اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ گوگیرہ میں تیسری جماعت کی بچی سے زیادتی کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی واقعہ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بچی سندس حساس ادارے کے ملازم کی بیٹی ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ گوگیرہ نواز دی کھوئی میں ظلم جبر کی نئی داستان رقم ہوگئی۔ دکان پہ کاپی پینسل لینے گئی بچی سے دوکاندار ندیم نے زیادتی کرڈالی۔ بچی چیختی پکارتی رہی اہل علاقہ کے پہنچنے پر ملزم بچی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پاک فوج کے ملازم بچی کے والد ساجد کے گھر پہ نہ ہونے اور قانونی کارروائی سے بچنے پر بعد ازاں ملزم نے بچی کو اغوا کر کے یرغمال بنا لیا۔ کئی روز گزر جانے پہ معصوم بچی سندس کے والد ساجد کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دھانی پر بچی حوالہ کی گئی۔ پولیس نے اب تک مقدمہ تو درج کیا ہے مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ ملزمان نے بچی کے گھر دھاوا بولنا معمول بنا لیا ہے۔ بچی کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Tag: پولیس

اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں تین سالہ بچی سے زیادتی، بعد ازاں بچی کو یرغمال بنا لیا۔

اوکاڑہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کا دھندہ کرنیوالے میاں بیوی گرفتار مقدمہ درج
اوکاڑہ(علی حسین) منشیات کا بین الاضلاعی ہول سیل دھندہ کرنے والے میاں بیوی کوتھانہ صدر پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور سیل کی آمدنی برآمد کرلی۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ کو شاباش دیتے ہوئے قابل تقلید قرارد یا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کررکھا ہے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدراوکاڑہ کی پولیس نے ایس ایچ او رانا عمران ٹیپو کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والے میاں بیوی محمد اسلم ولد محمد علی سکنہ آبادی غوث نگر اور کوثر عرف شیماں زوجہ محمد اسلم سکنہ آبادی غوث نگر ضلع پاکپتن کوگرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 6کلوچھ سو گرام چرس، سیل کی آمدنی برآمد کرلی گئی جب کہ ملزمان کی کار نمبری ایل ای بی 7099بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی جس پر میاں بیوی منشیات کا دھندہ کرتے تھے ملزمان مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی کا ہول سیل کی بنیاد پر دھندہ کرتے ہیں ا س بڑی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ رانا عمران ٹیپو کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر پولیس افسران ان کی تقلید کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

اوکاڑہ صدر گوگیرہ تھانہ کے سامنے چور ایک دکان کا شٹر توڑ کر نقدی چرا کر فرار
اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ میں تھانہ کے سامنے نامعلوم چوروں نے ایک دکان کا شٹر توڑ کر 15000 روپے چرا کرفرار ہوگئے. موقع پر موجود پہرے دار کو آتا دیکھ کر چور فرار ہوگئے. شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تھانہ کے سامنے عوام الناس کو تحفظ میسر نہیں تو دوسری جگہوں پر کیا حال ہوتا ہوگا. شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے.

اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد
علی حسین(اوکاڑہ) دیپالپور میں اپنے ہی کمسن بھانجے کو اغواء کرکے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنیوالا مغوی کا سگا ماموں نکلا۔ پولیس نے ملزم کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرکے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی برآمد کرلیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر دیپالپور شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دس سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغواء کرلیا اور تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بچے کو قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ بچے کے والد اسلم نے تاوان ادا کردیا اور بچے کو 1 چک پھاٹک اوکاڑہ شہر سے بازیاب کرالیا گیا۔ بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قلب سجاد کو اطلاع دی۔ ڈی پی او عمرسعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیہالپور کی سربراہی میں خفیہ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے اغواکار ملزم شاہد لطیف اور اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
اوکاڑہ تھانہ شاہبھور کی حدود میں چوری کے کبوتر بازیاب کرانے پر علاقہ مکینوں کا پولیس پارٹی پر تشدد
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے تھانہ شاہبھور کی حدود میں پولیس پارٹی نے چوری کے کبوتر بازیاب کروائے جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور پولیس پارٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

80 سالہ بابا پولیس کے ہاتھوں
قصور
کھڈیاں خاص میں قبضہ مافیا کی ایماء پر بدنام زمانہ ایس ایچ او پتوکی عاطف نذیر ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف نے قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے 80 سالہ بابا محمد عمر ولد نور محمد کو ان کے گھر کھڈیاں خاص سے اٹھوا لیا تفصیلات کے مطابق مذکورہ مغوی محمد عمر نے مورخہ 13/8/2020 کو شعیب نذیر وغیرہ ساکن بھیڈیاں پتوکی جعلی مالکان الصدیق رائیس ملز المرجان کمرشل مارکیٹ کھڈیاں خاص کے خلاف بعدالت جناب ملک رستم صاحب سنئر سول جج قصور کی عدالت سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کیا تھا جس کی آ ئیندہ پیشی 2/9/2020 مقرر ھے اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کریپشن قصور میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی آخری مراحل میں ھے قبضہ گروپ اربوں روپے کی سرکاری اراضی جعلسازی سے ھڑپ کرنا چاہتے تھے جس پر محمد عمر قانونی چارہ جوئی کررہا تھا قبضہ مافیا نے ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی عاطف نذیر اور ڈی ایس پی پتوکی و دیگر ملازمین پولیس پتوکی ضلع قصور سے ملی بھگت کرکے محمد عمر کو سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے اس کے گھر کھڈیاں خاص میں زبردستی داخل ھو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کر کے اپنے ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے محمد عمر کے گھر والوں نے بر وقت 15 نمبر پر کال کردی مقامی پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہ کی بعد میں پتہ چلا کہ وہ سفید کپڑوں میں ملبوس افراد تھانہ پتوکی کے ملازمین اور قبضہ مافیاز کے کارندے تھے بابا محمد عمر کی عمر 80 سال کے قریب ھے وہ تو اپنی محنت مزدوری کرکے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتا ھے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے بھی اسی قبضہ گروپ نے اس غریب بابا جی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے تھے جو کہ ایماندار افسران پولیس نے خارج کر دیئے تھے اور کچھ میں جج صاحبان نے بری کر دیا تھا اب پھر قبضہ گروپ نے بد دیانت رشوت خور پولیس ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کرکے 80 سالہ بابا محمد عمر کو اٹھا کر تھانہ پتوکی میں بند کر دیا گیا ھے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسران ضلع قصور نے لاکھوں روپے کی رقم وصول کرکے مذکورہ بالا محمد عمر کو صرف اور صرف مقدمات کی پیروی سے روکنے کے لیے ہراساں کیا ھے
اھلیان قصبہ کھڈیاں خاص میں سخت تشویش پائی جارہی ھے عوام الناس نے آئی جی پنجاب ڈی پی او قصور اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے اور 80 سالہ بزرگ محمد عمر کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا ھے
بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ متاثرین کی دہائی
اوکاڑہ(علی حسین) معصوم بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونیکے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ بچے کے والدین سراپا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق صدر گوگیرہ بستی مصطفیٰ آباد کے رہائشی مبارک علی کا9 سالہ بیٹا محمد حسنین رمضان المبارک میں مورخہ 1 جولائی2020روزے کی حالت میں قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے کرنے جارہا تھا ۔ راستے میں مٹھو ولد یعقوب سکنہ بستی مصطفیٰ آباد نے محمد حسنین کو زبردستی پکڑ لیا اور ایک ویران کمرے میں لے گیا جہاں اس نے نو سالہ محمد حسنین کیساتھ نازیبا حرکات و سکنات شروع کردیں اور حرامکاری کی کوشش کرنے لگا۔ بچے کے مزاحمت کرنے پر اسکو مارنے پیٹنے لگا۔ جس کی وجہ سے بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر بچے کے ورثاء جب جائے واقعہ پر پہنچے تو مٹھو ولد محمد یعقوب کو بچے کیساتھ زیادتی کرتے پایا۔ ملزم سنگین نتائج کی دھکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بچے کے والد مبارک علی کی مدعیت میں تھانہ گوگیرہ میں ملزم مٹھو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو درج ہوئے تین ماہ بیت چکے ہیں لیکن مقامی پولیس نے اب تک ملزم مٹھو کو گرفتار نہیں کیا۔ بچے کے والدین کے بقول ملزم مٹھو علاقہ میں موجود ہے جبکہ پولیس اسکو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔ بچے کے والدین نے ڈی پی او اوکاڑہ ، آر پی او ساہیوال ، انسپکٹر جنرل لاہور اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بچے کے والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔

دیپالپور میں 8 روز قبل اغوا ہونیوالی خاتون وکیل بازیاب، اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ(علی حسین) دیپالپور میں آٹھ روز قبل اغواء ہونے والی خاتون ایڈووکیٹ بازیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف وکیل ارشاد نسرین ایڈوکیٹ کو 15 اگست دیپالپور سے اغواء کیا گیا تھا۔ ارشاد نسرین ایڈوکیٹ کے بقول انکے مختلف لوگوں سے پیشہ وارانہ تنازعات چل رہے تھے۔ اغواکار 8 روز بعد مغویہ کو میلسی وہاڑی کی حدود میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ مغویہ اپنے گھر واپس پہنچ چکی ہیں۔ پولیس نے مغویہ کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اصل حقائق تک پہنچنے کے لیے مصروف تفتیش ہے۔

ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار
اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کی کراس فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقہ کے خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کے ذریعے فرار ہونیوالے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی پولیس پارٹی ریڈ کے لیے جارہی تھی کہ 40جیڈی کے قریب چھ ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بند کررکھا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(مزید تفصیلات فالو اپ کی شکل میں باغی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی.)
منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے شخص کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج ۔ علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔
اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے ایک شخص کے خلاف پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو لیکر علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے نواحی علاقے قلعی پھاٹک کے رہائشی محمد احمد عرف شبو بھٹی کو پیر بابا احمد علی شاہ عرف آمے شاہ نے بخار اتارنے والاایک تعویذ بنا کردیا اور کہا کہ گھر جاکر تعویذ کو سات مرتبہ جوتے مارنا ، جس کے نتیجے میں بخار رفو ہوجائیگا۔ سادہ لوح شخص محمد احمد تعویذ کو جوتے ماررہا تھا کہ اس دوران محمد احمد کے بھائی نے تعویذ پکڑ لیا۔ تعویذ کھولنے پر مقدس ہستیوں حضرت صدیق اکبر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے نام لکھے پائے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور ملزم کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنیکی درخواست کی گئی ۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ جس پر علماء اور شہری مشتعل ہوگئےاور احتجاج کی کال دیدی۔ علماء اور شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ صحابہ کرام کی توہین کرنیوالے کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔








