اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے ڈی ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی، تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے بھی شرکت کی. آئی جی اسلام آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کی گراں قدر خدمات کو سراہا. ریٹائرڈ پولیس افسران نے اپنے ادوار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.ریٹائرڈ پولیس افسران نے دعوت دینے پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا.
Tag: پولیس

اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سربراہی میں پنجاب پولیس کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس اسٹیشن صدر اور سیٹلاٸٹ ٹاٶن گوجرانوالہ تھانوں کے تعاون سے اپر چناب نہر سیالکوٹ، گوجرانوالہ ٹول پلازہ کامونکی اور پنجاب کالج کے گردونواح میں آپریشن کیا گیا۔ اس کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کے نمائندوں نے پنجاب کالج میں منشیات پر آگاہی لیکچر بھی دیا۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ جن میں باغبانپورہ ،دھرمپورہ ،
ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، رائیونڈ روڈ اور ایسٹرن باٸ پاس کے علاقے شامل ہیں۔ دوران آپریشن ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔تین ملزم بنام شہباز الیاس، اعظم الیاس اور آرون رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
مستقبل میں بھی مشترکہ آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔
چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی
راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان بنایا گیا۔ پلان کے مطابق2500 کے قریب پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 135پولیس ٹیمیں ،30 ڈولفن سکواڈ،35 محافظ سکواڈ، 10ایلیٹ سیکشن تعینات، 280چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،
پتنگ بازوں کی سرچنگ اور ویڈیو مانیٹرنگ کے لیے ڈرون و دیگر کیمرے استعمال کئے جائینگے، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔جس چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں۔
راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، شہری بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔
گلبرگ پولیس کی ایک اور کامیابی پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار!!
انوسٹی گیشن پولیس گلبرگ کی کاروائی سے پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار ہو گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث پرویزچورگینگ کے 2 ملزمان گرفتار ہو گئے ۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ پرویز مسیح اور اسکا ساتھی علی مقدس شامل تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بر آمد6موبائل فونزاور نقدی برآمد۔ گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان سے متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس ہوئی۔
انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ انسپکٹر عدنان بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
لواحقین کا احتجاج، پولیس نے فوری گرفتار کرلیا!!!
راولپنڈی، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اہم کاروائی کی جس میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ ملزمان نے 10 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں الیاس نامی شخص کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 03 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا تھا۔ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہباز اور اس کے ساتھی تیمور اور بلال شامل ہیں۔
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او نصیرآباد اور پولیس ٹیم کوشاباش ملی۔
پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟
اسلام آباد میں انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کی جس میں بین الضلاعی منشیات کی سپلائی میں ملوث دو بڑے سپلائرز مخدوم علی اور کوثر علی شاہ گرفتار 22 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لےلی گئی اور منشیات سپلائرز کا تعلق اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ سے ہے۔
ایس ایس آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان چرس کی بڑی کھیپ خیبر پختون سے پنجاب اور اسلام آباد میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دیگئی ھے.کارروائی رات گئے اسپیشل چیکنگ کے دوران ایس ایچ او اشتاق شاہ معہ ایس آئی نواز تھابل کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل زیشان علی اور کانسٹیبل محمد ساجد نے کی. آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ھے.
پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا.
گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تہکال کی حدود میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر سے چوری کرنے میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور تہکال پایان سے ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے. ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق مدعی راحت اللہ ولد عارف اللہ سکنہ چارنڈہ نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم چوروں نے تین تولے سونا اور نقدی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ تہکال اور تفتیشی عملہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان سلمان ولد گل خان ، ولی ولد میرا خان اور احسان اللہ ولد روح اللہ ساکنان تہکال پایان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی
پولیس موبائل خدمت مرکز،رواں ہفتے کا شیڈول
بروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال،
جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔
لاہور،07 فروری 2021: ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز شہر کے مخصوص پوائنٹس پر مقررہ اوقات میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکزبروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال، جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔شہری اپنے علاقہ میں موبائل پولیس خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔
پولیس کی اینٹلی جنس برانچ کی مکمل ناکامی:ماضی کے اہلکاروں کی برابری بھی نہ کرسکے
شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام رہی ہے- پولیس کا اینٹلی جنس مکمل طور پر ناکام اسپیشل برانچ صرف محکمہ پولیس کی آئی آر نکالنے میں مصروف ہے-
اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ماضی میں بالباس سادہ اہلکاروں نے زبردست کاروائیاں کیں تھیں- کومبنگ آپریشن صرف نمائشی کاروائی کے طور پر کیا جا رہاہے -کومبنگ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیوز مرتب کرکے میڈیا سے شیئر کیوں نہیں کی کرہی ہیں- ایس ایچ اوز کو امتحان کے بعد تعینات کیا جاتا ہے مگر ان کرائمز کی روک تھام میں انکی آراء کو اہمیت نہیں دی جاتی مٹینگ میں صرف پگڑی اچھالی جاتی ہے- محکمہ پولیس کے نچلے طبقے کو صرف سزائیں دی جاتی ھیں جس سے نچلے طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ھے اور وہ خوف کے مارے کام کرنے کو تیار نہیں ہے-
ایس ایس یو / آر آر ایف/ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ/ کرائم برانچ پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں صرف انکی گاڑیاں پیڑول پر رہی ہیں- پولیس منشیات کے اور اسلحہ برآمدگی کے جھوٹے مقدمات کر رھی ھے سابقہ کرمنل جو توبہ تائب ھوچکے ہیں انہیں بلاوجہ بند کر کہ دوبارہ کرائم کی طرف راغب کیا جا رہاہے- منشیات اور اسلحہ برآمدگی کی موقع پر ویڈیو بنانے اور میڈیا سے شیئر کے احکامات سے پول کھل سکتا ہے- انہی جھوٹے مقدمات کی بھرمار سے شعبہ تفتیش کے پولیس افسران پر کام کا دباؤ پڑتا ھے جس سے وہ ان مقدمات پر توجہ نہیں دے پاتے اسکے علاوہ جوڈیشل پالیسی کے 14 یوم میں چالان جمع کرانا بھی انہیں تفتیش کرنے کا موقع فراہم نہیں کرتا-آپریشن پولیس کو بلاوجہ ھر سیکورٹی ڈیوٹی میں گھسیٹنا بھی انکی ڈیوٹی کو متاثر کرتا ھے سیکورٹی ڈیوٹی کے پالیسی ساز کو خصوصی توجہ دینی چاھیے
دنیا جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رھی مگر تھانہ جات میں فنگر پرنٹ لینے والا کوئی اھلکار نہیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور ثبوت اکھٹے کرنے بابت تھانہ جات کے اھلکار نابلد ھے انہیں کورسسز کرائیں جائیں تاکہ بلاوجہ کی فرانزک ٹیموں اور انکے اخراجات سے بچا جائے- تھانہ جات کی سطح پر فنڈ کو منتقل کیا جائے تاکہ افسران بروقت عوام کو سہولت دے سکیں اور فون لوکیٹر کو اگر تھانہ جات نہیں ٹاؤن / ضلعی سطح پر فراھم کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے- ٹرانسفر/ پوسٹنگ کو آٹو پر رکھا جائے ھر دوسال کے بعد اھلکار/ کلرک کی ٹرانسفر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے-

ڈی ایس پی کی نوشہرہ ورکاں پوسٹنگ ، مٹھائیاں تقسیم
(غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)
چونیاں میں ڈی ایس پی خالد اسلم کی نوشہرہ ورکاں میں پوسٹنگ کر دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی خالد اسلم کو نوشہرہ ورکاں میں پوسٹنگ کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں صحافیوں، وکلاء سرکل کے تمام ایس ایچ اوز نصر اللہ بھٹی، شہادت بھٹی، شمشیر کھوکھر، کامران شہزاد ، سلیم سب انسپکٹر، ڈی ایس پی آفس کے ملازمین، علی بھائی، وحید علی اور دیگر عہدیداروں نے ڈی ایس پی کو گلدستے پیش کئے اور مالائیں بھی پہنائی گئیں۔
اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کر کے اچھی یادوں کے ساتھ رخصت کیا گیا ہے اور ان کے روشن مستقبل اور درخشاں کیرئیر کے لیے دعا بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈی ایس پی خالد اسلم اپنے بہترین رویے کی وجہ سے محکمے میں اور اہل علاقہ میں خاص مقام رکھتے ہیں۔









