Baaghi TV

Tag: پولیس

  • افغانی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان   گرفتار

    افغانی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنت گل سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کارروائی کے دوران 5ملزمان رضوان، حکیم عرف نواب عرف چیچو، طالب، آصف عرف وسیم عرف منہ اور محمد عجب خان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، گلشن اقبال ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد اور گردونواح کے علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے اور شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،دوران تفتیش ملزم رضوان اور حکیم نواب عرف چیچونے چاند رات کو بلاک 21ایف بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں مسجد کے سامنے بیٹھے دو شہریوں کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھینے کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزم آصف عرف وسیم عرف منہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عائشہ منزل کے قریب شہری فیضان اسلم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی کرنے کاانکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں جبکہ ملزمان نے تین ہٹی کے علاقے میں ایک چائے کے ہوٹل سے اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • ہوش آیا تو بدن پر کپڑے نہیں ،میری عزت لٹ چکی تھی،انجان لڑکے سے دوستی کا انجام

    ہوش آیا تو بدن پر کپڑے نہیں ،میری عزت لٹ چکی تھی،انجان لڑکے سے دوستی کا انجام

    لڑکی کو دوستی مہنگی پڑ گئی،شادی سے انکار پر عزت لوٹ لی گئی، لڑکی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    واقعہ بھارت کا ہے، ممبئی کے علاقے میرا روڈ کے تھانہ نیا نگر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں لڑکی نے انکشاف کیا کہ ملزم سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی اور پھر دوستی ہو گئی، ملزم نے شادی کرنے کا کہا میں نے انکار کیا جس پر ملزم غصے میں آ گیا تا ہم دوستی برقرا ر رکھی، ملزم نے ایک دن کھانے میں کچھ ملا دیا، اور میں بیہوش ہو گئی،جب ہوش آیا تو میرے بدن پر کپڑے نہیں تھے، ملزم نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو ز بھی بنا لیں، ملز م نے مجھے بلیک میل بھی کیا، اورلاکھوں روپے اور زیورات بھی لے لئے،پولیس نے ملزم محسن شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا،لڑکی نے مقدمے میں ملزم کے خاندان کے دیگر افراد پر بھی مقدمہ درج کروایا اور کہا کہ مجھ پر تشدد بھی کیاگیا

    درج مقدمے کے مطابق ملزم محسن شیخ نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے دوران ویڈیو بنائی تھیں اس بنا پر وہ اسے بلیک میل کرتا رہا اور کئی بار پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اور دھمکی دی کسی کو کچھ بتایا تو ویڈیو وائرل کر دوں گا،ماہ مارچ میں ایک بار پھر ملزم نے لڑکی کو زبردستی بلایا اور جنسی زیادتی کی، اور پھر شادی کا کہا، لڑکی نے شادی سے انکار کیا تو ملزم نے لڑکی پر تشدد کیا اور اسکے سر کے بال اتار دیئے،لڑکی تشدد کے بعد تھانے گئی اور مقدمہ درج کروایا،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • شادی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت،دو زخمی،دولہا گرفتار

    شادی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت،دو زخمی،دولہا گرفتار

    شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت،دو زخمی، دولہا کو گرفتار کر لیا گیا

    واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقے پڑی فیروز وال میں پیش آیا، شادی کی تقریب میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی،ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لیا ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،فائرنگ سے مرنیوالے کی شناخت رضوان کے طور پر ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

  • سیکورٹی کم ہونے کی وجہ سے سدھو کا قتل ہوا، حکومت کا عدالت میں اعتراف

    سیکورٹی کم ہونے کی وجہ سے سدھو کا قتل ہوا، حکومت کا عدالت میں اعتراف

    بھارتی پنجاب کی حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی سیکورٹی کم گئی تھی اسی لئے انکو ٹارگٹ کرنے میں دشمنوں کو آسانی ہوئی

    بھارتی پنجاب حکومت کے وکیل ایڈوکیٹ جنرل گرمندر سنگھ گیری نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامہ میں اپنی کوتاہی کا اعتراف کر لیا ہے، سپریم کورٹ میں اعتراف جرم کرنے کے بعد سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اب حکومتی اعتراف کے بعد حکومتی ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے جنہو‌ں نے سیکورٹی کم کی تھی،سچ ایک دن زبان پر آ جاتا ہے اور ایسا ہی ہوا،ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،سدھو قتل کیس میں ملزمان کے کردار سے زیادہ پنجاب حکومت کا کردار ہے، لارنس بشنوئی نے ڈیڑھ سال قبل جیل سے انٹرویو دیا تھا لیکن حکومت ابھی تک کچھ پتہ نہیں لگا سکی،

    واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو پنجاب حکومت نے چار سیکورٹی اہلکار دیئے تھے جو بعد میں کم کر کے دو کر دیئے گئے، اسی دوران گولڈی برار نے شوٹرز کے ذریعے سدھو موسے والا کو قتل کروا دیا،پولیس نے 26 مئی کو سیکورٹی کم کی تھی اور اسکے تین دن بعد 29 مئی کو ہی سدھو موسے والا کو نشانہ بنایا گیا تھا،

    گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

  • کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،کراچی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،کراچی سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، گجرات میں 2 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ، اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے،

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا ،ملزم قابلِ اعتراض تصاویر متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کر رہا تھا،ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں،ملزم متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا،ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

    انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم گرفتار
    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی،بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم حسنین نور ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا،ملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دئیے۔ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھا،ملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کئے تھے،متاثرہ 3 شہریوں کو جعلی ویزوں کی بنیاد پر سال 2021 میں آف لوڈ کیا گیا تھا،ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ایف بی ایریا کراچی سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں وقاص اقبال اور شہریار شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، چھاپے کے دوران ملزمان سے 17500 امریکی ڈالربرآمد ہوئے،ملزمان غیر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات بھجواتے تھے،ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کر لیا گیا،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں بٹورنے والے اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار
    انسانی سمگلنگ ۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی 2 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ، اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں ریاست علی ، محمد اختر، نوید احمد اور تنویر احمد شامل ہیں،ملزمان کو گجرات اور منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بغرض ملازمت بھجوانے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ،ملزم ریاست علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 66 لاکھ 50 ہزار وصول کیے ،ملزم بعد ازاں رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا ،ملزم محمد اختر نے شہری کو سعودی عرب حج ویزہ پر بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے ،ملزم محمد اختر سال 2018 سے کمپوزٹ سرکل گجرات کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا ،جبکہ ملزم نوید احمد اور تنویر احمد جعلی ویزہ دستاویزات بشمول جعلی سٹیکرز، جعلی ویزہ اور دیگر دستاویزات بنانے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پاکستانی پاسپورٹ ،2 عدد اسپین کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز،4 عدد سوئٹزرلینڈ کے جعلی ویزہ اسٹیکرز اور انڈورا کا جعلی پیپر ویزہ برآمد کئے گئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

    پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف کا آواران کا دورہ،شہداء کے اہلخانہ، مقامی عمائدین سے ملاقات

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • بلوچستان، بارودی سرنگ کے دھماکے،ایک جاں بحق،20 زخمی

    بلوچستان، بارودی سرنگ کے دھماکے،ایک جاں بحق،20 زخمی

    بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں

    اطلاع پرپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ ضلع دکی کے علاقہ ٹھیکیدار ندی میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے ،دوسرے دھماکے میں زیادہ نقصان ہوا، بیس افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے،

    دھماکے سے دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بال بال بچ گئے جوپہلے دھماکے کے بعد موقع پر پہنچے اور کوریج کر رہے تھے،

  • سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کام کر رہی ہے،وزیراعلیٰ

    سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کام کر رہی ہے،وزیراعلیٰ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ڈی جی رینجرز میجر جرنل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، چیف کلیکٹر کسٹمز یعقوب ماکو، ڈائریکٹر ایف آئی اے زعیم اقبال اور دیگر شریک ہوئے،

    اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس گزشتہ ایپکس کمیٹی کا تسلسل ہے، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امن امان پر کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا، صدر مملکت نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے، صدر مملکت نے منشیات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی، صدر پاکستان نے زمینوں پر قبصوں کو ناقابل برداشت قرار دیا، سندھ حکومت صدر مملکت کے احکامات پر مکمل عمل کرے گی، سندھ حکومت صوبے میں امن امان کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے، اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کیلئے جامع حکمت عملی بنائی ہے، ان تمام محرکات پر کام ہو رہا ہے جو اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے اسباب ہیں، سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کام کر رہی ہے،

    منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین گرفتار
    اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس شرجیل انعام میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں کریک ڈاؤن میں 3 منشیات فروش مقابلے میں مارے گئے ہیں،منشیات کے کاروبار سے متعلق 164 مقدمات درج کیے اور 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، کریک ڈاون میں 4.3 کلو گرام ہیروئن، 419.472 کلو گرام چرس اور 1200 کلو گرام بھنگ برآمد کی ہے۔

    منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا تھا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارے قائم کیے جائیں، نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ ملکر آپریشن تیز کرے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا منشیات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھر پور مدد کی جائے گی۔

    کراچی پولیس چیف کے آفس پر حملے کا ایک ملزم مدرسے کا معلم تھا، شرجیل میمن کا انکشاف
    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کوئی بھی جرائم پیشہ افراد کی سہولت کاری کرے گا تو ایکشن لیا جائے گا،کراچی پولیس چیف کے آفس پر حملے کا ایک ملزم مدرسے کا معلم تھا، حملے میں معلم کا ملوث ہونا تشویش کی بات ہے، اس طرح کے لوگ کسی بھی یونیورسٹی یا مدرسے میں ہوں ان کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی،اب منشیات فروشوں کے برے دن شروع ہوگئے ہیں، منشیات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، 40 سے 45 دن میں محکمۂ ایکسائز نے 200 ملزمان گرفتار کیے ہیں، اس وقت ایکسائز اور نارکوٹکس کا محکمۂ متحرک ہے، ہم ایکسائز اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ میں مزید تبدیلی لائیں گے، کچھ لوگ اسکولوں اور گھروں میں منشیات سپلائی کر رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، سندھ میں رینجرز، پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کارروائی کریں گے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد مختلف جگہوں پر شیلٹرز لے رہے ہیں، جہاں یہ شیلٹر لے رہے ہیں اس جگہ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے

    اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے میں ملوث گرفتار ملزم کی خود کشی کی کوشش

    سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے میں ملوث گرفتار ملزم کی خود کشی کی کوشش

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے دورانِ حراست خودکشی کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ انوج تھاپن نے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر سلمان خان کے ممبئی کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحے کا انتظام کیا تھا انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر انہوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور پھر 26 اپریل کو انوج تھاپن کو بھارتی ریاست پنجاب سے گرفتار کیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق انوج تھاپن نے مبینہ طور پر پولیس حراست میں رہتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے،تاہم خود کشی کی کوشش کی وجہ سامنے نہیں آئی، انوج تھاپن کو کس چیز نے خودکشی کی کوشش کرنے پر مجبور کیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھےدورانِ تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

  • ڈی جی خان،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

    ڈی جی خان،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

    ڈی جی خان میں پولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بنایا، ریجنل پولیس آفیسرسجاد حسن نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، آر پی او کے مطا بق جھنگی چیک پوسٹ تونسہ کے علاقے میں خیبرپختونخوا پنجاب بارڈر پر واقع ہے، حملہ آور چیک پوسٹ پر قبضہ کرناچاہتے تھے۔دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ، تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے،15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا،دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا،پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت، ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے،

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نےتاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا،جھنگی چوکی پر تعینات 7 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلزعامر،عاشق ، رحمت اللہ، ثنا اللہ،طارق شامل ہیں۔زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مذ موم عزائم کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

    بہاولپور، سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشتگرد جہنم واصل
    دوسری جانب بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں زیرحراست 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور میں فائرنگ کے واقعے میں زیر حراست دو دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے کی گئی ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم بھی بال بال بچ گئی،دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا انہیں بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا، راستے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اس حملے کیلئے ہلاک دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دیا تھا، سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایاز صادق
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے،اسپیکر نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا، دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

  • موٹر  وے  ایم تھری پر    لیویز  اہلکاروں سمیت کئی مسافر لُٹ گئے

    موٹر وے ایم تھری پر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافر لُٹ گئے

    فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے، موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا، ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

    اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے گز شتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

    دوسری جانب سکھر میں نادرا آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور کچے میں امن و امان کی صورتحال کے مسائل کا حل نکالا جائےگا،یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں کام کرنے کا وقت ہے اور ہمیں کام کرکے دکھانا ہوگا، میں خود یہاں صورتحال کا جائزہ لینے آیا ہوں، سکھر میں پاسپورٹ اور نادرا کے حوالے سے مشکلات ہیں، ان کو بھی حل کریں گے، سکھر کا پاسپورٹ آفس جو 2007 سے زیر تعمیر ہے وہ 6 ماہ میں تعمیر کرکے عوام کو دیں گے اور نادرا کے آفس کے حوالے سے بھی مسئلہ حل کریں گے۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا کچے میں آپریشن کے لیے آرمی کو طلب کیا جاسکتا ہے؟ اس پر محسن نقوی کاکہنا تھا کہ جوصوبائی حکومت کہےگی اسے پورا سپورٹ کریں گے، سندھ میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کی ہر معاونت کو تیار ہیں۔