اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے پولیس افسران جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 20سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہوئی۔ ڈپٹی انسپکٹرز جنرل پولیس جان محمد اورسجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے بیجز لگانے کے حوالے سے ایک اہم تقریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی اور انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو گریڈ 21میں ترقی کے بیجز لگائے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس عہدے پر ترقی پانے پولیس افسر جان محمد کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئی جو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل پولیس سجاد افضل آفرید اپنی خدمات بدستور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سر انجام دیتے رہیں گے جو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (پلاننگ) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر خالد محمود، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل ریجن محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی نارتھ زون وصال فخر سلطان، اے آئی جی (لاگ)، اے آئی جی (آپریشنز ز)، اے آئی جی (ایچ آرایم)،اے آئی جی (فنانس)، ایس ایس پی ریٹائرڈ جمیل احمد ہاشمی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خالد محمود اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد زبیر ہاشمی نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے مبارکباد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مخلصانہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کی قابل قدر شراکت کا اعتراف کیا۔انہو ں نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیو ں اور ترقیوں سے نوازیں۔یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران دیانتداری اور عزم کی اپنی مخصوص خاصیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جان محمد اور سجاد افضل آفریدی نے ادارے کے لئے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم ادارے میں کام کرناہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی انہوں نے پوری کوشش کی۔
Tag: پولیس
-

پشاور: گاڑیوں کی چھت پر بٹھانے پر جرمانے عائد کئے گئے!!
گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ جانی و مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوران پر جرمانے عائد کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان اور انکی ٹیم نے رنگ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ -

اسلامآباد، ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز تقریب کا انعقاد
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے ڈی ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی، تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے بھی شرکت کی. آئی جی اسلام آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کی گراں قدر خدمات کو سراہا. ریٹائرڈ پولیس افسران نے اپنے ادوار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.ریٹائرڈ پولیس افسران نے دعوت دینے پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا.
-

اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سربراہی میں پنجاب پولیس کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس اسٹیشن صدر اور سیٹلاٸٹ ٹاٶن گوجرانوالہ تھانوں کے تعاون سے اپر چناب نہر سیالکوٹ، گوجرانوالہ ٹول پلازہ کامونکی اور پنجاب کالج کے گردونواح میں آپریشن کیا گیا۔ اس کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کے نمائندوں نے پنجاب کالج میں منشیات پر آگاہی لیکچر بھی دیا۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ جن میں باغبانپورہ ،دھرمپورہ ،
ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، رائیونڈ روڈ اور ایسٹرن باٸ پاس کے علاقے شامل ہیں۔ دوران آپریشن ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔تین ملزم بنام شہباز الیاس، اعظم الیاس اور آرون رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
مستقبل میں بھی مشترکہ آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔ -

چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی
راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان بنایا گیا۔ پلان کے مطابق2500 کے قریب پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 135پولیس ٹیمیں ،30 ڈولفن سکواڈ،35 محافظ سکواڈ، 10ایلیٹ سیکشن تعینات، 280چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،
پتنگ بازوں کی سرچنگ اور ویڈیو مانیٹرنگ کے لیے ڈرون و دیگر کیمرے استعمال کئے جائینگے، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔جس چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں۔
راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، شہری بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔ -

گلبرگ پولیس کی ایک اور کامیابی پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار!!
انوسٹی گیشن پولیس گلبرگ کی کاروائی سے پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار ہو گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث پرویزچورگینگ کے 2 ملزمان گرفتار ہو گئے ۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ پرویز مسیح اور اسکا ساتھی علی مقدس شامل تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بر آمد6موبائل فونزاور نقدی برآمد۔ گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان سے متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس ہوئی۔
انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ انسپکٹر عدنان بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ -

لواحقین کا احتجاج، پولیس نے فوری گرفتار کرلیا!!!
راولپنڈی، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اہم کاروائی کی جس میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ ملزمان نے 10 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں الیاس نامی شخص کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 03 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا تھا۔ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہباز اور اس کے ساتھی تیمور اور بلال شامل ہیں۔
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او نصیرآباد اور پولیس ٹیم کوشاباش ملی۔ -

پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟
اسلام آباد میں انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کی جس میں بین الضلاعی منشیات کی سپلائی میں ملوث دو بڑے سپلائرز مخدوم علی اور کوثر علی شاہ گرفتار 22 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لےلی گئی اور منشیات سپلائرز کا تعلق اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ سے ہے۔
ایس ایس آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان چرس کی بڑی کھیپ خیبر پختون سے پنجاب اور اسلام آباد میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دیگئی ھے.کارروائی رات گئے اسپیشل چیکنگ کے دوران ایس ایچ او اشتاق شاہ معہ ایس آئی نواز تھابل کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل زیشان علی اور کانسٹیبل محمد ساجد نے کی. آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ھے. -

پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا.
گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تہکال کی حدود میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر سے چوری کرنے میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور تہکال پایان سے ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے. ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق مدعی راحت اللہ ولد عارف اللہ سکنہ چارنڈہ نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم چوروں نے تین تولے سونا اور نقدی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ تہکال اور تفتیشی عملہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان سلمان ولد گل خان ، ولی ولد میرا خان اور احسان اللہ ولد روح اللہ ساکنان تہکال پایان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ -

جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی
پولیس موبائل خدمت مرکز،رواں ہفتے کا شیڈول
بروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال،
جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔
لاہور،07 فروری 2021: ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز شہر کے مخصوص پوائنٹس پر مقررہ اوقات میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکزبروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال، جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔شہری اپنے علاقہ میں موبائل پولیس خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔
