Baaghi TV

Tag: پولیو

  • گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

    گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

    گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق دیامر سے حاصل کردہ سیوریج نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے،ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ دیامر اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی گئی ہے، جس میں ایک لاکھ 59 ہزار 525 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے پولیو پروگرام بچوں کو مفلوج کر دینے والے پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ویکسی نیشن شیڈول پر عمل کر رہا ہے21 سے 25 جولائی تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدی یونین کونسلوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی تاکہ اسے افغا نستان کی ذیلی قومی پولیو مہم کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے۔

    نیتن یاہو بیمار گئے، چند دن گھر سے کام کریں گے

    شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی خبر یں افواہ نکلی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان

  • پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

    پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا-

    اجلاس میں انسداد پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے صدر و صدر گلوبل ڈیویلپمنٹ ، گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس کی زیر قیادت پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین کی شرکت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،انہو ن نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا-

    وزیر اعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی اور صوبائی ،مقامی تمام ٹیم کے مدد سے پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے اور پولیو فری پاکستان کا عزم کرتے ہیں ہمیں پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ملک بھر کے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے-

    وزیراعظم نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے انسداد پولیو کے لئے صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں ،، پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ،صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا –

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں جو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ،سعودی ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان کا بھی شکر گزار ہوں جو کی انسداد پولیو میں پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں ،پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں نے بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے-

    اجلاس کو انسداد پولیو کے حوالے سےبریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیےہر ڈسٹرکٹ میں درپیش مسائل کی نسبت سے مخصوص انسداد پولیو مہم تشکیل دی جا رہی ہے ،پاکستان میں انسداد پولیو مہم نہ صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اسکی ماحولیاتی موجودگی کو ختم کرنے میں بھی کوشاں ہیں –

    پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین میں ریجنل ڈائریکٹر عالمی ادارہء صحت، ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسکیرا، کے ایس ریلیف ، سعودی عرب کے ڈاکٹر زیاد میمیش ،روٹری انٹرنیشنل کے مائیک میکگورن اور ٹرسٹی روٹری کے عزیز میمن شامل تھے-

    اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، انسداد پولیو پر وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق ، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر ، انسداد پولیو کے نیشنل کوارڈینیٹر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.

  • ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

    قومی ادارہ صحت کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو اس سال کے پی سے رپورٹ ہونے والا ساتواں کیس ہے، جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے-

    قومی ادارہ صحت کے مطابق، یہ کیس ٹانک کے یونین کونسل اماخیل سے تعلق رکھنے والے 18 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا اس تازہ ترین کیس کے ساتھ، 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جن میں سے سات خیبر پختونخوا، چار سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات

    پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس تاحال مقامی سطح پر موجود ہے، دوسرا ملک افغانستان ہےعالمی سطح پر وائرس کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ اور غلط معلومات کی وجہ سے پیشرفت میں رکاوٹ آرہی ہے رواں سال پاکستان میں اب تک تین قومی انسداد پولیو مہمات فروری، اپریل اور مئی میں چلائی جاچکی ہیں، تاہم پولیو کے خاتمے کی مہمات اکثر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔

    مئی میں، پاکستان نے اس سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، جس کا ہدف پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو ویکسین دینا تھا، حکومت نے سال کے اختتام تک پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    سوات حادثہ،مولانا فضل الرحمٰن کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

  • بنوں اور لکی مروت سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

    بنوں اور لکی مروت سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

    پشاور:خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےنیشنل انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یو سی بخمل احمد زئی لکی مروت میں سینکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔

    بھارت کو رافیل کی فروخت،کرپشن،فرانس میں تحقیقات،جج کو ذمہ داری مل گئی

    محکمہ صحت کے مطابق، رواں سال خیبر پختونخوا میں بنوں سے دو جبکہ تورغر، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہےملک بھر میں اب تک پولیو کے کل 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4 اور پنجاب سے ایک کیس شامل ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 2024 میں ملک بھر میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ان میں بلوچستان سے 27، سندھ سے 23، خیبرپختونخوا سے 22 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل تھا۔

    شالیمار ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 زخمی

    محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے لیے بچوں کو بروقت ویکسین دلائیں اور انسداد پولیو مہمات میں بھرپور تعاون کریں۔

  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس  اہلکاروں پر حملہ

    خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ

    پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا ہے،جوابی کارروائی میں حملہ آور وں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

    حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔

    بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے،پولیو ٹیم پر حملےکے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی،حملے میں لیویز اہلکار نیک محمد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دوسرا اہلکار مقصود احمد شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

    جناح ہسپتال میں ڈاکٹر لڑ پڑے،پانچ زخمی

  • پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھرمیں پولیو مہم جاری ہے،بلوچستان کے ضلع مستونگ میںنامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے،پولیو ٹیم پر حملےکے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

  • حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

    حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیوکا خاتمہ ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کا آغاز کیا، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کے لیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔

    حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو،لیاقت بلوچ

    سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

  • ملک میں  رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

    ملک میں رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

    کراچی:پاکستان میں رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے ،نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری کو ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا تھا جبکہ گز شتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔

    پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور،عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر گفتگو

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

  • پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

    پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

    کراچی: پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔

    ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے جب کہ رواں سال سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس ہے –

    قبل ازیں 9 فروری کو ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ،ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔

    بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفرآبادکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی –

    جبکہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے بلوچستان سے 27، خیبرپختونخوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے،اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

  • 2025 کے پہلے پولیو  وائرس کیس کی تصدیق

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر( این ای او سی) کے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے ڈی آئی خان میں7 جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔

    این ای او سی کے مطابق 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

    کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہےکہ سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سےشروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

    مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد کی ملاقات