Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین کی خدمات لے لی گئیں

    لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین کی خدمات لے لی گئیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے،ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے۔سموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مصنوعی بارش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی۔ پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30دن میں چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کی جائے گی او رپھر غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔لاہور سمیت تمام ا ضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیاہے۔ محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیاہے۔پاکستان میں 10فیصد فصلوں کی باقیات کوجلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا 90فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے۔ کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید مشینری دیں گے تا کہ آئندہ سالو ں میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ سموگ کاراج برقرار ہے، فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا، لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 411، کینٹ پولو گراؤنڈ 454، ایچی سن کالج میں شرح401 ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

  • دکانیں زبردستی بند کروانے پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

    دکانیں زبردستی بند کروانے پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانوں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا

    پنجاب حکومت کی جانب سے آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز(11نومبر)کو دکانیں اور مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا،بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے،میں ذاتی طور پر اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اور اپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے،اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کو دینا ہو گا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے،

    واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آج پولیس نے لاہور کے کئی علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کروا دی تھیں جس پر تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ اسموگ کے پیش نظر حکومت نے چار دن سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔ کمشنر لاھور سے مزاکراتی عمل کے نتیجے میں 9 اور 10 نومبر کو کاروبار کھلے رکھنے پر اتفاق ھوا۔ 11اور 12نومبر کو مارکیٹیں بند کرنے پر بھی اتفاق ھوا۔حکومت نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔آج بروز جمعہ 10 نومبر مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا۔ یہ حکومت کے نوٹفکیشن اور ھماری انڈرسٹینڈنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بارش ھوجانے کی صورت میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ آج بارش بھی ہوئی اور لاھور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر ھوگیا۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ حکومت اپنی کریڈیبیلٹی خراب نہ کرے۔ اگر حکومت کے جھوٹ بولنے کا تاثر عام ھوگیا تو ہم کبھی بھی اعتبار نہ کریں گے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن فی الفور ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    دوسری جانب صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس صاف اور نچلی سطح پر آگیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن اور بارشوں سے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ اگلے ہفتے ہمارا اے کیو آئی نچلی سطح پر رہے گا، سمارٹ لاک ڈاؤن ابھی جاری ہے ، اگلے 3دن انوائرمینٹ کافی صاف ہو جائے گا،جس سے ہمارا ائیر کوالٹی انڈکس نچلی سطح پر رہے گا،

    سمارٹ لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو گا،ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، سمارٹ لاک ڈائون اور بارشوں سے اگلے ہفتے آلودگی کم رہے گی،صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس صاف اور 60کی نچلی سطح پر آ گیا،

    جمعہ کومارکیٹیں کھلی ہونی تھیں لیکن پولیس نے تاجروں کو ڈرایا دھمکایا،نعیم میر
    لاہورپریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیرمین سپریم کونسل نعیم میر نے لاہور میں مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کے تمام تاجر پریس کلب میں اکٹھے ہوئے ہیں وزیراعلی نے چھٹی کا اعلان کیا اور بعدازاں مارکیٹوں کی چھٹی کا فیصلہ بعد میں کیا،کمشنر لاہور اور دیگر حکام کی جانب سے بات چیت کی اور جمعہ کو کاروبار کی اجازت ملی،لیکن رات ساڑھے بارہ ہمارے مختلف مارکیٹ صدور کو کال کیے گئے کہ فلاں ایس پی کے سامنے پیش ہوں،صبح ہم سے پہلے پولیس مارکیٹوں میں پہنچ چکی تھی،تاجروں کو ڈرایا دھمکایا گیا،جو کاروائی کی گئی وہ وزیراعلی کے علم میں لائے بغیر کی گئی،جمعہ والے دن دیگر شہروں سے ہول سیل مارکیٹ سے خریداری کے لیے دوسرے شہروں سے لوگ آے ہیں،پولیس نے گارڈ اور ہمارے لوگوں کے ساتھ زبردستی کی، تاجروں کو دھمکایا اور ایف آئی آر کا کہا، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک پیغام ملا کہ کاروبار کرنے کی اجازت ہے، پولیس کی جانب سے کاروائیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کا بیان اور پولیس کی کاروائی دو متضاد کام ہیں،پولیس باس ہے یا وزیر اعلیٰ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی، ہم نے دوبارہ دکانیں کھولیں ، ابھی بھی کہیں کہیں پولیس گردی ہو رہی ہے،جمعے کا دن لاہور کے لیے بہت اہم ہے پنجاب کے دیگر اضلاع سے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں، آج کا سارا دن اسی لڑائی جھگڑے میں ضائع ہو گیا،کاروبار کہاں جاری رہا کاروبار تو وڑ گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے آپ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بارش ہو جاتی ہے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہو جاتا ہے تو لاک ڈاؤن ختم کر دیں گے، آج صبح بارش ہوئی اب سمارٹ لاک ڈاؤن کا بنیادی جواز ختم ہو گیا ، کل کا لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں، آئی جی صاحب نے پولیس کا جو سافٹ امیج بنا کر دیا وہ آج نظر نہیں آیا، آج پورے لاہور میں شفقت چیمہ نظر آتا رہا، پولیس اپنے کام تو کر نہیں پا رہی کرائم کنٹرول ہو نہیں رہا، سموگ کے خاتمے کے لیے آپ کو دوبارہ ہمارے ساتھ ملنا پڑے گا،ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ہم نے اس مسئلے کو باہمی مشاورت سے کام ہو سکتا ہے،زبردستی مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے،

  • ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    قاہرہ: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی-

    باغی ٹی وی: صدیوں پرانے گیزہ کے عظیم ہرم کے ساتھ ساتھ ابو الہول کا مجسمہ عرصے سے سائنسدانوں کے لیے معمہ بنا ہوا ہے جو اب تک یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ ہزاروں سال قبل 20 میٹر اتنا بڑا مجسمہ کیسے تعمیر کیا گیا-

    اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی دہائیوں سے ماہرین اس خیال پر متفق تھے کہ ابو الہول کے اس مجسمے کا چہرہ پتھروں کے اوزاروں سے تراشا گیا تھا، مگر وہ یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ اس کا اتنا بڑا جسم کیسے تیار کیا گیا۔

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس کا ممکنہ جواب دیا گیا تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا صحرا میں صدیوں سے تیز ہواؤں کا سامنا کرنے سے چٹان میں آنے والی تبدیلیوں سے ممکن ہوا لیبارٹری تجربات سے ثابت ہوا کہ ہوا کے تیز بہاؤ سے چٹانوں میں ابو الہول جیسی ساخت کا بننا ممکن ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ عظیم مجسمہ مکمل طور پر قدرت نے تراشا ہے بلکہ چٹان میں آنے والی تبدیلیوں کو قدیم مصریوں نے مجسمے کی شکل دی۔

    اس تحقیق کے لیےمحققین نے چونے پر مبنی ماڈل چٹانیں تیار کیں اور انہیں پانی کی تیز دھار سے دھویا ابو الہول کے مجسمے میں موجود اجزا کا خیال رکھتے ہوئے ان ماڈلز کے لیے نرم چونے کو استعمال کیا گیا اور پانی کے بہاؤ سے ان ماڈلز میں شیر جیسی ساخت بننا شروع ہوگئی، صحرا کے اندر تیز ہواؤں کے باعث اس طرح کی چٹانوں میں قدرتی طور پر کسی جانور کے بیٹھے یا لیٹے ہونے جیسی شکل بن جاتی ہے۔

    طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    1981 میں ایک ماہر ارضیات فاروق الباز نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ابو الہول کے مسجمے کی تعمیر میں تیز ہواؤں نے اہم کردار ادا کیا تھااب نئی تحقیق کے نتائج سے اس خیال کو تقویت ملی ہے محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ابو الہول جیسے اسٹرکچر اس طرح کے حالات میں تشکیل پا سکتے ہیں. مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی بھی اس سوال کا جواب نہیں معلوم ہوسکا کہ مجسمے کا کتنا حصہ قدرتی ہے اور کتنا حصہ انسانوں کا تیار کردہ ہے؛ ہماری تحقیق میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ سر، گردن اور پنجے کا بیشتر حصہ قدرت کا تراشا ہوا ہے۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

  • پنجاب کابینہ اجلاس،چارماہ کا عبوری بجٹ منظور

    پنجاب کابینہ اجلاس،چارماہ کا عبوری بجٹ منظور

    نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،

    پنجاب کابینہ کا ورکرز کی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا.‏پنجاب کی نگران کابینہ نے 4 ماہ (نومبر 2023 تا فروری 2024) کے لیے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی ،4 ماہ کےلئے بجٹ کا تخمینہ 2076.2 ارب روپے لگایا گیا،زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 10 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب ٹیکسٹ بکس کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،غیرملکیوں کو بھجوانے کے لیے 40 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے،موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے 7 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،ترقیاتی سکیموں کیلئے 351 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 1718 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ،صحت کے شعبہ کے لیے 208 ارب روپے اور تعلیم کے لئے 222 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 170 روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،پنشن کی مد میں 130 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،

    ،پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کیلئے تیاریاں فیصلہ کُن مراحل میں داخل ہو گئیں ،مختلف آبادیوں میں لوگوں کی سکیننگ اور غیر ملکی افراد کے میپنگ کا عمل تقریبا مکمل ہو گیا،یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے،غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کر دیئے گئے،ان کیمپوں میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں.

    نگران کابینہ کے اجلاس کے بعد نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 351ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں.غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہوگا، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے.

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

  • مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے ماری خود کو گولی،ہسپتال میں چل بسے

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے ماری خود کو گولی،ہسپتال میں چل بسے

    میاں چنوں معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا

    ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہناہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ، مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا، مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی

    مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون،آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خانیوال، سینئرپولیس افسران موقع پرموجود، شواہد اکٹھے کر لئے گئے،

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے فائر لگنے سے جان بحق ہونے کا معاملہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نےواقعہ کا نوٹس لے لیا،واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس رولر ہیلتھ سنڑ تلمبہ پہنچ گئی،کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواھد اکٹھے کرنے کے لیے روانہ ہو گئی، واقعہ کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی بعد اصل حقائق حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیموں کے10 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیموں کے10 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے10 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

    سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 117خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران117مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے10مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں گرفتار دہشت گردوں میں سید آغا، محمد نعمان، عطا الرحمان، محمد اسامہ، صدیق،شاہ نواز،محمد سفیان سرور، محمد صفدر، قاسم خان اور عبدالحق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش،لشکرجھنگوی،تحریک طالبان پاکستان،القاعدہ اور بریگیڈ 313 سے ہے ۔ان دہشت گردوں کی گرفتاری سرگودھا،بہاولپور،لاہور اور رحیم یار خان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔مبینہ دہشت گرد وں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 2، ہینڈ گرنیڈ 1، ڈیٹونیٹرز 3، حفاظتی فیوز تار 11 فٹ،ممنوعہ کتابیں 4، کالعدم تنظیم کے95 پمفلٹس، 114 اسٹیکرز،رسید بک 1 اور 26225 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 359 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران29991افراد کو چیک کیا گیا،225 مشتبہ افراد کو گرفتار114 ایف آئی آر درج جبکہ46 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کا ؤ نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • وفاق وعدہ پورا کرے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا ترک کردیں گے. عامر میر

    وفاق وعدہ پورا کرے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا ترک کردیں گے. عامر میر

    پنجاب اور وفاق کے درمیان کپاس کی امدادی قیمت پر تنازعے کے معاملے پر نگراں وزیر اطلاعات عامر میر اور وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے وزیراعظم سے مداخلت کی درخواست کر دی ہے اور ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وفاق نے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا جائے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا چھوڑ دے گا جبکہ نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کپاس کی فصل اور قیمتوں کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش ہیں اور نگراں پنجاب حکومت نے کپاس کی پیداوار برھانے پر فوکس کیا ہے جبکہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کپاس کی دوگنی پیداوار متوقع کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں عامر میر نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں طے ہوا تھا کہ کسان سے 8500 روپے فی من پر کپاس خریدی جائے گی لیکن اب وفاق اس سے انکار کر رہا ہے، اگر وفاق نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو کسان اگلی دفعہ کپاس کاشت کرنا ہی چھوڑ دیں گے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے سے کاشتکار پریشان ہیں اور اگلے سال وہ اس فصل کو نہ لگانے کا سوچ رہے ہیں لہذا وفاق سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ 8500 فی من پر کپاس لے تاکہ کسان کی مشکلات حل ہوں۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کا روزگار کپاس سے وابستہ ہے اور ہمارے آنے سے پہلے 32 لاکھ ایکڑ پر کپاس لگائی جاتی تھی، ہماری حکومت نے اس کو بڑھانے بلکہ ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا، ہر جمعرات محسن نقوی نے تمام ڈی سیز کے ساتھ میٹنگ کی، اس سال ہم نے 45 لاکھ ایکڑ پر کپاس لگانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ایس ایم تنویر نے کہا کہ وفاق سے ملاقات میں کپاس کی فی من قیمت 8500 مقرر ہوئی تھی، اس قیمت کا وفاق کی طرف سے نوٹفکیشن بھی جاری ہوا، ہر تحصیل میں سہولت بازار لگائے اور جعلی ادویات پر پاپندی لگائی، فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے سوا لاکھ ایکڑ پر اسپرے کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچے ہمارا مستقبل اور انکو پولیو وائرس سے بچانا مشترکہ ذمہ داری . پرویز اشرف
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی، وفاق سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے، وفاقی حکومت کو یہ مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ہماری کپاس کی قیمتیں گر گئی ہیں، ہمارا کسان پریشان ہے، آج سپورٹ نہ کیا تو اگلے سال وہ فصل نہیں لگائے گا، نگراں وزیر زراعت نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں جو کر سکتی تھی سب کیا، وفاقی حکومت وعدہ کے باوجود 8500 فی من قیمت کیوں نہیں لے رہی، وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں سے گزارش ہے کہ سستے داموں کپاس فروخت نہ کریں۔

  • نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی

    نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی

    مسلم لیگ (نواز) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد سخت سکیورٹی میں پہلے مینار پاکستان پہنچ تھے اور پھر اس کے بعد جاتی امراء گئ تھے جبکہ اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف نوازشریف کو ہی سکیورٹی نہیں دی جارہی جبکہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی تھی اور جب ضرور پڑتی انہیں بھی دی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور چلڈرن اسپتال ملتان کا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، اب لبرٹی سے 15منٹ میں ڈیفنس پہنچا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    واضح رہے کہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، 750 تھانوں کی بہتری کیلئے بھی کام جاری ہے۔

  • اسموگ کے تدارک کے اقدامات نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی

    اسموگ کے تدارک کے اقدامات نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان کا اچانک دورہ کیا ہے اور اسموگ کے تدارک کے اقدامات نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی اور نشتر اسپتال ٹو پراجیکٹ 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشتر اسپتال ٹو میں آوٹ ڈور، زیرتعمیر ایمرجنسی، ریڈیا لوجی، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور محسن نقوی نے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل اور نشتر ٹو کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ٹو اسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی نے کہا کہ نشتر ٹو کی تکمیل سے نشتر اسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔ اسپتال میں 300 کی گنجائش کے باوجود 900 بچوں کا علاج ہونا قابل تعریف ہے اور دوران سفر محسن نقوی شجاع آباد روڈ پر بھٹہ خشت سے نکلتا کالا دھواں دیکھ کر رُکے اور خود اینٹوں کے بھٹے پر پہنچ گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اسموگ کے سدباب کے اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق
    اسرائیل، حماس تنازع؛ بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات پر محکمہ خارجہ کے عہدیدار مستعفی
    صنم جاوید کو جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے ڈی سی ملتان کو فوری طور پر طلب کرکے اینٹی اسموگ اقدامات کے تحت بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے تمام بھٹے سیل کردئیے جائیں تاہم ذرائع کے مطابق ملتان کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہنگامی دورے پر راولپنڈی پہنچ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب رنگ روڈ منصوبے پر ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ منصوبے پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گے، وزیراعلی پنجاب ، کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں راولپنڈی میں ہونے والے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

  • گینگز  کیخلاف بڑے  کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    گینگز کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    راولپنڈی: پنجاب کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اجلاس میں کاروبار اور دیگر بزنسز کے لیے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے اور مری میں جنرل اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 اسٹیشز کی بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقاعدی منظوری دے دی گئی۔ بڑے اسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

    تاہم واضح رہے کہ اجلاس میں بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ افسرز کی تعیناتی اور رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اراکین کی نامزدگی اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے لیے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی رہنماء
    خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا اور آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔