Baaghi TV

Tag: پولیس قصور

  • ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں
    اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
    مشقوں میں اینٹی رائٹ فورس نے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے،دہشت گردوں کو قابو کرنے اور شہریوں کو حفاظتی جگہوں پہ منتقل کرنے کی ریہرسل کی
    اس موقع پہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد استعداد کار میں اضافہ کرنا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے
    نیز پولیس کا اولین فریضہ منتشر ہجوم کو منتشر کرنا،دہشت گردی کی روک تھام اور دہشت گروں کا مقابلہ کرنا و جرائم پیشہ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے

  • ضلع بھر کی سڑکوں پہ سخت ناکہ بندی،سنیپ چیکنگ

    ضلع بھر کی سڑکوں پہ سخت ناکہ بندی،سنیپ چیکنگ

    قصور
    جرائم کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں ناکے اور سنیپ چیکنگ کا عمل تیز،ایس ایچ اوز کو سخت احکامات

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی طرف سے سنیپ چیکنگ کی جاری ہے
    تمام ناکہ بندیوں پر ایس ایچ اوز کو خود نگرانی کے احکامات دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ جو ایس ایچ او غفلت کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
    پولیس کی جانب سے ناکوں پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بغیر نمبر پلیٹ کاروں و موٹر سائیکلوں کو بند کیا جا رہا ہے

  • خون سفید ہو گیا،سگا بیٹا و بھائی ہی قاتل نکلے

    خون سفید ہو گیا،سگا بیٹا و بھائی ہی قاتل نکلے

    قصور
    خون سفید ہو گیا،گزشتہ ماہ قتل ہونے والے 42 سالہ شحض کا قاتل سگا بیٹا اور سگا بھائی ہی نکلا،ملزمان کا اعتراف جرم

    تفصیلات کے مطابق خون سفید ہونے کی واضع نشانی عملی طور پہ قصور کے علاقے میں دیکھنے کو ملی
    قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود چکوکی سے 29 نومبر کو 42 سالہ جاوید اقبال کی لاش برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے قتل کر کے پھینک دیا تھا
    واقعہ کی اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا افتخار حسین نے لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کیا اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کے سگے بیٹے شاہد اور بھائی حسیب کو شامل تفتیش کیا تو پتہ چلا کہ ملزمان نے جائیداد کی خاطر جاوید اقبال کو قتل کیا ہے
    ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا
    قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگانے پر ڈی پی او قصور سید عمران کرامت نے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

  • نئے ڈی پی او کی تعیناتی،چاق و چوبند دستے کی سلامی

    قصور

    نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ڈسٹرکٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

    تفصیلات کے مطابق قصور سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کے قصور سے تبادلہ کے بعد نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے نئے آنے والے ڈی پی کو ڈی پی او آفس آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی جبکہ ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان نے ڈی پی او قصور کو پھولوں کے گلدستے کیساتھ خوش آمدید کہا اور دیگر سٹاف کا تعارف کروایا
    ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور کرائم کا خاتمہ کرکے امن وامان کو برقرار رکھنا ہے میں بطور ڈسٹرکٹ کمانڈر پولیس کی طرف سے کسی شہری سے بد تمیزی، تشدد، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں کرونگا
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے عوام کی خدمت،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پولیس ویلفیئر کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے

  • قصور پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری

    قصور پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری

    قصور تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی بڑی کاروائی 9 سال سے مجرم اشتہاری عمران عرف مانی ولد اشتیاق سکنہ منڈی عثمان والا اور مجرم اشتہاری عاصم ولد صدیق کو گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس سرکل ڈی ایس پی چونیاں کے زیر نگرانی اورڈی پی او عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں سید افتخار بخاری نے اپنی ہمراہ ٹیم کے ساتھ 9 سال سے اشتہاری مجرم عمران عرف مانی ولد اشتیاق سکنہ منڈی عثمان والا اور دوسرا مجرم اشتہاری عاصم ولد صدیق کو گرفتار کر لیا 9 سال سے فرار مجرموں کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی چونیاں اور ڈی پی او عمران کشور تھانہ سٹی چونیاں ہولیس کو شاباش دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوِئے تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری کا مزید کہنا تھا اپنے علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اور قصور پولیس ڈی پی او عمران کشور صاحب کی ہدایت پہ دن رات محترک ہے، منشیات ،جواء ، اور دیگر جرائم کی ہر وقت حوصلہ شکنی کی جائیگی جرائم کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی اچھی کارکردگی پر اہل علاقہ نے تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

  • 10 سالہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے سپرد

    10 سالہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے سپرد

    قصور پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری,10 سالہ بچے ہو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ڈی پی او قصور عمران کشور ڈی ایس پی سٹی محمد یقوب اعوان کی خصوصی ہدایت پر پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس تھانہ بی ڈویژن کے کرائم فائٹر ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ اور ہمراہی ٹیم نے قصور باگڑ کوٹ کا رہائشی 10 سالہ حسنین جو کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ مولوی عبدالقادر میں پڑھنے کے لیے گیا پر گھر واپس نہ پہنچا محمد حسین ولد محمد آصف قوم ملک کو ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن افتخار احمد جوئیہ اور ان کی اشپیشل ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں تلاش کرکے اس کے والد محمد آصف کے حوالے کردیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جس پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے او ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان نے ایس ایچ او افتخاراحمد جوئیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

  • 3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا

    3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا

    قصور
    پولیس کا لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار ایسا ہی کچھ ایس ایچ او سید افتخار بخاری تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم نے کر دکھایا

    تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل گمشدہ بچہ علی اپنے گھر والوں سے بچھڑجانے کے بعد واپس اپنے والدین کی آغوش میں آگیا شکریہ تھانہ تھ شیخم پولیس قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور پولیس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو متعلقہ کوٹرادھاکشن پولیس اور ورثاء کے حوالے کردیا قصور3 ماہ قبل 5 سالہ بچہ علی گھر سے نکل کر کہیں غائب ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ رادھا کشن مورخہ 9 فروری 2021 درج کروائی گئی تھی گمشدہ بچے کی تھانہ تھ شیخم پولیس نے مختلف تھانوں میں رابطے کیے اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ورثاء تھانے میں پہنچ گئے جو خوشی سےنہال ہو رہے تھے۔ اس موقع پر بچے کے والدین نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور تھانہ تھ شیخم پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا یوں آج تھانہ تھ شیخم پولیس نے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پہ شاباش دی

  • ڈی پی او کی جانب سے بہترین کارکردگی پر انعامات

    ڈی پی او کی جانب سے بہترین کارکردگی پر انعامات

    قصور
    IG پنجاب کی ہدایت پر DPO قصور کی طرف سے پولیس اہلکاروں میں اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ان خیالات کا اظہار DPo قصور عمران کشور نے الہ آباد کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر PRO ساجد علی انصاری بھی موجود تھے DPO قصور عمران کشور نے بتایا کہ IG پنجاب انعام غنی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا پنجاب بھر میں سلسلہ شروع کیاگیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز DPO قصور عمران کشور نے ضلع بھر کے ستر پولیس اہلکاروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بہترین فرائض انجام دینے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں SHo نصراللہ بھٹی کو بھی اچھی کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا سیاسی وسماجی رہنماؤں نے نصراللہ بھٹی کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے

  • ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

    ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

    قصور
    الہ آباد پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل سمیت درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کئے گئے ہیں
    اور ان ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم، 3 موٹر سائیکل اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے
    ملزمان کاشف عرف ذیشان وغیرہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وارداتیں کرتے اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے
    چند دن قبل ملزمان نے بہاری پور کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل جبکہ دو کو زخمی کیا تھا جبکہ دوران تفتیش درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان قصور سمیت دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • پولیس نے رقم اصل ورثا تک پہنچا دی

    پولیس نے رقم اصل ورثا تک پہنچا دی

    قصور
    تھانہ کنگن پور کی کاروائی گرفتار ملزمان سے ریکوری کرکے اصل ورثاء تک پہنچا دی گئی
    لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین
    تفصیلات کے مطابق SHO نصراللہ بھٹی کے زیر نگرانی Si افتخار بخاری نے
    سرقہ بالجبر کے مقدمہ نمبر217/20 میں ملوث ملزمان سے ایک لاکھ روپے کی ریکوری کی جو کہ حاصل ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی گئی پولیس کی اس کاوش پر انجمن تاجران کنگن پور اور الہ آباد نے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ پولیس کا ایس رویہ ایک مثال ہے