Baaghi TV

Tag: پولیس

  • منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    اوکاڑہ(علی حسین) منڈی احمد آباد تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیاز نامی منشیات فروش کو بھاری مقدار منشیات کیساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کاروائی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید کی ہدایات پر کی گئی ۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد قتل

    اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔قتل ہونے والوں میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم اور جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالا شخص فخر حیات شامل ہیں۔ملزمان اکبر اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود جکو والا کھوہ کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والے چچا بھتیجا قتل ہو گئے۔ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں فخر حیات ولد اکبر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ان کے مخالفین اکبر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم قتل ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی مقتولین پارٹی کی فائرنگ سے اعظم گروپ کے افراد قتل ہو چکے ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوگیرہ پولیس کو ہدایت کی فرار ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

  • رینجرز اور پولیس کی بڑی کاروائی

    رینجرز اور پولیس کی بڑی کاروائی

    قصور
    تھانہ گنڈاسنگھ پولیس اور ستلج رینجرز اہلکاران کی مشترکہ کاروائی بھاری منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈہ سنگھ قصور اور ستلج رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتی ہوئے 3 ملزمان کو انڈین شراب سمیت پکڑ کر حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ ملزمان کی شناخت اقبال ، افتخار اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے تینوں کا تعلق قصور کے علاقہ چونیاں سے ہے
    ملزمان انڈین شراب کی بوتلیں لے کر چوک حسین خانوالا سے پیدل آ رہے تھے ملک نصیر احمد اے ایس آئی اور رینجرز کے اہلکاران نے روک لیا اور تلاشی کے دوران انڈین شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تو ملزمان کو حراست میں لیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

  • رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا

    رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین)رینالہ خورد کے نواحی گاؤں چک 21/1RB کلاں میں زمین کے معمولی تنازع پروہدری محمد کاشف،چوہدری محمد آصف،چوہدری محمد ثاقب ودیگر ملزمان کا اسلحہ پسٹل،ڈنڈے سوٹے وآہنی ہتھیاروں سے حملہ آور چوہدری محمد بوٹا فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی اور دیگر رشتہ دار بھی زخمی ہو گئے محمد بوٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    لواحقین کا ڈی پی او اوکاڑہ ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد سے پر زور مطالبہ ہے کہ محمد بوٹا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • اوکاڑہ: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین) ستگھرہ روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر زبیراحمد سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ مضروب کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

  • صدرگوگیرہ: ماڑی پتن کے قریب دریائے راوی سے لاش برآمد، تاحال شناخت نہیں ہو سکی

    صدرگوگیرہ: ماڑی پتن کے قریب دریائے راوی سے لاش برآمد، تاحال شناخت نہیں ہو سکی

    اوکاڑہ(علی حسین) ماڑی پتن پل کے قریب دریائے راوی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے. لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عمر 35 سال کے قریب ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش نکال کر گوگیرہ پولیس کے حوالے کردی ہے۔

  • دو گھنٹوں بعد ہی ٹرانسفارمر

    دو گھنٹوں بعد ہی ٹرانسفارمر

    قصور
    الہ آباد میں ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی خالد گجر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کی زبردست کاروائی
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ او محسن سندھو نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے موضع بگھیانہ خورد سے مورخہ 21/6/20 کو نامعلوم چوروں کی طرف سے چرائے گئے ٹرانسفارمر کو برآمد کر لیا نامعلوم چور ٹرانسفارمر چوری کر کے لے اڑے تھے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد نے 24 گھنٹے کے اندر ٹرانسفارمر معہ چور گرفتار کر لیے اور ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا بگھیانہ خورد کے رہائشیوں نے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کو خراج تحسین پیش کیا

  • اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار

    اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں 42 جیڈی تھانہ گوگیرہ کی حدود میں بکرے چور گرفتارشہباز اور صدی نامی دو ملزمان شریف نامی محنت کش کا بکرا چوری کر کے بھاگ رہے تھے کہ اہلیان گاؤں نے پکڑ لیا ۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ہے.

  • ڈی پی او نےعوامی شکایت پر ایک اور اہلکار کو معطل کردیا

    ڈی پی او نےعوامی شکایت پر ایک اور اہلکار کو معطل کردیا

    قصور
    ڈی پی او قصور کا پھولنگر کی پولیس کے حوالے سے دل جیتنے والے قدم لوگوں میں خوشی کی لہر تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے لوگوں کے دل جیت لئے جیسے سابقہ ایس ایچ او پھولنگر لطیف گجر کومعطل کر کے چارج شیٹ کیا تھا اسی طرح اب محمد اسلم کو معطل کر کے انکوائری لگوا دی ہے محمد اسلم پر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور رشوت خوری کے الزامات ہیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے محمکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھے گا

  • اوکاڑہ: دیپالپور 80 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ناکام

    اوکاڑہ(علی حسین) ڈکیتی کی واردات کرتے 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر 40 ڈی کے نزدیک 6 نامعلوم ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کار سوار تاجر شیخ عمران سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ حساس ادارے کی گاڑی نے ٹکر مار کر گرا لیا جس کے بعد مقامی پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گی اور تین ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکوو فرار ہو گے تاجر کے پاس 80 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی