Baaghi TV

Tag: پولیو

  • پاکستان میں پولیو نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پاکستان میں پولیو نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    پولیو وائرس پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا،30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کیے گئے،بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا،کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،خیبر پختون خواہ میں پشاور جبکہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی

    گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،اس سال جنوری کے مہینے میں اب تک 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی,، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔

    پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کی معذوری کا سبب بنتا ہے، پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو پانچ سال تک پولیو ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنا چاہیے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انکو پولیو وائرس سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دنیا میں اس وقت صرف چار ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروۓ کار لایا جائے گا اور ملک کا ہر طبقہ اس مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز انسانی تاریخ کی دوسری بڑی بیماری کے خاتمے کیلئے کام کر رہیں ہیں، قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطروں کو یقینی بنائیں ۔

    پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • انسدادِ پولیو مہم جاری،بچوں کو بروقت قطرے پلوائیں،ضلعی انتظامیہ

    انسدادِ پولیو مہم جاری،بچوں کو بروقت قطرے پلوائیں،ضلعی انتظامیہ

    قصور
    انسداد پولیو مہم جاری،والدین اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کیساتھ تعاون کریں،محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خاطر انسداد پولیو مہم جاری ہے جو کہ 8 جنوری 2024 سے شروع ہے اور 12 جنوری تک جاری رہے گی
    سینکڑوں انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں
    ضلعی انتظامیہ قصور و محکمہ صحت قصور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں اور پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا جائے
    انسداد پولیو مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر قصور و سی ای او ہیلتھ قصور خود کر رہے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ان کی معاونت کر رہی ہے

  • چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے چار اضلاع سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے پولیو سرویلنس نظام کی وجہ سے فوری وائرس کی تصدیق میں کامیابی ہوتی ہے پولیو موقع پرست وائرس ہے جو کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے،بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، واضح رہے کہ پاکستان میں دنیا کا وسیع اور حساس ترین پولیو سرویلنس نظام موجود ہے۔

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

  • پاکستان میں پولیو وائرس اب بھی موجود،لمحہ فکریہ ہے،نگران وزیراعظم

    پاکستان میں پولیو وائرس اب بھی موجود،لمحہ فکریہ ہے،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

    اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نیشنل ٹاسک فورس کے اعلی ٰحکام، چیف سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے لمحہء فکریہ ہے کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان اور افغانستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو کے لئے اگلے سال کا ایمر جینسی پلان تیار کر نے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پولیو وائرس کے حوالے سے ہائے رسک یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر انٹیگریٹڈ پروگرام کا آغاز کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان علاقوں میں انجیکٹیبل پولیو ویکسین کو معمول کے امیونآئیزیشن پروگرام سے منسلک کیا جائے ۔وزیراعظم نے پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر بنانےاور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کآپ 28 کے دوران بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

    انہوں نے وزارت نیشنل ھیلتھ ریگولیشن کو خصوصی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو آئی پی وی کے حوالے سے ورلڈ بیسٹ پریکٹسزاور تحقیق کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معمول کے امیونآئیزیشن کو فعال کیا جائے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ علماء، اساتذہ، والدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم میں شامل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین بچے کی صحت، نشو نما اور مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے معاشرے کے ہر فرد کوکسی انسداد انسداد پو لیو مہم میں کردار ادا کر چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو میں علماء کے اہم کے کردار پر علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔

    وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی مزید بہتر اور فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائے رسک زون میں خصوصی پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے ہیں مزید برآں بنوں ، لکی مروت اور ٹانک کی ولنرایبل علاقوں میں کے قریب پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ انسداد پولیو کی حالیہ مہمات میں اب تک 44 ملین بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب , بلوچستان، بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر پولیو فری ہیں جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا کی چند یونین کونسلز پولیو سے زیادہ متاثرہ ہیں۔علاؤہ ازیں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں پشاور نوشہرہ اور چمن کے ریپیٹری ایشن مراکز میں پولیو ٹیمز خدمات انجام دے رہی ہیں.

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

    پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

  • ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5  ہو گئی

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہو گئی

    کراچی: ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: صوبائی وزارت صحت کے مطابق کراچی کےضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، بچے کو انسداد پولیو کی 3 خوراکیں دی گئی تھیں،متاثرہ بچےکا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے،یہاں کونسل گجرو سے رواں سال کاچوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا-

    دوسری جانب قومی انسداد پولیو مہم 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قومی انسداد پولیو مہم تین مراحل میں مکمل ہو گی، پولیو مہم کا پہلا فیز 13 تا 17 نومبر کو شمالی وزیرستان میں چلے گا، پولیو مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر کو جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں چلے گا، قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 27 نومبر تا 3 دسمبر تک چلے گا، تیسرے مرحلے میں قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں چلے گی، مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی

    انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

  • بچے ہمارا مستقبل  اور انکو پولیو وائرس سے بچانا  مشترکہ ذمہ داری .  پرویز اشرف

    بچے ہمارا مستقبل اور انکو پولیو وائرس سے بچانا مشترکہ ذمہ داری . پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کی معذوری کا سبب بنتا ہے، پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو پانچ سال تک پولیو ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انکو پولیو وائرس سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت صرف چار ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروۓ کار لایا جائے گا اور ملک کا ہر طبقہ اس مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

    جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہر گھر تک پولیو ویکسین پہنچانے والے اور عوام الناس میں ویکسین کو لے کر شک و شبہات کو دور کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسپیکر نے پولیو ویکسینیشن کو بچوں کے لئےانتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بناتی ہے”۔ انہوں نے اس موقع پر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران شہید ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز انسانی تاریخ کی دوسری بڑی بیماری کے خاتمے کیلئے کام کر رہیں ہیں۔

    علاوہ ازیں اسپیکر نے انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر پوری قوم سے پرزور اپیل کی کہ قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطروں کو یقینی بنائیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فری لانسرز بینک اکاؤنٹس بارے نیا فریم ورک تشکیل
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    واضح رہے کہ ے کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں پولیو وائرس پر ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں جو شواہد سامنے آے ہیں انکے مطابق اس وائرس کا تعلق افغانستان سے پایا گیا ہے کیونکہ اس خطے میں جنگوں کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں نے نقل مکانی کی ہے اور بڑی تعداد میں افغان باشندوں نے پاکستان میں قیام کیا ہے جن میں سے زیادہ تر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ پولیو وائرس بھی پاکستان میں منتقل ہوا ہے پاکستان کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے ۔ اس لیے دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے کہ اس محلق وائرس سے چھٹکارا حاصل کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔

  • اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دو  افراد بحفاظت بازیاب

    اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دو افراد بحفاظت بازیاب

    ٹانک سے اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دونوں افراد بحفاظت بازیاب کروا لیئے گئے ہیں اور دونوں کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جبکہ ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغواء کیا تھا تاہم واقعہ کے کچھ دیر بعد مغویوں میں شامل خاتون ہیلتھ ورکر اور گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے دونوں اہلکار شعیب اور ذولفقار بازیاب ہوگئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ٹیم اسٹاف کے اغواء کا واقعہ ٹانک کے علاقہ کڑی عمرخان گاؤں کے مقام پر پیش آیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا کے خلاف میچ ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

    خیال رہے کہ پو لیو ورکر کو کئی بار ٹارگٹ کلنگ میں مارا گیا ہے اور ایسا ملک دشمن عناصر کی طرف سے کیا جاتا ہے تاکہ یہ کمپین پاکستان میں نہ چلائی جاسکے لیکن اب جب سے پاک فوج نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے ایسے واقعات کم ہوگئے ہیں.

  • چار ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چار ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ترجمان وزارتِ صحت کا بتانا ہے کہ تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے جبکہ نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں جو بہت ہی خطرناک ہے۔

    واضح رہے کہ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے، نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    بنگلورو میں دھماکہ؛ کیا اب ورلڈ کپ کا شیڈولڈ میچ ہوپائے گا
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    خیال رہے کہ ندیم جان کا کہنا تھا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرناک ہے اور پولیو لا علاج ہے جو صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے لہذا ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سال گزشتہ اکتوبر میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آیا تھا، جبکہ وفاقی حکام کے مطابق خیبر پختونخواکے ضلع بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل میں ایک ڈیڑھ سالہ بچی پولیو وائرس کے نتیجے میں معذور ہوگئی تھی۔

  • عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد کا دورہ پاکستان

    عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد کا دورہ پاکستان

    عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات میں موذی مرض کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر غور کیا گیا اور سربراہ جی پی ای آئی اسٹریٹیجی کمیٹی ایڈن اولیری سے ملاقات میں نگران وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کےخاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

    تاہم ہائی رسک ایریاز کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور ایڈن اولیری نے کہا پولیوکے خاتمے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خاتمے کیلئےسنجیدہ اقدامات یقینی بنائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام میں تعاون جاری رکھیں گے۔

    خٰیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام گذشتہ 25 سالوں سے بچوں کو معذوری کا شکار کرنے والے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کا ہراول دستہ 339,521 پولیو ورکرز ہیں ۔ مثالی افرادی قوت کے علاوہ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں اور معلومات کے حصول اور تجزیے کا اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔


    پولیو کیا ہے؟

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

    پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

  • کے پی کے پولیس پولیو ڈیوٹی کے لئے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب

    کے پی کے پولیس پولیو ڈیوٹی کے لئے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب

    خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی پولیس نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کے بعد اپنے مطالبات منظور کروا کے ہی دم لی،۔ پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔جس کے بعد پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کرادی۔
    قبائلی اضلاع میں پولیس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل ضلع خیبر میں پولیس کے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔خیبر پولیس نے پیر کو انسداد پولیو مہم جیسی اہم قومی ذمہ داری سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ کو اگلے روز منگل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کرنی پڑ گئی تھی۔انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کے حوالے سے خیبر پولیس کا مؤقف تھا کہ انھیں اعزازیہ نہیں دیا جاتا۔
    اس لئے پولیس نے اعزازیہ نہ ملنے پر سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب آئی جی کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی حامی بھر لی ہے۔