Baaghi TV

Tag: پولیس

  • اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائےگا، سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اورعمرکی حد 42 سال ہوگی سابق فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی پر تعینات کیاجائےگا بھرتیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

    دریں اثناء اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کا بنیادی پروموشن ٹیسٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔


    ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر گلفام ناصر کی سربراہی میں پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج اور دیگر افسران پر مشتمل بورڈ نے امتحان کی مکمل نگرانی کی۔ سی پی او لاء اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ کی زیرنگرانی امتحان کے لئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا۔

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ کھیلوں کا آغاز کیا گیا


    وارم اپ میچز میں آج اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین فٹ بال میچ جبکہ اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن اور لاجسٹک ڈویژن کے مابین والی بال میچ کھیلا گیا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی خواتین اہلکاروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلا۔

    آئی سی سی پی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ،اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور جوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

  • گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    حافظ آباد کے علاقے سوئیانوالہ میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی ہے ۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار 2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے،طالبہ اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    متاثرہ طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا-

    قبل ازیں چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ پیش آیا پولیس کےمطابق گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئی فصلوں میں چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لیاری گینگ کو دوبارہ متحرک کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی۔

  • نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    پشاور کےعلاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: نافرمان بیٹوں سے تنگ بوڑھی ماں رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکومت اُسے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائےمتاثرہ خاتون نے بیٹوں کے خلاف ہاتھ میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھا تھا۔

    اے ایس پی فقیر آباد سید طلال کے مطابق بچے متاثرہ خاتون سے پیسے مانگتے تھے گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے ہیں جس پر خاتون فریاد لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے بیٹوں کو بُلا کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

  • 100 سے زائد وارداتیں،300 سے زائد موبائل فون چھیننے والا گرفتار

    100 سے زائد وارداتیں،300 سے زائد موبائل فون چھیننے والا گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے2ملزمان امیرزیب اور فرحان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور 2عدد چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    ملزمان اورنگی ٹاؤن اور گرد و نواح میں منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے اور روڈ پر آنے جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ملزم فرحان عادی مجرم ہے اور متعددبار جیل جا چکا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن اور گرد ونواح کے علاقوں سے ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں 300 سے زائد موبائل فون اورمبلغ 3لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور موٹرسائیکلیں مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

  • 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں کے گاؤں میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق کوٹ وٹواں گاؤں میں تین افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پولیس حکام کے مطابق لڑکی گھر سے باہر کہیں جا رہی تھیں، ملزمان کھیتوں میں چھپے ہوئے تھے،لڑکی کو فصل میں لے گئے اور باری باری لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کیا اور اسکے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے

    دوسری جانب رحیم یار خان میں ظلم اور بربریت کی انتہاء کر دی گئی تھانہ رکن پور کی حدود میں حوا کی بیٹی بااثرافراد کے تشدد کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی متاثرہ لڑکی کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،لڑکی کے والد نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے مقامی وڈیروں نے بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پچھلے 48 گھنٹوں میں آٹھ خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کیا گیا،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں سفاک ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو ایک گھر میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،رائیونڈ کے علاقے میں ملزمان نے شادی شدہ شخص کو اغواء کرکے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا ملزمان نے شہزاد کی بیوی کو بھی بلوا کر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بھی برہنہ حالت میں فحش ویڈیو بنا لی قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رینالہ خورسے جواں سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر لاہور بلوا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی،ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دو سفاک ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو پیسے دلوانے کے بہانے اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا نواں کوٹ کے علاقے میں سفاک ملزم فہد لطیف کی چودہ سالہ بیٹی (م) کو مظفر گڑھ سے اغواء کرکے گھناؤنا کام کیا

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

  • سفاکیت کی انتہا،آری کے ساتھ کئے لاش کے ٹکڑے،پریشر ککر میں پکائے اور لگایا ٹھکانے

    سفاکیت کی انتہا،آری کے ساتھ کئے لاش کے ٹکڑے،پریشر ککر میں پکائے اور لگایا ٹھکانے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جرائم کی شرح میں اضافے کے ساتھ قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    اب بھارت کے ممبئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، انسان نما سفاک قاتل نے قتل کے بعد اپنی ساتھی خاتون کے اعضا کو ٹھکانے لگانے کے لئے گرینڈر کا استعمال کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، دوران تحقیقات اس بات کا انکشاف ملزم نے کیا کہ خاتون کی لاش کے ٹکڑے کئے ، 56 سالہ ملزم منوج کو پولیس نے اسکی اپنی ساتھی سرسوتی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تو ملزم پہلے روز ہی پولیس کے ساتھ بول پڑا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،

    دوران تحقیقات ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور سواتی ساتھ رہ رہے تھے، ہم تین برس سے ایک عمارت میں مقیم تھے، ساتھی سے لڑائی ہوئی تو اس کے بعد درخت کاٹنے والی آری سے خاتون کے جسم کے ٹکڑے کئے اور اسکے بعد پریشر ککر میں پکا کر انہیں پلاسٹک کے تھیلے میں ٹھکانے لگانے کے لئے باہر لے جا کر گیا، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے پولیس نے ملزم کے فلیٹ سے مکسر گرینڈر برآمد کیا ہے جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ منوج نے سرسوتی وادیا کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسمانی اعضا کو ٹھکانے لگانے کیلئے مکسر گرینڈر کا استعمال بھی کیا

    سواتی کی عمر 36 برس تھی پولیس کے مطابق فلیٹ سے خاتون کے جسم کے 13 اعضاء ملے ہیں جن میں پاؤں بھی شامل تھے۔ ملزمان نے جسم کے دیگر حصوں کو کئی ٹکڑے کر کے پریشر ککر میں پکا کر باہر جا کر ضائع کیا، ملزم منوج فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،

    ممبئی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جینت بجبالے کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے رہائشی افراد نے بتایا کہ فلیٹ نمبر 704 سے بدبو آ رہی ہے جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی، فلیٹ پہنچی تو منوج نے دروازہ کھولا، اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے پکڑ لیا، اسکے کمرے کے مناظر انتہائی خوفناک اور دل ہلا دینے والے تھے، کمرے میں آری موجود تھی، سیاہ پلاسٹک کے بیگ جس میں اس نے لاش کے ٹکڑے باہر لے جا کر گیا وہ بھی موجود تھے، فلیٹ کے کچن کی تین بالٹیوں میں لاش کے ٹکڑے موجود تھے فرش پر خون کے دھبے ،عورت کے بال نظر آئے،کمرے سے اتنی بدبو تھی کہ کھڑا نہیں ہوا جا رہا تھا،

    پولیس حکام کے مطابق قتل کرنیوالے منوج کو قتل کا کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے لاش کے ٹکڑے آوارہ کتوں کو مبینہ طور پر کھلائے ہیں،

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دی تھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے ,میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی میں ملزم نے جس فلیٹ میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا ، قتل کے وقت اس نے موٹر چلا دی تھی تا کہ اسکی چیخیں کسی کو سنائی نہی دیں، ملزم نے ممبئی کی شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش فریج میں رکھی اور اٹھارہ دن تک لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزم کو دہلی پولیس چھترپور کے جنگلاتی علاقہ میں لے گئی اور تقریبا تین گھنٹے گزارے ،ملزم سے تحقیقات کی گئیں اور اس نے لاش کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے ان مقامات کے بارے میں ملزم سے پوچھا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم تیز دماغ والا ہے، ملزم کو ہندی آتی ہے لیکن وہ سوالوں کے جواب انگریزی میں دیتا ہے، ملزم نے تسلیم کیا کہ جب وہ لاش کے ٹکڑے کرتا تھا تو اسوقت قتل کرنے کی طرح موٹر چلا دیتا تھا تا کہ ٹکڑے کرنے کی بھی آوازیں دور تک نہ جائیں،

    ملزم کے پڑوسیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا،شام کو ملزم روز گھر آتا تھا، کسی کے ساتھ اسکی دوستی وغیرہ علاقے میں نہیں تھی، ملزم اپنا کھانا بھی آن لائن ڈلیوری سے منگواتا تھا،اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اگلے روز مارکیٹ گیا وہاں سے 23 ہزار کی فریج خریدی، اسے گھر لایا اور لاش فریج میں رکھ دی، جس چاقو سے ملزم لاش کے ٹکڑے کرتا تھا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

  • مدرسے میں تشدد  کا شکار بچہ ایک آنکھ سے محروم

    مدرسے میں تشدد کا شکار بچہ ایک آنکھ سے محروم

    ضلع مردان تخت بھائی کے دینی مدرسہ میں 10سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بچے کی ایک آنکھ سخت متاثر ہوئی ہے، واقعے کے بعد بچے کےوالد نے مدرسہ کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا ہے،پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے بچے کو شدید چوٹیں آئی،اس کے علاوہ ایک آنکھ کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے بچے کو آنکھ کی بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے،تاہم بچے کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ہے ،جبکہ واقعے میں ملوث مدرسے کا استاد موقع سے غائب ہے،واقع کے بعد ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے جسکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی،

  • خواجہ سرا کے گھر پر قبضے کی کوشش پولیس نے بنائی ناکام

    خواجہ سرا کے گھر پر قبضے کی کوشش پولیس نے بنائی ناکام

    پولیس تحفظ مرکز ملتان کا ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے تحفظ کے لئے قابل تحسین اقدام سامنے آیا ہے،

    پولیس تحفظ مرکز فریاد لے کر آنے والے بستی ملوک 12 فیض کے رہائشی خواجہ سرا اختر عرف چھوٹی کی فوری مدد کرتے ہوئے تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،خواجہ سرا اختر عرف چھوٹی نے پولیس تحفظ مرکز آکر اطلاع دی کہ میرے گرو کی وفات کے بعد جس میں اور میرے 2 چیلے رہائش پذیر تھے میرے ہمسایوں پرویز، شاہد اور جاوید تینوں بھائیوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مکان میں موجود 40 من گندم بھی ہڑپ کرنا چاہتے تھے اور ملزمان نے کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے پولیس تحفظ مرکز پہنچنے پر تحفظ مرکز ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کروا کر ملزمان کو فوری گرفتار کروا لیا جس پر ملزمان نے متاثرہ خواجہ سراء سے معافی مانگی اور آئندہ کے لئے تائب ہو گئے جس پر خواجہ سراء نے ان کو معاف کردیا

    آج پولیس تحفظ مرکز آکر انچارج فوکل پرسن ڈی ایس پی نمرین منیر اور تحفظ مرکز ٹیم کا شکریہ ادا کیا ،ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے پولیس تحفظ مرکز کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ پولیس تحفظ مرکز ٹیم نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ ہم ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس تحفظ مرکز کے قیام سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی میں انتہائی خوشی اور تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

  • منشیات  سمگلنگ کا منصو بہ ناکام

    منشیات سمگلنگ کا منصو بہ ناکام

    تھانہ ایکسائز مردان کی رشکئی بائی پاس پر کا میاب کاروئی کے نتیجے میں 12 کلو چرس بر آمد،، ترجمان ایکسائز منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں رکھا گیا تھا،جو پشاور سے براستہ نوشہرہ پنجاب سمگل کی جا رہی تھی، پولیس نے شک کے بنیاد پر گاڑی کو روکا اور تلاشی لی جس کے نتیجے میں منشیات برامد ہوئی،گاڑی چلانے والے ملزم کی نشاندہی احمد حسن کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے،تاہم ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج لیا گیا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جس کے نتیجے میں منشیات فروش گروہ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے،

  • دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    دبئی پولیس نے کاروبار کے نام پر 86 افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں عرب نژاد یورپی شہری کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : "اردو نیوز” کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان مین کہا گیا ہے کہ متعدد افراد نے ایک کمپنی کے ذمہ داران کیخلاف شکایات درج کرائی تھیں،ابتدائی تفتیش کے بعد کمپنی کے الک کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے فراڈ کرنے والا شخص اس کمپنی کا مالک اور عرب نژاد یورپی شہری ہے، اس کے علاوہ پولیس ایک عرب شہری کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کررہی ہے جس نے کمپنی کا اندراج اپنے نام سے کرایا تھا-

    نمک کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    کمپنی کا گرفتارکیا جانے والا مالک اپنی کمپنی ایک ملازم کے ہاتھوں فروخت کرچکا ہے، اس کے علاوہ اس دھوکہ دہی کیلئے کمپنی کا نام بھی ایک سے زائد بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔

    فراڈ سے متاثرہ ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اُن سے ایک شخص نے سرمایہ کاری کیلئے رابطہ کیا اور بتایا تھا کہ وہ ایک اہم شخصیت کی کمپنی میں ملازم ہے، اس کی جانب سے دی جانے والی ترغیب کے بعد ابتدء میں ماہانہ 3 ہزار درہم منافع پر 50 ہزار درہم کی سرمایہ کاری کی-

    جہانگیر ترین کی پارٹی، عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی

    خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ابتدائی 2 ماہ تک تو منافع کی رقم دی جاتی رہی اور پھرمزید سرمایہ کاری کیلئے کہا گیا جس پر انہیں ایک بار پھر50 ہزار درہم دیئے اتنا بھاری منافع دیئے جانے پر ابتداءمیں وہ شکوک وشبہات کا شکار رہی لیکن پھر پُرآسائش علاقے میں کمپنی کی عمارت دیکھ کر وہ خاصی مطمئن ہوگئی۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق اسے ایک کمپنی کے اہلکار نے رابطہ کرکے اپنی رقم کی واپسی کیلئے دفتر پہنچنے کو کہا جہاں جا کر علم ہوا کہ کمپنی کا ایک عہدیداررقم لے کر فرار ہوچکارقم واپس لینے کے لیے اور بھی بہت سے لوگ کمپنی کے دفترپہنچے تھے جنہیں جعلی چیک تھما دیا گیا تھا۔

    دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ