپنی وزرات کے اندر مصروف ہیں اور بہت سے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مجھے آفر کروائی گئی کہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل بن جائیں لیکن میں اس عہدے کے لیے تیار نہیں ہوں –

    ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

    ان کے مطابق میں نے پارٹی صدر میاں نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے سے ہونا چاہیے، پارٹی صدر بھی پنجاب سے ہو اور مرکزی سیکریٹری جنرل بھی پنجاب سے ہو یہ ٹھیک نہیں ہے، اس عہدے پر تبدیلی لائے جائے،اگر پارٹی نے مجھے مرکزی جنرل سیکریٹری بنایا تو میں قائم مقام سیکرٹری جنرل بنوں گا کیونکہ میں وفاق میں بہت مصروف ہوں ،پارٹی کا اگر مرکزی سیکریٹری جنرل مجھے بنایا گیا تو میرے لیے پنجاب میں بیٹھنا بہت ضروری ہوگا-

    رانا ثنا اللہ بتایا کہ میں نے تجویز دی ہے کہ پنجاب کے حد تک نئی تنظیم سازی کی جائے، پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، جنوبی پنجاب، وسطحی پنجاب کا الگ سے پارٹی صدر ہو اور سنٹرل پنجاب میں الگ سے تاکہ منظم طریقے سے پارٹی کو چلایا جا سکے ڈویژن اور ضلعی صدور کو تبدیل کیا جائے اور تمام عہدوں کی مدت 5 سال کی جائے تاکے جس سطح پر عہدے دیے جائیں وہاں پر کام ہو سکے ، حمزہ شہباز شریف پنجاب کے صدر کے لیے بہترین چوائس ہیں اگر وہ مان جائیں تو یہ پارٹی کے لیے بہت اچھا ہوگا، پارٹی کے لوگوں کے جو مسائل ہیں وہ با آسانی حل ہو سکیں گے۔

    تہران کی فضا میں لڑاکا طیارے، بمباری سے یہودی عبادت گاہ ملبے کا ڈھیر

  • پنجاب: آج سے  8 اپریل  تک بارشوں کا امکان

    پنجاب: آج سے 8 اپریل تک بارشوں کا امکان

    پنجاب میں آج شام سے 8 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشا ب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

    ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام سے محفوظ مقامات پر ر ہنے کی ہدایت کی ہے آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات تلے نہ جائیں اور کسان اپنی زرعی سرگرمیوں میں موسمی حالات کو مدنظر رکھیں، شمالی علاقہ جا ت کے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    اسلام آباد معاہدہ ، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی کوششیں تیز

  • جمعہ کے روز آن لائن کلاسز  کی اجازت

    جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    رانا سکندر حیات نے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی،جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

  • توانائی بحران :محکمہ توانائی نے نئی اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیں

    توانائی بحران :محکمہ توانائی نے نئی اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیں

    ملک میں توانائی بحران کے پیش نظر محکمہ توانائی نے نئی اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیں۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز، 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش، اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم غور ہے،اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

    نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے لیے سخت ہدایات کی سفارش کردی گئی، غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز ہے، میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش ہے،ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان شامل ہے، رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی تجویز، مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویز ہے۔

  • پنجاب میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد

    پنجاب میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے 21 ایجنسیز کے ایم ڈیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی درخت کو کاٹنے سے پہلے پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

    اجلاس کے دوران درختوں کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی ہے، اور خصوصی ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے ہر در خت کی جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کی جائے گی،بورڈ اجلاس میں نئے لگائے گئے پودوں کی تین سال تک نگرانی کو لازمی قرار دیا گیا ہے ایک درخت کا ٹنے کی صورت میں بیس نئے پودے لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ شجرکاری کے منصوبے محفوظ رہیں۔

    سیاسی مفاد کیلئے مودی کی دوغلی پالیسیاں، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

    پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شجرکاری کا تحفظ اولین ترجیح ہو اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اس کے ساتھ ہی پبلک پارکس اور گرین ایریاز کے تحفظ کے لیے کمیٹیاں بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے اور ثقافتی پارکس میں ہونے والی سرگرمیاں بھی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔

    اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے درختوں کی سو فیصد مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی،یہ اقدامات ماحولیات کے تحفظ اور شہری سہولیات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک

  • 17 مارچ سے 20 مارچ تک پنجاب بھر میں بارشیں، الرٹ جاری

    17 مارچ سے 20 مارچ تک پنجاب بھر میں بارشیں، الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

    این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،بلوچستان میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے، 18 سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری متوقع سکتی ہے۔

    ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر خیبر شکن، عماد میزائل سے حملے

    جبکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہورسمیت صوبےکےمختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی ہے ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    اگر کسی ملک نے ’خارگ‘ پر حملہ کیا تو اُس کی تیل اور گیس کی تنصیبات نشانہ بنیں گی، ایران

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش  کا امکان

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

    ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    اسی طرح جمعرات کے روز بھی راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    امریکی جوہری بمبار اڈے کے قریب پراسرار ڈرون،ہائی الرٹ جاری

    صدر اور وزیراعظم کی نیپال کی نئی قیادت کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

    ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب

  • پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    پنجاب حکومت نے امن و امان کے خدشات اور دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے، جو اب 14 مارچ تک جاری رہے گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر روک لگا دی ہے بغیر اجازت عوامی مقاما ت پر اجتماع منعقد کرنا بھی ممنوع ہوگا تاہم شادی، جنازہ، تدفین، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس، عدالتیں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس پابند ی سے مستثنیٰ ہیں۔

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی یا فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے پابندی کے نفاذ کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

  • بیواؤں اور  یتیم بچوں کی  کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔

    اس اقدام کے تحت پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کے لیے ’رحمت کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا جبکہ اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا اس پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور آفس آف زکوٰۃ کے ذریعے رجوع کیا جا سکے گا۔

    مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی پہلی سرکاری چارٹر فلائٹ ٹیک آف کرنے میں ناکام

    صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شر یف نے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بیوہ کو خیرات نہیں بلکہ باوقار حق ملے پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے اور حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق:افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور قندھار تباہ

    مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے اور اس پروگرام کے ذریعے بیوہ خواتین اور بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔