Baaghi TV

Tag: پولینڈ

  • اسحاق ڈار اور پولینڈ کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار اور پولینڈ کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ راڈوسواف سیکورسکی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

    گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مذاکرات اور سفارتکاری پر مبنی مؤقف کی تعریف کی انہوں نے اسحاق ڈار کو جون 2026 میں پولینڈ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

    پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہےوارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں،موجودہ حالات غیر یقینی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    پولینڈ کی جانب سے یہ ہنگامی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

  • پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    پولینڈ کی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا-

    حادثہ وسطی پولینڈ کے شہر ریڈوم میں پیش آیا جہاں فضائی شو کی تیاری جاری تھی،پولینڈ کے وزیر دفاع وادسلاف کوسینیاک کامیش نے جائے حادثہ پر گفتگو میں کہا کہ اس حادثے میں ایک پولش آرمی پائلٹ جاں بحق ہوگیا وہ ایک ایسا افسر تھا جو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت بہادری اور لگن کے ساتھ کرتا رہا میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    جنرل کمانڈ آف آرمڈ فورسز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پوزنان کے قریب 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے اڑا تھا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شہری یا راہ گیر زخمی نہیں ہوا،جائے وقوعہ پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ گر کر رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث رن وے کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ریڈوم ایئر شو منسوخ کردیا گیا ہے-

    https://x.com/anadoluagency/status/1961135725270687917

    شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

    دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

  • پولینڈ کا عالمی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم نہ ماننے کا اعلان

    پولینڈ کا عالمی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم نہ ماننے کا اعلان

    پولینڈ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے باوجود ان کے لیے کوئی مشکل پیدا نہ کرنے کا اعلان کر دیا

    پولینڈ کی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف نومبر میں جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر ان کے لیے کسی بھی قسم کی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی۔ پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا کہ حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ سالانہ تقریب میں شرکت کر سکیں اور ان کی حفاظت بھی کی جائے گی۔صدر ڈوڈا نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو پولینڈ میں فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود کسی قسم کا خوف یا پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

    پولینڈ میں ہر سال اوشوٹز کے مقام پر ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے، جہاں اسرائیل سے لوگ آ کر نازی کیمپ میں ہونے والی ہلاکتوں کی یاد میں حصہ لیتے ہیں۔ نیتن یاہو کو اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پولینڈ جانے کی دعوت دی گئی ہے۔

    یہ وارنٹ گرفتاری اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات پر جاری کیے گئے تھے۔ تاہم، اسرائیلی حکام نے ابھی تک وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے 27 جنوری کو پولینڈ جانے اور اس تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت اس عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹس کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ اس بل کی منظوری نے عالمی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے اور اسرائیل کے موقف کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    اقتدار نہیں ، ملک کی بقا کے لیے سیاست کر رہے ہیں، مزمل اقبال ہاشمی

    بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کی شادی فیصلے پرنظر ثانی سے انکار

  • کھدائی کے دوران 17ویں صدی کے ایک ویمپائر بچے کی باقیات دریافت

    کھدائی کے دوران 17ویں صدی کے ایک ویمپائر بچے کی باقیات دریافت

    پولینڈ کے شہر پائین میں ماہرین آثار قدیمہ کو 17ویں صدی کے ایک ویمپائر بچے کی باقیات ملی ہیں-

    باغی ٹی وی: سائنس پولینڈ کے مطابق، پولینڈ کے شمالی شہر بِڈگوزکز کے قریب واقع اس قبرستان کو ”لاوارث روحوں“ اور غربت زدہ افراد کے لیے بنایا کیا گیا تھا جو گرجا گھر کے قبرستان میں میں جگہ کی ادائیگی نہیں کر سکتے تھے۔

    ٹورن میں نکولس کوپرنیکس یونیورسٹی کے ماہر آثار قدیمہ ڈیریوس پولینسکی نے بتایا کہ پاؤں میں لگے تالے سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ اس بچے کی موت کے بعد اس سے خوفزدہ تھے،پولینسکی کئی سالوں سے اس علاقے کی کھدائی کر رہے ہیں، اور ان کی ٹیم کو تقریباً ایسی 100 قبریں ملی ہیں جن میں یہ ”ویمپائر“ بچہ بھی شامل ہے جس کی جنس نامعلوم اور عمر5 سے 7 سال کے درمیان ہے۔

    مذکورہ بچے کی باقیات ایک ”ویمپائر“ خاتون کے پاس پائی گئی تھیں جسے 2022 میں اسی طرح کی تدفین کے ساتھ دریافت کیا گیا تھا اس کے پاؤں میں بھی تالہ تھا اور ساتھ ہی اس کی گردن پر درانتی تھی،لوگوں نے تالوں کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کہ لاشیں اپنی قبروں میں رہیں ماہرین آثار قدیمہ کو ہڈیوں کے قریب تیسرا تالہ بھی ملا لیکن وہ کسی جسم سے جڑا نہیں تھا-

    انڈونیشیا میں حجاب نہ پہننےپراسکول ٹیچرنے14 طالبات کےبال ہی کاٹ دیئے

    پولینسکی نے کہا کہ یہ بچہ واحد ڈھانچہ ہے جسے قبرستان میں اس طرح دفن کیا گیا ہے یورپ میں اس طرح کے کوئی اور بچے دفن نہیں ہوئے،انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ پائین میں موجود یہ قبرستان معمول کی تدفین کی جگہ نہیں تھی کیونکہ اس میں چرچ نہیں تھا۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ درانتی والی ”ویمپائر“ عورت دولت مند تھی عورت کے لباس میں سونے کے دھاگے کے ساتھ ساتھ اس کی کھوپڑی کے پیلیٹ پر سونے کے ٹکڑے تھے، ماہرین آثار قدیمہ نے اس کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے خاتون کی ہڈیوں سے ڈی این اے لیا ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ شاید وہ بہت بیمار رہی ہوں گی ماہرین مستقبل میں ویمپائر بچے کے ڈی این اے کی جانچ بھی کر سکتے ہیں،دراصل 16ویں صدی میں لوگ مردہ بچوں سے ڈرتے تھے، خاص طور پر اگر وہ اچانک یا غیر معمولی حالات کی وجہ سے انتقال کر جائیں۔

    راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    تاہم، ویمپائر کا تصور 17 ویں صدی میں موجود نہیں تھا،اس جگہ دوسرے بچوں کی ہڈیاں بھی ملی ہیں، لیکن مکمل ڈھانچہ نہیں ہیں،انہیں ایک بچے کے جبڑے کا ایک ٹکڑا بھی ملا جو سبز تھا ماہرین کا خیال ہے کہ شاید تانبے کے سکے کی وجہ سے سبزداغ پڑا ہو،کیونکہ کسی زمانے میں لوگوں کو منہ میں سکے رکھ کر دفن کرنا عام تھا ماہرین آثار قدیمہ ان باقیات کا جائزہ لے رہے ہیں جنہیں انہوں نے دریافت کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال مزید کھدائی کی جائے گی۔

  • پولینڈ میں چھوٹا طیارہ  ہینگر سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

    پولینڈ میں چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

    پولینڈ کے ایک گاؤں میں چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے”بی بی سی ” کے مطابق یہ واقعہ وارسا کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ سیسنا ہینگر سے ٹکرا گیا پولینڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

    پولیس کے مطابق حادثے کے زخمیوں میں شامل 8 افراد نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ہینگر میں پناہ اختیار کی ہوئی تھی، حادثے سے متعلق فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی 4 ہیلی کاپٹر اور 10 ایمبولینسزکو کرسنو گاؤں میں واقع جائے وقوعہ پربھیج دیا گیا تھایہ گاؤں دارالحکومت وارسا سے 47 کلومیٹر (29 میل) دور ہےاس دوران طیارے کے3 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

    ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز "دی آئیکون”

    پولش میڈیا نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی شناخت سیسنا 208 کے طور پر کی ہے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ کرسینو کے ایک ہوائی اڈے پر پیش آیا اور فیس بک پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں طیارے کی دم ہینگر سے چپکی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

    روسی سائنسدان نے تحقیق کیلئےاپنے دماغ کی خود ہی سرجری کرڈالی

  • شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب  اچانک دورہ

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ

    پرنس آف ویلز اچانک یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ میں قائم برطانوی فوجی بیس کے خفیہ دورے پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: ” بی بی سی” کے مطابق شہزادہ ولیم کے جنوب مشرقی پولینڈ میں ریززو کے دورے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اس وقت تک خفیہ رکھا گیا جب تک وہ وہاں سے روانہ نہیں ہوئے اور دارالحکومت وارسا پہنچ گئے۔

    یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے علاقے ژیشوف میں برطانوی فوجی بیس کے خفیہ دورے کے موقع پرشہزادہ ولیم نے برطانوی فوجیوں سے بھی ملاقات کی، دورے کے موقعے پر علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے انہوں نے برطانوی فوجیوں سے کہا کہ آپ یہاں واقعی ایک اہم کام کر رہے ہیں اور ہماری آزادیوں کا دفاع کرنا واقعی اہم ہے، اور گھر واپس آنے والا ہر شخص آپ کی بھرپور حمایت کرتا ہےآپ سب کا شکریہ جو آپ یہاں کر رہے ہیں۔

    ژیشوف یوکرائن کی سرحد سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں برطانیہ کی جانب سے یوکرین کی مدد کیلئے فوجی بیس قائم کیا گیا ہے شہزادہ ولیم کی جانب سے برطانوی حکومت کی گزارش پر دورہ کیا گیا تھا تاہم وہ یوکرین پر روسی حملے کے معاملے پر یوکرین کی حمایت کیلئے واضح موقف رکھتے ہیں روس کے حملےکے چند دن بعد ہی یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا ٹویٹ کر رہے ہیں ان کا پولینڈ کا دورہ اس حمایت کی تجدید کا اظہار ہے۔

    شہزادہ ولیم نے ژیشوف کے فوجی بیس سے واپسی پر وارسوا میں یوکرینی مہاجرین کے مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 300 پناہ گزین عورتوں اور بچوں سے ملاقات کی اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ "پولینڈ میں واپس آنا بہت اچھا ہے ہمارے یوکرین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں، اور ہم یوکرین کے لوگوں کی آزادی کیلئے اپنی حمایت اور تعاون برقرار رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد پولینڈ اور برطانوی افواج کا ان نازک حالات کے دوران جاری پارٹنرشپ پر شکریہ ادا کر سکوں اور یوکرین کے مہاجرین کیلئے اپنے دلوں اور گھروں کے دروازے کھولنے پر پولینڈ کے عوام کی انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کرسکوں۔

    شہزادہ میزبان خاندانوں سے بھی بات کی جنہوں نے یوکرائنی پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے میں مدد کی ہے اور ان کے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے گھر کھولنے اور ان کی ہمدردی پر اظہار تشکر کیا ہے-

    اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم صدارتی محل میں پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈ سے بھی ملاقات کریں گے،وہ نامعلوم فوجیوں کے مقبرے پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، یہ یادگار پولش فوجیوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے تنازعات میں اپنی جانیں گنوائیں۔

  • یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد ہلاک

    یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد ہلاک

    یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے، میزائل حملے کے بعد پولینڈ نے نیٹو کی "دفعہ چار” کو فعال کرنے پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔

    باغی ٹی وی :اقوام متحدہ سمیت یورپ کے متعدد رہنماؤں نے اس واقعے پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی پولینڈ کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔

    برطانوی وزیر ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ 11 سالہ مصری بچی کے سوالوں سے گھبراکر بھاگ…

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ پولینڈ کی سرزمین پر میزائل کے دھماکے کے واقعے کی اطلاعات سے وہ کافی پریشان ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین جنگ میں مزید وسعت سے بچنا بہت ضروری ہے انہوں نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کی توقع ظاہر کی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری میں کہا گیا کہ صدربائیڈن نے پولینڈ کی تحقیقات کے لیے مکمل امریکی حمایت اور مدد کی پیشکش کی ہے۔صدر بائیڈن نے نیٹو کے تئیں امریکہ کی آہنی سکیورٹی کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ میزائل روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو تاہم اس نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    ایران میں اسلامی حجاب کےخلاف عالمی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا بے نقاب

    برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس معاملے پر ان کی اپنی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، برطانوی حکومت پولینڈ میں ہونے والے میزائل حملے کی خبروں کا فوری سطح پر جائزہ لے رہی ہے اور اس معاملے میں وہ اپنے اتحادیوں کی مدد کرے گی کیونکہ وہ ثابت کریں گے کہ آخر ہوا کیا ہم نیٹو سمیت اپنے دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں۔


    جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس نے پولینڈ کے صدر ادرزیج ڈوڈا سے فون پر تعزیت اور حمایت کا عہد کرنے کے لیے بات کی ہے پولینڈ اس واقعے سے متعلق باریک بینی سے تحقیقات کرے گا، جس میں کل رات دو شہریوں کی موت ہو گئی تھی جرمنی اپنے نیٹو پارٹنر پولینڈ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

    دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی میزائل پولینڈ کی سرزمین پر داغے گئے ہوں۔ نیٹو، امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا

  • امریکہ نے اپنے جدید جنگی طیارے پولینڈ میں تعینات کردیئے

    امریکہ نے اپنے جدید جنگی طیارے پولینڈ میں تعینات کردیئے

    امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیٹو کے رکن ملکوں کے دفاع کو تقویت پہنچانے کی غرض سے بارہ ایف بائیس قسم کے طیارے الاسکا ایئر بیس سے اڑان بھر کر پولینڈ پہنچ گئے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ مذکورہ طیاروں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد یورپ اور افریقہ کے لیے امریکی ایئر کمان کے سربراہ جیمز ہیکر نے دعوی کیا ہے کہ ان جنگی طیاروں کی پولینڈ میں تعیناتی نیٹو میں اپنے اتحادیوں کی حمایت کے حوالے سے ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ برطانوی ایئر فورس کے چھے ایف پندرہ ایگل طیارے بھی پولینڈ میں امریکی ایف بائیس طیاروں میں شامل ہوجائیں گے۔
    کچھ عرصہ قبل پولینڈ کے وزیردفاع نے ساڑھے چار ارب ڈالر مالیت سے زیادہ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ان کا ملک امریکہ سے ایک تربیتی اور لاجسٹک سپورٹ پیکج سمیت بتیس ایف پینتیس طیارے حاصل کرے گا۔

    امریکہ کافی عرصے سے روس کے مقابلے میں نیٹو کی تقویت کے بہانے مشرقی یورپ کے ملک رومانیہ کو فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔کچھ عرصہ قبل، جنگ یوکرین کے شور شرابے میں امریکہ کے اسٹریٹجک جنگی طیارے رومانیہ کی فضاؤں میں پروازیں بھی کرتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ کے سینیئر سیاستداں اور خارجہ پالیسی کے ماہر، ہنری کیسنجر نے خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین کے ساتھ جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں ہنری کیسنجر نے لکھا ہے کہ ہم ایسے مسائل کے بارے میں پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے جن کے خاتمے کے طریقہ کار اور نتائج کا کچھ پتہ نہیں ہے، روس اور چین کے خلاف جنگ پر اترآئے ہیں۔

    ہنری کیسنجر نے تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر بھی گہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کا دور گذرگیا ہے ۔ ہم صرف اتنا کرسکتے ہیں کہ کشیدگی کی رفتار کو بڑھنے سے روکیں اور راہ حل کی تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

    سینئیر امریکی سیاستدان اور خارجہ پالیسی کے ماہر، ہنری کیسنجر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا پیغام دیکر نیٹو نے سخت غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ہنری کیسنجر نے چند ماہ قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو کی پالیسیاں ہی ممکنہ طور پر یوکرین کے موجوہ بحران کی اصل وجہ ہیں، اس بیان پر انہیں امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

  • پولینڈ کے تیل اور گیس کے شعبوں میں مہارت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں،مصدق ملک

    پولینڈ کے تیل اور گیس کے شعبوں میں مہارت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں،مصدق ملک

    پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میسیج پیسارسکی نے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی) کے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے منگل کو ملاقات کی اور تیل و گیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    پولش وفد کی سربراہی رابرٹ پرکووسکی، نائب صدر و چیف آپریٹنگ آفیسر اور مینجمنٹ بورڈ کے نائب صدر مسٹر آرتھر کر رہے تھے۔وزیر مملکت نے تیل اور گیس کے شعبے میں پولینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہارکیا۔

    پولینڈ کا شمار یورپ میں سب سے پہلے پیٹرولیم ذخائر کی دریافت کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ پولش سفیر نے تیل اور گیس کے شعبہ میں شراکت کو پاک پولش تعلقات کا اہم ستون قرار دیا اور پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی میں پولینڈ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

    وفد نے وزیر مملکت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی جی این آئی جی گروپ کی انتظامیہ حکومت پاکستان اور حکام کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پی جی این آئی جی پرامید ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئے گی اور وہ پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پی جی این آئی جی جسے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی) بھی کہا جاتا ہے پاکستان میں 1997 سے پی جی این آئی جی گروپ پولینڈکے برانچ آفس کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس کے ذخائر کی دریافتوں کا سہرا بھی اسی کمپنی کے سر ہے۔