Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حیرانگی ہوتی ہے کہ عدالت کی جانب سے عوامی منصوبوں کو روکاجاتاہے،میٹرو بس جیسے منصوبے کوبھی روکاگیا جہاں لاکھوں لوگ سفر کرتےہیں، عدالت کو عوامی منصوبوں پر نظرثانی کرنی چاہیے،اگر ایسے فیصلوں میں مداخلت کی گئی تو پھر ملک کیسے چلےگا،کہا جاتاہے کہ لوگوں کو موٹرسائیکل دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے،ون ویلنگ کے لیے لوگوں کو سرکاری موٹرسائیکل کی ضرورت نہیں،یہ ایسے ہی کہ روٹی کی قیمت کم ہوگی تو لوگ ایک کی جگہ دو روٹی کھائیں گے اور ان کا پیٹ خراب ہوگا،لوگ دعوے کرتے ہیں کہ ہم 5 پانچ سال میں یہ کرینگے، ہم نے پروگرام پہلے شروع کیا اور افتتاح بعد میں کیا،مسلم لیگ ن نے بچوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے، غلیلیں نہیں دیں، نہ ہی ہم نے بچوں کو اپنے سکیورٹی اداروں پر حملہ کرنا سکھایا، جناح ہاوس کے دورے کے موقع پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج صاحب نے وہ منصوبہ روک دیا ہے حالانکہ کیس کوئی اور چل رہا تھا، جب بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم دئیے جاتے تھے تو اس وقت کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی تھی، جنہوں نے لڑکیوں کے سکول و کالج کے باہر جانا ہے تو وہ چلا ہی جائے گا، تھوڑی سی معلومات ہونی چاہیئں کہ الیکٹرک موٹر سائیکل پر ون ویلنگ نہیں ہوتی، یہ روکتے ہیں تو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو روکتے ہیں، عدلیہ ایگزیکٹیو کے کام میں مداخلت کرینگے تو ملک کیسے چلے گا، جج صاحب اس پر نظرثانی کریں، ہم لیپ ٹاپ پروگرام بھی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں،

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فاروویمن آمد ہوئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پہلے چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ہمراہ پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیوٹا طالبات کو سٹیج پر ساتھ کھڑا کرکے خطاب کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کو 1909 میں قائم ہونے والے ادارے سے متعلق بریفننگ بھی دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں سب سے پہلے طالبات سے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کو پیار کیا اور سراہا ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب میں طلبہ اور طالبات سے گفتگو کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا، کورسزپراجیکٹ کے طلبہ کی تعداد 4 سے بتدریج 40 ہزار بڑھانے کا اعلان کیا، اور کہا کہ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں،جس سے محروم رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈس پلے سنٹر میں دستکاریوں، پینٹگز، سرامک ورک کوسراہا،طالبہ نے وزیر اعلی مریم نوا زشریف کو ہاتھ سے بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریننگ پر بریفنگ لی،صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے پراجیکٹ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جاپان، یونان اور دیگر اداروں میں ٹیوٹا کے سکلڈ ورکر کی مانگ ہے۔ ٹیوٹا کے چیر مین ساجد کھوکھر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ٹیوٹا کے 15 اداروں کے طلبہ نے شرکت کی،20 ٹیوٹا اداروں کے طلبہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے واپسی پرکھڑی طالبہ کو دیکھ کر گاڑی روک کر سیلفی بنوائی،سینٹر پرویز رشید، سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، بلال اکبر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، میاں مرغوب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، اور دیگر حکام نے شرکت کی.

    رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر کمیونیکنیشن اینڈ ورکس صہیب احمد ملک کی ملاقات ہوئی ہے،صوبائی وزیر نے صوبے بھر میں روڈز کی مرمت، بحالی اور نئی سڑکو ں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب بھر کی 590روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا-صوبے بھر میں 11500کلو میٹر سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے-رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے-اجلاس میں 5ایکسپریس وے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کے لئے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا.

    کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب
    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس ، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔ واسا ، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے ۔تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری ،چیر مین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز ، کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر موجود تھے

    لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ سیکرٹری زراعت
    صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے زراعت ہاؤس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام ” کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے بارے پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ توانائی، آبپاشی اور شعبہ اصلاح آبپاشی و زراعت توسیع فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ زراعت توسیع فصلوں کی کاشت کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی زیر زمین پانی کی گہرائی بارے معلومات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے واضح کیا کہ زیادہ گہرائی میں پانی کی دستیابی والے اضلاع کو سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ صرف آبپاشی کے لیے موزوں پانی کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اصلاح ابپاشی شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے ٹیوب ویلز سے سیراب ہونے والی زمینوں کی لیزر لینڈ لیولنگ کرائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ توانائی سولر سسٹم فراہم کرنے والی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کرے گا۔ اچھی ٹیکنیکل اور فنانشل شہرت کی حامل کمپنیوں کو سکیم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی وصولی کرے گا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیر سہیل احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

  • صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    لاہور ہائیکورٹ موٹر سائیکلوں کی قرعہ اندازی کا معاملہ،درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل اسکیم بنانے کی ہدایت کردی،عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اظہار برہمی کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے معاملہ میں حکومت احتیاط سے کام لے، وزیر اطلاعات نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،انہیں کوئی اندازہ نہیں وہ کیا کہہ رہی ہیں، حکومتی وزراء کے پاس اور بولنے کو بہت کچھ ہے،طلباء کو موٹر سائیکل نہیں الیکٹرک بسیں دینے کی ضرورت ہے،جتنا خرچہ شہر میں لائٹس لگانے ہر کیا درخت لگائی ہوتے تو ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوتی، حکومت اپنی ترجیحات تبدیل کرئے،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق حکومت اپنی پالیسی میں شامل کرے،حکومت کے کرنے والے کام عدالتیں کر رہی ہیں،

    جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،لاہور ہائیکورٹ
    ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی وزیر عدالتی فیصلوں کے حوالے سے بیان جاری نہیں کرے گا،عدالت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،اس حوالے سے تحریری جواب جمع کروانا چاہتا ہوں،عدالت نے حکم دیا کہ جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پہلے ہی بہت بڑھی ہوئی ہے حکومت کو الیکٹرک بسوں کو فروغ دینا چاہئے،اسکول اور کالجز کو بسیں فراہم کرنے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ طلباء میں ایک ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانا ہیں، واٹر کمیشن نے کہا کہ حکومت نے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنا تھی ، اب 1 ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانی ہیں، موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی، عدالت نے موٹر سائیکل اور ماحولیاتی پالیسی جمعہ تک جمع کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکومت پنجاب کو طلباء میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی،عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ 13 مئی کو طلب کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • یو اے ای کے تعاون سے  پنجاب کےسکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی،ایم او یو پر دستخط

    یو اے ای کے تعاون سے پنجاب کےسکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی،ایم او یو پر دستخط

    نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب ، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی،ایم او یو پر دستخط،پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، شیخ احمددلموک المکتوم کی سربراہی میں یو اے ای کا وفد بھی ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طالبات کے ساتھ گفتگو بھی کی،پنجاب میں ون ویب نیوم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے اشتراک سے سکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے لنک کیا جائے گا،اے ڈی ایم ہولڈنگ محکمہ ایجوکیشن سے سٹیلائٹ انٹرنیٹ انسٹالیشن میں اشتراک کرے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم نے ملاقات بھی کی، ملاقات میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے سکولوں میں سٹیلائٹ سے ڈائریکٹ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کے پروگرام پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سکولز سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا منصوبہ محروم علاقوں کے عوام کی ڈیجیٹل رسائی کے لئے ہے۔ پہلے فیز میں ملک بھرکے 5,000 اسکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا آغاز کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب نئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے۔ سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے دوردراز دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا کو آسانی ہوگی۔ پاکستان میں تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دے گی اورسٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا۔ ڈیجیٹل سکلز سے طلباء کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

    شیخ احمد دلموک کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بھر پور معاونت کی جائے گی۔ ینگ ٹیلنٹ کی بہتر نشوونما کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سکلز سیکھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ اساتذہ اور طالب عملوں کا پلگ اینڈ پلے ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ پر سے استفادہ کر سکیں گے۔One Web Neom کے ساتھ شراکت جاری رکھنے اور اس کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہش مند ہیں۔

    سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

    عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

  • پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ  ملیں گے  لیپ ٹاپ،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

    پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ ملیں گے لیپ ٹاپ،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ” تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیےجائیں گے، مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا، پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے ،پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔پنجاب حکومت نالج اکانومی اور آئی سی ٹی تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہے

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

    عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے "”کلینک آن وہیل”” پروگرام کا افتتاح کر دیا
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیل کی گاڑیاں باقاعدہ طور کر محکمہ صحت کے حوالے کر دیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ ہمیں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی توفیق دی، میں صحت کے دونوں وزرا، سیکرٹری صحت اور پورے محکمہ صحت کو مبارکباد دیتی ہوں ، یہ سچ ہے کہ 2 ماہ تو حکومت کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں،گذشتہ حکومت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے سیدھے کاموں کو الٹا کر دیا تھا ، نواز شریف اور شہباز شریف کے کامیاب منصوبوں کو میں آگے لے کر چل رہی ہوں، میرے منصوبوں سے سب سے زیادہ نواز شریف خوش اور مطمئن ہوتے ہیں،200 کلینک آن وہیل اور 100 سے زیادہ ایمبولینسز کے ذریعے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں ،ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو ہسپتال نہ جانا پڑے ،شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ یہ پروگرام انہوں نے شروع کیا تھا ،اب اس پروگرام کو مزید توسیع دی جا رہی ہے ،ان گاڑیوں میں ایک ڈاکٹر، ایک ایل ایچ وی اور ایک ڈسپنسر ہو گا،اس گاڑی میں ادویات، ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت ہو گی ،اس میں زچہ بچہ کے لئے سہولت کے ساتھ کچھ گاڑیوں میں الٹراساونڈ کی سہولت بھی ہو گی،اس پروگرام سے سالانہ 40 لاکھ لوگوں کو سالانہ سہولت مل سکے گی ،میں خود روزانہ لوگوں کو کال کر کے پوچھتی ہوں کہ کیا انہیں صحت کی سہولیات کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو نہیں،1034 ہیلپ لائن کے ذرہعے اس گاڑی سے حاملہ خواتین کو گھر سے ہسپتال اور وہاں سے واپس گھر لے جایا جا سکے گا ،حاملہ خواتین کو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی،دوردراز علاقوں میں بھی ایسا پروگرام لا رہے ہیں کہ ہر بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ موجود ہو گا ،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے ،پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، کنٹینروں اور گاڑیوں کو صرف احتجاج کے لئے ہی نہیں بلکہ علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ،جناح ہسپتال میں آج ایک بچے کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا جس پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتی ہوں،ہم جلد ایئر ایمبولینس لا رہے ہیں لیکن اس سے پہلے 8 اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ دل کے عارضے کی سہولیات لا رہے ہیں، تاکہ بڑے شہروں میں امراض قلب کا بروقت علاج ہو سکے ،ہم پنجاب میں فری انسولین کی سروس بھی جلد لائیں گے،

  • روشن گھرانہ پروگرام کے تحت مفت سولر پینل حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

    روشن گھرانہ پروگرام کے تحت مفت سولر پینل حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

    پنجاب میں روشن گھرانہ پروگرام کے تحت مفت سولر پینل حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار جانیں

    پہلے مرحلے میں 50,000 خاندان ایک (KV) کلو واٹ سولر سسٹم حاصل کر سکیں گے۔اس سکیم کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے،پہلے مرحلے میں وہ خاندان مستفید ہو سکیں گے جو گزشتہ چھ ماہ سے ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی خرچ کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں صرف 50 ہزار خاندان ہی سولر سسٹم حاصل کر سکیں گے، اس لیے اگر حکومت کو سولر سسٹم حاصل کرنے کے لیے 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو پھر 50 ہزار خوش نصیبوں کو منتخب کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

    کون سے افراد درخواست دینے کے اہل ہیں؟
    1. اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے خاندانوں کا تعلق پنجاب سے ہونا چاہیے۔
    2. جن خاندانوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں ہے وہ اس سکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
    3. سرکاری ملازمین اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
    4. اگر کسی خاندان کے پاس پنجاب شناختی کارڈ ہے لیکن وہ کسی دوسرے صوبے میں مقیم ہے تو وہ بھی اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
    5. صرف وہی خاندان اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس پچھلے چھ ماہ سے بجلی کا بل ہے ۔

    کون سے دستاویزات آپ کے پاس ہونے چاہیے؟
    1. آپ کے شناختی کارڈ کی کاپی۔
    2. پراپرٹی پاور دستاویزات یا جائیداد کے مالک سے اجازت نامہ۔
    3. بجلی کے حالیہ بل۔
    4. ماہانہ آمدنی کا ثبوت

    رجسٹریشن کا طریقہ کار
    1. سب سے پہلے، اپنی قریبی بینک آف پنجاب برانچ پر جائیں۔
    2. برانچ میں جانے کے بعد، وہاں کے نمائندے سے روشن گھرانہ اسکیم کا رجسٹریشن فارم حاصل کریں۔
    3. رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے بعد، فارم کے اندر تمام مطلوبہ معلومات پُر کریں۔
    4. فارم پر تمام ضروری معلومات کو پُر کرنے کے بعد، ضروری دستاویزات کی ہارڈ کاپیاں رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
    5. ضروری دستاویزات کی کاپیاں منسلک کرنے کے بعد درخواست فارم واپس نمائندے کو جمع کروائیں اور آپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ” بجلی بل سے نجات روشنی کے ساتھ“،پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دی گئی تھی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پربریفنگ میں بتایا گیا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہونگے۔ ون کے وی سسٹم میں، دو سولر پلٹیں،بیٹری، انورٹر،تاریں دی جائیں گی۔ ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیر چلائی جا سکے گی۔ لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔ اجلاس میں بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں اور دیگرسامان استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ روشن گھرانہ پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز غور آئیں،ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہیں۔پنجاب میں توانائی ، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔سینٹر پرویز رشید ، سینئیر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے

    روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال میں مکمل کرنیکی ہدایت
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ پنجاب میں اہم روٹ پر5-ایکسپریس ویز پر 176 ارب روپے لاگت سے بنیں گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں 204 بیڈ کا تین منزلہ سیف سٹی ہوسٹل کی تعمیر اسی ماہ شروع ہوگی۔ اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی یکم جنوری تک فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب میں ساٹھ لاکھ پودے لگائے گئے۔ شجر کاری میں لگائے پودوں کی مانیٹرنگ کے لئیجی آئی ایس چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں پنجاب میں وائلڈ لائف سروے کرا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پنجاب میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام شروع ہے۔ سی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کرینگے۔ پراونشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے تحت سوشل رجسٹری سروے شروع ہوچکا ہے، جون میں تکمیل کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ائیر ایمبولینس سروس جون میں شروع جبکہ موٹر وے ایمبولینس سروس دسمبر تک شروع ہو جائے گی۔ لاہور میں 300 اور دیگر شہروں میں 330 ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔پنجاب ڈے کئیر فنڈ سوسائٹی کی تحت سرکاری دفاتر میں ڈے کیئر سینٹر قائم ہوں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمن، شیر علی گورچانی، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، فیصل ایوب کھوکھر، ذیشان رفیق، بلال اکبر، عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، آئی جی،سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    وزیر اعلیٰ نے وعدہ پورا کردیا،بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا-بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے -ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لیکر پہنچے-وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوری بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی-چک چھ بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا-چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا-

  • پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے،خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے، 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت مطلع صاف اور موسم گرم ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے مقابلہ موسیقی کے اعلان کے بعد طلبا کا احتجاج کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مقابلہ موسیقی کے اعلان کے بعد طلبا کا احتجاج کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مقابلہ موسیقی کے اعلان کے بعد طلبا تنظمیں میدان میں آ گئیں، احتجاج کا اعلان کر دیا

    مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نامور طلبا تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک شرکاء نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسیقی مقابلہ جات کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پروگرامز کروانے کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس میں موجود شرکاء نے مشترکہ طور اعلامیہ پیش کیا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے والے موسیقی مقابلہ جات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسیقی پروگرام کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

    آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر انس محصی،جعفریہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر محمد اکبر، نظریاتی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عبدالرحمن، تحریک طلبا اہلحدیث کے صدر اصیرم، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وسیم،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معمر، جمیعت طلبا اسلام کے رہنما عبدالرحمن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما حاشر، مسلم سٹوڈنٹس مومنٹ کے جنرل سیکرٹری میاں انصر،جمیعت علماء اسلام (ف)کے جنرل سیکرٹری رانا عثمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کی طلبا ونگ جمعیت نے اے پی سی میں شرکت نہیں کی.

    صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے صدر انس محصی نے کانفرنس میں موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو ہم اسلام کی عملی تجربہ گاہ بنائیں گے۔ آج غزہ پر اسرائیلی تاریخ کا بدترین ظلم ڈھا رہا ہے۔ غزہ میں 35 ہزار انسان شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ کے مظلوم مسلمان پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے حکومت پنجاب غزہ کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگرامات کو پروان چڑھا رہی ہے۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ اس غیر اخلاقی اور غیر اسلامی اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے اندر ان غیر اسلامی اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگرامات کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے وگرنہ مسلم سٹوڈنٹس لیگ سمیت پاکستان کی تمام طلباء تنظیمیں ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے کی کال دیں گی

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز کاقذافی سٹیڈیم تک بس پر سفر

    شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز کاقذافی سٹیڈیم تک بس پر سفر

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا دورہ کیا، تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر لیڈیز کے لئے قائم کاؤنٹر کا دورہ کیااورلیڈی کاؤنٹر کے لیڈی سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے لیڈی سٹاف سے مصافحہ بھی کیااورسہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرو بس اسٹیشن کے سٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے مسافروں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بعدازاں اچانک میٹرو بس پرسوار ہوگئیں اورقذافی سٹیڈیم تک سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمدجاوید قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس میں ایک ارب 36کروڑ سے زائدمسافر سفر کر چکے ہیں۔لاہورمیٹرو بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ 76 ہزارسے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر روزانہ کے مسافروں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی خستہ حالی اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ری ماڈلنگ کی گئی۔شاہدر میٹروبس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے مخصوص ٹکٹ کاؤنٹرقائم کیا گیا ہے۔پیدل آنے والوں کیلئے سڑھیوں اور کوریڈور پر روف کنوپی نصب کی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ہدایت کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکتی ہے۔لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ارکان اسمبلی ثانیہ عاشق،سمیع اللہ خان،غزالی بٹ، ملک ریاض، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا منصوبہ،  مفت ادویات گھروں تک فراہمی پر عمل ہو گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منصوبہ، مفت ادویات گھروں تک فراہمی پر عمل ہو گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ دیا ہے،ہیپاٹائٹس، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے، دو لاکھ مریضوں کوان کے گھرتک مفت ادویات پہنچائیں گے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے حفاظتی کٹ کو لازم قرار دیاہے، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹ لیب موجود ہیں، مفت ادویات کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں، فری ادویات میں دل کے امراض، ٹی بی اور ہیپٹائٹس کے مریضوں کیلئے فری ادویات کی فراہمی شروع ہورہی ہے اور اسکی فراہمی کیلئے میں خود آج سے ہی کچھ گھروں میں ادویات لیکر جارہی ہوں، اپنے دورحکومت میں پنجاب کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرینگے، 200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال بنانے جارہے ہیں، عوام کیلئے 32فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں موجود ہیں، غریب مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس چند ہفتوں میں شروع کرنے جارہے ہیں، سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گے ،لاہور میں پہلے کینسر ہسپتال کا آؤٹ ڈور 1 سال بعد کھول دیا جائے گا،مسلم لیگ ن کی جب حکومت آتی منصوبے شروع کرتی،پھر فتنے آجاتے اور ملک پیچھے چلا جاتا ہے.

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی،رسولاں بی بی مریم نواز کو دیکھ کر نہال
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں، وزیرا علیٰ مریم نواز کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش، جذباتی ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں، حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی،رسولاں بی بی نے خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں۔ مریم نواز نے ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے منور ملک سے بات چیت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا،مریض منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ، اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا،انہوں نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔

    فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا: عظمی بخاری
    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ 72 مریضوں نے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کروائے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال بہاولپور جھنگ اوکاڑہ،ملتان، مظفرگڑھ،فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فنگشنل ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے اور وہ کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔