Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • مریم نواز متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

    مریم نواز متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور:صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ،پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں جہاں بھی کسی انتظامی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ فوری طور پر متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا 3 ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس اور دیگر ادارے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبہ حب الوطنی کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

    سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کردیا

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز اپنے فرائض ایک درد دل رکھنے والی ماں اور بہن کی طرح ادا کر رہی ہیں، لیکن بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت اور متاثرین کے مسائل سے لاعلم ہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مشکل وقت میں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔

    پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

  • پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئےدریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس اور 490 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں،مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 405 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 19 لاکھ ایک ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق منگلا ڈیم 93 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

  • ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب نے ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ پر صوبے بھر میں نئے سائنسی کھدائی پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک نے کہا کہ جدید طریقہ کار سے وادی سندھ کی تہذیب کے مطالعے کی تیاریاں مکمل ہیں کھدائی میں ڈیجیٹل میپنگ، سائنسی تاریخ اور جدید دستاویزی طریقے استعمال ہوں گے جبکہ پروگرام صوبے کے دیگر اہم مقامات تک بھی توسیع پائے گا، دوسرے مرحلے میں گندھارا خطے میں باقاعدہ کھدائی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا آرکیالوجی کو علم اور ثقافت سے جوڑنے پر بہت زور ہے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی عالمی معیار کے مطابق ورثہ مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی ہیں، ڈی جی آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی نئی کھدائیاں، علمی تحقیق اور ورثہ سیاحت کو فروغ دے گا اور پنجاب کو ورثہ پر مبنی سیاحت اور تحقیق کا مرکز بنایا جائے گا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    ہڑپہ پاکستان کا ایک قدیم شہر ہے جس کے کھنڈر پنجاب میں ساہیوال سے 35 کلومیٹر مغرب کی طرف چیچہ وطنی شہر سے 15 کلومیٹر پہلے کھدائی کے دوران ملے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے تقریباً 1200 سال پہلے لکھی جانے والی ہندووں کی کتاب رگ وید سے اس شہر کی تاریخ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

    رگ وید میں ایک شہر کا نام آیا ہے ’ ہری یوپیہ ‘ سنسکرت میں اس کا مطلب ہے ’ قربانی کے سنہری ستوں والا شہر ‘ ماہرین کا اب اتفاق ہے جن میں ویلز اور ڈی ڈہ کوسامبی شامل ہیں کہ ہری یوپیہ ہڑپہ ہی کا سنسکرت میں نام ہے اگرچہ اس کا اصل نام کچھ اور ہوگا، شاید ہری یوپویا ہو یا کچھ اور ہو اور رگ وید کے مطابق اسی ہری یوپیہ کے قریب آریاؤں کی مقامی باشندوں سے جنگ ہوئی تھی رگ وید میں آیا ہے اندرا نے ورشکھو ( یا ورچکھو ) کی باقیات کو ایسے ملیامیٹ کر دیا کہ جیسے مٹی کا برتن۔ اس نے ورچی وات ( یا ورشی ونت یا ورکی ذات ) لوگوں کے ایک سو تیس مسلح جانبازوں کی پہلی صف کو کچل دیاجس پر باقی بھاگ کھڑے ہوئے ۔

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل، تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا

    1921ء میں رائے بہادر دیا رام سہنی نے ہڑپہ کے مقام پر قدیم تہذیب کے چند آثار پائے۔ اس کی اطلاع ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو ملی۔ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل سر جان مارشل نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ہڑپہ کی کھدائی کی طرف توجہ دی۔ چنانچہ رائے بہادر دیا رام سہنی، ڈائریکٹر ارنسٹ میکے اور محکمہ اثریات کے دیگر احکام کے تحت کھدائی کا کام شروع ہوا-

  • پنجاب: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    پنجاب: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

    کمیٹی سیلاب سے بچاؤ کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالہ کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے،پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کمیٹی کے ٹی او آر بنانے میں مصروف ہےکمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ لے گی،سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سیکریٹری خزانہ کو بھی بلایا جائے گا۔

    صدر حکومتی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

  • جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی

    جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔

    وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے،اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ جنگلات کے تحفظ، جنگلی حیات کے فروغ اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے محکمۂ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکم نامے پر فوری اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش رومز کی عدم دستیابی، خواتین کو مشکلات کا سامنا

    ماہرینِ ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ سے وابستہ حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے ان کا کہنا ہے کہ نیلامی کے نام پر بے دریغ درختوں کی کٹائی ہوتی تھی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا جبکہ جنگلات اور زمین کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا تھا۔

    یوکریں کی حفاظت کریں گے،پیوٹن ملاقات سے مایوسی ہوئی،ٹرمپ

  • پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ،سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

    پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ،سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، اٹک، چکوال، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، تونسہ، کوٹ ادو، راجن پور، بہاولپور، لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پشاور، دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، کرم، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک، لکی مروت، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے،ژوب، موسی ٰخیل، بار کھان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، سکھر، گھوٹکی اورکشمور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستا ن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیااسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔

    دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 193470 کیوسک تک پہنچ گیا،دریائے ستلج میں جی ایس والا پر پانی 269501 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 122736 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95727 کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر 182107 کیوسک پہنچ گیا۔

    سندھ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کا سلسلہ کیا جا رہا ہےحیدرآباد کے مقام پر دریائےسندھ کے حفاظتی بندکے قریب رہائش پذیر خاندانوں کو ہٹانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔میگا فون سے کیے جانے والے اعلانات میں حفاظتی بندکے قریب رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر دریائے سندھ کےقریب آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقام پرمنتقل کرنےکاعمل جاری ہےترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے اس حوالے سے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے بسنے والے علاقوں کو خالی کرانے کا عمل جاری ہے، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، حکومت مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مانیٹرنگ سیل کا عملہ الرٹ اور انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں،مرکزی کنٹرول روم میں متعلقہ حکام 24 گھنٹے موجود ہیں، عملہ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے، 102 کمزور مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، محکمہِ آبپاشی نے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، صورتحال بہتر ہے،کمزور مقامات کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے،محکمہ صحت کی جانب سے 92 کیمپس قائم کیے گئے، کتے کے کاٹے اور سانپ کے ڈسنے کی ویکسینز بھی وافر مقدار میں موجود ہیں، مویشیوں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے 300 کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد 12 سے 13 لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچے گا، 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی سکھر اور کوٹری بیراج سے بغیر کسی نقصان کے گزر چکا ہے۔

    دوسری جانب میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ نے کشتی پر دریائے سندھ میں سیلاب کا جائزہ لیا، میئر سکھر کا کہنا تھا کہ 4 ستمر کو بڑا ریلا سندھ میں داخل ہوگا جس کی تیاریاں کر رکھی ہے، سندھ کے کسی بیراج کو سیلابی صورت حال سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • پنجاب میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ

    پنجاب میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ

    پنجاب میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی طور پر منظوری دے دی ہے وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو عید میلاد النبیﷺ کی خوشیوں میں شریک کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے، پنجاب کے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں ، عید میلاد النبیﷺ کی خوشیوں میں ضرورشریک کیا جائے۔

    عیدمیلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جمعہ کے روزسکول اسمبلی میں سرور کائناتﷺ کے حضور ہدیۂ نعت پیش کیا جائے گا یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں میں محافل میلاد میں خصوصی طور پر ملک و قوم کی سلامتی سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کےلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی تمام جیلوں میں عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں میں خصوصی طورمٹھائی تقسیم کی جائے گی وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید میلاد النبیﷺ پر سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغاں کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

    روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

    کرائم سینز اور زیر حراست افراد کے انٹرویوز پر پابندی عائد

  • بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

    پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہریکے اور فیروز پور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے،جبکہ5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کو آگاہ کیا، بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیاگزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑا تھاپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی، ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہےدریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہےمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 96 ہزار کیوسک اور خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہےہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہےدریائے راوی جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک ہےبلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 7 ہزار کیوسک ہے۔

    دہشتگردی کے خلاف جنگ، چین کی پاکستان کی حمایت

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ تربیلاڈیم 100 فیصد اور منگلاڈیم 83 فیصد بھرچکاہے، تربیلا ڈیم کا لیول 1549.78 فٹ جب کہ منگلاڈیم 1226.50 فٹ ہے۔

    بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

  • ہمارے دور میں کوئی این او سی کسی بھی غیر قانونی طور پر آباد سوسائٹی کو نہیں دیا گیا،عظمیٰ بخاری

    ہمارے دور میں کوئی این او سی کسی بھی غیر قانونی طور پر آباد سوسائٹی کو نہیں دیا گیا،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں کوئی این او سی کسی بھی غیر قانونی طور پر آباد سوسائٹی کو نہیں دیا گیا-

    وزیر اطلاعات عظمیٰ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی، دریائے راوی، چناب اور ستلج میں ایک ہی وقت میں سیلاب آیا، موجودہ سیلاب کو ماہرین نے سپر فلڈ قرار دیا ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں،ساہیوال، ملتان، جھنگ سمیت دیگر علاقے ہائی الرٹ پر ہیں بھارت نے دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلا چھوڑا ہے، تھرمل ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، بارشوں اور سیلاب سے 510 شاہراہیں اور 64 پل متاثر ہوئے، 50 سے زائد شاہراہوں اور 40 پلوں کو بحال کر دیا گیا ہے، بروقت انتظامات کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، جن علاقوں سے پانی اتر گیا ہے وہاں نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات کر دی ہیں، موبائل ٹوائلٹس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہےانسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی بچایا جا رہا ہے، مویشیوں کی مالکان کو حوالگی کے لیے لوسٹ اینڈ فائنڈ ڈپارٹمنٹ بنایا ہے۔

    مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ کل روڈا کے سی ای او نے کہا کہ کوئی بھی غیر قانونی این او سی دیا ہے نہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، فرخ آباد اور شاہدرہ کی آبادی قیام پاکستان سے پہلے سے آباد ہے، اس آبادی کا کوئی بھی ریکارڈ کسی جگہ نہیں لیکن لوگوں برسوں سے یہاں بسے ہیں فضول باتوں کے جواب دینے کا وقت نہیں، دو ٹوک کہہ سکتی ہوں کہ ہمارے دور میں کوئی این او سی کسی بھی غیر قانونی طور پر آباد سوسائٹی کو نہیں دیا گیا، پورے پنجاب میں ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ تیاری کر کے لائیں کہ ریور بیڈ پر کون کون سی آبادیاں قانونی ہیں، کون سی غیرقانونی ہیں، قانونی آبادیوں کا کیا اسٹیٹس ہے، پنجاب حکومت ماسٹر پلان کے تحت کام کرے گی

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

  • دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری،نقصانات کی رپورٹ جاری

    دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری،نقصانات کی رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہےگنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی، 3 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہےدریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 72 گھنٹوں میں لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنانے کافیصلہ

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخومیں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہےکشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کل کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2200 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریاؤں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 23 لاکھ 83 ہزار لوگ متاثر ہوئےسیلاب میں پھنس جانے والے 9 لاکھ 18 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور متاثر ہونے والے اضلاع میں 386 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 333 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 6 لاکھ 9 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 35 شہری جاں بحق ہوئے۔