Baaghi TV

Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

    مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی- نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی تاہم اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہو گا۔

    کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق

  • ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    نومبر میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں شرح سود کے تعین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعداعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں نئی شرح سود کا اعلان ہوگا-

    تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

    معاشی تجزیہ نگاروں نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں ایک تا ڈیڑھ فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیلئے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ ایک تا ڈیڑھ فیصد تک ہوسکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا،شرح سود میں اضافے کا امکان

  • مہنگائی میں کمی شروع ہوگئی :دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے31 پیسے فی کلو سستی ہوگئی

    اسلام آباد : مہنگائی میں کمی شروع ہوگئی :اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے31 پیسے فی کلو سستی کردی ،اطلاعات کے مطابق اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے 31 پیسے فی کلو سستی کردی، ایل پی جی کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی،

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے 31 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

    اسی طرح گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہونے کے بعد 2390 روپے 44 پیسے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ نومبر میں گھریلو سلنڈر2559 روپے 35 پیسے تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم دسمبر2021 سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمری موصول ہو گئی ہے، ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے بھی نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

     

  • پٹرول پمپس کی ملک بھر میں ہڑتال، کہیں پٹرول پمپس کُھلے تو کہیں بند:پٹرول پمپس پرلمبی قطاریں

    پٹرول پمپس کی ملک بھر میں ہڑتال، کہیں پٹرول پمپس کُھلے تو کہیں بند:پٹرول پمپس پرلمبی قطاریں

    لاہور:پٹرول پمپس کی ملک بھر میں ہڑتال، کہیں پٹرول پمپس کُھلے تو کہیں بند:پٹرول پمپس پرلمبی قطاریں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے، کئی شہروں میں کہیں پٹرول پمپس کھلے تو کہیں بند ہیں، جہاں پٹرول دستیاب وہاں لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، نئے بحران پر شہری پریشان ہیں.

    یاد رہےکہ پچھلے کئی دنوں سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے کمیشن مارجن کو 6 فیصد کرنے کے مطالبے کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہڑتال کا اعلان کررکھا تھا۔

    صبح صبح ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے طرز عمل کی سخت مذمت کی جارہی ہے اور دوسری طرف اس مشکل وقت میں عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کو دعائیں دی جارہی ہیں

    دوسری طرف ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ ملک بھر میں آج تمام پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لئے وزارت کوشاں ہے.

    وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ترجمان پی ایس او کے مطابق ملک بھرمیں پی ایس او کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ پی ایس او کی سپلائی چین بھرپور طور پر فعال ہے اورپی ایس او عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح مستعد ہے۔

    ادھر آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان اوگرا کے مطابق صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام آؤٹ لیٹس پر پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ادھر مختلف علاقوں سے یہ بھی خبریں مل رہی ہیں کہ پٹرول پمپس پرلمبی لائنوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں لیکن اس کےباوجود شہری مطئمن دکھائی دے رہےہیں،

     

  • عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کی درخواست

    عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کی درخواست

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے: لاہور چیمبر

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیں، گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران لگاتار اضافوں نے کاروباری شعبے کے لیے مسائل پیدا اور پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیدارو ں نے کہا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کچھ بڑھی ہیں لیکن ان کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے بجائے حکومت اپنے اخراجات اور پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹیاں و ٹیکسز کم کرتی تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ فیول صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہے، اگر اس پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز کا بوجھ لاد دیا جائے گا تو صرف کاروباری شعبے ہی نہیں بلکہ معیشت کے لیے بھی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوگا اور اس کی پیداواری لاگت بھی مزید بڑھ جائے گی، اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے کیونکہ بجلی کا بہت بڑا حصہ تھرمل ذرائع سے پیدا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مجموعی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا حکم صادر کرے ۔

  • پٹرول کی قیمیت میں 1- روپہ کا اضافہ ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا

    حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، وفاقی حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کےتیل کی قیمت میں فی لیٹر 2روپے39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔دوسری طرف عوام الناس کا کہنا ہےک امید تھی کہ پٹرول مہنگا نہیں ہو گا مگر پھر بھی حکومت نے ایک روپے اضافہ کردیا ہے