Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • مریم نواز کا ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی لائنیں، وزیراعلیٰ برہم

    مریم نواز کا ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی لائنیں، وزیراعلیٰ برہم

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں۔

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر اظہارِ برہمی کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کو انتظار کروانے پر ایم ایس کی سرزنش کی، اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے اظہارِ شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی باری باری عیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں دیں،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں طبی ٹیسٹوں کے سہولیات کے بارے میں پوچھا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پی سی یو سنٹر کا بھی جائزہ لیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگ مریضہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں؟وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگالیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • مریم نواز صاحبِ حیثیت  مگر وہ آٹھ سو روپے کا سوٹ پہنتی ہیں،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز صاحبِ حیثیت مگر وہ آٹھ سو روپے کا سوٹ پہنتی ہیں،عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور خدمت کا پرانا ساتھ ہے۔ ایٹمی دھماکے ہوں، سی پیک ہوں یا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اقدامات ہوں ن لیگ نے ہی کئے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو آج بھی تمام صوبوں میں بہترین ایڈمنسٹریٹر مانا جاتا ہے۔ مریم نواز کو ڈیڑھ ماہ ہوئے وزارت اعلیٰ سنبھالے ہوئے وہ پنجاب میں ترقی کے حوالے سےاپنے بڑوں کے نقش پا کو پیچھے چھوڑ جائیں گے۔ ایک ایسی جماعت جو اب نہیں رہی ان کا پروپیگنڈہ سیل کام کررہا ہے۔ ان سے بہتری کا کام نہیں ہوا بھلائی کے کام پر بھی ایک جماعت کو تکلیف ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں چار روپے مقرر کردی ہے۔ 2004 سے اائیر ایمبولینس کا چورن بک رہا تھا مگر مریم نواز ڈیڑھ ماہ میں یہ منصوبہ لے آئیں۔ریسکیو اہلکار ائیر ایمبولینس کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔ چھوٹا جہاز کہیں بھی اتر جائے گا اسے بڑا رن وے نہیں چاہئیے۔ ایک ہوائی جہاز اور دو ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کا حصہ ہیں۔ ائیر ایمبولینس کی تمام تر سہولت عام آدمی کےلئے مفت ہوں گی اس پر کسی کا کوئی پیسہ نہیں خرچ ہوگا۔ تین مختلف جگہوں پر ائیر ایمبولینس کو کھڑا کیا جائے گا۔

    نوازشریف اور مریم نواز کی ڈکشنری میں ناممکن کا کوئی لفظ نہیں،عظمیٰ بخاری
    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی قیمت پر کہوں گی کہ پینتیس روپے آٹا نوازشریف کے پہلے دور میں تھا۔ سستی روٹی شہبازشریف کا منصوبہ تھا اب بیس کلو آٹا کے تھیلے میں پانچ سو روپے کی کمی ہوگی تو روٹی یا نان والے کو بھی فائدہ پہنچنا چاہئیے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے کل ہی کہہ دیا کہ ہم روٹی سستی نہیں کر سکتے تو آپ پیٹرول پر مہنگی روٹی کرتے ہیں تو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ سستی روٹی پر انتظامیہ حرکت میں ہے جو حکم ہوا اسے لاگو کرنا پڑے گا۔ پورے ہوم ورک سے روٹی کی قیمت کم کی گئی ہے۔ کاغذوں اور فائلوں میں پہلے منصوبے بنتے رہے تو اب نوازشریف اور مریم نواز کی ڈکشنری میں ناممکن کا کوئی لفظ نہیں۔ بیرسٹر سیف کو تکلیف ہے مریم نواز ایکس پر حکم نامے جاری کررہی تو کہوں گی سوشل میڈیا کی پارٹی اب ہمیں بتائے گی۔ امید ہے بہت جلد خٰیبرپختونخواکے لوگ گریبان پکڑ کر ان سے پوچھیں گے کہ نہ انہیں پل دئیے نہ بہتر صحت سہولیات دے سکے۔ میری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کو صحت اور ائیر ایمبولینس جیسی سہولیات ملیں ۔ چونسٹھ لاکھ خاندانوں کو دہلیز پر راشن دیا جو مریم نواز کی ترجیحات ہیں۔ ائیر ایمبولینس اور چار روپے روٹی سستی ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے۔

    نان بائی ایسوسی ایشن کا کام نہیں حکومت کا کام ہے کہ وہ چیزوں کو ریگولیٹ کرے۔عظمیٰ بخاری
    سوالات کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان کی بیٹی ہیں جہاں بھی ائیر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو پنجاب بڑے بھائی کا حق ادا کرے گا۔ کسان اتحاد کے نمائندوں کو آن بورڈ لیا جا رہا ہے سپورٹ پرائس پر بہت وقت لگا ہے۔ گندم کی سپورٹ پرائس کسان کارڈ سے سالانہ تین لاکھ روپے ملے گا جس سے وہ ادویات کھاد و بیج خریدے گا۔ جو آلات دنیا میں زراعت میں استعمال ہو رہے ہیں وہ آلات پاکستان میں لا رہے ہیں۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کام نہیں حکومت کا کام ہے کہ وہ چیزوں کو ریگولیٹ کرے۔ گندم پر وہ سیاست نہ کریں جن کا کام سیاست نہیں۔ مریم نواز صاحبِ حیثیت ہیں مگر وہ آٹھ سو روپے کا سوٹ پہنتی ہیں۔ مریم نواز نے لائف سٹائل تبدیل کیا ہے اب روٹین میں ان کی ڈریسنگ ہم سے زیادہ بہتر نہیں ہوتی۔ صحت کارڈ کو اچھا کرکے عام آدمی کےلئے دوبارہ لائیں گے۔ صاحب حیثیت لوگوں کو صحت کارڈ نہیں ملنا چاہئیے کیونکہ وہ اپنی جیب سے علاج معالجے کے خراجات برداشت کریں۔ کے پی کے میں کام کرنے اور سیریسنس کی شارٹیج ہے علم میں نہیں اٹک بارڈر پر گندم روکی گئی ہے۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی

    پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی

    لاہور سمیت پنجاب میں عوام کے لیے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کی تھی،پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 2800 سے کم ہو کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم ہو گی دوسری جانب منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے۔

  • پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز

    پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز

    لاہور:پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہنا تھاکہ انشااللہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی ۔الحمدللہ! ، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، ایئرایمبولینس سروس جون میں شروع ہوجائے گی،انہوں نےمنصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے فروری کے مہینے میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایئر ایمبولینس کا نظام نہیں ہے، ہم پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کریں گے،دوسری جانب چند روز قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے حکام کو 4ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے پنجاب میں خواتین اور بچوں سمیت 11 اموات

    آسمانی بجلی گرنے سے پنجاب میں خواتین اور بچوں سمیت 11 اموات

    جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے کئی قیمتی جانیں چلی گئی ہیں،پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گری ہے، جس سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے، بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، دونوں بچے بھائی تھے، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے دونوں بھائیوں کی عمریں 7 سے 9 سال ہیں، ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے، بستی کھوکھراں فیروزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی چل بسے ہیں،45سالہ عبدالحفیظ اور 40سالہ کلثوم گندم کاٹ رہے تھے کہ بارش میں آسمانی بجلی گری دنوں میاں بیوی موقع پر جان بحق ہو گئے

    بہاولپور کے علاقے میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو اموات ہوئی ہیں، خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے، علاقہ چک 113 میں آٹھ سالہ بچے کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے،لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے، مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا.شہر سلطان میں آسمانی بجلی گرنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ، دو افراد زخمی ہو گئے، جام پور کے علاقے فاضل پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا.

    کوٹ ادو میں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے ساتھ بادلوں کی گرج چمک میں آسمانی بجلی گرنے کے بھی واقعات رونماء ہو چکے ہیں، یونین کونسل بیٹ قائم والہ چکردری پر آسمانی بجلی گرنے سے کاشتکار محمد عبداللہ کی 2 بھینسیں ہلاک ہو گئی ہیں.

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ،بہاولپور ،تحصیل یزمان ،رحیم یار خان کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں آسمانی بجلی گری۔عوام الناس احتیاط کریں بارش اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔
    نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے۔ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں، پنجاب بھر کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پنجاب میں بارشوں کے الرٹ کو مدنظر رکھا جائے،نشیبی علاقوں سے بارانی پانی کے نکاس کی مشینری تیار رکھیں ،سیوریج نالوں کی صفائی کا بھی پیشگی جائزہ لیا جائے، تعطیلات کے باوجود بارش سے شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے،محکمہ بلدیات پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے،

  • پنجاب،عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 14 اموات

    پنجاب،عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 14 اموات

    پاکستان بھر میں آج عیدالفطر کا دوسرا دن منایا جا رہا ہے، عید کے پہلے روز پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 14 افراد کی موت ہوئی ہے

    ریسکیو 1122 نے پنجاب میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات بارے رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق عید کے پہلے دن پنجاب بھر میں 2288 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 14 افراد جان کی بازی ہا ر گئے،
    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق 1302 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔سب سے زیادہ ٹریفک حادثے لاہور میں ہوئے، ترجمان کے مطابق لاہور میں 420 ٹریفک حادثات ، فیصل آباد میں 139 فیصل آباد اور ملتان میں 131 ہوئے،ہ 2288 حادثات میں 2330 موٹر سائیکلیں، 82 رکشے اور 251 کاریں رپورٹ ہوئیں۔

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند

    غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

    عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    پنجاب کے شہر بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پپش آیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس کی جانب سے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا گیا ہے، واقعہ پر ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ریڈ کرنیوالے ایس ایچ او سب انسپکٹر رضوان عباس ، اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی آر فرائض میں غفلت برتنے غیر قانونی محبوس رکھنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، ڈی پی او نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا ، ایف آئی آر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے
    ، اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاران کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر رفاقت کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا ،اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا ،: اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیا ، ایس ایچ او رضوان عباس پولیس اہلکار مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوگئے، ایس ایچ او پولیس ٹیم نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے تشدد کیا ،بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنالیا، کمرے میں بند کرکے ایس ایچ او رضوان عباس کی ویڈیو بھی بنائی
    ، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایلیٹ فورس پولیس نے ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر پولیس اہلکار کو آزاد کروالیا گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے گرفتار کرلیا ،پولیس اہلکاروں نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرکے ساتھ لےگئے ،پولیس نے تھانہ مدرسہ میں محمد انور جٹ اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی ، پولیس نے خلیل اسکے بھائی ادریس والد انور اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، پولیس نے محمد خلیل اسکے بھائی محمد ادریس اور والد محمد انور کو گرفتار کرنے کے باوجود عدالت بھی پیش نہیں کیا ،دوسری جانب ایس ایچ او رضوان عباس دیگر پولیس اہلکار کی کمرے میں بند بنائی ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

    واقعہ کے بعد کچھ ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،زدو کوب کیا گیا ہے تا ہم بعد ازاں حساس ادارے اور پولیس کے جوانوں کی صلح کروا دی گئی، پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعہ کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہےیہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جیسے پاک فوج اور پولیس کے مابین محاذ آرائی ہوئی ہو،غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری مشترکہ تحقیقات کی گئیں،دونوں اداروں کے افسران نے حقائق کا جائزہ لیا،اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا،پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شرپسندوں،اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پورے صوبے میں مشترکہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں،

    قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتے ہیں، تحریک انصاف
    سانحہ بہاولنگر پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن کے کرداروں کا آپس میں ٹکراؤ، پاکستان میں موجودہ لاقانونیت کو مزید عیاں کرتا ہے،جس کی لاٹھی، اسکی بھینس کے جس قانون پر 25 مئی 2022 سے عملدرآمد شروع ہوا، وہ آج اژدھا بن کر اپنے ہی بچے کھا رہا ہے،لاقانونیت کا یہ سیاہ راج، تحریک انصاف کو توڑنے کے لیے رچایا گیا تھا لیکن اب یہ ریاست کے وجود کو اندر سے چاٹ رہا ہے،عوام کی چادر چاردیواری کی پامالی اور ان پر تشدد کا ہتھیار، ریاستی اداروں نے نہایت بے رحمی سےتحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا لیکن آج خود اسکا نشانہ بن گئے،ریاستی ادارے گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف پر ریاستی املاک پر حملے کرنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے تھے، لیکن آج خود دن دیہاڑے انہوں نے یہی کام سرانجام دیا،عدلیہ کے بعد پولیس بھی اسی لاقانونیت کے عفریت کا نشانہ بن گئی جس کے بل پر پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ،پولیس کو اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئےعوام کی چادر و چاردیواری اور ان کے بنیادی دستوری حقوق کی پامالی کی روایت ترک کر دینی چاہیے،جس انداز میں آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے پنجاب پولیس کو لاوارث چھوڑا، وہ پورے محکمے کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،تحریک انصاف بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتی ہے

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • وزیر اعلی مریم نواز   کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ

    وزیر اعلی مریم نواز کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ

    وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعلی پنجاب زرعی پیکج کا آغاز کر دیا گیا

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے تفصیلات جاری کر دیں ،صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے زرعی پیکج تیار کیا ، ، وزیر زراعت عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو 2 سال کے اندر300 ارب روپے کا بلاسود قرض دیا جائے گا، 80 فیصد چھوٹے رقبے کے کسان اور کاشت کارشامل ہیں، سبسڈیز، جدید مشینری سمیت دیگر مختلف اقدامات کے ذریعے مزید 100 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ، مجموعی طورپر تقریبا 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری پنجاب کے زرعی شعبے میں کی جارہی ہے تاکہ زراعت اور کسان ترقی کرے ،وزیراعلی مریم نوازنے حکومت سنبھالتے ہی21دِن میں 26 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ، حکومت نے تقریبا ڈیڑھ ماہ میں زراعت کے شعبے میں ترقی کا جامع پروگرام تیار کیا ، وزیراعلی پنجاب زرعی پیکج کے تاریخی منصوبے سے کسان خوش حال ہوگا ،جدید زراعت، جدید مشینری ، برآمدی معیار کے دودھ اور گوشت کے جانورو ں کی افزائش کا پنجاب میں آغاز ہوگا،زرعی خودانحصاری کی منزل حاصل ہوگی ،مہنگائی میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی،نواز شریف کسان کارڈ کا انقلابی منصوبہ شروع کیاجارہا ہے،پہلے مرحلے میں 5 لاکھ کسانوں کو بلاسود قرض دئیے جائیں گے، ساڑھے12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو نوازشریف کسان کارڈ ملے، ہر ایکڑ زمین پر 30 ہزار روپے ملیں گے، پانچ ایکڑ کے لحاظ سے ہر کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے دستیاب ہوں گے، پانچ لاکھ کسانوں کو ایک سال میں 150 ارب روپے بلاسود قرض کی صورت میں ملیں گے،اگلے سال پانچ لاکھ کسانوں کی یہ تعداد مزید بڑھا ئی جائے گی،

    وزیر زراعت عاشق کرمانی کا کہنا تھا کہ 5 سے 20 کلوواٹ تک کا سولرسسٹم فراہم کیاجائے گا جس پر لاگت کا 60 فیصد حکومت اور 40 فیصد کسان برداشت کرے گا،زرعی مراکز بنانے کا آغاز کیاجارہا ہے۔ جن میں One Window قائم کی جائے گی، زرعی مرکز میں بینک ہوں گے جہاں سے بلاسود قرض ملیں گے، نوازشریف کسان کارڈ کے لئے پنجاب بینک کا کاﺅنٹر بنایا جائے گا ،زرعی مرکز میں پڑول پمپ کے علاوہ کرائے پر زرعی مشینری بھی دستیاب ہوگی ، اگلے دوسال میں8 ہزار سرکاری کھالوں کو پختہ کیاجائے گا، تعمیراتی مواد محکمہ زراعت اور مزدور کسان فراہم کریں گے۔ اس سکیم میں 70 فیصد حصہ سرکار اٹھائے گی اور 30 فیصد کسان ،پانی کے باکفایت استعمال اور کم پانی سے زیادہ فصل کے جدید طریقوں کو متعارف کرائیں گے ، زرعی مشینری کا نظام لارہے ہیں، ہر فصل کے لئے استعمال ہونے والی چھ مشینیں دستیاب ہوں گی،دو سال کے اندر25 ایکڑ تک کے مالک چھوٹے کسانوں کو تقریبا 25 ہزار کے قریب مشینری فراہم کریں گے، 60 فیصد قیمت حکومت اور 40 فیصد کسان ادا کرے گا۔ قرعہ اندازی سے مشینیں دی جائیں گی،زرعی یونیورسٹیوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ تحقیقی مراکز کی ازسرنوتشکیل کرنے جارہے ہیں تاکہ گندم، کپاس اور چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو، مستقبل کی ضروریات ، جدید رجحانات اور معیارات کے مطابق تحقیقی مراکز کی تشکیل نو ہو گی تاکہ ملکی ضروریات پوری ہوں اور زراعت ترقی کرے، بے روزگارزرعی گریجویٹس کی کسانوں کی تعلیم وتربیت کی خدمات فورس میں بھرتی شروع کی جارہی ہے، دودھ اور گوشت کے لئے پالے والے جانوروں کو الگ الگ ترقی دیں گے،حیوانات سے متعلق لیبارٹریوں کی تجدید، جدید ترین ایمبریو لیب بنائی جارہی ہے، الڑا ساﺅنڈ سمیت جدید سہولیات سے لیس 25 جدید ترین موبائل ڈسپنسریاں 25 اضلاع میں شروع ہوں گی،کسانوں اور فصلوں کی بہتری کے لئے جدید ترین مشینری بیرون ملک سے منگوانے پر کام شروع کردیا،85 ہارس پاور کے ٹریکٹر، چاول بونے، گندم اور چاول کے جدید ہاروسٹرز لائیں گے، سموگ کے خاتمے کے لئے چاول کی فصل کی باقیات یا پرالی کو آگ لگانے کے بجائے کسانوں کو جدید مشینیں دیں گے،پنجاب کے 5 ہزار کسانوں کو سوپر سیڈر اور 3000 شریڈر مشینیں دیں گے، پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے آٹھ سے دس ہزار مشینیں دی جائیں گی،

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی مریم نواز نے مزید ہدایت کی ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔نمازعید کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔سینئر پولیس آفیسر چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا اجلاس میں جائزہ
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا- اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی(سپیشل برانچ)ذوالفقار حمید، ڈی جی(پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئے11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے

    پنجاب کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی طرف سے باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں۔ ڈی جی آرکیالوجی نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے سیر کے لئے آنے والوں کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

    عید پر پنجاب کے ہر بچے کی خواندگی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرتا ہوں۔ وزیر تعلیم
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ عید الفطر جہاں خوشیوں اور تشکر کا دن ہے وہیں کم وسیلہ افراد کو ہمراہ رکھنے کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن صوبے کا ہر فرد محروم طبقات کی تعلیم کیلئے کاوشیں کرتے ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا عزم کرے اور ہر آؤٹ آف سکول بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو متحرک کرنے کا عہد کرے۔ عید الفطر کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کم وسیلہ اور آؤٹ آف سکول بچوں کو وہ تمام خوشیاں پہنچانے کی کوشش کریں جو ہم اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر بے تعلیم بچے کی تعلیم کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ہم پنجاب کی عوام کے ساتھ مل کر جذبہ ایثار کے تحت صوبے کے تمام بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے کوششیں کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب احساس رکھتی ہے کہ بچوں کی خوشیاں تعلیم سے ہی ممکن ہیں۔ اسی ضمن میں بطور وزیر تعلیم پنجاب، آج کے دن صوبے کے ہر بچے کو خواندہ بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس عید پر مستحق بچوں کو یونیفارم گفٹ کریں اور ان کی سکول انرولمنٹ کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی اور موجودہ حالات کے تناظر میں اس عید پر ہر فرد ایک ایک مستحق بچے کی خواندگی کی ذمہ داری لینے کا عزم کرلے تو انہیں عید کا اس سے بہتر تحفہ نہیں دیا جا سکتا۔

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا بچوں کے ادارے چمن کا دورہ ،عید گفٹ تقسیم کئے
    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے مینٹلی چیلینجڈ بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔ خصوصی بچوں کے لیے چمن میں رہائشی سہولیات کا افتتاح کیا۔ عمارت میں ہوسٹل، خصوصی واش رومز اور میس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ صوبائی وزیر نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔ ننھے منے بچے بھی صوبائی وزیر کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ صوبائی وزیر نے بچوں کو گلے لگا کر ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ بچے کھلونے دیکھ دیکھ کر خوشی سے اچھلتے رہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے چمن کا دورہ بھی کیا۔ بچوں کے لئے میسر ماحول اور سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ مشعل راہ فاونڈیشن کے تعاون سے اس عمارت کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ میں چیئرپرسن مشعل راہ آمنہ آفتاب کا بے حد مشکور ہوں۔ یہ بہت نیکی کا کام ہے، اجر دینے والی ذات بے شک اللہ کی ہے۔ یہ بچے اس چمن کے ہمارے پھول ہیں۔ ان پھولوں کی نگہداشت ہمارا فرض ہے۔ ریاست ہو گی ماں جیسی ہمارا مشن ہے۔یہ بچے ریاست کے بچے ہیں ان کی نگہداشت ریاست کرے گی۔ گزشتہ حکومتوں کی طرح ان بچوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔ ان بچوں کو سہولیات مہیا کرنے میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ خصوصی بچوں کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر ادارے کو سٹیٹ اف دی آرٹ بنانے جا رہے ہیں۔ ادارے میں موجود خصوصی بچے خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ عنقریب خواتین کی دادرسی اور تشدد کا شکار خواتین کی ریسکیو کے لئے 1737 ہیلپ لائن کا افتتاح کر رہے ہیں۔ "سی ایم پنجاب ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن” نادار اور مظلوم خواتین کا سہارا ہو گا۔ گھریلو ملازمین بچیوں کےخلاف تشدد کے تدارک کے لئے بھی سخت قانون سازی کر رہے ہیں

    جنرل ہسپتال میں عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام
    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی مریض دوست پالیسی برقرار رکھتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام کیا ہے تاکہ علاج کی غرض سے دور دراز کے علاقوں سے ایل جی ایچ آنے والے لوگوں کو گھر سے دوری کا احساس نہ ہواور وہ بھی عید کی خوشیاں دوبالا کر سکیں جبکہ بیمار اور تیماردار کو ناشتہ، دوپہر اور شام کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

  • وزیراعلی مریم نواز  نے لاہور میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

    وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے اور کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایل ڈی اے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور کی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔واک ویز، مخصوص بائیک سائیکل لین، سنٹرل ری کریشن ایریا، ریڑھیوں اور سٹال کیلئے وینڈنگ ایریا مختص کیاجائے گا۔ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایل ڈی اے کے سٹریٹیجک پالیسی یونٹ کو فنکشنل کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے رولز میں ترمیم، ون ونڈوز ٹرانسفر،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نظام لانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ایل ڈی اے پولیس سٹیشن بنانے اور لاہور میں 20 سڑکوں کو کمرشل کرنے کی تجویزپر غور کیا گیا۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ریڑھی بانوں کیلئے ونڈنگ پوائینٹس بنائے جائیں،کسی کی ریڑھی نہ چھینیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمرشل آئزیشن سے 20 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔ایک سال میں مکمل طور پر پیپر لیس سسٹم لایا جائے گا۔ ڈرون کیمرے کے ذریعے تجاوزات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے ویب سائٹ پر چھوٹے گھروں کے سٹینڈرڈ نقشے فراہم کرے گا۔ماڈل تعمیراتی نقشے ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہونے سے شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے کو ریونیو بڑھانے کے لئے نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کی

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے