Baaghi TV

Tag: پیٹرول

  • وزیراعظم کا موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر خصوصی ریلیف کا اعلان

    وزیراعظم کا موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر خصوصی ریلیف کا اعلان

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث مہنگے پیٹرول کے پیشِ نظرعوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں پر 100 روپے فی لیٹر کی ’خصوصی ریلیف اسکیم‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غریب اور متوسط طبقے کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہےاسکیم کا باقاعدہ اجراء کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی معاشی مشکلات کا بخوبی احساس ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    اس ‘خصوصی ریلیف سکیم’ کے تحت روزمرہ سفر کرنے والے کم آمدنی والے طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جائے گاحکومت کی جانب سے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو پیٹرول کی خریداری پر 100 روپے فی لیٹر کی نمایاں رعایت دی جائے گی۔

    حکومتی اعلان کے مطابق، موٹر سائیکل اور رکشہ سمیت دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر ریلیف دیا جائے گا۔ اسی طرح 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر اس سبسڈی کا اطلاق ہوگا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں اس سکیم پر عمل درآمد آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے کر دیا جائے گا دوسری جانب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں اس کا باقاعدہ اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔

    وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اس سکیم سے مستفید ہونے کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ طریقہ کار سے متعلق عوام کو ایک وسیع آگاہی مہم کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کا مصدقہ ڈیٹا فراہم کرنے پر تمام صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • پیٹرول پھر مہنگا،لوگوں کا سخت غم غصہ،نوٹس کی اپیل

    پیٹرول پھر مہنگا،لوگوں کا سخت غم غصہ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    پٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ باعثِ تشویش ہے۔ ان کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف سفری اخراجات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے ریلیف فراہم کیا جائے۔

  • حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

    حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

    حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

    اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہو گئی۔

    پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 20 اگست کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ہدایت کی تھی کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

    پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

    پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث ہفتہ 15اگست صبح 6بجے سے پیٹرولیم ڈیلرز کی غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال،کا اعلان برقرار ہے۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے چیئرمین ملک خدا بخش کی قیادت میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ گزشتہ شب ہونے والے مذاکرات میں ماحول کشیدہ رہا، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد اور وزارتِ پیٹرولیم کے درمیان پانچ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے،پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے دیے گئے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم پر وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق مذاکرات کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کے نظام میں تبدیلی سے انکار کر دیا جبکہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 34 پیسے اضافے پر بات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، تاہم اس کی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط کی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے رویے کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم ڈیلرز کے وفد نے فوری طور پر کراچی واپس روانہ ہونے اور کراچی میں اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، ہفتے کی صبح ہڑتال کے فیصلے پر بدستور قائم ہیں۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کے وفد میں چیئرمین ملک خدا بخش کے علاوہ وائس چیئرمین طارق حسن، وائس چیئرمین انور کمال، سندھ کے صدر امیر خان جبکہ پنجاب سے پیٹرولیم ڈیلرز کے وائس چیئرمین راجا وسیم، چودھری باہر، خواجہ کاشف الٰہی، کے پی کے سے عبد الماجد خان و دیگر بھی شامل تھے-

  • ملک میں،آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

    ملک میں،آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان میں آج بھی پیٹرول 327 روپے 62 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے،حکومت کی جانب سے اس سے قبل 10 جولائی کے لیے پیٹرول 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔

    اگر 20 جولائی سے لے کر اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے مجموعی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر آٹھ بار کمی کی گئی اور 7 بار اضافہ کیا گیااس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اس پورے عرصے کے دوران چھ بار کمی کی گئی جبکہ 8 بار اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ”پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور اوگرا روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی“۔

    حکومت کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ ماضی میں بین الاقوامی منڈی کے نرخوں، ڈالر کی قدر اور ٹیکسوں کی شرح کا جائزہ ہر 15 روز بعد لیا جاتا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، اسی لیے عوامی سہولت اور منڈی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے یہ نیا روزانہ کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    متحدہ عرب امارات میں آج یعنی یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اماراتی حکام کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.95 درہم سے کم ہو کر 3.40 درہم فی لیٹر، اسپیشل 95 کی قیمت 3.83 درہم سے گھٹ کر 3.29 درہم فی لیٹر جبکہ ای پلس 91 کی قیمت 3.76 درہم سے کم ہو کر 3.21 درہم فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے،اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 4.33 درہم سے کم ہو کر 3.60 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں کمی سے ان کے بجٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، تاہم روزمرہ سفر نسبتاً آسان اور کم خرچ ہوجائے گا گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے غیرضروری سفر کم کیے، خریداری اور دیگر کام ایک ہی چکر میں نمٹانے کی کوشش کی اور ایندھن کی بچت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنالیا،متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور تارکین وطن نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی اور گھریلو اخراجات کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔

  • پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ

    پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ

    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کر دیا۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہےاس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی،جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 68 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 71 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل پر آ گئی،ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت بھی کم ہو کر 67.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی،پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی،پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہونے اور تیل کی سپلائی معمول پر آنے کی توقعات کے باعث برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہو گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے آثار پیدا ہوئے ہیں، اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری رہا تو تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں مزید استحکام آ سکتا ہے، تاہم خطے میں دوبارہ کشیدگی کی صورت میں عالمی منڈی متاثر ہو سکتی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مثبت اثر پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

  • پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کے بعد جیٹ فیول بھی سستا

    پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کے بعد جیٹ فیول بھی سستا

    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کے بعد جیٹ فیول بھی سستا کردیا۔

    ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی بڑی کمی کردی گئی اور جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہوکر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کےبعد فضائی کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کی کمی کی تھی،جس کے بعد صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری، آل پاکستان انجمن تاجراں و ٹریڈ ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67روپے فی لیٹر کمی کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام اور کاروباری طبقے تک منتقل کرنا حکومت کا دانش مندانہ فیصلہ ہے، ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل، مال برداری، پیداواری لاگت اور کاروباری اخراجات میں کمی آئے گی جس سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

  • عالمی مارکیٹ میں  تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا ہے۔

    ایران اور امریکا کے صدور کی جانب سے امن معاہدے کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، برطانوی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے،متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 74 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے،جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے نتیجےمیں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے، حکومت پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیا جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔