Baaghi TV

Tag: پولیس

  • دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    سرگودھا: ہفتہ قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے اور مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں-

    واضح رہے کہ قبل ازیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا تھا مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔

    عمران خان کے دو موبائل چوری

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تھا اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا-

  • پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    پنجاب اوراسمبلی کا آئینی قانونی بحران ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی آفیسرز کی گرفتاریوں کے لئے پولیس کے چھاپے ، کچھ اسمبلی آفیسرز کو حراست میں لے لیا گیا سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر کے باہر اچانک پولیس تعینات کردی گئی-

    ذرائع کے مطابق پولیس کے اہلکار جی او آر میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ پر تعینات کردیئےگئے محمد خان بھٹی جی او آر میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ،پہلے سے خفیہ مقام پر رہائش پذیر ہیں –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ا سمبلی محمد خان بھٹی کے ساتھ تعینات اسمبلی کے دو سیکورٹی آفیسرز کو بھی پولیس نے حراست میں لےلیا علی ذیشان جونیئر سیکورٹی اسسٹنٹ اورغلام مرتضی جونیئرسیکورٹی اسسٹنٹ کوحراست میں لیا گیا ہےدونوں سیکورٹی افیسرز گریڈ گیار ہ کے پنجاب اسمبلی کے آفیسرز ہیں-

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی کےساتھ تعینات ریسرچ آفیسر شہباز احمد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا شہباز احمد گریڈ سترہ کے پنجاب اسمبلی کے آفیسر ہے سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپے مارے تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر حمزہ کو حراست میں نہ لیاجاسکا-

    سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلےبھی تین ایم پی او کےتحت حراست میں لینےکی کوشش کی گئی تھی سیکرٹری کوارڈینینش عنائت اللہ لک کو گزشتہ دنوں تین ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا دونوں آفیسرز ڈپٹی کمشنر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں قانونی ریلیف کے لئے گئے تھے-

  • آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور:آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2067 مقدمات درج اور2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کو خفیہ نگرانی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

     

    ادھرپنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ صدر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں  خطرناک ساجی شیخ ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا یا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ساجد عرف ساجی گینگ کے 3 کارندے  سرغنہ سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزمان سے  ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون، 3 موٹر سائیکل اور اسلحہ3 پسٹل گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

    پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

     

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اطلاع دی کہ سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

    علی زیدی کے مطابق بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ 6 موبائل موجود ہیں۔

     

     

    دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی علی زیدی کے ٹویٹ کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ پولیس موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر انہیں گرفتار کرنے پہنچی ہیں۔

    اس حوالے سے حلیم عادل شیخ نے بھی کئی ٹویٹس کی ہیں۔ جن میں اس اقدام کو سندھ حکومت کی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

     

     

    اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا ہے کہ ہم غیر محفوظ ہیں، ہمارے گھروں پر ریڈ ماری جارہی ہے۔

     

     

     

     

    خیال رہے کہ   انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا ۔

    عدالت  نے  ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کیا۔

    پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔

    عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

    پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

  • گھریلو ملازم "مالکن” کو لے کر بھاگ گیا، مالک تھانے پہنچ گیا

    گھریلو ملازم "مالکن” کو لے کر بھاگ گیا، مالک تھانے پہنچ گیا

    گھریلو ملازم "مالکن” کو لے کر بھاگ گیا، مالک تھانے پہنچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر کا نوکر مالک کی بیوی بھگا کر لے گیا

    واقعہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا، ایف الیون ٹو میں گھریلو ملازم مالک کی بیوی کو لے کر بھاگ گیا جس کے بعد مالک نے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، درج مقدمے میں مدعی مقدمہ آصف حسین نے کہا کہ مسمی آصف حسین ایف الیون ٹو سٹریٹ نمبر 29 ہاوس نمبر 303A میں عرصہ قریب ایک سال سے رہائش پذیر ہوں میرے ساتھ میری والدہ اور میری بھابھی اور بیوی نوشین آصف ہمراہ تین بچے رہتے ہیں میں کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں

    درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میری بیوی نوشین آصف کے ساتھ میرے سابقہ ملازم عامر کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے میں نے عامر کو نوکری سے فارغ کردیا تھا مگر میری غیر موجودگی میں میری بیوی سے ملنے آتا تھا گزشتہ روز حسب معمول میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا کہ میری والدہ نے مجھے تقریبا تین بجے کال کر کے بتایا کہ نوشین آصف گھر میں موجود نہ ہے جس پر میں گھر آیا اور کمرے وغیرہ کو چیک کیا تو میری بیوی کو میرے سابقہ ملازم عامر نے بہلا پھسلا کر اغوا کر لیا ہے

    درج ایف آئی آر میں مزید کہاگیاکہ مزید گھر چیک کرنے پر میری بیوی کے ساتھ نقدی بیس پچیس لاکھ روپے اور طلائی زیورات تقریبا دو تولے وہ بھی ساتھ لے گیا ہے قانونی کاروائی کرکے میری بیوی کو بازیاب کروایا جائے تھانہ شالیمار پولیس نے نامزد ملزم عامر کے خلاف مقدمہ نمبر 300/22بجرم 496A درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    قبل ازیں تھانہ بنی گالہ کے علاقے سے 26سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ محمد مشتاق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل گاؤں ٹھیپا سلطان پور w/b 204 تحصیل میلسی ضلع وہاڑی حال بنی گالہ اسلام آباد نزد بستان پلازہ اسلام آباد رہائشی ہے۔ساٸل کی فیملی ہمراہ پانچ سال سے بنی گالہ میں رہائش پذیر ہے۔میری بیٹی صاٸمہ جس کی عمر 26 سال ہے. مورخہ 8/5/22 کو بوقت بارہ بجے دن اچانک گھر سے غائب ہو گئی ہے۔اپنے طور پر کافی تلاش کی لیکن نہ ملی ہے۔مسمی عارف ولد نامعلوم جو کہ خوشاب کا رہائشی ہے۔اور بنی گالہ میں رگڑاٸی کا کام کرتا ہے۔عارف نے میری بیٹی کو زناکاری کی خاطر اغوا کیا ہے۔کیونکہ یہ پہلے بھی میرے بیٹی کو فون وغیرہ کرتا تھا۔پھر ہم نے اسے منع کیا تو یہ بھاگ گیا۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔تھانہ بنی گالہ پولس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 197/22 بجرم 365B درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    قبل ازیں تھانہ نیلور کے علاقے چراہ سے شادی شدہ لڑکی اغواء کر لی گٸی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گزشتہ روز مدعی مقدمہ تنویر احمد نے اپنا موقف اختیار کیا کہ میرا نام تنویر احمد ولد خورشید احمد ہے۔ساکن ڈاکخانہ خاص چراہ کا رہائشی ہوں۔میری شادی تین سال پہلے صباء بی بی سے ہوٸی۔جس ہماری ایک بیٹی جسکی عمر ایک سال ہے۔میرا ایک دوست میر حسن سولنگی جوکہ رحیم یار خان کا رہائشی ہے اس کا میرے گھر آنا جانا تھا۔جوکہ پچھلے دنوں میرے گھر آیا ہوا تھا۔مورخہ 6/5/22 کو میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر زنا کی نیت سے اغوا کر کے لے گیا ہے۔کارواٸی کی جاٸے۔تھانہ نیلور پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 109/22 بجرم 496A درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

  • ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

    ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی : کار سرکاری میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران ملزم کا پولیس پر حملہ , ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی گرفتار ملزم ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سکھیا گراٶنڈ قریب سے واردات کی نیت سے جا رہا تھا-

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ملزم نے گشت پر معمور تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فاٸرنگ کی تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کی جوابی فاٸرنگ سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک پستول لوڈ میگزین بمع راٶنڈ نقدی اور چوری شدہ M/c برآمد ہوئی-

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت وقاص عرف کالا کے نام سے ہوئی ملزم کے زیر استعمالی 125 موٹر ساٸیکل KIX-3342 تھانہ تھانہ پی آٸی بی کالونی سے چوری شدہ ہے,برآمد موٹر ساٸیکل مقدمہ الزام 202/22 میں مطلوب ہے پولیس کیجانب سے ضابطےکی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہےزخمی ملزم کوعلاج معالجہ کے لیٸے ہاسپیٹل منتقل کیا گیا جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا گرفتار ملزم عادی مجرم ہے پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکا ہے-

    اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

    ملزم کا سابقہ رکارڈ

    FIR No .77/2018 u/s 392/34PPc of PS New town

    FIr No. 78/2018 u/s 23 (I) A Arms ordinance PS New Town

    FIR No.210/2020 u/s 436/ 427/34 PPC of PS Iqbal Market

    ترجمان ایس ایس پی ایسٹ پولیس کے مطابق مزید ملزم کا سابقہ رکارڈ دیگر اضلع سے معلوم کیا جا رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق سنہ 2016 میں راجستھان کے دارالحکومت میں ششھی کانت کا قتل ہوا تھا جس کی لاش تین دن بعد ملی تھی، بعد ازاں مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج پر معاملہ عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا اب جہاں ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ قریب تھا تو پولیس نے شواہد گم ہونے کا الزام بندر پر عائد کردیا ہے۔

    گجرات کے بعد اوکاڑہ کے قبرستان میں کمسن بچی کی نعش نکال کر بیحرمتی کا واقعہ

    رپورٹ کے مطابق راجستھان کی ہائی کورٹ میں ششھی کانت نامی شہری کے قتل کا کیس زیر سماعت ہے، عدالت نے پولیس سے قتل کے شواہد مانگے تو اس نے عجیب وغریب منطق پیش کی اور کہا بندر نے پولیس اسٹیشن سے تمام ثبوت چوری کرلیے ہیں جس میں قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی شامل تھا۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے عدالت میں تحریری بیان جمع کرایا جس میں لکھا ہے کہ مذکورہ کیس کے شواہد بیگ میں موجود تھے اور بیگ بندر اٹھا کر غائب ہوگئے ہیں۔

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • قبر سے 2 سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

    قبر سے 2 سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ میں قبر سے 2 سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر جادو ٹونا کرتے تھے۔ اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزمان نعیم ظاہر اور سلیم کے خلاف قبرسے 2سالہ بچی کی لاش نکالنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج ہے۔پولیس کے مطابق شہری یاسر کی بیٹی زینب کا انتقال یکم مئی کو ہوا تھا۔ باپ تدفین کے اگلے روز قبرستان گیا تو لاش قبرسے باہر پڑی تھی۔

    گجرات کےبعد اوکاڑہ میں بھی کمسن بچی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 13 مہینے کی معصوم بچی کی لاش قبر سے نکال کر کالا جادو کرنے والے گروہ کا آپریشن کیا جائے اصل ملزمان تک پہنچ کر گرفتاری عمل میں لائی جائے ،شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،ایم این اے 142 ریاض الحق، اور ایم پی اے 189 خادم اوکاڑہ فیاض ظفر، اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ اوکاڑہ سٹی کے سب سے پرانے جانے مولا قبرستان میں سرکاری لائٹ روشنی کا انتظام کیا جائے رات کو کالا جادو کرنے والے چھوٹے بچوں کی لاش سلیپ کے نیچے سے نکال کر سرخی پوڈر اور اور ماتھے پر بندی لگا کر کالے جادو کے گندے عملیات کرکے سلیپ کے اوپر مٹی ڈال کر نکل جاتے ہیں جیسے کل شیرربانی ٹاؤن کے رہائشی ملک یاسر رات اپنی 13 مہینے کی بیٹی زینب کو دفنا کر گئے اور جب صبح فاتحہ کے لیے آیا آ کر دیکھا تو ہاتھ کی انگلی قبر سے باھر نظر آرھی تھی انہوں نے 15 پر پولیس کو اطلاع کرکے بچی کو دوبارہ غسل دے کر دفنایا یہ تو ان کے لواحقین نے دیکھ لیا اھل محلہ نے تو پہلے بھی کتنے ایسے واقعات دیکھے ہیں کہ آوارہ کتے بچوں کی لاشوں کو نوچ نوچ کر کھا رھے ھیں اھل محلہ صمد پورہ والوں نے کبھی غازی آباد والو نے ڈیڈ باڈی دوبارہ دفن کیا آج پولیس تھانہ بی ڈویژن نے گورکن سلیم عرف سلیمی کو گرفتارکر لیا ایک صافہ اور قبر نکالنے والا سامان قبر کے پاس سے برآمد ھوا پولیس نے وہ فنگر پرنٹ کے لیے بھیج دیا ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ پر کاروائی کی جائے اور ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    گجرات: جلالپور جٹاں کے نزدیک قبرستان میں دل دہلا دینے والا ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کو شرما دیا،پولیس کے مطابق اس واقعہ کو ہر زاویے سے دیکھا جارہا ہے ،

     

     

    گجرات سے ذرائع کے مطابق انسانی درندے نے گزشتہ رات معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی ، پولیس کے مطابق معذورلڑکی کی نعش سے بیحرمتی کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں ایک خوف کی فضا قائم ہے جس کی وجہ سے ہرکوئی پریشان ہیں‌

    ذرائع کے مطابق دفنانے کے بعد اگلے دن جب اہلِ خانہ فاتحہ کے لیے آئے تو قبر کھلی اور نعش 25گز دور پڑی دیکھی ، اہل خانہ بھی یہ منظردیکھ کرخوف زدہ ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کردی

    ٹانڈہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ، پولیس نے علاقے کے تمام کریمنلز کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس اس واقعہ کو خاندانی دشمنی کے نتیجےکی صورت میں بھی دیکھ رہی ہے

    ادھر گجرات سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث افراد میں سے پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو کا سراغ نہ لگا سکی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

  • 2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ” ننھا مجرم” گرفتار

    2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ” ننھا مجرم” گرفتار

    ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ کی پولیس نے 2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ "ننھے مجرم” کو حراست میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ پولیس نے 4 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق بچے نے اپنی والدہ کی کار کی چابی چرائی اور کار اسٹارٹ کردی جو پاس کھڑی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔

    امریکی افواج نے 1945 کی دوسری جنگِ عظیم میں چرایا گیا کیک واپس کر دیا

    رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ میں پڑوسیوں کو گاڑیاں ٹکرانے کی آواز نے چونکا دیا پریشان حال پڑوسی باہر نکلے تو دیکھا ان کی کاروں پر ڈینٹ پڑے ہیں اور پاس ایک کار بھی کھڑی ہے جس میں سے 4 سالہ بچہ ننگے پاؤں نکل کر بھاگتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔

    پڑوسیوں نے ننھے واردتیے کی مخبری پولیس کو کی تو پولیس بچے کو ساتھ لے گئی ایمبولینس کے عملے سے میڈیکل چیک اپ کیا ننھے مجرم کو چاکلیٹ پیش کی گئی اور کھیلنے کو ایک بھالو بھی دیا تاکہ 4 سالہ مجرم کو بہلایا جا سکے-

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    پولیس ماں سمیت بچے کو جائے وقوعہ پر لے کر گئی اور بچے سے کہا کہ وہ کار چلا کر دکھائے جس پر بچے نے چابی سے دروازہ کھولا، ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور چابی سے گاڑی اسٹارٹ کرلی بچے نے یہ بھی کر کے دکھایا کہ کس طرح کلچ اور ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھا جاتا ہے جبکہ والدہ حیران پریشان یہ منظر دیکھتی رہیں۔

    پولیس نے ماں کو ہدایت کی آئندہ کار کی چابیاں سنبھال کر رکھیں اور بچے کو ماں کے حوالے کردیا۔

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم…