Baaghi TV

Tag: پولیو وائرس

  • ملک کےمختلف حصوں کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    ملک کےمختلف حصوں کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    ملک میں پولیو کے خاتمے کی مسلسل کوششوں کے باوجود مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میںپولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے-

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق مئی 2026 میں ملک کے مختلف اضلاع سے حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونوں کے تجزیے میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے سندھ میں کشمور، قمبر، کراچی ضلع شرقی اور کراچی ضلع غربی کے سیوریج نمونے پولیو وائرس کے لیے مثبت آئے ہیں۔

    این ای او سی کے مطابق بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہےاسی طرح خیبرپختونخوا کے پشاور اور بنوں کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی آئے ہیں۔

  • ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    دسمبر 2025 میں ملک بھر میں 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 منفی نکلے، سندھ میں 23 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، خیبر پختونخوا میں 8، پنجاب میں 6 ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے،علاوہ ازیں بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، 2025 میں پولیو کے کل 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

  • ملک بھر میں  پولیو وائرس کے مثبت نمونوں میں کمی کا رجحان

    ملک بھر میں پولیو وائرس کے مثبت نمونوں میں کمی کا رجحان

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق جولائی میں ملک بھر سے حاصل کے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے مثبت نمونوں میں کمی کارجحان سامنے آیا ہے۔

    این ای او سی کے مطابق جولائی 2025 میں 87 اضلاع سے 127 سیوریج کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 75 نمونے منفی، 42 مثبت پائے گئے، 10 نمونوں کی جانچ جاری ہے،مجموعی رجحان مثبت نمونوں میں کمی کی عکاسی کرتا ہے-

    این ای او سی کے مطابق،بلوچستان میں جولائی میں صرف ایک مثبت مقام رپورٹ ہوا، کوئٹہ بلاک میں 7 میں سے 6 مقامات منفی آئیں،خیبرپختونخوا میں مثبت مقامات 14 سے کم ہو کر 7 رہ گئے، پشاور میں 6 میں سے 4 مقامات کا نتیجہ منفی آیا، پنجاب میں مثبت مقامات مارچ میں 15 سے کم ہو کر جولائی میں 12 ہو گئے،سندھ میں مثبت اضلاع مارچ کے مقابلے میں 20 سے کم ہو کر جولائی میں 12 رہ گئے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام نمونے منفی آئے۔

    ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    این ای او سی کے مطابق اگلی پولیو مہم 17 ستمبر 2025 سے 91 اضلاع میں شروع ہوگی، مہم کا ہدف 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسین دینا ہے، والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

    ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

  • ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کیے گئے تھے، 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔

    سندھ کے 14 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اور پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ایک ضلع کا ماحولیاتی نمونہ بھی مثبت پایا گیا جب کہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    اسرائیل کا ایران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ،60 افراد کی موت

    پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1پایا گیا ہے، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    تبریز میں اسرائیلی حملہ،دو افراد شہید،تہران جل جائے گا،اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی

  • ملک کے 20 اضلاع  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) فار پولیو کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت اور بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے ملک کے 31 اضلاع کے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہو نے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے بھی 9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دکی،کیچ، لسبیلہ، لورالائی،پشین،نصیرآباداوراوستہ محمد شامل ہیں، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19مارچ تک لیے گئے تھے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    پشاور: ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،3 اہلکار شہید

    نیشنل ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسینیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    سندھ میں نہروں کا تنازعہ،ذوالفقار بھٹو جونیئر کی ماحولیاتی آواز اور سیاسی رسہ کشی

  • ملک کے چاروں صوبوں  میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے۔

    قومی صحت کے ادارے (این آئی ایچ)کے مطابق ریجنل ریفرنس لیب کی 14اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 10 تا 18 فروری لئے گئے تھے۔حکام کے مطابق سندھ کے 2، بلوچستان 7 اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، خیبرپختونخوا کے 3، پنجاب کے 2 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کوئٹہ، گوادر، خضدار، نصیر آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    دریں اثنا اوستہ محمد، قلعہ سیف اللہ، کیچ کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو ہیں، ایبٹ آباد، بنوں، ٹانک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کراچی ایسٹ، سائوتھ کی سیوریج لائنیں پولیو وائرس سے آلودہ ہیں۔لاہور، سرگودھا کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تیس اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے ہیں، رواں سال ملک میں چھ پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال سندھ سے 4، کے پی ایک، پنجاب ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

    کراچی،جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

  • ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی: ملک بھر کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور یہ نمونے 6 جنور ی سے 15 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے،کراچی کے مختلف اضلاع بشمول سینٹرل، ایسٹ، کورنگی، ملیر، ساؤتھ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، میرپورخاص، سجاول اور سکھر کے سیوریج میں بھی وائرس پایا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان کے اضلاع چمن، لورالائی اور کوئٹہ جبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی پولیو ٹیسٹ مثبت آیا ہے،سال 2025 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔

    فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی، اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔

    واضح رہے کہ سال 2024 کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،بلوچستان سے 27، خیبر پختونخواہ 22، سندھ 23، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    خیال رہے کہ پولیو مفلوج کرنے والی بیماری ہے، جس کا کوئی علاج نہیں، پولیو کے قطروں کی متعدد خوراکیں اور 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کے لیے معمول کے قطرے پلانے کے شیڈول کی تکمیل بچوں کو اس خوفناک بیماری کے خلاف اعلیٰ قوت مدافعت فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

    موٹاپا جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ، پروفیسر الفرید ظفر

  • پولیو وائرس ملک کے 8 اضلاع میں موجود

    پولیو وائرس ملک کے 8 اضلاع میں موجود

    پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر کے 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی خان، چار سدہ، راولپنڈی، قمبر، جامشورو، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، مستونگ سے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق ملک کے 8 اضلاع سے جمع کیے گئے سیوریج نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔چارسدہ سے رواں سال سیوریج کے نمونوں میں پہلی بار مثبت کیس کی تصدیق ہوئی، پولیو وائرس کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلاؤ نے ملک بھر میں بچوں میں ایسی خطرناک بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے۔

    کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    فرانس میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک

  • پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق

    پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق

    کراچی: پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے نئے کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی کے ضلع کیماڑی اور کشمور سے رپورٹ ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان سے اب تک 8 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع کیماڑی سے رواں سال اب تک 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کشمور میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

    نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک میں پولیوکیسز کی تعداد 59ہوگئی ہےرواں سال بلوچستان سے 26 اورخیبرپختونخوا سے 16 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ سے 15 اور پنجاب اور اسلام آباد سےایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔