Baaghi TV

Tag: پٹھان

  • شاہ رخ خان کی افغان کرکٹر کے ساتھ فارسی میں گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

    شاہ رخ خان کی افغان کرکٹر کے ساتھ فارسی میں گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

    کولکتہ: بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے افغان اسٹار رحمن اللہ گرباز سے اپنی حالیہ فلم ’’ پٹھان‘‘سے متعلق فارسی میں بات چیت کی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی: شاہ رخ آئی پی ایل میچز کے دوران اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں آرہے ہیں، بنگلور سے کامیابی پر انھوں نے ڈریسنگ روم میں جاکر پلیئرز اور کوچز سے بات چیت کی علاوہ ازیں افغان کرکٹر گرباز سے پٹھان فلم سے متعلق بات چیت کی-

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    https://twitter.com/AfghanAtalan1/status/1644922159666548738?s=20
    افغان اوپنر نے شاہ رخ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر فلم اسٹار نے انھیں گلے لگالیا تھا شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی تعریف کرنے پو گرباز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی افغان کرکٹ کو سراہتے ہوئے اپنی کرکٹ کو محنت سے جاری رکھنے کا کہا-

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

  • شاہ رُخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ

    شاہ رُخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ

    مُودی کے گُجرات میں پھر پابندی ، آزادی اظہار کے علمبردار ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے، ہندوتوا کی اقلیتوں اور بالخصوص مُسلمان دُشمنی پھر سامنے آ گئی،ذات پات میں بٹے ہندوستان کو اس بار پٹھان پسند نہ آیا۔شاہ رُخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا گیا، ہندو انتہا پرستوں بجرنگ دال اور وشوا ہندو پریشاد نے انتہائی بھونڈے انداز میں فلم پٹھان کی مخالفت کی، ہٹلر کے پیرو کار مودی کے شہر میں فلم پٹھان کے پوسٹرز اتروا دیے گئے، ۔یہ فلم 25جنوری کو ریلیز ہونی ہے۔

    پٹھان کو بند کرنا دراصل ایک نَسل پرست مہم ہے۔ ۔دراصل یہ لسانیت پر مبنی ہے۔ شاہ رُخ خان اور دیگر مُسلمان، خاص کر پٹھان اور خان کے نام سے ہمیشہ زیرِ عتاب رہے۔ اس سے قبل فلم’تن دیو‘ کو بھی بند کر دیا گیا۔جس کے بعدفلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔ اس فلم کے مرکزی کردار سیف علی خان اور ڈیمپل کپاڑیا تھے۔ ۔ایک ایسے ہی اور واقعے میں مزاخیہ ا داکار منو ر فاروقی کو ایک ناکردہ جُرم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔منور فاروقی پر اندور، مدھیہ پردیش میں یکم جنوری 2021ء کو سٹیج ڈرامے میں ممکنہ ہندوؤں کے خلاف ڈائیلاگ کے حوالے سے ایف آئی آر کاٹی گئی۔ کیونکہ اُس میں آزادی مانگی گئی تھی جومخصوص نعروں سے مطابقت رکھتی تھی۔

    ۔ہندوستان وہ واحد ملک ہے جہاں لوگوں کو نہ مذہبی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سماجی یا معاشرتی آزادی، جو نازی ازم کا اعادہ ہے۔ ہندوستان کا پولیس اور عدالتی نظام ہندوتوا پرچار میں نہ صرف پیش پیش ہے بلکہ بی جے پی کے مکمل قبضے میں ہے۔اب بولی وووڈ بھی ہندوتوا کے نشانے پر ہے۔۔کیا مذہبی جذبات صرف ہندوؤں کے ہیں؟ ۔کیا ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے؟ ۔کیا یہی بھارت کا اصل چہرہ ہے؟ وہ بھارت جو کبھی اپنے سافٹ امیج پر فخر کرتا تھا۔ آج بھارتی معاشرہ، رسم و رواج اور اب ثقافت بھی شدید خطرے میں ہے۔ میڈیا کے بعد اب ثقافت بھی مُودی حکومت کے زیرِ تسلط ہے۔

    بالی کنگ شاہ رخ خان کی جب سے فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنقید کی زد میں ہے

    فلم کا حال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ‌لیا عشق والوں نے سپر ہٹ ہو گیا ہے سپر ہٹ ہونے کے ساتھ ساتھ تنقید کی زد میں بھی ہے

     فلم پٹھان کے پوسٹر کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا اور اب ٹیزرکو بھی بہت سراہا گیا ہے

    حال ہی میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 57 برس کے ہوئے ہیں

     گانے کے مناظر بولڈ ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے

  • بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو ایسا کیوں کہا؟

    بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو ایسا کیوں کہا؟

    گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک شاہ رخ خان کا ایک سیشن رکھا اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔ پوری دنیا سے ان کے مداحوں نے ان سے سوالات کئے اور زیادہ تر لوگوں کو شاہ رخ خان نے جواب دیا۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہلکے پھلکے سوال پوچھیں جائیں کسی قسم کا سخت سوال نہ کیا جائے۔ شاہ رخ خان سے ایک صارف نے پوچھا کہ خان صاحب آپکا فیملی بیگ گراﺅنڈ کشمیری ہے نا پھر بھی آپ نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ پوری دنیا ہی میری فیملی ہے ، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا ، کام سے نام ہوتا ہے چھوٹی باتوں میں مت پڑو، ایک صارف نے لکھا کہ پٹھا ن گھٹیا فلم ہے

    ریٹائرمنٹ لے لو، اس پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہو تو اسکے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ہر دن بےشمار پیار کما لیتا ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پٹھان کو کس لئے دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ لوگ اتنی گہری باتیں کرتے ہیں مجھے ان باتوں کا نہیں پتہ کہ زندگی کا کیا مقصد ہے یا کسی چیز کا کیا مقصد ہے میں کوئی گہری سوچ رکھنے والا انسان نہیں ہوں۔ یوں شاہ رخ خان نے ایک خوبصورت سوالات کا لائیو سیشن کیا جسے انکے مداحوں نے خوب سراہا۔

  • میں نے کب کہا بے شرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے سجاد علی

    میں نے کب کہا بے شرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے سجاد علی

    پاکستان کے منجھے ہوئے گلوکار سجادعلی نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے اس میں‌کہا کہ میں ایک بھارتی فلم کے گیت سن رہا تھا کہ مجھے اپنے 26 سال پہلے کا ایک گیت یاد آگیا ، انہوں نے گیت کے بول اب کے بچھڑے بھی سنائے . اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور کہا جانے لگا کہ شاہ رخ‌خآن کی فلم بے شرم رنگ سجاد علی کے گانے کی کاپی ہے، بالی وڈ‌والوں‌کو شرم آنی چاہیے کاپی کرتے ہیں اور کریڈٹ بھی نہیں دیتے.بلکہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سجاد علی نے ناہید اختر کے گانے کی نقل کی ہے. سوشل میڈیا پر جاری بہت بڑی بحث نے سجاد علی کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ میں نے کب کہا تھا کہ بےشرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے . گلوکار نے کہا کہ

    میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ میں ایک فلم کے گیت سن رہا تھا تو مجھے اپنا گانا یاد آگیا. سجاد علی نے یہاں تک کہا کہ اب کے بچھڑے ، احمد فراز کی غزل ہے اور غزل تو کوئی بھی گا سکتا ہے. یاد رہے کہ بے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گیت بے شرم رنگ ان دنوں کافی مقبول ہے کہا جا رہا تھا کہ یہ گیت سجاد علی کے گانے کی کاپی ہے لیکن سجاد علی نے ایسی کسی بھی چیز کی تردید کردی ہے.

  • اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    2022 تو بالی وڈ فنکاروں‌کے لئے بہت اچھا نہیں رہا ، کیونکہ جو بھی فلمیں گزشتہ برس ریلیزہوئیں انہیں شائقین نے رد کر دیا اور کچھ فلمیں تو باقاعدہ طور پر بائیکاٹ ٹرینڈ‌ کی نذر ہوئیں. یہاں تک کہ عامر خان اور اکشے کمار جیسے ہیروز کی فلمیں بھی باکس آفس پر بری طرح سے ناکام رہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کو سینما گھروں تک کھینچ لانے میں‌کامیاب ہوں گی. یہاں ہم آپ کے ساتھ 20 ایسی فلموں کے نام شئیر کررہے ہیں جو اس سال ریلیز ہوں گی. کتے ، پٹھان ،شہزادہ ، سیلفی ، مسٹر چیٹرجی ورسز ناروے، تو جھوٹی میں مکار ، بھولا ، باوال ، کسی کا بھائی کسی کی جان ، روکی اور رانی کی پریم کہانی ، جوان ، آدی پرش ، ڈریم گرل ٹو ، ستیا پریم کی کتھا ، یودھا ، اینیمل ،

    ٹائیگر تھری ، سیم بہادر ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، ڈٍونکی کے نام شامل ہیں. شاہ رخ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی دوسری طرف کارتک آریان کی بھی شہزادے ریلیز ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ کارتک اس سال بھی تمام ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں یا سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلمیں ان کی شہزادے کو ٹکر دیں گی.

  • پٹھان کے میکرز کو وارننگ ، فلم پر اٹھنے والے اعتراضات دور کریں ورنہ ریلیز نہیں ہو گی

    پٹھان کے میکرز کو وارننگ ، فلم پر اٹھنے والے اعتراضات دور کریں ورنہ ریلیز نہیں ہو گی

    بالی کنگ شاہ رخ خان کی جب سے فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنقید کی زد میں ہے. فلم کے کسی گانے پر کبھی اعتراض تو کبھی اس کے نام پر اعتراض. فلم کو سنسر بورڈ کی طرف سے بھی وارننگ دے دی گئی ہے جس کے بعد لگتا ہےکہ فلم پٹھان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق فلم پٹھان کو گزشتہ روز سنسر کے لئے جمع کرایا گیا جہاں سینٹرل بورڈ کی چیئرپرسن پرسون جوشی نے ہدایتکار سدھارتھ آنند اور یش راج فلمز کو فلم کی ریلیز سے پہلے اس پر اُٹھنے والے تمام تر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور نہ کیا گیا تو اس کی ریلیز رک سکتی ہے. لہذا جتنی جلدی ہو سکے انکو دور کریں. سینٹرل بورڈ کی چیئرپرسن پرسون جوشی کہتی ہیں‌کہ ہم کسی ایسے مواد کو ریلیز نہیں ہونے دے سکتے جس سے سوسائٹی میں انتشار پھیلے.

    یوں لگتا ہے کہ شاید فلم میکرز کو فلم کا نام بھی تبدیل کرنا پڑے کیونکہ فلم کے نام کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے دوسری طرف دیپیکا کے گانے ہمیں تو لوٹ لیا میں زعفرانی رنگ کے لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم میکرز کس طرح‌ سے ان اعتراضات کو دور کرتے ہیں . یاد رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا مرکزی کرداروں میں‌نظر آرہے ہیں.

  • شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ وہ کس قسم کا کردار کرنا چاہتے ہیں؟‌

    شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ وہ کس قسم کا کردار کرنا چاہتے ہیں؟‌

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو بھی کردار کرتے ہیں اسے امر کر دیتے ہیں، ان کی ہر فلم سے انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا نیگیٹو ہو یا پازیٹیو شاہ رخ‌خان نے ثابت کیا کہ وہ بالی وڈ‌کے کنگ ہیں. شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ تب تک کوئی فلم سائن نہیں‌کرتے جب تک وہ پوری طرح سے کہانی نہ سن لیں اور اپنے کردار کو سمجھ نہ لیں. انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بہت سارے کردار ایسے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں فرانسیسی ایکشن تھرلر فلم Leon The Professional سے بہت زیادہ متاثر ہوں. اس فلم میں جس

    طرح سے مرکزی کردار ادا کیا گیا ہے مجھے ایسے کردار کی تلاش ہے میں ایسا ہی کوئی کردار کرنا چاہتا ہوں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ٹی وی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور جب فلموں‌کا رخ کیا تو ان کی قسمت ایسی جاگی کہ آج تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں‌دیکھا . شاہ رخ خآن کا کیرئیر تیس سال پر محیط ہے اور آج بھی نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں. آج کل شاہ رخ خآن کی فلم پٹھان بائیکاٹ‌کے ٹرینڈ میں ہے، اس فلم کو بین کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

  • بھارتی فلمساز اردو کا قتل عام بند کریں ارسلان نصیر

    بھارتی فلمساز اردو کا قتل عام بند کریں ارسلان نصیر

    اداکار ارسلان نصیر بھی فلم پٹھان اور دیپیکا کے گانے پر ہونے والی تنقید میں‌ کود پڑے ہیں. انہوں انتہا پسند ہندئوں سے ایک سوال کیا ہے انہوں نےکہا ہے کہ آپ لوگ دیپیکا کے گانے پر تنقید کررہے ہیں کہ اس نے زعفرانی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، فلم پٹھان کے نام پر تنقید بھی کی جا رہی ہے ، ٹھیک ہے آپ جو کررہے ہیں کرتے رہیں لیکن زرا یہ تو بتائیے کہ اس پہ تنقید کیوں نہیں ہو رہی کہ دیپیکا گانے میں لفظ شرافت کو شریفی کہہ رہی ہیں. اس پہ بھی احتجاج کیا جائے کہ کیوں اردو زبان کا قتل عام ہو رہا ہے. ارسلان نصیر نے بھارتی فلم میکرز کو آڑھے ہاتھوں

    لیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی اردو زبان کا قتل عام بند کیاجائے. یاد رہے کہ فلم پٹھان جو کہ جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس پر انتہا پسند ہندو نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چلایا جا رہا ہے، شاہ رخ خان اس فلم کے زریعے چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں. دوسری طرف دیپیکا اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین کافی بے تاب نظر رہے ہیں . شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ یہ فلم ہر لحاظ‌ سے انٹرٹیننگ ہے.

  • ریلیز سے قبل ہی فلم پٹھان کی چاندی ہو گئی

    ریلیز سے قبل ہی فلم پٹھان کی چاندی ہو گئی

    فلم پٹھان جس سے شاہ رخ خان چار سال کے بعد سینما گھروں میں واپسی کررہے ہیں‌، اس کی ریلیز کا شائقین شدت سے انتظار کررہے ہیں. اس فلم کا حال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ‌لیا عشق والوں نے سپر ہٹ ہو گیا ہے سپر ہٹ ہونے کے ساتھ ساتھ تنقید کی زد میں بھی ہے، انتہا پسند ہندو اس فلم کو بین کرنے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں اورباقاعدہ بائیکاٹ کے ٹرینڈز چلائے جا رہے ہیں. اس فلم کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم نے تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے پہلے ہی 270 کروڑ روپے کی کما لئے ہیں. 250 کروڑ بھارتی روپوں کے ساتھ بنی اس فلم کے او

    ٹی ٹی رائٹس قبل ہی تقریبا 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں ، یاد رہے کہ پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں۔ شاہ رخ خان کی اس فلم میں لُکس کافی مختلف ہیں پہلے کبھی ان کو ایسی لُکس میں نہیں دیکھا گیا. اُدھر شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی کو بھی ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بے صبری سے انتظارکررہے ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ پٹھان بائیکاٹ ٹرینڈز کا شکار ہوپاتی ہے یا اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے.

  • میں‌ نمبر ون ہوں میں نہیں دنیا کہتی ہے شاہ ر‌خ خان

    میں‌ نمبر ون ہوں میں نہیں دنیا کہتی ہے شاہ ر‌خ خان

    بالی وڈ کے سٹارشاہ رخ خان نے حال ہی میں جنتا کی عدالت پروگرام میں شرکت کی انہوں نے میزبان رجت کے سوالوں کے جوابات دئیے. رجت شرما کے ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ میں نمبر ون ہوں دنیا کہتی ہے کہ میں نمبر ون ہوں. میں جب انڈسٹری میں ٰآیا تھا تو میں نے دعا کی تھی کہ خدا میں بالی وڈ‌ پر راج کروں. شاہ رخ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں پچھلے بیس سال سے فلم میکرز سے پیسے نہیں لیتا میں کہتا ہوًں کے میرے حصے کے ٔپیسے فلم پر لگا دو بس اچھی فلم بنائو اگر ہٹ ہوجائے تو جو مرضی میں آئے دے

    دینا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ایوارڈز شوز میں ناچنے کے پیسے لیتا ہوں، برینڈز کا ایمبیسیڈر ہوں ماڈلنگ کرتا ہوں، میں ان سب سے خوب پیسہ کماتا ہوں لیکن فلموں سے نہیں‌کماتا. فلم میرا جنون ہے . میں مرتے دم تک فلموں میں کام کروں گا میری خواہش ہے کہ میری ہر فلم کو شائقین سراہیں اور وہ مجھے ہمیشہ دیکھنے کی خواہش رکھیں. شاہ رخ خان نے کہا کہ امیتابھ بچن ایک بڑے اداکار ہیں میرا ان سے مقابلہ نہیں وہ یقینا بالی وڈ کے شہنشاہ ہیں .