Baaghi TV

Tag: پولیس قصور

  • باپ پر تشدد کے ملزم کو پولیس نے باپ کے پاؤں پکڑوا دیئے

    باپ پر تشدد کے ملزم کو پولیس نے باپ کے پاؤں پکڑوا دیئے

      قصور
      پولیس کی کاوش سے
      باپ پر تشدد کرنے والے بیٹوں نے باپ کے قدم چھو لیے
      لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین
      تفصیلات کے مطابق آج سے ایک ماہ قبل پتوکی کے نواحی گاؤں سہجووال میں بیٹوں نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر اپنے والد پر بیہمانہ تشدد کیا تھا جس سے والد کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے تھے بعد میں لڑائی جھگڑا مزید بڑھا اور بات محلے میں فائرنگ اور تشدد تک پہنچ گئی اس واقعے کا علم ایس ایچ او صدر پتوکی حافظ عاطف نذیر کو ہوا تو وہ فوری موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ عین اس وقت محترم بابا جی نے داد رسی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے میڈیا سے رابطہ کیا تو میڈیا نے معاملے کا جائزہ لیا تو یہ سمجھا کہ اگر اس معاملے میں مثبت رول ادا نہ کیا گیا تو بزرگ جیتے جی مر جائیں گے لہذا یہ بہت ضروری تھا کہ عمر کے اس حصے میں ان کے درد کا ازالہ کیا جائے ایس ایچ او عاطف نزیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملےمیں میرا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس طرح ایک والد کو عمر کے آخری حصے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے ملزمان سے کہا کہ قانونی کاروائی اپنی جگہ لیکن اگر تم نے اپنے والد کے قدم نہ چھوئے تو میں تمہیں نشان عبرت بنا دوں گا اس معاملےمیں گاؤں کے نمبردار عدنان نے بھی مثبت رول ادا کیا بابا جی نے جب متشدد بیٹوں کو اپنے پاؤں پکڑے دیکھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے انہوں نے ہاتھ اٹھا کر پنجاب پولیس کو دعائیں دیں ان کا کہنا تھا جسم پر لگے زخم تو مندمل ہو جائیں گے لیکن ایس ایچ او صاحب جی آپ نے میرا کلیجہ ٹھنڈا کر دیا ہے

  • گینگ گرفتار،کچھ فرار

    گینگ گرفتار،کچھ فرار

    قصور
    تھانہ الہ آباد پولیس نے ذوالفقار عرف جپھی گینگ کو کرفتار کر لیا نقدی، اسلحہ اور موبائل برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق SHO الہ آباد نے صحافیوں کو بتایا کہ جپھی گینگ بونگی کلیاں اور گردونواح کے دیہات میں واداتیں کرتا تھا ذوالفقار اور وسیم کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ کاشف اور عمران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب بھی تھے ملزمان کے قبضہ سے 70 ہزار روپے نقدی، 2 پسٹل اور چار موبائل بھی برآمد کئے گئے SHO محسن سندھو نے صحافیوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا واداتیں کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی علاقے کا امن وامان تباہ کرنے والوں کا محاسبہ ہر جگہ کیا جائے گا DPO قصور نے SHO الہ آباد اور دیگر ملازمین کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے

  • ذہنی مریض قیدیوں کیلئے سہولت

    ذہنی مریض قیدیوں کیلئے سہولت

    قصور
    ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا دورہ قصور جیل
    ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں ذہنی ، نفسیاتی اور منشیات کے عادی اسیران کی بحالئ نو اور علاج معالجہ کے لیے بیس بیڈوں کے نیو ہسپتال بلاک اور اسیران کی تعداد کے مطابق انکے رہنے کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے نئی بیرکس کیلئے مختص کی گئی جگہ کا معائنہ کیا ۔ ڈی آئی جی صاحب کے ہمراہ سپرٹینڈنٹ جیل غلام سرور سمرا صاحب ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل ملک سرفراز احمد ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈویلپمنٹ حقنواز صاحب، ایکسین بلڈنگ چودھری ارشد ، ایس ڈی او بلڈنگ مظفر منڈ ، آرکیٹیکچر بلڈنگ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ڈویلپمنٹ ٹیم بھی ہمراہ تھی ۔ڈی آئی جی صاحب نے تمام ٹیم کو منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں تاکہ گورنمنٹ آف پنجاب کے اسیران کی فلاح و بہبود اور معاشرے کا ذمہ دار شہر ی بنانے کے وزن کی تکمیل ہو سکے ۔

  • کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی او قصور

    کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی او قصور

    قصور:- (طارق اقبال نمائندہ باغی ٹی وی کوٹرادھاکشن)
    ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،پولیس نے ضلع بھرکے 179چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گرجا گھروں کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کر سمس ڈے امن و آشتی کادرس دیتا ہے اور ہم سب امن کے داعی ہیں۔پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے پولیس کا فرض ہے کہ بلاامتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے تمام شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں کرسچن کمیونٹی کے رضا کاروں کو ٹریننگ دی جائے گی جو پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس ڈے پر تمام گرجا گھروں میں روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی،ہر شخص کومکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا، پارکنگ گرجا گھروں سے دور کی جائے گی اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جائے گی، اس کیساتھ ساتھ گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کی آبادی کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کئے جائیں گے، میٹنگ کے اختتام پر کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ

    قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ

    انچارج پٹرولنگ پوسٹ نور پور کینال قصور شبیر حسین بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ۔ جناب SSP/PHP لاہور ریجن اور DSP/PHP قصور کے حکم پر اڈہ کھڈیاں میں روڈ واک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس میں ہیلپ لائن 1124 کی افادیت، ایکسیڈنٹ سے بچاؤ،ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا
    جرائم کی روک تھام میں پٹرولنگ پولیس کے ساتھ تعاون شجر کاری اور ڈینگی مچھروں سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی اور عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
    واک میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام کی بہت تعریف کی