Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • عمران خان اٹک جیل میں قید ہونے والے پہلے سابق وزیراعظم

    عمران خان اٹک جیل میں قید ہونے والے پہلے سابق وزیراعظم

    اٹک: سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ سے توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتاری کے بعد ہفتہ کی شام ڈسٹرکٹ جیل اٹک لے جایا گیا جہاں انہوں نے پہلی رات گزاری-

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے صوبہ پنجاب کے سرحدی ضلعے اٹک کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلے انھیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسلام آباد منتقل کرنے کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم بعدازاں پی ٹی آئی چئیرمین کو سخت سیکیورٹی میں بذریعہ موٹر وے جیل لے جایا گیا۔ جیل کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سخت حفاظتی دستوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔ اٹک پولیس کو ہدایت ملتے ہی جیل کے اطراف پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    اٹک جیل انتظامیہ نےعمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا،وکیل

    نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عمران خان کے لیے جیل میں ایک وی وی آئی پی سیل تیار کیا گیا تھا۔ سیل میں ایئر کنڈیشننگ کی کوئی سہولت نہیں ہے لیکن اس کے اندر ایک پنکھا، بستر اور ایک واش روم ہے۔

    واضح رہے کہ اٹک پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا آخری شمالی شہر ہے جو سنہ 1904 میں انگریزوں کے دورِ حکومت میں کیمبل پور کے نام سے آباد کیا گیا تھا دریائے سندھ کے بائیں کنارے جہاں 120 سال پرانا شہر اٹک موجود ہے وہاں تھوڑے ہی فاصلے پر ‘اٹک خورد’ یعنی چھوٹا اٹک کے نام سے ایک گاؤں اس کہیں پہلے وجود رکھتا ہے۔

    عمران خان پہلے سابق وزیراعظم ہیں جو اٹک جیل میں بند ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 1999 میں اٹک قلعہ میں قید کیا گیا تھا اس سے قبل انہیں 10 سالہ جلاوطنی پر جدہ بھیج دیا گیا تھا اٹک جیل اور قلعہ الگ الگ احاطے ہیں جو ایک دوسرے سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

    پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے،غیر ملکی ماہرین

    قلعہ اٹک خورد میں مغل بادشاہ اکبر کے دور میں 1581-83 میں خواجہ شمس الدین خوافی کی نگرانی میں دریا کے گزرنے کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا یہ قلعہ صوبہ خیبرپختونخوا سے متصل دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ قلعہ کا داخلی راستہ راولپنڈی-پشاور جی ٹی روڈ کی طرف سے ہے، اس تاریخی قلعے کا ایک حصہ آج بھی پاکستانی فوج کے ‘سپیشل سروسز گروپ’ یعنی کمانڈوز کے زیرِ انتظام ہے۔

    دوسری جانب اٹک جیل شہر کے وسط میں راولپنڈی پشاور ریلوے ٹریک کے ساتھ واقع ہے۔ اسے برطانوی حکمرانوں نے 1905-06 میں 67 ایکڑ پر تعمیر کیا تھا برطانوی حکمران اس جیل کو زیادہ تر بغاوت میں ملوث لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اسے اب ملک کی ایک ہائی سیکیورٹی جیل سمجھا جاتا ہے جہاں عام طور پر سخت زیر سماعت قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔

    اسی قلعے میں سابق فوجی صدر ضیاالحق کے خلاف مبینہ طور پر بغاوت کے مقدمے سمیت بینظیر بھٹو کے خلاف مبینہ سازش کرنے والوں کے خلاف مقدمات چلائے گئے،اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی سماعت بھی اسی تاریخی قلعے میں ہوتی رہی ہے اور وہ ایک طویل عرصے تک یہیں قید رہے۔

    حقِ دفاع سے قبل ہی فیصلہ سنا کر سزا دے دی گئی ہے،وکیل پی ٹی …

    اٹک کی ضلعی جیل شہر کے قیام کے ایک برس بعد 1905 میں قائم کی گئی اور پنجاب کے محکمۂ جیل خانہ جات کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں 539 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت وہاں اس سے کہیں زیادہ یعنی 804 افراد قید ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 1999 میں اٹک فورٹ کی احتساب عدالت سے مشہور MI-8 ہیلی کاپٹر کک بیک کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اٹک جیل میں رکھا گیا تھا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز، سابق وزیراعلیٰ کے پی سردار مہتاب احمد خان، سابق وزیر مواصلات اعظم خان اور ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی جیل میں قید ہیں اس سال کے شروع میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اسی جیل میں رکھا گیا تھا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان

  • پنجاب انتخابات کیس،چار ماہ بعد تفیصلی فیصلہ جاری

    پنجاب انتخابات کیس،چار ماہ بعد تفیصلی فیصلہ جاری

    پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سوموٹو کیس کا 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،

    سپریم کورٹ نے چار ماہ بعد پنجاب انتخابات کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، تحریری فیصلہ جسٹس منیب اختر نے لکھا ہے

    جسٹس منیب اختر لکھتے ہیں "انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے عوام کا مطالبہ ہے.الیکشن کمیشن کسی طور پر انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا۔ الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا فرض نہ صرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اور شفاف انعقاد بھی یقنی بنانا ہے.الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی جزو یا ادارہ ہے”

    سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے،

    سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمہ داری ہے انتخابات کرانا آرٹیکل 218/3 کے تحت الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب انتخابات کے لیے سکیورٹی ہے اور نہ فنڈز ہیں عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کے لیے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ کے پی اور پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے الیکشن کمیشن اپنی ایک آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے دوسری ذمہ داری نظر انداز نہیں کر سکتا آئین ڈیوٹی اور پاورمیں فرق کو واضح کرتا ہےآئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تمام معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا

    سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے اجازت لیں؟ الیکشن کمیشن کو فنڈزاورسکیورٹی کی عدم فراہمی پرعدالت میں آئینی درخواست دائر کرنی چاہیے تھی الیکشن کمیشن بتاتا کہ ایگزیکٹیو اتھارٹیز سکیورٹی اورفنڈز فراہم نہیں کر رہیں الیکشن کمیشن کو غیر قانونی آرڈر جاری کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات وقت پر نہ بھی ہوں تو آرٹیکل 254 کا تحفظ حاصل ہو گا الیکشن کمیشن کا آرٹیکل 254 کی بنیاد پر انتخابات میں التوا کا مؤقف غلط ہے آرٹیکل 254 کسی کو بھی آئینی ذمہ داری سے فرار کا راستہ نہیں دیتا

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں رکاوٹ سے الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے جمہوریت کو پٹری سے اتارا ہے، کے پی کے انتخابات سے متعلق معاملے کو ملتوی کیا جاتا ہے، تمام تر تفصیلی وجوہات کے ساتھ یہ عدالت کیس نمٹاتی ہے۔

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

  • بلوچستان میں بارشوں کے باعث  332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونےوالےنقصانات کے حوالےسے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 2 بچوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے بعد بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں3، ژوب اور نصیر آباد میں 2،2 افراد ہلاک ہوئے ، آواران ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار ، ڈیرہ بگٹی ، پشین ،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی ۔بارشوں سے صوبے میں 14افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں سے صوبے میں 332 مکانات مکمل اور 334جزوی طور پر تباہ ہوئے جبکہ صوبے میں 8 کلو میٹر روڈ بہہ گیا جبکہ 320 سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا۔

    اوچ شریف : جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلہ …

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں ترجمان صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں پنجاب کےدریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلا، چشمہ اورکالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ جسڑ، شاہدرہ، بلوکی، دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ دریائےستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے 4 سے6 اگست کے دوران دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن …

  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

    جاتلی پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم ادریس نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،جاتلی پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ادریس کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا ہے کہ زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

    دوسری جانب نصیر آباد پولیس کی کاروائی،  لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے میری ذہنی معذور بیٹی کےساتھ زیادتی کی ، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکےملزم معاویہ کوگرفتارکرلیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوسری جانب اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرڈویڑنل نیشنل آئی ڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازعہ پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی

  • پنجاب،28 بڑے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت، طبی آلات پر15ارب روپےخرچ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب،28 بڑے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت، طبی آلات پر15ارب روپےخرچ کرنے کا فیصلہ

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کا پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت صوبے کے28بڑے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور طبی آلات کی فراہمی پر 15ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

    سول سیکرٹریٹ میں منعقد جلاس کے دوران محکمہ صحت کے حکام نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ کا انتظام لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت اہل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات مہیا کی جائیں اورسہولیات کا معیار ایسا ہو کہ مریض سرکاری ہسپتال سے علاج کروانے کو ترجیح دیں۔انہوں نے تاکید کی کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں صحت اور تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔

    چیف سیکرٹری نے خانیوال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن کروانے پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی تعریف کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بطور سربراہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیلتھ کونسلز اپنی ذمہ داریاں فعال انداز میں سر انجام دیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری صحت علی جان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی،تمام بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کا ڈیجیٹل یکارڈ مرتب کیا جا رہاہے۔اجلاس میں خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    بہاولنگر میں مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے، دو لڑکوں کو بچا لیا گیا، تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی ہیں جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 12سال کے عثمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہےکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،درمیانے درجے کا سیلاب

    سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ 35، سٹی 34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ایئرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیرو پوائنٹ 75، بوکرا 62، ائیر پورٹ 7) ملی میٹر ہوئی۔

    راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد 69، گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال، قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ایئرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8، اوکاڑہ، نور پور تھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3، ڈی جی خان 2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک ملی میٹر ہوئی۔

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    سیلابی پانی راجن پور کے چک شہید کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ اپنی مدد آپ بند بنانے میں مصروف ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہےگوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شکر گڑھ اور حافظ آباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

    قصور میں کل ہونے والا ن لیگ کا جلسہ ملتوی

  • پنجاب کے دو شہروں میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ڈاکو ہلاک

    پنجاب کے دو شہروں میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ڈاکو ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دو شہروں میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے

    لاہور اور رحیم یار خان میں پولیس مقابلے ہوئے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں زیر حراست تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزمان کو گرفتار کرکے برائے ریکوری تاوان علاقہ تھانہ برکی لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر تینوں زیر حراست ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں موت ہو گئی،

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان ،ہاؤس رابری اور ڈکیتیوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے ڈاکوؤں کی شناخت عبدالرحمان ،فیاض اور طاہر ندیم کے نام سے ہوئی ہے

    دوسری جانب ڈی پی او رحیم یارخان رضوان گوندل کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے کچہ کشمور میں کارروائی کرکے ڈاکوؤں کے سرغنہ جانو انڈھڑ سمیت 6 ملزمان کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے زندہ اور مردہ گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر کیا گیا تھا ،کارروائی اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ، ایس ایچ او کوٹ سبزل، ایچ ایچ او ماچھکہ اور سی آئی اے صادق آباد کی سربراہی میں کی گئی ہے کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی گئی اور مزید تعریفی اسناد دی گئیں

    دو پولیس مقابلوں میں دو اشتہاری بھائیوں سمیت 3 ملزمان ہلاک

    ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

  • پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
    جسٹس فاروق حیدر نے فائل واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرویز الٰہی کا وکیل رہ چکا ہوں، پھر ان کے کیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں، فاضل جج نے ایڈیشنل رجسٹرار سے اظہار ناراضی بھی کیا۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نظربندی کے احکامات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
    دوسری جانب پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے پرآئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر تینوں افسران نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پرویزالٰہی اور اسپیشل کورٹ سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی، جیل حکام نے روبکار ملنے کے باوجود رہائی کی بجائے غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا، غیرقانونی اقدام کو قانونی ظاہر کرنے کے لئے ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا حکم جاری کردیا،عدالتی حکم کےبعد ڈی سی کانظر بندی نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے کےمترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی لاہور کا پرویز الہی کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

  • چئیر مین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

    چئیر مین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اورممبران کو دھمکانے پر رپورٹ درج کرلی گئی ۔ لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کی گئی رپورٹ انچارج انویسٹی محمد سرور کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکےمقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،جہاں پیشی کے دوران انہوں نےانگلی کیساتھ سربراہ جےآئی ٹی عمران کشوراوردیگر ممبران کو دھمکایا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور اور ممبران کو انگلی کے ساتھ ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔
    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کے دوران کسی بھی افسر کو ڈرانا اور کہنا کہ میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بناوں گا، آزادانہ اور غیر جانبدرانہ تفتیش کو روکنا ہے۔۔ ملزم کا یہ عمل قانونی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔

  • پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

    پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

    لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی: اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کےکیسز پر تشویش ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گےبچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائےگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلبا سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

    پیمرا ایکٹ میں ترامیم ملازمین کے حقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

    قبل ازیں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران یومیہ 8 سے زائد بچے زیادتی کا نشانہ بنے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے، ابتدائی 6 ماہ میں پاکستان میں 497 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 6 ماہ کے دوران227 بچوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

    9 مئی سانحے:دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    پاکستان میں 6 ماہ میں 173 بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رواں سال جون تک ملک بھر میں 331 بچوں کو اغوا کیا گیا رواں سال 6 ماہ کے دوران 38 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 53 فیصد لڑکیوں اور 47 فیصد لڑکوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 57 فیصد واقعات پنجاب اور32 فیصد واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئےبچوں سزیادتی کے6 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں رپورٹ کیے گئے، 22 کیسز بلوچستان، 10 آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ کیا گیا 62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد کیس شہروں میں رپورٹ ہوئے۔

    دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب