Baaghi TV

Tag: پیوٹن

  • صدر زیلنسکی نے روسی صدر پر حملے کی تردید کر دی

    صدر زیلنسکی نے روسی صدر پر حملے کی تردید کر دی

    کیف: یوکرین نے روس کے صدر پیوٹن پر حملہ کرنے کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدرولا دیمیرزیلنسکی نےفن لینڈ کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کے صدر پیوٹن پرحملہ یوکرین نے نہیں کیا ہمارے پاس اتنے ہتھیارنہیں ہیں ہم اپنی سرزمین پر اپنےلوگوں اور علاقے کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں کیف ماسکو کو نشانہ نہیں بنا رہا اور نہ ہی کریملن پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے کریملن پر حملہ روس کے انتہائی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔

    چینی وزیرخارجہ جمعے کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

    انہوں نے کہا کہ روس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید کوئی جواز نہیں، حالیہ حملہ واضح طور پر روس کی یوکرین میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی تیاری ہےانہوں نے نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ایک بار پھر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پہلے ہی نیٹو کے رکن ہیں اور درحقیقت ہم مشترکہ دفاع کی خاطر تعاون کر رہے ہیں‘۔

    روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے مئیر نے بغیر اجازت لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    صدارتی محل کریملین پر ڈرون حملہ، یوکرین نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    https://twitter.com/spectatorindex/status/1653736246370512896?s=20
    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھویں کے بادل دیکھے گئے کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے گئے، یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔

    کریملن نے کہا کہ اس نے اس حملے کو "منصوبہ بندی دہشت گردی کی کارروائی” سمجھا اور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھا،پیوٹن زخمی نہیں ہوئے اور کریملن کی عمارتوں کو کوئی مادی نقصان نہیں پہنچا، پیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا ہے اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

    امریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح …

  • روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد ضامن ہو سکتا ہے،پیوٹن

    روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد ضامن ہو سکتا ہے،پیوٹن

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ضرور بڑھ رہا ہے لیکن روس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق روس کے ہیومن رائٹس کونسل کے سالانہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن ہم کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریں گے۔

    بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے،امریکا

    روسی صدر نے اصرار کیا کہ روس صرف دوسرے ملک کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں جنگ ایک طویل عمل ہو سکتا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم پاگل نہیں ہوئے، ہمیں احساس ہے کہ ایٹمی ہتھیار کیا ہیں۔ ہمارے پاس یہ ذرائع کسی بھی دوسرے ایٹمی ملک کے مقابلے زیادہ جدید اور جدید شکل میں موجود ہیں، یہ ایک واضح حقیقت ہے۔ لیکن ہم اس ہتھیار کو استرا کی طرح پھیلاتے ہوئے پوری دنیا میں بھاگنے والے نہیں ہیں۔

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی 2022 کی بہترین شخصیت قرار

    انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد ضامن ہو سکتا ہے یہ یوکرین کے نئے رہنماؤں پر منحصر ہے۔

    رواں سال فروری میں یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے بعد روس کی جانب سے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔

    تاہم ایٹمی جنگ کے امکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ اس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اسے چھپانا غلط ہوگا لیکن روس کسی بھی حالت میں پہلے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گا اور اپنے جوہری ہتھیاروں سے کسی کو دھمکی نہیں دے گا۔

    اس بات کی تردید کی کہ روسی فوجی میدان جنگ سے بڑے پیمانے پر نکل رہے ہیں، اور دعویٰ کیا کہ روسی فوج کو مزید فوجیوں کو جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ایک ایسا عمل جس نے کافی ہلچل مچا دی ہے-

  • بیٹوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں بھیجنے کا انعام،پیوٹن نے چیچن سربراہ کوروسی فوج کے اعلی فوجی عہدے پرترقی دیدی

    بیٹوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں بھیجنے کا انعام،پیوٹن نے چیچن سربراہ کوروسی فوج کے اعلی فوجی عہدے پرترقی دیدی

    روسی صدرپیوٹن کے اتحادی اور روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے 5 ستمبر کو اعلان کیا کہ انہیں روسی فوج کے اعلی فوجی عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیچن رہنما قادریوف نے کہا روسی صدر پیوٹن نے انہیں اپنے فیصلےت سے ذاتی طور پر آگاہ کیا ہے انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا روسی صدر نے مجھے کرنل جرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ یہ میرے لیے ایک پروموشن ہے،رمضان قادریوف نےکہا یہ میرے لئے بہت بڑا عزاز ہے-

    چیچن سربراہ کا اپنے 3 کم عمر بیٹوں کو یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کا اعلان

    یاد رہے کرنل جرنل کا عہدہ روسی فوجی عہدوں کی کی سیریزمیں تیسرے رینک پر آتا ہے یہ پیش رفت اس وقت سامنےآئی ہے جب روسی فوج کو یوکرین میں سلسلہ وار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور قادروف نے اپنے 3 بیٹوں کو لڑنے کیلئے محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا 46 سالہ چیچن قادروف رہنما یوکرین پر روسی حملے کے سب بے بڑے حامی ہیں۔

    چیچن رہنما نے مزید کہا کہ وہ کریملن کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی فوجی آپریشن کو فوری ختم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔

    قادریوف نے روس کو یوکرین میں انتہائی سخت گیرحربے استعمال کرنے کا کہا تھااس ہفتے لیمان قصبہ سے روسی فوج کی پسپائی پر انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر تکنیکی جوہری ہتھیار استعمال کر ڈالے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے 14، 15 اور 16 سال کے تین بیٹوں کو لڑنے کیلئے بھیجنے کا اعلان کردیا ۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے توقع ظاہر کی ہے کہ کریملن میں ضم شدہ یوکرین کے علاقوں میں صورت حال ’’مستحکم‘‘ ہوجائے گی جبکہ ماسکو کو حال ہی میں یوکرین میں پے درپے فوجی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوکرینی فوج نے متعدد اہم قصبے روسی فوج کے قبضے سے واگزار کرالیے ہیں۔

    پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    روسی اساتذہ کے ساتھ بدھ کو ٹیلی ویژن پر ویڈیو کال کے دوران میں صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم اس مفروضے کی بنیادپرکام کررہے ہیں کہ نئے علاقوں میں صورت حال مستحکم ہوجائے گی ہماری فوج کے زیرقبضہ علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کے لیے نام نہاد ریفرنڈم کے نتائج قائل کرنے سے کہیں زیادہ تھے۔

    صدرپیوٹن نے کہا کہ دیانت داری کی بات یہ ہے کہ ریفرینڈم کے نتائج نے نہ صرف مجھے خوش کیا بلکہ مجھے حیران بھی کیا۔وہ کسی شک وشبہ سے بالاتر تھے۔

    مغرب اور یوکرین نے روس نواز علاقوں میں ریفرنڈم کے عجلت میں انعقاد کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ماسکونے ایک دکھاوے کے طور پریوکرینی علاقوں میں جلد بازی میں ریفرینڈم کا انعقاد کیا تھا جبکہ اس دوران میں یوکرینی فوج کی اپنے علاقوں کوواگزار کرانے کے لیے پیش قدمی جاری تھی۔

    صدرپیوٹن نے گذشتہ ہفتےکریملن میں ایک بڑی تقریب میں یوکرین کے چارعلاقوں کو روسی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا اورکہا تھا کہ ان کے باشندے اب ’ہمیشہ کے لیے‘روسی ہو جائیں گے۔

    روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد…

    انھوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہی تھی جب یوکرین میں مختلف محاذوں پر روسی فوج کونمایاں فوجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اس سے قبل گذشتہ بدھ کے روز ماسکو نے کیف سے کھوئی گئی زمین واپس لینے کا عہد کیا تھا۔

  • پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کی حالیہ تقریر کے بعد انہیں خبردار کردیا۔

    باغی ٹی وی : روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اوراس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بھی دھمکی دی۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرکے ایک مثال قائم کی ہے یوکرین کے جن علاقوں سے الحاق کیا گیا وہ اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے۔

    روسی صدر کےبیان پر امریکی صدر نے اپنے رد عمل میں پیوٹن کو ایک لاپرواہ شخص قرار دیا اور کہا کہ پیوٹن ہمیں ڈرا نہیں سکتے، امریکا اور اس کے اتحادی خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے روسی صدر کو وارننگ دی اور براہ راست پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انگلی کیمرے کی طرف کی۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

    امریکی صدر جو بائیڈن نے پیوٹن کو دھمکی دی کہ دنیا ان کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور یہ کہ واشنگٹن یوکرین کے علاقوں زابوریجیا، خیرسن، ڈونیسٹک اور لوگانسک کے روس سے الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، مسٹر پیوٹن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں، ایک انچ۔

    انہوں نے کہا کہ پیوٹن کسی پڑوسی ملک کی سرزمین پر قبضہ نہیں کر سکتے اور ان کے بقول اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے روسی صدر یوکرین کی جنگ کے اثرات سے دوچار ہیں اور انہوں نے اپنے ہم منصب کے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیا۔

    بائیڈن کا خیال تھا کہ پیوٹن واشنگٹن پر نارڈ سٹریم گیس پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگا کر جھوٹ بنا رہے ہیں۔ ان کا ملک روس کے خطرات سے اپنے تمام نیٹو اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے تیاری کا اعلان کر رہا ہے۔

    نیٹوکے سیکرٹری جنرل نے روس کے اس الحاق کوانتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

    فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش

  • پیوٹن صرف مزید 3 سال زندہ رہیں گے،روسی انٹیلی جنس افسر کا دعویٰ

    پیوٹن صرف مزید 3 سال زندہ رہیں گے،روسی انٹیلی جنس افسر کا دعویٰ

    روسی انٹیلی جنس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن میں تشخیص کیا گیا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے وہ صرف 3 سال مزید زندہ رہیں گے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 69 سالہ ولادیمیر پیوٹن دن با دن اپنی بینائی کھو رہے ہیں جبکہ کینسر کے وجہ سے وہ 3 سال مزید زندہ رہیں گے۔

    ماہرین نےجھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

    سکیورٹی سروس کے افسر نے پیوٹن کی صحت کے بارے میں تازہ ترین انکشاف سابق روسی جاسوس بورس کارپیچکوف کو بھیجے گئے پیغام میں کیا جو کہ اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔

    روسی جاسوس کو بھیجے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن سر درد کی بیماری میں بھی مبتلا ہیں اور ان کی بینائی شدید خراب ہو رہی ہےجس کی وجہ سے جب وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو انہیں ایک کاغذ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہر چیز بڑے حروف میں لکھی ہوتی ہے تاکہ وہ پڑھ سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن میں 18 ماہ قبل پیٹ کے کینسر اور دماغی بیماری پارکنسنز کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ان میں شیزوفرینیا کی علامات بھی ہیں جبکہ روسی صدارتی محل ہمیشہ سے پیوٹن کی خرابی صحت کے حوالےسے خبروں کی تردید کرتا رہا ہے۔

    روسی میزائلوں نے نیٹو کے طیاروں ،ہیلی کو تباہ کر دیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

    تاہم دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز صدر پیوٹن کے بیمار ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کسی بیماری کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت نہیں ہے۔

    روسی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سمجھدار لوگ روسی صدر میں کسی قسم کی بیماری یا اس کی علامات دیکھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کینسر کی سرجری جلد متوقع ہے اور اس دوران یوکرین جنگ کا اختیار روسی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کریملن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی جلد کینسر کی سرجری متوقع ہے اور چند دنوں کیلئے یوکرین جنگ کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار روسی سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی KGB کے سابق چیف، پیوٹن کے دوست نکولائی پیٹروشیف کو دیا جاسکتا ہے۔

    اسرائیل شیرین ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرے،انٹونی بلنکن

  • روس یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیا رہے،پیوٹن

    روس یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیا رہے،پیوٹن

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ ” کے مطابق روس کےسرکاری خبر رساں ادارے تاس کےمطابق صدر پیوٹن نے یوکرینی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے اصولی طریقوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کیف کی عدم مطابقت اور سنجیدگی سے کام کرنے کی عدم خواہش کے باوجود روسی فریق اب بھی بات چیت کو تیار ہے۔

    جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض

    کریملن نے مزید کہا کہ صدر پیوٹن نے میکرون کو روس کے یوکرین میں ’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘ یعنی حملے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا انہوں نے مغرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیارمہیا کرنے کا سلسلہ بند کرے-

    روس ور فرانسیسی صدور نے جنگ سے عالمی غذائی سلامتی کو درپیش خطرے پر بھی بات چیت کی ہے اورصدر پیوٹن نے باور کرایا کہ ان کے ملک پر مغرب کی عائد کردہ پابندیوں نے صورت حال کو مزید خراب کردیا ہے۔

    یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ روسی افواج کیلئے ایک جائز ہدف ہو گی،سرگئی…

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ بحران کے خاتمے کے لیے ولادیمیرپیوٹن کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں یہ چاہتا ہوں یا نہیں۔ گذشتہ تین سال کے دوران میں جو میرے پاس تھا،جو لوگوں نے مجھے دیا-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں روسی صدر سے جنگ کے خاتمے پر بات چیت کرنے کو تیارتھا اب یہ وہی اشارے ہیں (یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں روس کے بیانات) جو وہ بڑے پیمانے پرحملہ کرنے سے پہلے بھیج رہے تھے مگرمیں ایک بارپھراس بات پر زور دیتا ہوں کہ روس پُرامن تصفیے کے لیے تیارنہیں-

  • روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

    روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

    دوسری جانب یوکرین کے دارلحکومت کیئو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، کیئو میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں گونجنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں ہونے والے دھماکے سی این این کی پر براہ راست نشریات کے دوران بھی سنے گئے۔


    یوکرین میں فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے شروع ہو چکے ہیں،یوکرین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن شہروں پر حملے جاری ہیں، جبکہ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ ہو چکا ہے۔

    یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    روس یوکرین تنازعہ پر سلامتی کونسل کا 3دن میں دوسراہنگامی اجلاس بھی شروع، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے کی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپیل کی کہ پیوٹن اپنےفوجیوں کویوکرین پرحملےسے روکیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پہلے سے سوچی سمجھی جنگ کا انتخاب کیا ہے، جنگ تباہ کن نقصان اور انسانی مصائب لائے گی، حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا روس کا احتساب کرے گی۔

    یوکرین تنازع: امریکا،برطانیہ کے بعد جرمنی ،آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیوں…