Baaghi TV

Tag: پیٹرول

  • پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

    پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

    لاہور: صوبائی وزیر عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پرپابندی لگادی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    عطا تارڑ نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔

    صوبائی وزیرنےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہےعمران نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کےخرچ سے پیتا ہے عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک وقوم کو دیوالیہ کردیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔ یہ مقدمات پچھلے دور حکومت میں سیاسی انتقام لینے کے لیے بنائے گئے ۔ سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا ۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے پچھلے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح 4فیصد تھی اور اب مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ ہم نے تمام مقدمات کا سامنا کیا اور اور ہر پیشی پر عدالت کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ 4سال کے دوران ملک کا دوالیہ نکال دیا گیا۔ فرح گوگی کے زریعے اربوں روپے کی کرپش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ سائیکل پر دفتر جاوں گا اور موصوف روزانہ ہیلی کاپٹر پر گھومتے رہے ۔پورے پنجاب میں غریب عوام کوسستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ حکومت سستے آٹے کی مد میں 16 ارب روپے ماہانہ سبسڈی دے رہی ہے۔ پورے پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے۔غریب عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اشیا خوردونوش اور منگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہر ضلع کے سیاسی رہنمااورافسران کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ 50لاکھ ٹن گندم کا ٹارگٹ ہم نے مکمل کیا۔ ۔مسلم لیگ نون کی حکومت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خلوص نیت اور درست ڈائریکشن کے ذریعے تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گا پنجاب حکومت بجٹ میں غریب عوام کو لئے بہت بڑا ریلیف فراہم کرے گی۔ عمران خان آج بھی کے پی کے حکومت کے سرکاری پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔عمران خان خیبرپختونخوا کی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں تو سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا اور یہ طے تھا کہ تیل کی قیمتیں 30 روپے تک بڑھائی جائیں گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ تحریک انصاف کے معاہدے کی کاپی باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، معاہدہ فروری 2022 میں کیا گیا تھا جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابھی تک جمع نہیں ہوئی تھی،تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا-

    تحریک انصاف کے رہنما، وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بھی آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاہدے کے اعتراف کر چکے ہیں پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے قبول کرلیا کہ موجودہ مہنگائی، ڈالر، پٹرول اور بجلی کی قیمیتیں آئی ایم ایف سے ہمارے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے بڑھیں ہیں.

    پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید ہو رہی ہے حالانکہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ڈیل تھی آئی ایم ایف کے ساتھ ،اب آپ کہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے تو دو ماہ پہلے آپ کی حکومت تھی تو تب ملک ڈیفالٹ نہیں ہو رہا تھا ؟

    تحریک انصاف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے قوم کو سچ بتانا چاہئے اور عمران خان میں اتنی جرات ہونی چاہئے کہ وہ قوم کو سچ بتائیں کہ یہ معاہدہ ہم کر کے گئے تھے، پاکستانی قوم کو مہنگائی میں جکڑنے کے ذمہ دار عمران خان اور انکی کابینہ ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ 30 روپے پٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا، اب سب سامنے آ چکا،عمران خان جو یوٹرن خان کے نام سے مشہور ہیں قوم کو جھوٹ بتانے کی بتائیں سچ بتائیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے احتجاج میں بھی اس بات کو بتایا جائے کہ یہ گڑھا تحریک انصاف نے ہی عوام کے لئے کھودا تھا، اب صرف سیاست کی جا رہی ہے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اورڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی۔

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہو گی

    ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے گی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر تے ہوئے پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اور ڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہناہےکہ حکومت فی لیٹرپیٹرول پر 29 روپے60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹرپیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے14پیسے تک پہنچ جائے گی، ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول 45روپے 15 پیسے بڑھانا پڑے گا جس کے نتیجے میں فی لیٹرپیٹرول 195روپےکا ہوجائےگا۔

    ذرائع کےمطابق اس وقت ڈیزل پرفی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی جب کہ مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

    ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

    ذرائع نے بتایاکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے اور 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کرنے سے اس کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔

    ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے اور 16 مئی سے یہ سبسڈی 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔

    ذرائع کا کہناہےکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

    سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود کی حکومت کو…

    یا درہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

    اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

  • ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل

    ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل

    مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کے حالیہ قوم سے خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان دراصل عمران خان نوکری بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال میں 15 روپیہ بجلی بڑھائی اور آج نوکری بچانے کے لئے 5 روپیہ سستی کر دی تین سال میں پٹرول 70 روپیہ بڑھا کر نوکری بچانے کے کئے 10 روپیہ سستا کر دیا ہے-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کمی عوام کے درد اور مسائل کے احساس کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کے بڑھتے خوف کی وجہ سے ہے جب عوام چلا رہے تھے، بلبلا رہے تھے، مسلم لیگ (ن) پٹرول میں کمی کی دہائی دے رہی تھی، اس وقت بجلی اور پٹرول کی قیمت کم کیوں نہ کی؟-

    سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا،ریحام خان

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب یہ بتائیں کہ آج کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ہے؟آپ نے 7 ماہ میں12 ارب ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ دیا ہےرفتار یہی رہی تو کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا جو آج تک کسی حکومت میں نہیں ہوا جی ڈی پی کے لحاظ سے یہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ مشرف حکومت کے بعد پی ٹی آئی کے دور میں بلند ترین ہے

    انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دعوی کررہے ہیں کہ ہم نے 6000 ارب روپے ٹیکس جمع کیا لیکن جھوٹ عمران صاحب جھوٹ ہی ہوتا ہے مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں 4000 ارب ٹیکس جمع کیا تھا، جی ڈی پی کے تناسب سے ہمارے دور کا ٹیکس ریونیو اب بھی زیادہ ہے مسلم لیگ (ن) 11.2 فیصد پر ٹیکس ریونیو چھوڑ کر گئی تھی، عمران صاحب 11.2 فیصد کی شرح پر نہیں پہنچ سکے-

    پریانتھا کمارا قتل کیس کی پیروی کیلئے نئی پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1 دن کے لانگ مارچ کی محنت سے پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم ہوگئیں تو 10 دن میں کیا ہوگا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا کراچی سے شروع ہونے والا حکومت مخالف لانگ مارچ ٹنڈو آدم سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچ گیا جہاں فتح چوک پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، بعد ازاں قافلہ قاضی احمد پہنچا اور پھر مورو کی طرف روانہ ہوگیا، لانگ مارچ میں آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ قاضی احمد پہنچنے پر بلاول بھٹو نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا وزیراعظم جھوٹا ہے اور عوام اب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ایک دن کی محنت سے یہ ہوگیا تو 10 دن میں کیا ہوگا۔

    بلاول زرداری دباؤ کا شکار ہیں اور اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں،شہباز گل

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر عمران خان کو گھر بھیجیں گے، پاکستان کی عوام سے اپیل کہ ایک روز کی محنت میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کیے توآپ ہمارا ساتھ دیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بھی وزیراعظم کو صدر زرداری بہت یاد آرہا تھا اور وہ ماضی کی خارجہ پالیسی پر تنقید کررہے تھے لیکن آج اپنی پالیسی پر واہ واہ کررہے تھے۔

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    بلاول کا کہنا تھا کہ صدر زراری چین گئے تو سی پیک منصوبہ لے کر آئے عمران خان چین گئے تو کچھ لے کر نہیں آئے، صدرزرداری نے پاکستانی فوجیوں کی شہادت پرامریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے معافی مانگنے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں کی عوامی حکومت بنتی ہے تواسے عوام کے مسائل کااحساس ہوتاہے، ہم اسلام آباد پہنچ کر عوام کے مسائل حل اُن کی قسمت تبدیل کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

    اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے اثرات مہنگائی کی شرح میں اضافے کی صورت سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 18.09 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس میں مہنگائی سے کم آمدنی رکھنے والا پسماندہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور ایسے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی ہے۔

    صوبہ سندھ میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے،علی زیدی کی سندھ حکومت پر تنقید

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 اشیائے ضروریہ سستی جب کہ 12 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں مہنگی ہونے والی اشیائے ضروریہ میں دودھ ، دہی، خشک دودھ، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، چاول، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، لہسن، مٹن، بیف، کھانے پکانے کا گھی، دال چنا، دال مسور، ٹائلٹ سوپ، کپڑا اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔

    راولپنڈی میں پتنگ بازی ، 1 بچہ جاں بحق 60 افراد زخمی

    ادارہ شماریات کے مطابق آلو، پیاز، انڈے، چینی، گڑ، آٹا، ایل پی جی، دال ماش اور دال مونگ پر مشتمل 11 اشیاء سستی بھی ہوئی ہیں، آلو 0.89 فیصد، پیاز 1.39 فیصد، دال مونگ 0.11 فیصد، انڈے 5.31 فیصد، چینی 0.59فیصد، سرخ مرچ پاوڈر 5.41 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، دال ماش 0.08 فیصد اور آٹا 0.27 فیصد سستا ہوا-

    دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا کہ چکن 2.89 فیصد، گھی 1.08 فیصد، پٹرول 8.12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.52 فیصد، لہسن 10.53 فیصد، ٹماٹر 4.35 فیصد اور ماچس2.17 فیصد مہنگی ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں19.40 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 16.98 فیصد اور 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کیلئے 16.41فیصد رہی-

    جبکہ 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 16.52 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 18.43 فیصد رہی ہے۔

    گورنر پنجاب کا چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کوسماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

    مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی- نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی تاہم اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہو گا۔

    کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق

  • پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیئے ہیں آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے دورہ چین کامیاب رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ بلین ڈالر کے قرض کی بحالی کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو تباہی سے بچانا اور اُسے مستحکم کرنا ہے۔

    آئی ایم ایف نے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا جب پاکستان میں مہنگائی کی شرح کو دنیا بھر میں پائی جانے والی بلند ترین شرحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال سے پاکستان میں نئے معاشی خطرات جنم لے رہے ہیں پاکستان نے 2019ء میں معیشت کو درپیش مشکلات سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا تھا تاہم قرضوں کی تین قسطوں کی فراہمی کے بعد اسے دو بار معطل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال پانچ سو ملین ڈالر کی قسط فراہم کی گئی تھی۔ اُس کے بعد پاکستان کی طرف سے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل درآمد کی ناکامی کے سبب آئی ایم ایف نے اسلام آباد کے لیے قرضے کی ادائیگی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت چھٹے جائزے کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری کی ہے پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نئے معاشی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں آئی ایم ایف فنڈ کے شرائط کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات کو مزید سخت کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    دریں اثناء پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی ادائیگی کا اعلان سامنے آیا۔ شوکت ترین کے بقول ، ”جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کو ایک نئی قسط موصول ہونے والی ہے۔

    وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

    آئی ایم ایف کے اس اقدام کو غیر معمولی گرتی ہوئی معیشت اور کساد بازاری اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناظر میں ایک بہت بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں توانائی اور اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے سبب پاکستان جیسی کمزور معیشت کے حامل ملک پر بہت گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    حکومت کا کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر اس نے ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے ٹیکس میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی شرح کو بہت تیزی سے بڑھاتے ہوئے 13 فیصد تک پہنچانے کا سبب بنا ہے۔ یہ شرح اس وقت دنیا کے چند دیگر ممالک جیسے کے ترکی اور ارجنٹائن کی طرح مہنگائی کی بلند ترین شرح قرار دی جا رہی ہے۔

    سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی طرف سے یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی امدادی رقم کے اعلان کے بعد سامنے آیا تیل سے مالا مال اس عرب ریاست نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے ذرمبادلہ کو ذخائر کی کمی پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی…

  • پی اے ٹی اجلاس: پیٹرول،بجلی قیمتوں اور  گیس کی بحران کی شدید مذمت، صدر مشتاق صدیقی

    پی اے ٹی اجلاس: پیٹرول،بجلی قیمتوں اور گیس کی بحران کی شدید مذمت، صدر مشتاق صدیقی

    پاکستان عوامی تحریک کے تحت کشمیر کانفرنس 3فروری گلشن اقبال میں ہو گی. کشمیرکانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین کریں گے جبکہ تمام کشمیری جماعتیں شرکت کریں گی. پی اے ٹی اجلاس میں پیٹرول،بجلی،اشیائے خورودونوش کی قیمتوں میں اضافے اور گیس کی بحران کی شدید مذمت۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے۔ کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ارباب اقتدار غفلت میں ہیں۔ ارباب اقتدار عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ہو اقتدار چھوڑ دیں۔مشتاق صدیقی
    پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے راؤ کامران محمود و دیگر کا اظہار خیال۔
    کراچی (یکم فروری)۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس صوبائی صدر مشتاق صدیقی کی صدارت میں گلشن اقبال میں ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں جاری مسلمانوں پر مظالم اور قبضے کے خلاف یکجہتی کشمیر کانفرنس 3فروری بروز بدھ شام 6بجے صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان عوامی تحریک گلشن اقبال میں ہو گی۔کانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کریں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی سماجی،انسانی حقوق کی جماعتوں اور شخصیات کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے پہنچا دئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین مشتاق احمد صدیقی،صاحبزادہ ثاقب نوشاہی،ڈاکٹر شہزاد قریشی،راؤ کامران محمود،اطہر جاوید صدیقی نے کہا پیٹرول،بجلی،دودھ،گیس سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے حکمران غفلت کی نیند میں ہیں اگر حکمران ملک سے لاقانونیت،مافیا کا راج ختم نہیں کر سکتی تو اقتدار چھوڑ دے۔ایک طرف قوم کرونا کا شکار ہے دوسری طرف مہنگائی اور گیس کے بحران نے مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے۔

  • پیٹرول 126 روپیہ فی لیٹر

    پیٹرول 126 روپیہ فی لیٹر

    قصور
    الہ آباد کےعلاقہ تلونڈی میں پیٹرول پمپ مالک لوگوں کو لوٹنے لگا فی لیٹر 126 روپے
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے اور الہ آباد کے نواحی گاؤں تلونڈی میں واقغ اٹک پٹرول پمپ 126 روپے لیٹر میں پٹرول فروخت ہونے لگا علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے
    جبکہ لوگوں نے تصویر کھینچی تو عملہ نے لوگوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالک لوگوں کو لوٹ رہا ہے جبکہ اے سی چونیاں و ڈی سی قصور لاعلم ہیں لہذہ فوری نوٹس لے کر پیٹرول پمپ مالک کے خلاف کارروائی کی جائے

  • پیٹرول بحران جاری

    پیٹرول بحران جاری

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران جاری لوگ انتہائی پریشان انتظامیہ بے بس

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوٹرادھاکشن میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران جاری ہے مختلف مقامات پر 120 روپے سے لےکر 150 روپے تک بلیک میں پیٹرول کی فروخت جاری ہے جس سے شہری انتہائی پریشان یں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
    لوگوں کی جانب سے بلیک میں پیٹرول کی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کے باوجود انتظامیہ نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی
    پیٹرول پمپوں والے مبینہ طور پر 90 روپے میں ﺫخیرہ اندوزوں کو پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جبکہ عوام کو پیٹرول کی پیچھے سے ترسیل نا ہونے کا بہانہ لگا کر ٹرخا دیا جاتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ پیٹرول کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے

  • کم۔پیمانے،مرضی کے ریٹ

    کم۔پیمانے،مرضی کے ریٹ

    قصور
    تحصیل انتظامیہ چونیاں نے پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے پیٹرول کی مصنوعی قلت اور فی لیٹر کم پیمانہ ہونے پر کاروائی کی جس میں مجموعی طور پر 30 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ 20 پٹرول پمپوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جس میں سے ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول فروخت نہیں کیا جا رہا تھا اس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیٹرول کی سپلائی کو بحال کروایا اور ساتھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا
    ایک اور پمپ کو فی لیٹر کم پیمانہ ہونے اور پیٹرول کو 81 روپے میں فروخت کرنے پر سیل کر کے مینجر کوگرفتار کروایا کر
    20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
    اے سی چونیاں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ہم ڈپٹی کمشنر قصو منظر علی جاوید کی ہدایت پر کاروائی کر رہے ہیں