Baaghi TV

Tag: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹراسپوٹرز کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹراسپوٹرز کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

    قصور
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا کر 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء، سبزیاں، پھل، آٹا، چینی اور دیگر ضروری سامان مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی، اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے جینا مزید دشوار کر دیا ہے۔
    عوامی حلقوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیاں، مراعات اور اشرافیہ کے اخراجات کم کرنے کے بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈال رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں سفید پوش طبقہ بری طرح پس چکا ہے جبکہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ اب بھی مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر مہنگائی کا یہ طوفان مزید سنگین معاشی بحران کو جنم دے سکتا ہے

  • پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل مگر مہنگائی کا طوفان مذید بڑھ گیا

    پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل مگر مہنگائی کا طوفان مذید بڑھ گیا

    قصور
    پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل، مہنگائی کا طوفان برقرار ، شہریوں کے سوالات بڑھ گئے
    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 458 روپے تک پہنچائے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے بظاہر ریلیف دیتے ہوئے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تاہم اس عارضی کمی کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا
    قصور میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا جبکہ نان، روٹی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بے تحاشا بڑھ گئیں ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اشیاء کی قیمتیں اپنی جگہ برقرار رہتی ہیں
    شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حکومت صرف پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی تک ہی محدود ہے یا پھر وہ مارکیٹ میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کر سکتی ہے؟
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آ رہا جس کے باعث عام آدمی کو ریلیف نہیں مل پا رہا
    ماہرین کے مطابق قیمتوں میں استحکام کے لیے موثر مانیٹرنگ سسٹم اور سخت حکومتی عملدرآمد ناگزیر ہے بصورت دیگر وقتی ریلیف کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں ہو پاتا
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نہ صرف پیٹرول کی قیمتوں کو متوازن رکھے بلکہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی سختی سے عملدرآمد کروائے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف مل سکے

  • ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق  ہو گیا

    ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

    نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    یہ اضافہ آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرِنو جائزہ مقررہ مدت کے بعد لیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ

    بنوں میں 3 سال سے پولیو ویکسین کی رسائی نہیں،وفاقی وزیرِ صحت

    اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی لگا دی

  • پیٹرول مہنگا، ریلوے کرایے بھی بڑھا دیے گئے، 4 جولائی سے اطلاق ہوگا

    پیٹرول مہنگا، ریلوے کرایے بھی بڑھا دیے گئے، 4 جولائی سے اطلاق ہوگا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    کرایوں میں اضافہ 4 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگا، جس کا اطلاق تمام مسافر، شٹل اور سیلونز گاڑیوں پر کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 فیصد اضافی کرایہ ایڈوانس بکنگ پر بھی لاگو ہوگا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی ایس افسران کو نئے کرایوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ریلوے کو ہر ماہ تقریباً 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

    پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری

    پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا

    غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 47 شہادتیں

    ائیر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت

    چین کا نیا بلیک آؤٹ بم، دشمن کے بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کی صلاحیت

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 16 جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق پاکستان کا وائرل بیان جعلی ، سفارتی ذرائع کی تردید

    سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی نافذ

    ایران کے اسرائیل پر پھر بیلسٹک میزائل حملے، تہران و مشہد پر اسرائیلی بمباری

    اسرائیل نے امریکا سے مدد مانگ لی، ٹرمپ انتظامیہ کا غیر واضح مؤقف

    اسرائیل نے امریکا سے مدد مانگ لی، ٹرمپ انتظامیہ کا غیر واضح مؤقف

  • پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام میں تشویش اور غم و غصہ

    پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام میں تشویش اور غم و غصہ

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ،مہنگائی بے روزگاری اور مہنگی بجلی سے تنگ عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ

    تفصیلات کے مطابق رات گورنمنٹ کی جانب سے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث مہنگائی،بےروزگاری اور مہنگی بجلی سے ستائی ہوئی عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ کی کیفیت پائی جا رہی ہے
    گزشتہ رات گورنمنٹ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ کا اضافہ ہوا جس کے باعث اب پٹرول فی لیٹر 257 روپیہ 13 پیسے اور ڈیزل 7 روپیہ اضافے کیساتھ ڈیزل کی 267 روپیہ 95 پیسے فی لیٹر ملے گا
    شہریوں کا کہنا ہے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو شہریوں کا جینا حرام ہو جائے گا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 47پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا،پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 256روپے 13پیسے ہو گئ،اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا،ڈیزل کی فی لٹرنئی قیمت 260روپے 95پیسے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نےیکم جنوری کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کی تھی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔تاہم ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری ٹرانسپورٹ یعنی ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔اس وقت حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

    2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

    بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کا طوفان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کا طوفان

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام میں تشویش،مہنگائی کا نیا طوفان

    تفصیلات کے مطابق
    گورنمنٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
    اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
    اس ساری صورتحال پہ عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بہت مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا نیا طوفان لایا جا رہا ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا مشکل ہو جائے گا