Baaghi TV

Tag: پیمرا

  • پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پیمرا نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کےمطابق اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اورعوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

    پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے اور پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔

  • پیمرا نے عمران خان کو کوریج دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے عمران خان کو کوریج دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد عدالت پیش ہونے جا رہے ہیں دوسری جانب لاہو رمیں پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے

    ایسے میں پیمرا پھر حرکت میں آیا ہے، پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی ہے پیمرا نے جوڈیشل کمپلیکس سمیت اسلام آباد میں عوامی ریلیوں کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کی ہے۔پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان کی کوریج کی اور پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کو نہ مانا گیا تو ٹی وی چینل کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

    پیمرا کی جانب سے 18مارچ 2023 کو جاری کیے گئے خط کے مطابق پیمرا آرڈینینس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لائیو کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے پیمرا کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں امن و امان/سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے موصول ہونے والے 18-03-2023 کے خط کے حوالے سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے پیمرا خط میں کہا گیاہے کہ تشویش کے ساتھ دیکھا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پرتشدد ہجوم، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی لائیو فوٹیجز تصاویر دکھا رہے ہیں لاہور میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان حالیہ تعطل کے دوران ایسی فوٹیجز تصاویر ٹی وی اسکرینوں پر بغیر کسی ادارتی نگرانی کے دکھائی گئیں جس میں پرتشدد ہجوم نے پیٹرول بموں کا استعمال کیا، پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مختلف سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے ناظرین اور پولیس میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیلا دیا ہجوم کے ذریعہ اس طرح کی سرگرمی نہ صرف امن و امان کی صورتحال کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ عوامی املاک اور جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے۔اس طرح کے مواد کو نشر کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے جو 2018 کے سوموٹو کیس نمبر 28 میں پی ایل ڈی 2019 سپریم کورٹ 1، پیمرا آرڈیننس، 2002 کے سیکشن 20 کے بطور پیمرا (ترمیمی) ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے،مجاز اتھارٹی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27(a) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح کسی بھی پارٹی کی طرف سے کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع، جلوس کی لائیو/ریکارڈ کوریج بشمول جوڈیشل کمپلیکس، اسلام آباد سے لائیو کوریج پر پابندی لگاتی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں بغیر شوکاز نوٹس لائسنس معطل کردیا جائے گا

    واضح رہے کہ عمران خان آج صبح زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے، کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ اسلام آباد چلی گئی تھی ، عمران خان آج عدالت میں پیش ہوں گے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کانوٹیفکیشن  معطل

    عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کانوٹیفکیشن معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کانوٹیفکیشن معطل کر دیا-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی-

    تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اورعمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

    دوران سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیئے کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔یہ توآزادی اظہار رائے کیخلاف ہے۔

    پیمرا کے وکیل نے اعتراض کیا کہ یہ معاملہ یہاں نہیں سنا جا سکتا ہے، فل بینچ نے سماعت کرنا ہے۔میری عدالت سے درخواست ہے کہ یہ دائرہ اختیار نہیں ہے۔

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ آئندہ چیئرمین پیمرا سے کہیے گا کہ آپ سے مشاورت کر لیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ پیمرا نے عمران خان کی اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

    بعد ازاں دوبارہ کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    عدالت نے عمران خان کی درخواست کو مزید سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیا۔عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کاروائی 13مارچ تک ملتوی کردی۔

    پیمرا نے 5 مارچ کو عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں پر الزامات کے حوالے سے ان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

  • لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کی تقریر پر پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کی تقریر پر پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے عمران خان کی تقریر پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست سننے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی: رواًں ماپ 5 مارچ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    پیمرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہےعمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    عمران خان کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کے پاس بھیجی گئی تھی تاہم جسٹس شاہد بلال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کیس کسی اور بینچ کو بھیجنےکی سفارش کر دی۔

    ٹھٹھہ :این آرایس پی کے طرف سے نیشنل پاورٹي گریجوايشن پروگرام کے تحت ۔خواتین کے …

  • پی ٹی آئی کی ریلی،پیمرا نے لگائی کوریج پر پابندی

    پی ٹی آئی کی ریلی،پیمرا نے لگائی کوریج پر پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی لگا دی

    تحریک انصاف کی جانب سے آج لاہور میں ریلی نکالی جانی تھی تا ہم محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں ایک ہفتے کے لئے ریلیوں ، جلسوں پر پابندی عائد کر دی، جس کے بعد مال روڈ لاہور پر تحریک انصاف کے کارکنان گئے تو انکو پولیس نے گرفتار کرنا شروع کر دیا، مال روڈ لاہور پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں، کچھ کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، ان حالات میں پیمرا بھی ایکشن میں آیا ہے اور پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی لگا دی ہے، پیمرا کی جانب سے پی ٹی آئی ریلی کی کوریج پر پابندی کا حکم نامہ چینلز کو بھجوا دیا گیا ہے

    letter isd

    پیمرا نے عمران خان کی تقریروں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے،پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمارے درجنوں کارکن گرفتار ہو چکے ہیں الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے لیکن نگران حکومت نے پابندی لگا دی ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں،عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم اور وکلا کو طلب کرلیا ہے،عمران خان کا خوف ان کے اعصاب پر طاری ہو چکا ہے،حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی کام کررہی ہے، کارکن قانون کو کبھی ہاتھ میں نہ لیں،

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی پرتشہیری مہم چلانے سے قبل این او سی حاصل کرنا لازمی قرار

    ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی پرتشہیری مہم چلانے سے قبل این او سی حاصل کرنا لازمی قرار

    پیمرا اتھارٹی کا 175 واں اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرِ صدارت پیمراہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اتھارٹی نے اپنے گزشتہ 174ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ پیمرا اتھارٹی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان سے متعلقہ پروجیکٹس کے اشتہارات ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے متعلق TV Broadcast Regulationsمیں ترمیم کی منظوری دی۔ نئی ریگولیشنز کے تحت ملک بھر کے تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم چلانے سے بیشتر پیمرا سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس پر لازم ہو گا کہ وہ متعلقہ Development Authorityسے این او سی لینے اور تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد پیمرا سے رجوع کریں گے۔ مزید برآں بغیر این او سی ہاؤسنگ پراجیکٹس کا اشتہار چلانے پرٹی وی چینلزکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    مزید برآں اجلاس میں پیمرا رولز کے رول 13(1) برائے لینڈنگ رائٹس پرمشن پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جو کہ اس امر سے متعلق اپنی سفارشات اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ اتھارٹی نے پیمرا (ٹیلی ویژن براڈکاسٹ اسٹیشن آپریشنز)ریگولیشنز 2012ترمیم شدہ 2019کی ریگولیشن 6 (5) میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

    مزید برآں پیمرا اتھارٹی نے ایف ایم ریڈیو لائسنس یافتہ کمپنی میسرز پبلک میڈیا انٹرٹینمنٹ سلوشن(پرائیویٹ) لمٹیڈ کی مینجمنٹ میں تبدیلی اورکمپنی میں نئے ڈائریکٹرزو شیئرہولڈرز کی شمولیت کی درخواست منظور کر لی۔ اس کے علاوہ اتھارٹی نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کی منظوری بھی دی۔ اتھارٹی نے میسرز گلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل 11HDکی لینگوئج تبدیلی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے چینل کو سندھی زبان میں نشریات کی اجازت دے دی۔ دریں اثناء اتھارٹی نے میسرز اوپن میڈیا مارکیٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے غیرملکی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل DEUTSCHE WELLE (DW TV)کی لینڈنگ رائٹس پرمشن کی تجدید کی منظوری بھی دے دی۔

    اجلاس میں کیبل ٹی وی کے دیہی کیٹیگری کے لائسنسز کے اجراء کے بارے میں بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور کیبل ٹی وی آپریٹرز کی جانب سے سبسکرپشن فیس اور پیمرا سبسکرائبر فیس میں اضافے کی بھی منظور دی گئی۔ دریں اثناء اتھارٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری کیلئے ڈسٹری بیوشن سروس کی کیٹیگری کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے کیٹیگری کا تعین بھی کیا۔ اتھارٹی نے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کی سفارش پر میسرز چوہدری نذر محمد اینڈ کمپنی (پرائیوٹ)لمیٹڈ کا اسلام آباد کیلئے جاری کر دہ لائسنس منسوخ کر دیا جبکہ کمپنی ہٰذا کے واجبات لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ریکوری کے احکامات بھی جاری کیے۔

    اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ، ممبر فیڈرل کیپیٹل سید ابوذر پیرزادہ، ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ نے شرکت کی۔

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • سپریم کورٹ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل خارج

    سپریم کورٹ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل خارج

    چیئرمین پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لائسنس معطلی اور بند کرنے کے اختیار کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل خارج کردی

    وکیل پیمرا احمد پرویز نے کہا کہ پیمرا اتھارٹی کے اختیارات کو علیحدہ پڑھنا ہوگا، وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے اس وقت ایک ماہ میں 4 دفعہ چینلز کو بند کیا، 10دن کیلئے چینل کو بند کردیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رولز بنانا لازم ہیں اب رولز کس کو اختیار دیتے ہیں وہ الگ بات ہے،

    اپریل 2020 میں چیئرمین پیمرا کے چینل بند کرنے کے اختیار کو پی بی اے نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کو چینل معطل یا بند کرنے کے اختیار کے قواعد بنانے کا حکم دیا تھا جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • پیمرا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد:پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس کے رہنماؤں کی تقریروں سمیت دیگر پروگراموں کو براہِ راست نشر نہ کیا جائے۔

     

    پیمرا کی جانب سے 28 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے ٹی وی چینلز کو پروگرام براہ راست نشر نہ کرنے کی ہدایات پہلے بھی دی گئی تھیں، تاہم اس کی کمپلائنس بہت خراب ہے۔ آج ٹرانسمیشن کو مانیٹر کیا گیا، اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بیانات براہ راست نشر ہوئے، جو عدالتی حکم اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    ٹیلی ویژن چینلز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ ایسا مواد نشر کرنے سے گریز کریں جو (دانستہ یا نادانستہ) ریاستی اداروں کو بدنام کے مترادف ہے، اور اپنے ایڈیٹوریل بورڈز، ڈائریکٹرز، بیوروز اور رپورٹرز کو اس حوالے سے ہدایات دیں۔

    پیمرا نے انتباہی انداز میں کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، جس کے تحت لائسنس کی معطلی اور منسوخی بھی ہوسکتی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

  • فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا

    فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا

    اسلام آباد:فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پیمرا نے آج پچھلے دنوں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کے خلاف فیک نیوز چلانے پرپیمرا نے شوکازنوٹس دیا تھا

    ایکسپریس نیوز نے ایک خبر دی تھی جس کا عنوان تھا "اعلیٰ فوجی افسران کیلیے ریٹائرمنٹ پر 6 ہزار سی سی بلٹ پروف گاڑی پر ٹیکس کی چھوٹ” تاہم بعدازاں اس خبر کو ادارے نے اپنی ویٹ سائیٹس سے ڈیلیٹ کردیا تھا.واضح ریے کہ اس خبر میں ایکسپریس نیوز نے دعوی کیا تھا کہ: "وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرلز اور اس سے اوپر کے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 6000 سی سی تک کی بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ٹیکسوں اورکسٹمز ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

    ایکسپریس نیوز نے ایف بی آر سے منسوب ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق دعوی کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرلز، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 6000 سی سی تک کی گاڑیاں منگوانے پر کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ودو ہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام ٹیکسوں کی چھوٹ ہوگی۔ تاہم بعد ازاں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ایف بی آر نے ایسے نوٹیفیکیشن کی تردید کردی جس کے تحت یہ دعوی کیا جارہا تھا.

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”556822″ /]

    ادھر پیمرا نے اس جھوٹی خبر پر نجی وی چینل کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ ارشاد انصاری کے نام سے جو خبر ایکسپریس پر شائع ہوئی وہ فیک نیوز ہے کیونکہ اب اس حوالے سے ایف بی آر نے تردید کردی ہے کہ ایسا کسی قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے. لہذا ایکسپریس نیوز نے قانون کے سیکشن 20 آف پیمرا آرڈیننس ایکٹ 2002 جیسے پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007، پیمرا رول 15، اور پیمرا رول 2019 وغیرہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی تصدیق کے یہ خبر چلائی ہے. پیمرا نے کمپنی کے سی ای او کو 4 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ اپنا لکھا ہوا جواب بھی ساتھ لائے.

    پیمرا کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ایکسرپیس کی ٹیم پیمرا کے سامنے پیش ہوئی اور ان الزامات کو مسترد کردیا ، لیکن پیمرا ان کے ان جوابات سے مطمئن نہیں تھا اس لیے ایکسرپیس نیوز چینل کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کرکے آئندہ ایسی فیک نیوز سے بچنے کی نصیحت کی

    یاد رہے کہ اس واقعہ پرنے فیک نیوز کے وائرل ہوتے ہی ایف بی آر نے ڈیوٹی اینڈ ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد سے متعلق کسی بھی ایس آر او کے اجرا کی تردید کردی تھی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ میڈیا کے مختلف حصوں میں ایس آر او کے اجراء سے متعلق شائع خبریں حقائق پر مبنی نہیں، وفاقی کابینہ نے 2019ء میں اس طرح کی سہولت کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دی تھی، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جب دہشت گردی اپنے عروج پر تھی، دہشت گرد فوج اور فوج کی قیادت اور لیفٹیننٹ جنرل مشتاق شہید جیسے سینئر افسروں اور فوج کے سینئر لوگوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہے تھے اس وقت سروس چیفس اور تھری اسٹارز جنرل کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر غور کیا گیا جو دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں براہ راست شریک رہے جیسا کہ کور کمانڈر پشاور وغیرہ۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ 6000 سی سی گاڑیاں بہت بھاری ہوتی ہیں اور انہیں اوسط سے کہیں زیادہ ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے، ریکارڈ کے مطابق آج تک کسی ایک ریٹائرڈ فرد نے ایسی گاڑی درآمد نہیں کی، ایک بار پھر خبر کو عسکری قیادت کو بدنام کرنے اور ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

  • فواد چودھری کی بشیر میمن اور اعظم خان سے متعلق نازیبا گفتگو :پیمرا نےاے آروائی کونوٹس بھیج دیا

    فواد چودھری کی بشیر میمن اور اعظم خان سے متعلق نازیبا گفتگو :پیمرا نےاے آروائی کونوٹس بھیج دیا

    اسلام آباد:فواد چودھری کی بشیر میمن اور اعظم خان سے متعلق نازیبا گفتگو :پیمرا نےاے آروائی کونوٹس بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق پیمرا کی طرف سے اے آروائی نیوز کوایک شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کاشف عباسی کے ساتھ پروگرام میں کچھ نازیبا گفتگو کی گئی ،

    صدر عارف علوی نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

    پیمرا کی طرف سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اے آروائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں فواد چوہدری نے کچھ ایسے کلمات کہے کہ جن سے بہت منفی مفہوم لیا گیا اس گفتگو سے جن کے بارے میں کی گئی ان کی کردارکشی کی گئی ، اس پیمرا نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران پروگرام کے میزبان کاشف عباسی فواد چوہدری کے منہ سے نکلے ہوئے جملوں پرمسکراتے رہے ،

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”551324″ /]

    پیمرا نے نوٹس میں لکھا ہے کہ چونکہ اس سے دل آزاری ہوئی ہے ، اس لیے ادارہ اس بات کی وضاحت کرے کہ ایسا کیوں ہوا اور ساتھ دن کے اندراس نوٹس کا جواب دے ، پیمرا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ادارے کی ایڈیٹوریل مینجمنٹ کی ناکامی ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ، جس کا جواز نہیں تھا ، اس شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ان جملوں کوہذف کرے

    میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

    یاد رہے کہ دو دن قبل سابق ڈی جی ایف آئی اے کی طرف سے ایک آڈیو لیک کی تصدیق کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کو اس وقت ایک واش روم میں بند کردیا تھا جب انہوں نے عمران خان کی خواہش کے مطابق مریم نواز کے متعلق فیصلہ کرنے اورسخت اقدامات کرنے سے انکارکردیا تھا