Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 10 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شاہدہ فرخ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر طاہر مسعوداحمد، شاہد امتیاز و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

    نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے 9ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام منٹس کی منظوری دی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے 9 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی۔اجلاس کے دوران سینڈیکیٹ ممبران کی جانب سے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو چلڈرن ہسپتال لاہور کی بہتری کیلئے بہترین کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پروفیسر ریاض اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے درمیان موروثی بیماریوں بارے ریسرچ کا ایم او یو بھی طے پایا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل کے 11 ویں اجلاس کے تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر تعمیر کمپلیکس پر جاری پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے افسران نے اس حوالے سے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران بریفنگ بھی دی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پروفیسر آف جنیٹکس کی پوسٹ کی منظوری کے علاوہ مختلف سٹیٹوٹری پوزیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

    نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کی کوالٹی اینڈ پرفارمینس اسیسمنٹ رپورٹ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروا یا گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال آنے والے مریضوں کے سماعت کے آلے کے علاوہ کوکلیئر پلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہور میں مزید بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو پیپرلیس بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے دنیا کا دوسرا جبکہ ایشیاء کا پہلا بڑا ہسپتال ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

  • اراکین میرا اثاثہ،نئے سفر کا آغاز ،نواز ،شہباز کی رہنمائی میں چلیں گے،مریم نواز

    اراکین میرا اثاثہ،نئے سفر کا آغاز ،نواز ،شہباز کی رہنمائی میں چلیں گے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس جاتی امرا میں ہوا،اجلاس کی صدارت نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کی

    نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے قائد جناب محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔انشا ء اللہ عوام کی خدمت کو اپنی روشن روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک نئے جذبے‘ عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔عوام قیادت‘ جماعت اور آپ سب خواتین و حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے مجھے یہ عزت بخشی اور یہ اعتماد دیا۔آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اور پوری کوشش ہو گی کہ میں آپ سب اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق‘ ہمت اور رہنمائی عطافرمائے ۔پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے۔ میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں‘ ہر بہن‘ ہر بیٹی اور ہر بچی کے نام کرتی ہوں۔یہ ایک خاتون‘ ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔پارٹی قائد جناب محمد موازشریف‘ پارٹی صدر جناب شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کے زیرِ سایہ‘ اُن کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اُن کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔

    اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزراء اور سینئر رہنما بھی شریک تھے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 137 کامیاب امیدوار شریک تھے، مخصوص نشست کے لیے نامزد خواتین 58 بھی اجلاس میں شریک تھے، آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے 22 سے زائد ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے،مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی میں200 سے زائد ممبران شریک ہوئے،

    مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کےلیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ،اجلاس میں پنجاب کابینہ سمیت سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر مشاورت بھی کی جائے گی،مریم نواز شریف بطور وزیر اعلی پنجاب اپنی ترجیحات کے ایجنڈے پر بات کریں گی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی ن لیگی رہنما مریم نواز سے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز نے صوبے کے حوالے سے میٹنگ کرنا شروع کر دی ہیں.۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی تھی، چیف سیکرٹری نے مریم نواز کو صوبے کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی اور مریم نواز کو منصب کے لیے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

    دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 164خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران165مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں 7 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میںرحیم شاہ’حسنین معاویہ’مرتضی حسن’ محمد عثمان ‘رحمت اللہ ‘عثمان سعید اور کاشف ندیم شامل ہیں’ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان’ القاعدہ اورلشکرجھنگوی سے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری منڈی بہائوالدین ‘بہاولپور ‘لاہور’ گوجرانوالہ’جھنگ’میانوالی ‘ لیہ ‘ ساہیوال اورمیانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3048 گرام، ہینڈ گرنیڈ 1، آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹرز 6، حفاظتی فیوز وائر6 فٹ، پستول 30 بورایک عدد بمعہ 16 گولیاں، پرائما کارڈ 12 فٹ، کالعدم تنظیم کے رسالے 2’ اسٹیکرز، رسید بک 10، موبائل فون 1 اور 38050 روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 7ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 935 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران36056افراد کو چیک کیا گیا،48مشتبہ افراد کو گرفتار60ایف آئی آر درج جبکہ30بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • میانوالی، پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگرد فرار

    میانوالی، پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگرد فرار

    پولیس کی جرات و بہادری کی ایک اور داستان رقم،پنجاب کے شہر میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا.

    میانوالی پولیس کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے. 12/13 دہشتگردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا. تا ہم پولیس کے جوانوں نے ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،پولیس حکام کے مطابق بارہ سے 13 دہشت گردوں نے رات میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا، پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملہ ناکام بنا دیا، پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے ہیں،پولیس کےبہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تھرمل کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے ممکنہ حملے کو ناکام بنایا.

    ڈی پی او میانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، دہشتگردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر امام مسجد قتل کر دیا گیا

     خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

  • سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    عام انتخابات، سندھ اسمبلی کے تمام نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کر دیئے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت، واضح اکثریت لے لی،الیکشن کمیشن نے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کر دیئے ہیں

    سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو 84 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کو 28 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں ازاد امید واروں کو 14 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کو 2,2 نشستیں ہی مل سکیں، سندھ کے تمام نتائج مکمل ہو گئے ہیں،

    بلوچستان اسمبلی، پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ سیٹیں
    قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کو 54 سیٹیں ملی ہیں،پنجاب کی بات کی جائے تو پنجاب سے پیپلز پارٹی کو صوبائی اسمبلی کی 10 سیٹیں ملی ہیں،خیبر پختونخواہ سے پیپلز پارٹی کو چار سیٹیں ملی ہیں، بلوچستان سے اب تک پیپلز پارٹی کو 11 سیٹیں ملی ہیں،پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھی اکثریتی پارٹی بن گئی ہے،بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9،9 سیٹیں ملی ہیں، جبکہ چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی کو چار ،نیشنل پارٹی کو 3،عوامی نیشنل پارٹی کو 2،سیٹیں ملی ہیں

    پی ایس 18 سندھ، نتائج روک دیئے گئے، دو پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے احکامات
    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 میں نتائج روک لیے گئے،الیکشن کمیشن نے دو پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات دے دیئے،دونوں پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا سامان چھیننے کے باعث دوبارہ پولنگ کے احکامات دیئے گئے،
    گھوٹکی پی ایس 18 میں جام مہتاب ڈہر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار شہریارخان شر کو شکست دی تھی

    قومی اسمبلی، 100 آزاد جیت گئے، ن لیگ کی 71 سیٹیں، ایم کیو ایم 17
    الیکشن کمیشن کو غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے،قومی اسمبلی کے 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں،قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100 ہوگئی،قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 71 نشستیں حاصل کر پائی ،پیپلزپارٹی کے 53 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،مسلم لیگ ق کے 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ پائے،آئی پی پی اور جے یوآئی کے دو، دو امیدوار الیکشن جیت پائے،ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست جیت گئی،

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے عزیز کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال،الیکشن کمیشن کوشکایت موصول

    وزیراعلیٰ پنجاب کے عزیز کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال،الیکشن کمیشن کوشکایت موصول

    پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی، امیدوار برائے حلقہ پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی،

    درخواست گزار کا الزام لگایا کہ حلقے میں نگران وزیراعلی پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں۔بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کر کے تیار کر لیے گئے ہیں۔جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سائل کے حلقہ میں امیدوار شافع حسین جو نگران وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیز ہے اسی حکومتی آشیر باد بھی حاصل ، مذکورہ امیدوار الیکشن میں ناجائز اور غیر قانونی ووٹ پول کروانے کے لیے حکومتی مشینری اور ، ریٹرننگ آفیسر ، پریذائیڈنگ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں کی تعداد جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز ٹریکٹر کے نشان پر جعلی مہریں لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کرنے کے لیے تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیے ہیں، تاکہ مذکورہ امیدوار شافع حسین کو فائدہ پہنچانے کے لیے اصلی بیلٹ باکسز سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں،

    درخواست گزار نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شافع حسین نے اپنے من پسند افسران کو اپنے حلقہ میں تعینات کروا رکھا ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امیدوار پولیس کے سیکورٹی پلان کے تحت الیکشن والے دن سائل کے پولنگ ایجنٹ اور الیکشن ایجنٹ کو پولنگ سٹیشن پر نہیں آنے دیا جائے گا، جس سے نا صرف الیکشن کے عمل کی شفافیت متاثر ہو گی بلکہ الیکشن کے نتائج بھی سائل کے پولنگ ایجنٹوں اور الیکشن ایجنٹوں کی عدم موجودگی میں نتائج تبدیل کر دئیے جائیں گئے۔

    تخت لاہور کا بڑا مقابلہ،کون بنے گا فاتح؟

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

  • نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں،  بلاول بھٹو زرداری

    نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹیرینز کے چئیر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ جس روپ میں میاں صاحب اس بار سامنے آ رہے ہیں، یہ وہ میثاق جمہوریت والے میاں صاحب نہیں ہیں، یہ ووٹ کو عزت دو والے میاں صاحب نہیں، یہ وہی پرانے آئی جے آئی والے میاں صاحب ہیں جن کا ساتھ دینا میرے لیے مشکل ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ سے اتحاد کا معاملہ کنویں اور کھائی جیسا ہے، دونوں جماعتیں ایک جیسی سیاست کر رہی ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت اور آئینی حالات میں بھی ایک بحران نظر آ رہا ہے، تقسیم کی سیاست جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے اور میاں صاحب کی بھی روایت تھی، وہ اب ذاتی دشمنی میں تبدیل ہو گئی ہے، میں پاکستان میں اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلا رہی ہے، ہم نے سب سے پہلے انتخابی مہم کا آغاز کیا، سب سے پہلے منشور دیا۔
    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر معیشت، جمہوریت اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہے تو پہلے اس تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ان تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے میں بہترین پوزیشن میں ہوں، ہماری انتخابی مہم بہت زبردست رہی ہے، عوام کا ردعمل امیدوں سے زیادہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے، ا مید ہے کہ نوازشریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت اور انتظامیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہیں، نگران وزیر اعظم کی تقرری شہباز شریف نے راجہ ریاض کے ساتھ ملکر کی، راجہ ریاض اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ

    ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ

    ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ سامنے آیا ہے

    ‏ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر بھی حملے ہو سکتے ہیں،‏پولنگ کے دن بیلٹ پیپر ، باکس اور انتخابی نتائج بھی چھینے جا سکتے ہیں،‏محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھیج دیا.محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھیج کر خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات آٹھ فروری کو ہو رہے ہیں، انتخابی مہم جاری ہے،موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیشِ نظر ہدایات پر عمل کیا جائے اور انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں، دہشتگرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں، غیر یقینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہوسکتا ہے، تخریب کاری کا مقصد جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنا ہو سکتا ہے، ممنوعہ اور کالعدم مذہبی تنظیمیں اہم سیاسی رہنماؤں پر حملہ کرسکتی ہیں جبکہ ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر بھی حملے ہو سکتے ہیں

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کر کے ترغمال بنا سکتے ہیں۔ پولنگ کے دن بیلٹ پیپر، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جا سکتے ہیں،فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کر کے 28 فروری تک رپورٹ دی جائے تا کہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے،

  • بلاول پنجاب میں نئے،   تہذیب میں رہ کر بات کریں،مریم اورنگزیب

    بلاول پنجاب میں نئے، تہذیب میں رہ کر بات کریں،مریم اورنگزیب

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے ،بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں انہوں نے پنجاب میں ن لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے ، بلاول بھٹو کونسا ایسا منصوبہ سندھ سے لا رہے ہیں، جو سندھ میں انہوں نے منصوبہ لگایا ہو اور وہ پنجاب میں نہیں ہے ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے گالی گلوچ کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے، بلاول بھٹو زرداری تہذیب میں رہ کر بات کریں،عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیاء چاہیئے وہ بات کریں،مسلم لیگ ن کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیداروں کے ساتھ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے مقابلہ ہے ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرینگے، آپ نے احمد پور شرقیہ ،مانسہرہ کے جلسے دیکھیں یہ عوام کا اعتماد ہے، عوام آٹھ فروری کو انشاء اللہ شیر کو ووٹ دینگے، نواز شریف مہنگائی سے ملک کو نکالیں گے، آٹا ،گھی چینی سستی ہوگی،

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.بلاول

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

    سعودی عرب کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلی محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ان تھک محنت نظر آرہی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی اور لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اورپلاننگ کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے۔محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری وزیر اعلی عملدرآمد اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔محسن نقوی
    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے۔ عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔ سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر ایک سے اچھا تعلق رکھنا چاہیے اوربغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ بہترین سروس ڈلیوری سے ترقی کے راستے خود بخو دکھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں تبادلے سے نہ گھبرائیں بلکہ تجربہ حاصل کریں۔ تعمیر و ترقی کے لئے خواتین کا مساوی کردار ضروری ہے، سول سروسز میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند امر ہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بھی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سروسز، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا
    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم لئلہ روڈاور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہے کہ دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات اور چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے