Baaghi TV

Tag: پولیو

  • پولیو کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا

    پولیو کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا

    قصور
    چونیاں محکمہ صحت ای پی آئی پولیو سے پاک مہم کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مختلف ٹریننگ سنٹروں کی چیکنگ پر اظہار متمنی

    تفصیلات کے مطابق چونیاں تحصیل بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم با تاریخ 29 مارچ تا دو اپریل تک جاری رہے گی جس میں تحصیل بھر کے تقریبا ایک لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 714 ممبران پر مشتمل 374 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے پلائیں گی پولیو ٹیم ممبران میں لیڈیز ہیلتھ ورکر محکمہ صحت کے ملازمین سرکاری ٹیچر دیگر محکمہ جات کے ملازمین اور پرائیویٹ سکول ملازمین شامل ہیں جن کی نگرانی سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں کریں گے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کا پولیو ٹریننگ سنٹروں کا وقفے وقفے سے دورہ جاری ہے دوران چیکنگ پولیو ٹریننگ سنٹروں میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے جس پر سی او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مطمئن ہیں ٹریننگ سنٹروں میں پولیو ورکرز کو پولیو فری پاکستان کے لیے بریفنگ دی جا رہی ہے مرکزی پریس کلب چونیاں کے ساتھیوں نے مختلف ٹریننگ سنٹروں کا دورہ کیا جس میں رورل ہیلتھ سینٹر جمشیر خورد میں پولیو ورکرز کو جو ٹریننگ دی جا رہی تھی اس میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چونیاں میں انشاءاللہ ہم تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے ٹارگٹ بچوں کو دوران پولیو مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں گے ہم نے پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہے اور پولیو فری پاکستان بنانا ہے ہماری بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معزوری سے بچائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

  • پولیو مہم پر اجلاس منعقد

    پولیو مہم پر اجلاس منعقد

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا
    تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں خصوصی پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہو کر 20 اگست 2020 تک جاری رکھنے کا پلان ترتیب دیا گیا جبکہ ڈی سی قصور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے نیز پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 1419 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پولیو مہم کے دوران کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ضلعی حکومت پولیو مہم کے دوران تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیگی بچوں کے والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں
    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،تمام اسسٹنٹ کمشنرز انعم زید، عدنان بدر، آصف علی ڈوگر، نازیہ موہل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مبشر لطیف، علماء اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

  • قصور میں پولیو ٹیم سے چھیڑخانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    قصور میں پولیو ٹیم سے چھیڑخانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    جرار شاکر ،( باغی ٹی وی قصور)
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا ارزانی پور میں فی میل پولیو ورکرز کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی کرنے والے دو آوارہ لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں آواروں لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے-
    ایک لڑکے کو موقع پر گرفتار کروا دیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا ۔فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    پولیو ورکرز کو پرچی پر نمبر لکھ کر دیا گیا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
    اے سی چونیاں کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
    آئندہ بھی اگر کسی نے پولیو ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالی یا ان سے بدتمیزی کی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ۔

  • پولیو مہم کا آغاز

    پولیو مہم کا آغاز

    قصور
    پولیو مہم شروع چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں متحرک
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں پولیو سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت قصور کی طرف سے پولیو ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائینگی
    آج صبح سے ہی مساجدوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو باخبر کر دیا گیا ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے گھر پر ہی رکھیں جبکہ بس اسٹینڈ، سکولوں و مدارس میں بھی کیمپ لگا کر بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں
    آج سے لے کر ہفتہ 21 فروری تک بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

  • قصور میں پولیو مہم جاری

    قصور میں پولیو مہم جاری

    قصور میں پولیو مہم جاری پولیو ورکر گھر گھر جاکر قطرے پلانے میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی ضلع قصور میں بھی پولیو مہم جاری ہے جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر چھوٹے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں جبکہ ضلع بھر کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں کہ اپنے بچوں کو گھر رکھیں اور قطرے پلوائیں اس کے علاوہ سکولوں ،مدرسوں اور تمام پبلک مقامات پر بھی پولیو ٹیمیں جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر قصور پولیس بھی تعینات کی گئی ہے

  • کل سے پولیو مہم شروع

    کل سے پولیو مہم شروع

    قصور
    گھر گھر پولیو مہم کل سے شروع ہو گی اور 20 دسمبر تک جاری رہے گی ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ نگرانی کرینگے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں کل 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پولیو مہم ہو گی جس میں محمکہ صحت کے کارکنان گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائینگے
    ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ قصور خود اس سارے پروگرام کی مانیٹرنگ کرینگے جبکہ ہر پولیو ٹیم کیساتھ پولیس کے جوان بھی موجود ہونگے
    محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں

  • پنجاب کے 6 اضلاع میں کیا ہونے جارہا ہے، ترجمان نے بتا دیا

    لاہور:پنجاب میں مختلف وبائی بیماریوں کے خلاف حکومتی کوششوں میں اضافہ ، اطلاعات کے مطابق ڈینگی کے بعد اب صوبے کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع کی جارہی ہے ،یہ مہم فی الحال پنجاب کے 6 ضلعوں میں انسداد پولیو مہم پیر سے منعقد کی جائیگی

    انچاج پولیو پرگرام سلمان غنی کا کہنا ہےکہ اس مہم میں لاہور، ملتان، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاالدین، اور چکوال کے ضلعے شامل ہیں ، پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کی وجہ سے ملتان اور لاہور کے مکمل اضلاع کو مہم میں شامل کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق جہلم میں پولیو کیس کی وجہ سے ضلعے سے متصل یونین کونسلوں میں بھی پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے، مہم میں 28 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 11 ہزار سے زاید ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،حکومت ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف پورا کرے گی، پولیو ویکسین دنیا کی بہترین ویکسین ہے

    : انچاج پولیو پرگرام سلمان غنی نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے اگر ایک بھی بچہ رہ جاتا ہے تو تمام بچے رسک کا شکار ہو جاتے ہیں ،والدین کو چاہئے کہ پراپیگینڈہ کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلائیں،اس سال ملک بھر میں پولیو سے 77 متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں پولیو سے پانچ بچے متاثر ہو چکے ہیں

  • ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    اسلام آباد:ملک میں ایک طرف ڈینگی سے جان چھوٹ نہیں رہی تھی تو دوسری طرف پولیوسے متعلق نئ خبر نے پھر غمگین کردیا ، اطلاعات کےمطابق ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد رواں برس کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    تفصیلات کے مطابق تین نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، لکی مروت کی یو سی سلمان خیل کی 7 ماہ کی بچی، پہاڑ خیل ٹھل کا 21 ماہ کا بچہ اور بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی۔

    دوسری طرف ان پولیوکیسز کے حوالےسے محکمہ صحت کی طرف سے ایک وضاحت بھی پیش کی گئی ہے جس کے مطابق بچی کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، پولیو ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے سے قبل سات ماہ کی بچی انتقال کر گئی تھی،

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    محکمہ صحت کی طرف سے مزید رپورٹ جو سامنے آئی ہے اس کے مطابق لکی مروت کی یو سی پہاڑ خیل ٹھل کا 21 ماہ کا بچہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہوا، جس کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے ہے، بچے کی ایک بار پولیو ویکسینیشن کی گئی تھی۔

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے گیارہ ماہ کے بچے کا تعلق یو سی شاہرگ رورل وَن سے ہے، پولیو کے شکار بچے کی ایک بار پولیو ویکسینیشن ہوئی ہے۔ جامشورو کی تحصیل کوٹری کے 31 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور:حکومتی تدبیریں ناکام دکھائی دینےلگیں ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ایک خطرناک ترین بیماری کے دوبارہ سراٹھانے لگی، اطلاعات یہی ہیں کہ اس وقت لاہور میں اس بیماری کے وائرس کی نشاندہی ہوگئی ہے، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے، ستمبر میں حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی ایک مرتبہ پھر تصدیق ہوگئی۔

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر میں آؤٹ فال روڈ ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے سیوریج کے نمونے حاصل کرکے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے، نمونوں کے تجزیہ کے بعد قومی ادارہ صحت نے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

    دوسری طرف محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی ہے گزشتہ ڈیڑھ برس سے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی سامنے آرہی ہے اور پولیو کے خلاف چلائی گئی پے در پے مہمات ناکامی سے دوچار ہیں۔

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

  • ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ، کہاں ہوئے رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ، کہاں ہوئے رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    کراچی: پولیووائرس نے پھر سر اٹھا لیا ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی سے بھی پریشان کن خبریں آنے لگیں‌، اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کا یہ نتیجہ نکلا کہ بچے پولیو کا شکار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 8 ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، 10 ماہ کے ایک بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے جس کا تعلق جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا سے ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے ویکسین پلوانے سے انکار کیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 62 ہو گئی ہے، خیبر پختون خوا سے 35، قبائلی اضلاع سے 11 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔