Baaghi TV

Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے کمی کی جا سکتی ہے جس کا حتمی اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے،جب کہ موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت میں 1.90 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےنئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔

    دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پیٹرولیم لیوی اورجنرل سیلزٹیکس (جی ایس ٹی) کی موجودہ شرح پرمبنی ہےحکومت پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح صفر کر رہی ہے۔

    پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

    سرکاری سکول میں ٹیچر نے 16 طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دوسر ی جانب وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے باعث 1800 میگا واٹ صلاحیت کے ونڈ پاور پلانٹس بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ ایل این جی پر بجلی کی پیداوار 1500 میگا واٹ کم کر دی گئی درآمدی کوئلے پرچلنے والے پاور پلانٹس بھی بند کر دئیے گئے اور آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جا سکتی ہے۔

    ہر10میں سے7پاکستانیوں کاخیال ہےکہ ملک میں کامیاب کاروبارکیلئےرشوت دینایا لینالازمی ہے،سروے

    حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

    وزارت نے پن بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کا بھی فیصلہ کیا ہے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہوگیا جب کہ تربیلہ اور منگلا سے پانی کا اخراج بڑھایا جائے گا۔

  • پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وائرل خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت

    پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وائرل خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق پھیلائی جانے والی افواہیں غلط ہیں ، اس حوالے سےسوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا قیمتوں میں اضافہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے-

    مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،ادارہ شماریات

    ترجمان وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی کہ پیٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز ہی کیا گیا۔


    واضح رہے کہ قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ کا ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    یاد رہے کہ گزشتہ شب آئندہ پندرہ روز کیلیےمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 ،10 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 272 روپے میں دستیاب ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے، فی لیٹر ڈیزل 293 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2.56 روپے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے کا ہوگیا جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
    Notification
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    جبکہ اس حوالے سے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ ” آج عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ وطن عزیز میں پانچ روپے کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے کاضافہ کر دیا گیا ہے ، مہنگائی کا طوفان اب سونامی بن کر آئے گا۔حکومت کے پاس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا جواز ہے ؟”


    واضح رہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی کمی آچکی ہے لیکن پاکستان میں تیل کو سستا کرنے کے بجائے حکومت مزید مہنگا کرنے کا اعلان کردیا ہے. جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف طریقہ سے طنز و مزاح کررہے ایک صارف نے لکھا کہ "یٹرول بمب بنانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
    ترجمان۔” جبکہ اس پر سمیرا نے لکھا کہ "اگ لاواں مجبوری نو”

  • ایک بارپھروفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    ایک بارپھروفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 ہوگی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی گئی تھیں، جس کے بعد اوگرا کی جانب سے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔ نئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بھیجی گئی سمری میں 16 اگست سے پیٹرول 16 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے۔

    سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ یوم آزادی کے ایک روز بعد 15 اگست کو کرے گی۔

    دوسری طرف اہل پاکستان اس بات کی امید کررہے تھےکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے سے پاکستانیوں کو بھی ریلیف ملے گا

    ادھر دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو نرخ 2.6 فیصد کم ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 97.44 ڈالر پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے بعد سے نرخ 20 ڈالر فی بیرل تک گر چکے ہیں۔

    دو روز قبل بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو ا، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 88 ڈالرز کی سطح تک آ گئی۔

     

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل 94.18 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 88.34 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا تھا ۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

  • پٹرولیم مصنوعات مہنگی،سابق وزیراعظم عمران خان کی عوام سے پر امن احتجاج کی اپیل

    پٹرولیم مصنوعات مہنگی،سابق وزیراعظم عمران خان کی عوام سے پر امن احتجاج کی اپیل

    لاہور:پٹرولیم مصنوعات مہنگی ،ادھرسابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر امن احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے (40 فیصد) فی لٹر اضافہ کر دیا، اس سے عوام پر 900 ارب روپے کا بوجھ اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید لکھا کہ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ پورے ملک کو جھٹکا دے گا اور افراط زر کی شرح 75 سالوں میں سب سے زیادہ 30 فیصد پہنچ سکتی ہے۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران مسلسل دباؤ برداشت کیا اور عوام کو 1200 ارب روپے کا معاشی ریلیف پیکیج دیا، رواں سال سال ہم نے سیلز ٹیکس کو صفر فیصد تک کم کیا اور اس کے علاوہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے 466 ارب روپے کی توانائی کی سبسڈی فراہم کی۔ ہمارے لیے ہماری ترجیح ہمیشہ ہمارے لوگ رہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں 3 جون کو نماز جمعہ کے بعد سب باہر نکلیں اور عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کے لیے امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بے تحاشا قیمتوں میں اضافے کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج کریں، اس ملک میں ان کے کوئی مفاد نہیں کیونکہ حکمرانوں کے تمام اثاثے بیرون ملک ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں، سوویت یونین کی جب معیشت نیچے گئی تو ملک ٹوٹ گیا تھا، اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں لیکن لوگ جانتے ہیں کہ پاور آپ کے پاس ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور تاریخ اس کردار کو کبھی معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں، قوم تیاری کرے، لانگ مارچ کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہفتے کو دیر جلسے میں کروں گا۔

     

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ بشام کےنوجوانوں آج آپ کےپاس حقیقی آزادی کیلئےآیاہوں، پاکستان میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے، پٹرول اورفضل الرحمان کی 30 روپے فی لٹرقیمت بڑھ گئی، بھارت نے چند روز قبل 25 روپے فی لٹرقیمت کم کی، بھارت نے روس سے 30 فیصدکم قیمت تیل خریدا، ہماری حکومت بھی روس سے 30 فیصدکم قیمت تیل خریدنا چاہتی تھی، سازش سے ہماری حکومت ختم کردی گئی، آج امریکی غلام حکومت امریکی ڈر سے روس سے کم قیمت تیل نہیں خرید رہی، بھارت کے لوگ روس سے تیل خرید سکتے ہیں کیونکہ انکی آزادخارجہ پالیسی ہے، پاکستان امریکی اجازت کے بغیرروس سے تیل نہیں خریدسکتا۔ آج ملک میں امریکی غلام حکومت ہے جوان کی اجازت کے بغیر روس سے تیل نہیں خرید سکتی۔

    عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت ترقی کررہی تھی، کورونا کے دوران برصغیرمیں سب سے زیادہ روزگار پاکستانیوں کو ملا، جو لوگ اوپر آ گئے، اگر اس وقت میں یہ ملک نہ سنبھالا گیا اور اس کا دیوالیہ نکل گیا تو میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سوویت یونین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں تھیں لیکن جب ان کی معیشت زوال پذیر ہوئی تو سوویت یونین ٹوٹ گئی اور ان کی تگڑی فوج بھی انہیں اکٹھا نہ رکھ سکی۔ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں، تو بسم اللہ آپ نیوٹرل ہوں لیکن لوگ جانتے ہیں کہ پاور آپ کے پاس ہے اور یہ چوروں کا ٹولہ جس طرح قوم کو نیچے لے کر جا رہا ہے تو لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور تاریخ اس کردار کو کبھی معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔

    سابق وزیراعظم نےکہا کہ پاکستانی وفداسرائیل گیاجس میں پاکستان کا سرکاری ملازم بھی شامل تھا، اسرائیل جانیوالےاس وفد میں شامل سرکاری ملازم پاکستانی ادارے میں نوکری کرتا ہے، امریکاکی غلام حکومت بھارتی ایجنڈا لاگو کر رہی ہے، چیری بلاسم کبھی کشمیر پر بات نہیں کرےگا، شہبازشریف نے کہا ہے میں کپڑےبیچ دوں گا، انہیں کپڑےبیچ دینے چاہئیں کیونکہ جب سے یہ آئے، آٹا، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آج میں آپ سے وعدہ لینے آیا ہوں کہ آپ نے حقیقی آزادی کی تحریک میں میرے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اللہ کے سامنے سجدہ کرنے والا آزاد ہوجاتا ہے، آج قوم علامہ اقبالؒ کے خواب کی طرح کھڑی ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری عمرتقریبا پاکستان جتنی ہے، اسلام آباد میں خواتین، بچوں کے خلاف بدترین شیلنگ کی گئی، اس طرح توغلاموں پر بھی بربریت نہیں کر سکتا، شہبازشریف، قاتل رانا ثنا اللہ بزدل نے عورتوں پر شیلنگ کرائی، اسلام آباد میں بدترین شیلنگ کے باوجود خواتین، بچوں کے مقابلہ کرنے پر خوشی ہوئی، یہ قوم کبھی بھی امپورٹڈ حکومت کوتسلیم نہیں کرے گی، شوکت یوسفزئی سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کیا آپ لوگوں نے خوف کا بت توڑدیا ہے، مسلمان اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھک سکتا۔ امریکا کی غلامی،اداروں کی تباہی کی جارہی ہے، بڑے چوروں کی چوریوں کو معاف کیا جارہا ہے، قوم تیاری کرے، پرسوں دیر جلسے میں اگلا لائحہ عمل دوں گا، سپریم کورٹ فیصلے کی سٹڈی کروں گا، اگلے لائحہ عمل دوں گا آپ نے تیاررہنا ہے۔ پرامن احتجاج جمہوریت میں ہم سب کا حق ہے، یہ عوام میں جاتے ہیں توعوام انہیں چور، غدار کہتے ہیں، یہ الیکشن نہیں جیت سکتے یہ ابھی سے الیکشن کمیشن سے مل کر دھاندلی کی پوری تیاریاں کر رہے ہیں۔

  • عمران خان نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض

    عمران خان نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض

    اسلام آباد: گزشتہ حکومت نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض:سازشیں بےنقاب ، ایسا سچ جسے سازشوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی مگرآج وزیراعظم شہباز کے افطار ڈنر کی اندرونی کہانی نے پی ڈی ایم اتحاد کی بے بسی سب کے سامنے کھول کررکھ دی

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور ملکی کٹھن حالات کا مل کر مقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادیوں‌ کے سامنے بے بسی کے آنسوپیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگران حالات میں تمام اتحادیون کومل کرایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پرافطار ڈنر میں موجود بعض ارکان نے شہبازشریف کی طرف سے بے بسی کی باتیں سُن کرکہا کہ پھرتوعمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کو بہترانداز سے مینج کررکھا تھا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گفتگو کے بعد شہبازشریف نے اپنے اتحادیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا تو یہ تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کو بڑھایا جائے لیکن اگرابھی سےقیمتیں بڑھا دی گئیں تو پھرعوام کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا جوہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اگلے مرحلے میں قیتمیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے،، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ چینی کو باہر نہیں جانے دوں گا، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پی ایم ہاؤس میں تمام صوبوں کے افسران ہوں گے، عوام کی فلاح کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، ہر سال رمضان پیکج میں آٹا سستا ملتا تھا، اس مرتبہ کسی کو پروانہیں۔

  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے منع کرتے ہوئے ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور اگلے 15 روز کے لئے قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی حکومت آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے اوگرا کی جانب سے دو مختلف ورکنگ ارسال کر دی گئی ہیں، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 119 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرد گئی تھی۔

    اوگرا نے پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی، ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرولیم لیوی، جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کر کے بھی دوسری ورکنگ تیار کی گئی ہے، دوسری ورکنگ کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کی گئی تھی۔

  • محسن بیگ کی گرفتاری و تشدد، اقرارالحسن پر تشدد،صحافیوں کا ایوان سے واک آؤٹ

    محسن بیگ کی گرفتاری و تشدد، اقرارالحسن پر تشدد،صحافیوں کا ایوان سے واک آؤٹ

    اپوزیشن کا سینیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کا مطالبہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    اپوزیشن نے سینیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کا مطالبہ کر دیا،اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے ایوان میں بحث کروانے کا مطالبہ کردیا،اور کہا کہ پٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،جس پر چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد اس پر بات کرلیں،

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر قوم سکتے میں ہے،ہر آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں پیٹرول کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی ہیں، ٹیکس وصولی میں حکومت کو متحرک ہونا چاہیے،عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے،ہم پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو قبول نہیں کرتے، باقی ارکان بات کرلیں تو پھر ہم اپنا لائحہ عمل بتائیں گے،

    قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے 2 تین فیکٹر ہیں،پیٹرولیم لیوی سیلز ٹیکس اور عالمی منڈی کو دیکھا جاتا ہے،35ارب کانقصان حکومت برداشت کر رہی ہے،پیٹرول کا مسئلہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا،ذوالفقار بھٹو نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو میں کیا کروں،ہم یہ تو نہیں کہتے کہ ہم کیا کریں، قیمتیں کم ہوں گی عوام کو ریلیف دیا جائے گا،

    پولیس کی جانب سے آن لائن اور جناح اخبار کے دفتر پر چھاپے، محسن بیگ پرتشدد، نیوز ون کی بندش اور اقرار الحسن پر تشدد کے خلاف سینیٹ سے واک آوٹ، صحافی احتجاجا ایوان سے باہر نکل آئے، چئیرمین سینیٹ کی ہدایت پر ڈپٹی چئیرمین مرزا افریدی اور سینیٹر اعجاز چوہدری صحافیوں کے پاس پریس گیلری پہنچ گئے، چیئرپرسن واک آؤٹ کمیٹی نیئر علی نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد، آن لائن نیوز ایجنسی پر چھاپے، نیوز ون کی بندش، محسن بیگ اور اقرار الحسن پر تشدد کا معاملہ پارلیمان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں،حکومت کی جانب سے صحافیوں پر دباو کے لئے ایف آئی اے اور پیمرا کا استعمال قابل مذمت آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے، صدر پی آ ر اے صدیق ساجد نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کی جائے،صحافیوں کے خلاف حکومت کے حالیہ اقدامات آزاری اظہار رائے پر قدغن ہیں،محسن بیگ کے کیس، نیوز ون کی بندش اور اقرارالحسن پر تشدد کے معاملات پر انصاف دیا جائے،

    تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے پارلیمانی صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا احتجاج بجا ہے اور آپ کو حق پہنچتا ہے کہ آپ احتجاج کریں آپ کا موقف ہم چیئرمین سینیٹ تک پہنچا دیں گے صحافیوں کی آزادی بہت ضروری ہے نیوز ون کی بندش قابل مذمت ہے،سارے ادارے کو اس کی سزا نہیں دینی چاہیے جنہوں نے کوئی نامناسب بات کی ہے اس کو قصور وار قرار دینا چاہیے ہم بھی محسن بیگ کو اچھا صحافی جانتے ہیں اور چاہتے ہیں اس معاملے کو دیکھا جائے دفاتر کے باہر نہیں جانا چاہیے اور ان جیسے ذمہ دار صحافی ایک فون کال پر بھی آ سکتے ہیں

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پارلیمانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحافت کی وجہ سے پوری دنیا میں ہماری بات جاتی ہے ہم چیئرمین صاحب کو بھی اس حوالے سے کہوں گا کہ ہاؤس میں اس پر بات کریں میں چیئرمین سینٹ تک آپ کی بات پہنچاؤں ، ایوان میں اس مسئلے کو زیر بحث لایا جائے گا ،اب آپ ہماری بات پر درخواست کروں گا کہ آپ ہاؤس میں آ جائیں

    سینیٹ اجلاس ،آئل اینڈ گیس ریگو لٹری اتھارٹی اتھارٹی ترمیمی بل2022 ایوان میں پیش کر دیا گیا ،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ بل حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر لائی ہے پارلیمنٹ کے کردار کو ختم کرنے کے مترادف ہے،بل اوگرا کی قیمتوں کا تعین کے اختیار کے حوالے سے مفادات کا ٹکراؤ ہے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ریگولٹری اتھارٹیز کو گھر کی لونڈی بنا دیا گیا ہے،سینیٹ نے اوگرا ترمیمی بل 2022 متفقہ طور پر منظور کرلیا

    الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2022 کو پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش ،سینیٹ میں تحریک پیش کرنے کے حق اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پھر مصیبت چیئر پر آگئی ہے،حکومتی ارکان نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے،جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرواوں یا اپنا ووٹ دوں؟چیئرمین سینیٹ نے حکومت کے حق میں ووٹ دے دیا سینیٹ نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2022 منظور کرلیا

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کو نہیں مانتی، اگر ووٹنگ ہوئی ہے تو اس کو مانا جائے،پی ڈی ایم پاش پاش ہے،یہ کیا تحریک عدم اعتماد لائیں گے

    قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا،عمران خان نے تیل کی قیمتوں کوبھی ریکارڈسطح پرپہنچا دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پرڈاکا ہے عمران خان نے جاتے جاتے عوام پرمہنگائی کی بمباری تیزکردی،سی این جی اسٹیشنزبھی 3 ماہ سے بند ہیں،حکومت میں شامل اگر کسی کو عوام سے ہمدردی ہے، تو عمران خان کو سمجھائیں،27فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا،کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں،

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ حکومت نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنادیا ہے۔ پیٹرول، بجلی، اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ پس گیا ہے۔ عوام کو حکمرانوں سے خیر کی امید اب ختم ہوچکی ہے- چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کے ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا۔ اور کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ عوام پر ڈال رہی ہے۔نااہل حکومت نے غربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چپ نہ رہ سکیں کہا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ اوگرا کی تجویز کے مطابق نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا۔ حکومت نے قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 4 روپے لیوی میں بھی اضافہ کیا اگر یہ اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول 8 روپے مہنگا ہوتا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

    عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

    ‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

    مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کر دیا

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • جماعت اسلامی کا دو روزہ احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا دو روزہ احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا دو روزہ احتجاج کا اعلان
    جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

    جماعت اسلامی جمعرات اور جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعرات اور جمعہ کو ہر شہر میں احتجاج کی کال دے دی

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،حکومت پٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 فیصد کمی کرے،پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زیادہ اضافہ حکومتی بے حسی و سفاکی کی ایک اور مثال ہے۔ حکمران غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لینا چاہتے ہیں۔ اس ظلم پر اب خاموش نہیں رہیں گے۔ دھرنا تحریک میں تیزی لائی جائے گی، جلد اسلام آباد کا رخ کریں گے

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا،عمران خان نے تیل کی قیمتوں کوبھی ریکارڈسطح پرپہنچا دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پرڈاکا ہے عمران خان نے جاتے جاتے عوام پرمہنگائی کی بمباری تیزکردی،سی این جی اسٹیشنزبھی 3 ماہ سے بند ہیں،حکومت میں شامل اگر کسی کو عوام سے ہمدردی ہے، تو عمران خان کو سمجھائیں،27فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا،کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں،

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے؟احکومت عوام کو چھری تلے رکھنا چاہتی ہے،حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے،

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ حکومت نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنادیا ہے۔ پیٹرول، بجلی، اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ پس گیا ہے۔ عوام کو حکمرانوں سے خیر کی امید اب ختم ہوچکی ہے- چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کے ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا۔ اور کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ عوام پر ڈال رہی ہے۔
    نااہل حکومت نے غربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چپ نہ رہ سکیں کہا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ اوگرا کی تجویز کے مطابق نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا۔ حکومت نے قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 4 روپے لیوی میں بھی اضافہ کیا اگر یہ اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول 8 روپے مہنگا ہوتا

    حکومت نے منگل کو ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12.03 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس سے اس کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

    عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

    ‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

    مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کر دیا

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت